واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تاریخ و عبر



تاریخ و عبر تاریخ و عبر


13 رجب ’’ولادت امام علی علیہ سلام‘‘

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-06-11, 03:58 PM   #1
13 رجب ’’ولادت امام علی علیہ سلام‘‘
حیدر Rehan حیدر Rehan آن لائن ہے 16-06-11, 03:58 PM

آج یعنی 13 رجب ہی کے دن حرم پاک کے اندر کائنات کی عظمیم ہستی خدا کا عظیم ترین ولی رسول خدا ص کا محافظ و جانثار بھائی سید لاآئمہ ع مشکل'کشا مولا علی ابن ابو طالب علیہ سلام عین حرم خدا کے اندر جلوہ گر ہوئے جس نے اسقدر تعظیم رسول اکرم ص کی کہ مشکل سے مشکل گھڑی میں رسول ص کا خیال ترک نہ کیا جو رسول ص کے پیچھے پیچھے ایسے چلا جیسے اونٹی کے پیچھے اس کا بچہ جس نے اس دنیا میں آتے ہی پہلی نظر رسول ص کے رخ انور پہ ڈالی جس کے منہ سے پہلا کلام ہی کلام الھی نکالا جس نے ہجرت کی رات اپنی جان رسول ص پہ قربان کرتے ہوئے خدا کو بیچ دی اور بدلے میں جنت خرید لی جو دین و دنیا میں رسول ص کا بھائی وصی و جانشین ہے وہ خدا کا شیر اور خدا کی تلوار ہے جس نے بڑے بڑے بڑے ناموروں کو دھول چٹا دی جس نے خیبر اکھاڑ پھینکا جو رسول ص کے علم کا دروازہ ہے جو سیدہ کائنات سلام اللہ علیہ کا شوہر نامدار ہے جو جنت کے سرداروں امام حسن ع امام حسین ع کے والد ہیں

اج دل کی گہرائیوں سے اس پر مسرت موقع پہ تمام عالم اور جن وہ انس کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں


علی ولی اللہ
جس طرح خدا کے خدائی سے انکار کرنے والوں سے خدا کی خدائی پر کوئی اثر نہیں پڑا اور نہ پڑےگا، لوگ خدا پر ایمان لاتے ہی رہے اور لاتے ہی رہینگے۔ اسی طرح اہلبیت (ع) کی عظمت اور علی علیہ السلام کی ولایت سے انکار کرنے سے آپ علیہ سلام کی عظمت و منزلت پر کوئی اثر نہیں پڑتا یہی وجہ ہے کہ جب اغیار تاریخ کا منصفانہ مطالعہ کرتے ہیں تو علی (ع) کی ولایت پر ایمان لے آتے ہیں۔
یوں تو ہر انسان میں کچھ نہ کچھ خوبیاں ہوتی ہیں لیکن حضرت علی علیہ السلام کی شخصیت میں اتنی خوبیاں تھیں کہ ان کو بیان کرنا عقل انسانی کا کام نہیں ہے یہ ایسی خوبیاں ہیں جو کسی بشر میں آج تک پیدا نہ ہوسکیں اور نہ پیدا ہوںگی۔ آپ جامع الفضائل تھے ۔ آپ کی کچھ خوبیاں درج ذیل ہیں۔
آپ خانہ کعبہ کے اندر پیدا ہوئے یہ وہ شرف ہے جو آدم (ع) سے لیکر آج تک کسی اور کو نصیب نہ ہوا اور نہ ہوگا۔
آپ کی دنیا کی پہلی غذا لعاب رسول (ص) ہے۔
آپ کی تربیت رسول (ص) کے ذیر سایہ ہوئی ۔
دعوتِ ذوالعشیرہ کا اہتمام رسول (ص) نے آپ ہی کے سپرد کیا ۔
شب ہجرت بستر رسول (ص) پر آپ ہی ہوئے۔
وقت ہجرت رسول (ص) نے اہل مکہ کی امانتوں کا امین آپ ہی کو بنایا ۔
مسجد قبا کا سنگ بنیاد آپ ہی نے رکھا۔
جنگ بدر میں ۷۵ مشرکوں میں سے ۳۵ کو علی (ع) ہی نے قتل کیا ۔
جنگ احد میں لا فتی الا... کی سند حاصل کی۔
جنگ خندق میں رسول (ص) نے آپ کو کل ایمان کہا ۔
آپ کی ہی ایک ضربت ثقلین کی عبادت سے بہتر قرار پائی ۔
خیبر میں کرار غیر فرار کا لقب رسول (ص) نے عطا فرمایا۔
جنت کا ملنا رضائے علی (ع) پر موقوف ہے.
آپ قسیم النار و الجنۃ ہیں۔
آپ سے زیادہ رازدار رسول (ص) کوئی نہ تھا۔
آپ خطیب منبر سلونی تھے۔
رسول (ص) شہر علم اور آپ اس کے دروازہ ہیں۔
بوقت مباہلہ آپ نفس رسول (ص) قرار پائے۔
رسول کی پیاری بیٹی کے شوہر تھے،آپ ساقی کوثر ہیں ، وغیرہ وغیرہ
آپ امام مبین ہیں ، آپ مشکل گشائے عالم ہیں، آپ ابو الآئمہ ہیں ،
آپ کئی علوم کی موجد ہیں، دوش رسول (ص) پر چڑھکر خانہ ئکعبہ کے بتوں کو مسمار کرنے والے علی (ع) ہیں،
آپ سابق السلام ہیں، آپ رسول (ص) کے ساتھ سایہ کی طرح رہتے تھے، آپ نے کوئی کام اپنے نفس کے لئے نہیں کیا ، آپ نے کسی بھی جنگ میں شکست نہیں کہائی ، جنگ احد میں تمام مسلمان آنحضرت (ص) کو تنہا چھوڑ کر چلے گئے مگر علی (ع) ثابت قدم رہے اور جنگ کرتے رہے،
صلح حدیبیہ کا صلح نامہ آپ ہی نے لکھا۔
آپ کی شہادت رمضان کے مقدس مہینہ کے مقدس ترین وقت فجر میں نماز کی بہترین حالت سجدہ میں مسجد میں ہوئی۔

 
حیدر Rehan's Avatar
حیدر Rehan
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
شکریہ: 7,926
2,141 مراسلہ میں 4,913 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 272
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (16-06-11), اویسی (07-07-11), عارف اقبال (18-06-11)
پرانا 06-07-11, 04:41 PM   #2
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,881
کمائي: 51,204
شکریہ: 7,926
2,141 مراسلہ میں 4,913 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

مولا علی علیہ سلام کی تعریف شخصیت پرستی نہی ہے

اللہ اور اس کے محبوب ص کے محبوب ع کی تعریف کس طرح شخصیت پرستی شمار ہوسکتی ہے ؟؟
الحديث > کَنزُ المَطَالِبِ فِی مَنَاقِبِ عَلِیِ بنِ ابِی طَالِب > - اسلامی لائبریری
حیدر Rehan آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (07-07-11)
جواب

Tags
color, پاک, قدم, لوگ, نماز, نظر, مکہ, موقع, مولا علی, آج, ایمان, اللہ, انسان, بہترین, بھائی, ترک, حسن, خدا, رمضان, رات, شہر, عقل, علی, عالم, عبادت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger