واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


سیرت صدیق رضی اللہ عنہ کا پیغام

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-03-08, 10:04 AM   #1
سیرت صدیق رضی اللہ عنہ کا پیغام
میاں شاہد میاں شاہد آف لائن ہے 25-03-08, 10:04 AM

ذرا سوچو تو کیسے محترم صدیق اکبرؓ ہیں


ثنا انکی سنبھل کر لکھ قلم، صدیق اکبرؓ ہیں
صداقت سے ہو جو کچھ ہو رقم، صدیق اکبرؓ ہیں
ذرا سوچو تو کیسے محترم صدیق اکبرؓ ہیں
بذات خود شہ خیر الامم صدیق اکبرؓ ہیں
ہمارے اہل ایماں پر کرم صدیق اکبرؓ ہیں
بروز حشر امت کا بھرم صدیق اکبرؓ ہیں
عدالت میں امامت کی صبر از حکم پیغمبر
مصلے پر نبی کے ہمقدم صدیق اکبرؓ ہیں
نہیں ہے انکے پائے کا کوئی اولادِ آدم میں
نبی ﷺکے بعد خالق کی قسم صدیق اکبرؓ ہیں
گرائیں کس نے ہیں مسلمؔیہ دیواریں تہانت کی
ہیں جن سے کاذبوں کے سر قلم، صدیق اکبرؓ ہیں
حضرت ابوبکر عبداللہ بن عثمان رضی اللہ عنہ حضور ﷺ کے یار غار اور ہمدم ورفیق سفر ہیں ۔ آپکے والد ابو قحافہ عثمان رضی اللہ عنہ بھی اسلام کی دولت سے مالا مال ہیں ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا لقب صدیق اور عتیق ہے۔ آپکی سیرت کا مطالعہ کیا جائے تو معلوم ہوتاہے کہ زندگی کا ہر قدم اور حیات صدیق رضی اللہ عنہ کا ہر پہلو شاہراہ صدق ووفا پر چلنے والوں کےلئے پیغام ہدایت اور مینار ئہ نور ہے ۔ آپکا نام نامی اسم گرامی ” عبد اللہ “ اپنے دامن میں ” پیغام بندگی “ لئے ہوئے ہے ۔ اور آپکی کنیت بھی انسانیت کےلئے بہت بڑا پیغام ہے ۔ ” بکر“ کے معنی ” جلدی کرنا ، آگے بڑھنا ، سبقت لے جانا “ ہے اور ابو بکر کے معنی ہیںسبقت لےجا نےوا لا ۔ آپ بچپن سے ہی خیر کے کاموں میں دوسرے آگے بڑھنے اور سبقت لےجانے والے تھے ۔ ہر اچھے کام میں دوسروں سے آگے بڑھنے اور سبقت لے جانے والے تھے ہر اچھے کام میں دوسروں سے آگے نظر آتے ۔ اس لئے آپ ابو بکر کی کنیت سے مشہور ہوگئے تھے ۔جب حضور ﷺ نے نبوت کا اعلان کیا تو اسلام کی اس مجسم خیر میں ” پہل“ کرنےکا اعزاز بھی حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ ہی کے حصہ میں آیا ۔ ہر خیر میں سبقت اور ہر نیکی کے کام کو آگے بڑھ کر سب سے پہلے اختیار کرنا یہی آپ کی کنیت کا پیغام ہے ۔
صِدّیق کے معنی ” انتہائی سچا“ سیرت صدیق ہمیں بتاتی ہے کہ حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کی زندگی اور صداقت وسچائی لازم وملزوم تھے جہاں ابوبکررضی اللہ عنہ وہاں سچائی اور جہاں سچائی وہاں ابوبکررضی اللہ عنہ ! اور سب سے بڑی سچائی یہ تھی کہ ہر قدم پر سچے نبی کی تصدیق کی جائے اور حضرت صدیق اکبررضی اللہ عنہ نے اپنی زندگی میں یہ کا رنامہ مثالی انداز سے سرانجام دیا ۔ معراج کا موقع بہت مشکل موقع تھا ۔ اس موقع پر بہت سے عقل کے پجاری حضور ﷺ کا ساتھ چھوڑ گئے تھے ۔ مگر جیسے ہی حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کے سامنے یہ بات آئی کہ سچے نبی کا کہنا ہے کہ میں رات کے مختصر حصہ میں آسمان سے اوپر کی سیر اور جنت وجہنم کا نظارہ کرکے آیا ہوں اور اپنے رب سے شرف بار یابی حاصل کیا ہے تو سب سے پہلے تصدیق کرنے والے ابوبکرؓ ہی تھے ۔ انہوں نے فرمایا : میں تو اپنے نبی کے فرمانے پر اس سے بھی بڑی بات پر ایمان لاتاہوں کہ جبریل امین دن میں کئی بار آسمانوں سے آکر آپ کی خدمت میں حاضری دیتے ہیں اگر آپ ﷺ بنفس نفیس آسمانوں پر تشریف لے گئے ہیں اور عالم بالا کا مشاہدہ کرکے آئے ہیں تو یہ بھی یقینابرحق او رسچی بات ہے ۔
حضرت جعفر صادق ؒ جب بھی حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کا تذکرہ کرتے تو صدیق کے لقب سے یاد کرتے ۔ ایک رافضی کہنے لگا کہ آپ بھی انہیں صدیق کہتے ہیں؟ فرمایا : میں ایسے شخص کو صدیق کیوں نہ کہوں جس نے ایسے موقع پر بھی صداقت کا دامن نہیں چھوڑا جب اس کی جان پر بن آئی تھی ۔ ہجرت کا موقع ہے اور آپ رضی اللہ عنہ حضور ﷺ کی معیت میں رات کے اندھیرے میں جارہے ہیں ۔ سر کی قیمت لگائی جاچکی ہے ۔ مشرکین آپ کی تلاش میں ہیں اس نازک صورتحال کا آپ کو پوری طرح احساس ہے ۔ اتنی میں کچھ ڈاکو آپکے قریب سے گزرتے ہیں اور پوچھتے ہیں : آپ کون ہیں ؟ فرمایا :” معی رجل یہدینی الی السبیل“ میرے ساتھ ایسا شخص ہے جو میری رہنمائی کرتاہے ۔
حضرت جعفر صادقؒ نے فرمایا : یہ موقع تھا غلط بیانی کرکے اپنی جان بچانے کا اور اپنے محبوب اور اللہ کے لاڈلے رسول کے تحفظ کا ! مگر اس نازک موقع پر بھی حق وصداقت کے اس علمبردار کی زبان پر غلط بیانی اور جھوٹ نہیں بلکہ سچائی اور صداقت ہی کے بول جاری ہوئے ایسے سچے انسان کو میں صدیق کیوں نہ کہوں؟
آپ کی پوری زندگی کھلی ہوئی کتاب کی طرح حضور ﷺ کے سامنے تھی۔ ایک مرتبہ صحابہ کے مجمع میں فرمایا : اگر کسی ایسے شخص کو دیکھنا چاہتے ہو جو اس سرزمین پر چل پھر رہا ہے اور اللہ تعالیٰ اسے جہنم سے آزاد ی کا پروانہ عطا کرچکے ہیں تو ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھ لو ! ھذاعتیق من النار ۔ یہ دوزخ سے آزاد ہے ۔
سیرت صدیق رضی اللہ عنہ کا یہی پیغام ہے کہ ہر خیر اور نیکی میں سبقت حاصل کرو ۔ اللہ کی بندگی اپنی زندگی کا نصب العین بنالو۔ صداقت وسچائی کا دامن کبھی بھی ہاتھ سے نہ چھوڑو تاکہ اللہ تعالیٰ دنیا ہی میں جہنم سے برأت کا پر وانہ عطا فرمادیں ۔
__________________

 
میاں شاہد's Avatar
میاں شاہد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 536
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
محمدثاقب (05-08-11), خالد احمد صدیقی (14-04-08), سیفی خان (05-08-11)
پرانا 14-04-08, 10:40 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
خالد احمد صدیقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 174
کمائي: 815
شکریہ: 664
50 مراسلہ میں 112 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: سیرت صدیق رضی اللہ عنہ کا پیغام

ماشا اللہ جناب بہت اچھی معلومات ہیں
خالد احمد صدیقی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 14-04-08, 11:28 AM   #3
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,188
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: سیرت صدیق رضی اللہ عنہ کا پیغام

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خالد احمد صدیقی مراسلہ دیکھیں
ماشا اللہ جناب بہت اچھی معلومات ہیں
شکریہ خالد بھائی، نوازش
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 05-08-11, 11:42 AM   #4
Member
اجنبی
 
محمدثاقب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
عمر: 27
مراسلات: 83
کمائي: 1,285
شکریہ: 137
47 مراسلہ میں 72 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ۔ بہت اچھی معلومات ہیں۔ شکریہ
محمدثاقب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, موقع, معلوم, معراج, ایمان, اللہ, اسلام, بچپن, بندگی, تلاش, جھوٹ, جواب, حکم, رات, زندگی, سفر, شخص, عقل, عالم, غار, صورتحال, صادق, صبر, صحابہ, صدیق


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آج آپکو کتنےذاتی پیغامات یا پروفائل پیغامات آئیں ہیں۔ champion_pakistani گپ شپ 105 21-05-11 04:18 PM
پیغام رسائی( شہر اقبال سے سید انجم شاہ کی خصوصٰ تحریر ایس اے نقوی میری ڈائری 25 06-12-10 08:15 PM
ایک پیغام!!!سب کے نام!!! وجدان دلچسپ اور عجیب 5 05-11-08 12:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:55 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger