واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


مراد رسول شہید محراب حضرت سید نا فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-03-08, 05:17 AM   #1
مراد رسول شہید محراب حضرت سید نا فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ
میاں شاہد میاں شاہد آف لائن ہے 13-03-08, 05:17 AM

بسم اللہ الرحمن الرحيم
مراد رسول شہید محراب حضرت سید نا فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ

تعارف :۔
آپ رضی اللہ عنہ ہجرت نبوی سے 40 برس اور عام الفیل سے 13 برس بعد پیدا ہوئے ۔ آپ کا نام نامی اسم گرامی عمر ، فاروق بین الحق والباطل اور فاروق اعظم لقب ، والد کا نام خطاب اور والدہ کا نام فاطمہ تھا جو ہشام بن مغیرہ کی صاحب زادی تھیں ۔ آپ رضی اللہ عنہ علم الانساب کے ماہر ، شہ زوری میں طاق اور گھڑسواری میں مشتاق تھے ۔ نیز آپ رضی اللہ عنہ کا شمار قریش کے ان گنے چنے افراد میں ہوتا تھا جو لکھنا پڑھنا جانتے تھے۔ فن خطابت کے بھی ماہر تھے ۔ آپ رضی اللہ عنہ کا ذریعہ معاش تجارت اور زمین داری رہا ۔ آمدنی فقراء، غلاموں ، مسکینوں اور مسافر ضرورت مندوں پر خرچ کردیا کرتے تھے ۔
قبول اسلام :۔
27 سال کی عمر میں ابو جہل کی ترغیب پر حضور اکرم ﷺ کے قتل کے ارادے سے گھر سے نکلے اور اپنی بہن فاطمہ رضی اللہ عنہا اور بہنوئی سعید بن زید رضی اللہ عنہ کی استقامت سے متأثر ہوکر مشرف بہ اسلام ہوئے ۔ یہ در اصل آپ ﷺ کی اس دعا کا اثر تھا : اے ! اللہ اسلام کو عمرو بن ہشام ( ابو جہل ) یا عمر بن خطاب کے ذریعے عزت عطا فرما “ اسی وجہ سے آپ رضی اللہ عنہ مراد رسول ﷺکہلاتے ہیں ۔ اسلام قبول کرنے والوں میں آپ کا 40 واں نمبر ہے ، جس طرح 40 سال کی عمر میں انسان ایک کامل شخص بن جاتا ہے ، اسی طرح آپ کے قبول اسلام سے دین اسلام کو نیا شباب عطا ہوا۔
ہجرت : ۔
آپ رضی اللہ عنہ نے 20 افراد کی معیت میں 13 نبوی میں مدینہ منورہ ہجرت کی اور قبا میں حضرت رفاعہ بن منذررضی اللہ عنہ کے مکان میں قیام فرمایا ۔ آپ رضی اللہ عنہ کے مواخاتی بھائی حضرت عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ تھے۔

غزوات : ۔
غزوئہ بدر میں قریش کے سرغنہ عاص بن ہشام کو قتل کیا ، غزوئہ احد میں آخر دم تک ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا ، غزوئہ خندق میں خندق کے پار کفار کے حملوں کو پسپاکیا ، صلح حدیبیہ کی بعض شرائط پر ابتداءمیں دل گیر تھے، تاہم بعد میں شرح صدر ہونے پر آپ ﷺ سے معافی مانگی ، غزوئہ خیبر میں قلعہ وطیع وسالم کو فتح کرنے کے لئے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے بعد آپ رضی اللہ عنہ کو بھیجا گیا ۔ فتح مکہ کے موقع پر حضور اکرم ﷺ نے خواتین سے بیعت لینے پر مامور فرمایا ، غزوئہ تبوک کے موقع پر اپنے گھر کا آدھا مال لاکر خدمت اقدس میں پیش کردیا ۔ الغرض آپ رضی اللہ عنہ تمام غزوات میں نہ صرف شریک رہے بلکہ پیش پیش رہنے والوں میں شامل تھے۔
خلافت وفتوحات :۔
حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کی وفات کے بعد خلیفۃ المسلمین مقرر ہوئے ۔ ۲۱ ہجری میں عراق اور ۳۱ ہجری میں شام پر لشکر کشی کرکے اسلام کا علم لہرادیا ۔ رستم کی سازشوں کا قلع قمع کیا ۔ حضرت ابو عبیدہ بن جراح رضی اللہ عنہ کی سرکردگی میں لشکر بھیجا جس نے ایرانیوں کو عبرت ناک شکست دی ۔ جنگ قادسیہ کے تین کامیاب معرکوں نے ایرانیوں کی کمر توڑکر رکھ دی ، ان کی قیادت حضرت سعد بن ابی وقاص ، نعمان بن مقرن اور قعقاع بن عمرو رضی اللہ عنہم نے کی ، جنگ نہاوند آخری معرکہ تھا، جس نے ایرانیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ۔ دمشق ، فحل ، اردن ، حماة ، شیراز ، معرة النعمان ، بعل بک ، حمص ، شام کا اکثر حصہ ، بیت المقدس اور اس کے آس پاس کے علاقے ، مصر ، فسطاط ، اسکندریہ ، قیساریہ ، آذر بائی جان ، طبرستان ، کرمان ، مکران اور خراسان وغیرہ آپ رضی اللہ عنہ کے دور میں فتح ہوئے ۔ فتوحات کے اس سلسلے کا آغاز ۳۱ ہجری سے اور اختتام ۳۲ ہجری میں ہوا ۔
اصلاحات :۔
آپ رضی اللہ عنہ نے امور خلافت چلانے کےلئے مہاجرین وانصار کی مجلس شوریٰ قائم کی ، اس حیثیت سے آپ اسلام کے شورائی نظام کے بانی ہیں ۔ ملک کو ۸ ڈویژنوں میں تقسیم کرکے ان پر حاکم اعلیٰ اور گورنر مقرر فرمائے ۔ کاتب ، کلکٹر ، انسپکٹر جنرل پولیس ، افسر خزانہ ، ملٹری اکاو ¿نٹنٹ جنرل اور جج وغیرہ کے عہدے مقرر کئے ۔ باقاعدہ احتساب کا نظام قائم فرمایا ۔ زراعت کی ترقی کےلئے نہریں جاری کیں ، تالاب بنائے ، ڈیم بنوائے اور آب پاشی کا ایک مستقل محکمہ قائم فرمایا۔ بنجر زمینوں کے آباد کاروں کو مالکانہ حقوق دئیے، سرونٹ کوارٹر ، فوجی قلعے اور چھاؤنیاں ، سرائے ، مہمان خانے اور چوکیاں قائم کرائیں ۔ کوفہ ، فسطاط ، حیرہ اور موصل سمیت کئی عظیم الشان شہروں کی بنیاد رکھی اور انہیں آباد کیا ۔ فوج اور پولیس کے نظام میں اصلاحات کیں اور انہیں منظم کیا ۔ بہترین نظام عدل وانصاف قائم کیا ، جو ضرب المثل کی حیثیت رکھتا ہے۔۶۱ ہجری سے سن ہجری کی بنیاد رکھی ، مساجد کے آئمہ ، موذنین ، فوجیوں اور ان کے اہل خانہ ، اساتذہ وغیرہ کی تنخواہیں مقرر فرمائیں ۔ اس کے علاوہ مردم شماری ، زمین کی پیمائش کا نظام ، جیل خانے ، صوبوں کا قیام ، لاوارث بچوں کے وظیفے کا اجرا، مکاتب قرآنی کا قیام ، نماز تراویح کا باقاعدہ آغاز وغیرہ آپ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت کی یاد گاریں ہیں ۔
شہادت : ۔
ایرانیوں نے اپنے جذبہ انتقام کو سرد کرنے کےلئے آپ رضی اللہ عنہ کے قتل کی سازش تیار کی ۔ مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کے ایرانی پارسی غلام ابو لولو فیروز مجوسی نے نماز فجر کی پہلی ہی رکعت میں تکبیر تحریمہ کے فوراً بعد زہر سے بجھے ہوئے خنجر سے مراد رسول ﷺپر وار کیا ، وصیت کے بہ موجب حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے نماز مکمل کرائی ۔تین روز رخمی حالت میں رہ کر یکم محرم الحرام ۴۲ ھ بروز ہفتہ یا اتوار بوقت دن بعمر ۳۶ برس آپ رضی اللہ عنہ جام شہادت نوش کرگئے ۔ حضرت صہیب رومی رضی اللہ عنہ نے نماز جنازہ پڑھائی ۔ روضہ رسول ﷺمیں حضور اکرم ﷺ اور حضرت ابوبکرصدیق رضی اللہ عنہ کے پہلو میں دفن ہوئے ۔
ہم مضمون کا اختتام حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ان کلمات سے کرتے ہیں ۔ فرمایا : ” عمر (رضی اللہ عنہ ) کی زبان سے اطمینانِ قلب کے موتی ٹپکتے ہیں ۔ سکونِ دل کے دریا بہتے ہیں اور راحتِ جاں کے پھول جھڑتے ہیں “ ( مشکوٰة شریف ، دلائل النبوہ للبیہقی )
بشکریہ: سہ ماہی مجلـہ ندائے حرمین کراچی
__________________

 
میاں شاہد's Avatar
میاں شاہد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 569
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (21-12-11), قاسمی (01-07-11), نبیل خان (22-12-11), موجو (22-12-11), خالد احمد صدیقی (14-04-08)
پرانا 14-04-08, 10:35 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
خالد احمد صدیقی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مراسلات: 174
کمائي: 815
شکریہ: 664
50 مراسلہ میں 112 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: مراد رسول شہید محراب حضرت سید نا فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ

ماشا اللہ جناب بہت اچھی معلومات ہیں
خالد احمد صدیقی آف لائن ہے   Reply With Quote
خالد احمد صدیقی کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (01-07-11)
پرانا 14-04-08, 11:21 AM   #3
Senior Member
 
میاں شاہد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: www.alkamunia.com
مراسلات: 10,442
کمائي: 38,186
شکریہ: 8,508
4,556 مراسلہ میں 9,750 بارشکریہ ادا کیا گیا
میاں شاہد کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں میاں شاہد کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مراد رسول شہید محراب حضرت سید نا فاروق اعظم رضی اللّٰہ عنہ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خالد احمد صدیقی مراسلہ دیکھیں
ماشا اللہ جناب بہت اچھی معلومات ہیں
شکریہ خالد بھائی، نوازش
میاں شاہد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (21-12-11), موجو (22-12-11)
پرانا 20-12-11, 09:30 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 420
کمائي: 13,744
شکریہ: 82
307 مراسلہ میں 833 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

با قی صحابہ مرید ہیں عمررض مرادِ رسول ص ہیں
قاسم شاہ آف لائن ہے   Reply With Quote
قاسم شاہ کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (21-12-11)
پرانا 21-12-11, 09:36 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,286
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 791 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزا ک اللہ ۔
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-12-11, 11:11 AM   #6
Senior Member
 
موجو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: Pakistan
مراسلات: 434
کمائي: 9,608
شکریہ: 1,636
320 مراسلہ میں 937 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ واقعی یکم محرم کو شہید ہوئے تھے؟ کوئی حوالہ
__________________
قولوا لناس حسنا (لوگوں سے اچھی بات کہو(
موجو آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-12-11, 11:51 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,481
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ خٰرا ۔
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-12-11, 05:41 PM   #8
Senior Member
 
ابوسعد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مقام: فوق الارض
عمر: 36
مراسلات: 456
کمائي: 10,512
شکریہ: 1,763
319 مراسلہ میں 856 بارشکریہ ادا کیا گیا
ابوسعد کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : موجو مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
کیا حضرت عمر رضی اللہ عنہ واقعی یکم محرم کو شہید ہوئے تھے؟ کوئی حوالہ
دیکھئے الفاروق کا حوالہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
fa1.jpg
fa.jpg
ابوسعد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فن, کمر, کراچی, پھول, پولیس, وصیت, قرآنی, نماز, مکہ, مکمل, اکبر, اللہ, انسان, اسلام, اعلیٰ, بہترین, بھائی, بچوں, تعارف, جیل, جام, خواتین, دل, دعا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
قرآن مجید مع تفسیر سوفٹوئر mkashif سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 6 19-10-10 07:53 PM
تفسیر ضیاءالقرآن از پیر محمد کرم شاہ الازہری جلد اول تا سوم گوندل کتاب گھر 2 14-10-10 10:24 AM
::: سیرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (6) ::: عادل سہیل پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 0 29-08-08 11:58 PM
::: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت (5) ::: عادل سہیل پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 0 29-08-08 11:46 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:14 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger