واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ )

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-06-08, 04:05 PM   #1
نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ )
Real_Light Real_Light آف لائن ہے 03-06-08, 04:05 PM

نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں


پیر سید علی عباس شاہ


گر میسر نشود بوسہ زنی پا یت را ہر کجا پائی نہی بوسہ زنم جایت را

گو مجھے آپ کی قدمبوسی کی سعادت میسر نہیں،مگر جہاں جہاں آپ کے نقشِ پا دیکھتا ہوں،چوم لیتا ہوں۔
قرآنِ مجید ،فرقانِ حمید کی آیت مبارکہ ہے،
وَاتَِّخذُوامِن مّقامِ ابراہِیمَ مُصَلّٰی ط البقرہ ،
۱۲۵اور تم مقام ِابراہیم کو جائے نماز بنا لو۔

ہر سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے کروڑوں خوش نصیب اور ان کے علاوہ عمرہ ادا کرنے والے سعادت مند مقام ابراہیم سے بخوبی واقف ہیں۔مقام ابراہیم کیا ہے؟۔

ابوالانبیاء،سیدنا ابراہیم خلیل اللہ کے قدم مبارک کا نشانِ عظمت ،جس پر کھڑے ہو کر آپ نے کعبۃُاللہ کی تعمیر فرمائی اور پھراس کا طواف فرمایا۔اس نقش قدم کو مقام ابراہیم کہا گیا ہے اور اس خوش نصیب پتھر کوجو خلیل اللہ کے قدموںتلے موم ہو گیا، شعائراللہ قرار دے کر عبادتِ الٰہی کا واضح حکم دیا ہے۔آپ کی زوجہ معظمہ،ام ا سمٰعیل ذبیح اللہ ،سیدتنا حاجرہ سلام اللہ علیہا کے قدم مبارک چومنے والے مقدس پتھروں کے پہاڑ اِنَّ الصّفا وَالمَروَۃَ مِن شَعَائِرِاللّٰہ کے تمغوں سے مزین ہیں۔

سیدنا ابراہیم خلیل اللہ کے لختِ جگر سیدنا اسمٰعیل ذبیح اللہ کے انتیسویں پوتے ،فخرِموجودات،باعثِ تخلیقِ کائنات،احمدمجتبٰی،سیدنا محمدمصطفٰی کے دستِ اقدس پر پتھر کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے تھے اور آپ کے قدموں تلے موم ہو جایا کرتے ، جن پر آپ کے قدم مبارک کے نشانِ اقدس ثبت ہو جایا کرتے تھے۔

سیدنا محمد مصطفٰی کے نقشِ پا ،ہو بہو نقشِ پائے ابراہیم خلیل اللہ تھے۔اس دور کے لوگ کہا کرتے تھے،
اِنّا لم نَرَقدَماًاشبَہُ بالقدَمِ النبیِّ فِی المقامِ منہُ
ہم نے ان سے ذیادہ، مقام ابراہیم میںحضرت ابراہیم کے نقش قدم سے مشابہ قدم نہیں دیکھے۔

نقشِ پائے مصطفٰی اور نقشِ پائے ابراہیم خلیل اللہ مشابہ ہیں۔نقشِپائے ابراہیم ،دامنِکعبہ میں محفوظ ہوئے اور نقش پائے مصطفی کو سینۂ ابو اےّوب انصاری ،میزبانِ رسالت نے محفوظ کیا۔

51ہجری میں ایک سنگ پارہ پرنقش،حضور کے قدم مبارک کے نشانات ،سینہ سے لگائے،میزبانِ رسول،بارگاہِ رسالتمآب میں ابدی حاضری کے لئے پیش ہوئے۔آپ کو فصیلِقسطنطنیہ کے سائے میں نہایت احترام سے سپردِ لحد کیا گیا۔1453ء میں سلطان محمد فاتح نے قسطنطنیہ میں اسلام کا پرچم نصب کیا۔اسی رات خواب میں اشارۂ غیبی پرقبر ابو اےّوب کی تلاش کا حکم دیا۔سلاطینِعثمانیہ کے پیر طریقت،آقا سید شمس الدین کے ارشا د کے مطابق ایک ٹیلے کی کھدائی ہوئی تو عظیم المرتبت صحابی و میزبانِ رسول،کا جسدِ اطہر کئی سو سال گزرنے کے بعد بھی ترو تازہ اور عشقِ مصطفٰی کریم کی خوشبو سے مہک رہا تھا۔بحیرۂ باسفورس کا پانی آپ کا طواف کر رہا تھا۔

حضور کا ’’ نقشِپا‘‘سینے پہ سجائے ،یہ عاشقِ رسول فردوسِ بریں سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔قبرِ اطہر کی تزئینِ نو کی گئی اور شاندار روضۂ اطہر تعمیر ہوا۔ آپ کے جسد مبارک کا بوسہ لینے والے آب مقدس کو کنواں کھود کر زائرین کے لئے محفوظ کر لیا گیا۔جامعہ اےّوب سلطان کی بنیاد رکھی گئی اور عظیم الشان مرکز علم و عبادت قائم کیا گیا۔

سینۂ ابو ایوب سے حضور کے ’’ نقشِ پا‘‘ کا ایک حصہ،روضۂ اےّوب سلطان کی زینت بنا اور دوسرا ’’توپ کاپی میوزیم‘‘کے تبرکات میں برکات و انوارات کے نزول کا باعث ہے۔ان نقوشِ مقدسہ کے عکس مبارک عُشّاقِ رسول اللہ کے سر کا تاج ہیں۔
دل عقیدت کے سجدوں کو بیتاب ہے یا نبی ،آپ کا، نقش ِپا چاہئے

200ہجری میں عباسی خلیفہ ،مامون الرشید کی دعوت پر سرکارِ دو جہاں کے آٹھویں سجّادہ نشین،امام الرؤف،شمس الشموس،انیس النفوس،تاجدارِ طوس،سیدناو مولاناو مرشدنا،حضرت امام علی ابن موسیٰ الرضا علیہ التحیۃُوالثناء،مدینہ منورہ سے سرزمینِ مروْ،طوس تشریف لائے۔دورانِ سفر آپ نے نیشا پور قیام فرمایا۔یہیں آپ نے معروف حدیث مبارکہ، ’’سلسلۃالذہب‘‘ ارشاد فرمائی جسے ہزاروں محدثین نے رقم کیا۔

نیشا پور،فارس کا بنجر ترین خطہ شمار کیا جاتا تھا۔قیام امام کے ایام میں کچھ حضرات نے ’’ فرزندِرسول ‘‘سے رسول اللہ کی یاد تازہ کرنے کی درخواست کی۔ثامن الائمہ نے اپنا عصا مبارک ، فارس کی بنجر ترین زمین پر مارا۔وارثِ اسمٰعیل کے عصا نے ’’ چاہِ زمزم ‘‘کی یاد تازہ کر دی۔
نقشِ پائے ابراہیم اور نقشِ پائے مصطفی کریم کے بعد اس مقام پر نقشِ پائے رضاالرّحیم ثبت ہو گئے۔آپ کے قدموں تلے پتھرموم ہو گیا اور جائے عصا سے پانی جاری ہوا،جو ’’چشمۂ رضا ‘‘ کے نام سے معروف ہے اور جس کے فیوض و برکات سے بنجر ترین بے آب وگیاہ خطہ،زرخیز ترین زرعی پیداواری علاقہ ہے۔

مقامِ ابراہیم اور مقامِ مصطفی کے بعد یہ مقام الرّضا،اہل ایمان کا مصلّٰی ہے اور سالانہ لاکھوں زائرین امام علی ابن موسیٰ الرضاکے نقشِ پا پر قدمبوسی کرنے کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔

ان مقدس سنگ پاروں کے بارے میںسیدنا باقر العلوم کا فرمان ہے، ’’اگر ایک پتھر بھی ہم سے محبت کرے گا تو وہ ہمارے ساتھ محشور ہو گا‘‘۔

جن کے قدموں تلے پتھر موم ہو گئے،ان کی محبت میں انسانوں کے دل کیوں موم نہیں ہوتے ؟۔

Attached Thumbnails
naqsh-e-pa-3.jpg  

Attached Images
 

Attached Images
File Type: bmp naqsh e pa 1.bmp (211.6 KB, 11 views)

__________________
پھوٹا تھا جو کبھی کسی نیزے کی نوک سے،ہر عہد پر محیط وہی انقلاب ہے
ہر دَور میں‌حُسین ع نے ثابت یہ کر دیا،ہر دور کےیزید کا خانہ خراب ہے

 
Real_Light's Avatar
Real_Light
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 677
Reply With Quote
Real_Light کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-06-08, 04:10 PM   #2
Senior Member
 
The Great's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: لوگوں کے دل میں
عمر: 20
مراسلات: 5,772
کمائي: 82,786
شکریہ: 2
2,019 مراسلہ میں 3,246 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ )

اچھا لکھاھے اپ نے۔
The Great آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-08, 06:27 PM   #3
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,175
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ )

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : The Great مراسلہ دیکھیں
اچھا لکھاھے اپ نے۔
تھریڈ پسند کرنے اور حوصلہ افزائی کا بہت شکریہ
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-08, 06:35 PM   #4
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,856
شکریہ: 7,287
5,956 مراسلہ میں 15,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ )

جزاک اللہ اور آپکا بہت بہت شکریہ
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-06-08, 07:43 PM   #5
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,175
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ )

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : خلیل مراسلہ دیکھیں
جزاک اللہ اور آپکا بہت بہت شکریہ
نیک کلمات ادا کرنے کا بےحد احسان مند ہوں
جزاک اللہ الخیر
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-06-08, 02:04 PM   #6
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,123
کمائي: 192,940
شکریہ: 9,950
7,879 مراسلہ میں 16,014 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ )

بہت بہت شکریہ
J.S آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-06-08, 08:44 PM   #7
Senior Member
 
Real_Light's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: Islamic Republic of Pakistan
مراسلات: 3,203
کمائي: 17,175
شکریہ: 3,117
988 مراسلہ میں 1,962 بارشکریہ ادا کیا گیا
Real_Light کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں Real_Light کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: نقشِ پا انکے ہیں جنت کے نشاں (پیر سید علی عباس شاہ )

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : jawaid مراسلہ دیکھیں
بہت بہت شکریہ
جاوید بھائی حوصلہ افزائی کا شکریہ
Real_Light آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, لوگ, نقشِ پا, نماز, موم, مجید, محبت, ایمان, اللہ, اسلام, تلاش, تاج, حکم, حدیث, حضرات, خوش, دل, درخواست, رات, سفر, سال, سجّادہ, شاندار, علی, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاک بھارت کی دوبئی میں خفیہ میٹنگ سیاچن ، سرکریک اور دیگر تنازعات پرپیش رفت ALI-OAD خبریں 0 17-12-10 10:10 PM
آئو اپنے پیارے وطن کی سیر کریں محمدعدنان پاکستان کی سیاحت 47 14-07-10 11:20 PM
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 08:30 AM
اگر لانگ مارچ کے نتائج سیاسی بحران پیدا کرتے ہیں تو ذمہ دار کون ہوگا؟ راجہ اکرام سیاست 0 02-02-09 06:08 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:19 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger