واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-07-08, 07:51 PM   #1
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 31-07-08, 07:51 PM

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں قائم اسلام کا دوسرا مقدس ترین مقام ہے ۔ مکہ مکرمہ میں مسجد حرام مسلمانوں کے لئے مقدس ترین مقام ہے جبکہ بیت المقدس میں مسجد اقصی اسلام کا تیسرا مقدس مقام ہے ۔

تعمیر
مسجد الحرام کے بعد دنیا کی سب سے اہم مسجد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیر کا آغاز 18 ربیع الاول سنہ 1ھ کو ہوا ۔ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینے ہجرت کے فوراً بعد اس مسجد کی تعمیر کا حکم دیا اور خود بھی اس کی تعمیر میں بھر پور شرکت کی ۔مسجد کی دیواریں پتھر اور اینٹوں سے جبکہ چھت درخت کی لکڑیوں سے بنائی گئی تھی ۔مسجد سے ملحق کمرے بھی بنائے گئے تھے جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ان کے اہل بیت علیھم السلام اور بعض اصحاب رضی اللہ تعالی عنہم کے لئے مخصوص تھے ۔

مکہ کے کا فرو ں سے تنگ آ کر حضو ر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مد ینہ کی طرف ہجرت لا ئے تو ہر شخص کی تمنا تھی کہ حضو ر پا ک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس کے گھر میں ٹھھر یں۔آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فر ما یا!کہ جہاں ہماری او نٹنی بیٹھے گی ہم وہیں پر قیام کریں گے۔اونٹنی حضرت ایوب انصاری کے گھر کے آ گے بیٹھ گئی۔آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت ایوب انصاری رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے گھر رہنے کا فیصلہ کیا۔جہاں او نٹنی بیٹھی تھی وہ جگہ خریدی اور وہاں مسجد بنوانے کاارا دہ کیا ۔

مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جس جگہ قائم کی گئی وہ دراصل دو یتیموں کا پلاٹ تھا۔ ورثا اور سرپرست اسے ہدیہ کرنے پر آمادہ تھے اور اس بات کو اپنے لئے بڑا اعزاز سمجھتے تھے کہ ان کی زمیں شرف قبولیت پا کر مدینہ منورہ کی پہلی مسجد بنانے کیلئے استعمال ہوجائے مگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بلا معاوضہ وہ پلاٹ قبول نہیں فرمایا، دس دینار قیمت طے پائی اور اس جگہ پر مسجد اور مدرسہ کی تعمیر کا فیصلہ ہوا۔ پتھروں کو گارے کے ساتھ چن دیا گیا۔ کھجور کی ٹہنیاں اور تنے چھت کیلئے استعمال ہوئے اور اس طرح سادگی اور وقار کے ساتھ مسجد کا کام مکمل ہوا۔ مسجد سے متصل ایک چبوترہ بنایا گیا جو ایسے افراد کے لئے دار الاقامہ تھا جو دوردراز سے آتے تھے اور مدینہ منورہ میں ان کا اپنا گھر نہ تھا۔

آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعمیر شروع کی جبکہ کئی مسلم حکمرانوں نے اس میں توسیع اور تزئین و آرائش کا کام کیا۔ گنبد خضرا کو مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں امتیازی خصوصیت حاصل ہے جس کے نیچے آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کاروضہ مبارک ہے۔ ریاست مدینہ میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیثیت مسلمانوں کے لئے معبد، کمیونٹی سینٹر، عدالت اور مدرسے کی تھی۔

مسجد کے قلب میں عمارت کا اہم ترین حصہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا روضہ مبارک واقع ہے جہاں ہر وقت زائرین کی بڑی تعداد موجود رہتی ہے ۔ یہاں مانگی جانے والی کوئی دعا رد نہیں ہوتی۔ خصوصاً حج کے موقع پر رش کے باعث روضہ مبارک کے حصے میں داخلہ انتہائی مشکل ہوجاتا ہے۔ اسی مقام پر منبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بھی ہے ۔ سنگ مرمر حالیہ منبر عثمانی سلاطین کاتیار کردہ ہے جبکہ اصل منبر رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھجور کے درخت سے بنا ہوا تھا۔

مسلمان بادشاہوں نے اسے بڑا کر نے اور خوبصورت بنانے میں بہت روپیہ خرچ کیا۔اب یہ عالی شان محل لگتی ہے۔

سعودی عرب کے قیام کے بعد مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں کئی مرتبہ توسیع ہوئی لیکن مرحوم شاہ فہد بن عبد العزیز کے دور میں مسجد کی توسیع کاعظیم ترین منصوبہ تشکیل دیا گیا جس کے تحت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دور کے تمام شہر مدینہ کو مسجد کا حصہ بنادیا گیا۔ اس عظیم توسیعی منصوبے کے نتیجے میں مسجد تعمیرات کا عظیم شاہکار بن گئی۔

یہیں پر آ پ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلا خطبہ ار شا د فر ما یا۔اس مسجد میں ایک ٹکڑا ہے جو ر یا ض ا لجنہ کہلاتا ہے یعنی جنت کے باغو ں میں سے ایک با غ۔
__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 403
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Real_Light کا شکریہ ادا کیا
میاں شاہد (07-12-08), طارق راحیل (07-12-08), عبداللہ حیدر (01-08-08)
پرانا 31-07-08, 08:31 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,856
شکریہ: 7,287
5,956 مراسلہ میں 15,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بہت اچھی لکھاہے بھائی
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-08-08, 10:50 AM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,175
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
بہت اچھی لکھاہے بھائی
بہت شکریہ خلیل صاحب
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-12-08, 01:05 PM   #4
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,696
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
طارق راحیل کا شکریہ ادا کیا گیا
Real_Light (16-12-08)
پرانا 20-12-08, 02:00 PM   #5
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,175
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طارق راحیل مراسلہ دیکھیں
بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔
آپ کا بھی شکریہ



Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, مکہ, مکمل, موقع, منصوبہ, مسجد, مسجد نبوی, اہل بیت, اللہ, اسلام, بھائی, جواب, حکم, دعا, شہر, شخص, عدالت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سحر متفرقات 12 03-03-10 11:30 PM
ارشادات نبوی صلی اللہ علہہ وسلم naeemuddin متفرقات 0 29-12-09 06:22 PM
مسجد النبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی خوبصورت منظر کشی 1 میاں شاہد متفرقات 3 28-07-09 12:41 PM
حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے نزدیک دنیاوی خزانے کی وقعت ابو عمار پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 1 06-07-08 10:30 PM
فرمان نبوی(صلی للہ علیہ وسلم) ابو عمار پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 2 17-09-07 05:11 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger