واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان




بھارتی ماہرین نے سلطان کی راکٹ ٹکنیک کا اعتراف کی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-04-08, 08:24 PM   #1
بھارتی ماہرین نے سلطان کی راکٹ ٹکنیک کا اعتراف کی
عرفان حیدر عرفان حیدر آف لائن ہے 23-04-08, 08:24 PM

سلام،

ایک طویل مدت تک شیر میسورٹیپو سلطان کی حربی قوتوں اورصلاحیتوں کے اعتراف سے منہ چرانے والے ہندوستانی ماہرین کو اب یہ تسلیم کرنا پڑ رہا ہے کہ جدید اسلحہ جاتی راکٹ تکنیک اور میزائل منصوبہ کی بنیاد ٹیپو سلطان نے ہی رکھی تھی

براہموس ایرواسپیس کے چیف منیجنگ ڈائریکٹر شیودھانو پلئی نےشیرمیسور ٹیپو سلطان کے سرمائی محل دریا دولت کا دورہ کرتے ہوئے آخر کار اس حقیقت کا بادل نا خواستہ اعتراف کیا کہ موجودہ میزائل اور راکٹ تکنیک در اصل ٹیپو سلطان کی حربی تکنیک پر ہی منتج ہے

براہموس ایرواسپیس کے چیف منیجنگ ڈائرکٹرنے اعتراف کیا کہ سری رنگاپٹنم کی 1792 کی جنگ میں انگریزوں سے لوہا لینے والے شیرمیسورٹیپو سلطان دنیا میں راکٹ تکنیک کے موجداول تھے

براہموسای¹واسپیس کے چیف شیودھانو پلئی نے شیرمیسور ٹیپو سلطان کے سرمائی محل دریا دولت میں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ٹیپو سلطان اور ان کے ساتھیوں نے 250 ملی میٹر کا جو راکٹ تیار کیا تھا وہ دنیا کا پہلا راکٹ تھا

مسٹر پلئی نے کہا کہ اس راکٹ میں دو کلوگرام گن پاوڈر بھرا جاتا تھا اور اسے تلوار کی دھار کے ذریعہ گائیڈ کیا جاتا تھا اور اس سے ڈیڑھ تا دو کلومیٹر تک نشانہ بنایا جاسکتا تھا

انہوں نے کہا کہ یہ راکٹ تکنیک کی ابتدا تھی اور اس شعبے میں ٹیپو سلطان اور ان کے ساتھیوں کی خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے

مسٹر پلئی نے کہا کہ ’یہ سوچ کر حیرت ہوتی ہے کہ اس طرح کے راکٹ تیار کرنے کا خیال ان کے ذہن میں کیسے آیا۔ ہماری راکٹ اور میزائل تکنیک بنیادی طور پر اسی اصول پر مبنی ہے‘۔

ہندوستان میں اگنی، پرتھوی، ناگ ، ترشول اور آکاش جیسی میزائلوں کی تیاری میں اہم رول ادا کرنے والے مسٹر پلئی کو صدر اے پی جے عبدالکلام نے دنیا میں راکٹ سازی کے اس پہلے ’کارخانے‘ کا دورہ کرنے کی ہدایت دی تھی۔

مسٹر پلئی کرناٹک میں میسور میں واقع بھارت ہیوی ارتھ موورس لمیٹیڈ (بھیل) سمیت کئی دفاعی یونٹوں کے دورے پرتھے انہوں نے کہا کہ ’ہندوستان میں ٹیپو سلطان کے راکٹوں کے باقیات دستیاب نہیں ہیں

البتہ لندن میں واقع وولوچ آرٹلری میوزیم میں ان راکٹوں کے کچھ باقیات محفوظ ہیں اور میں صدر محترم کو بتاوں گا کہ اس زمانے کے لوگوں میں کسی چیز کو جاننے کی کس قدر جستجو تھی

مسٹر پلئی نے کہا کہ راکٹ میں اسٹیل کے خانے ہیں اور وہ گن پاوڈر سے چلتا ہے

انہوں نے کہا کہ ‘یہاں تک کہ دور جدید میں استعمال ہونے والے راکٹ بھی اسی طرح کے دکھائی دیتے ہیں’۔ٹپو اور اس کے معاونین نے ایک لانچر بھی تیار کیا تھا جس سے ایک ساتھ تین راکٹ داغے جاسکتے تھے‘

مسٹر پلئی نے کہا کہ اگرچہ ان کا نشانہ پوری طرح صحیح نہیں تھا لیکن اس کی مار کرنے کی صلاحیت کافی موثر تھی

ان راکٹوں نے ایک برطانوی گھڑسوار دستے کو کافی نقصان پہونچایا تھا

دفاعی تحقیق اور ترقی تنظیم (ڈی آر ڈی او ) کے چیف کنٹرولر مسٹر پلئی نے کہا کہ جس طرح ہمارے پاس بری ، بحری اور فضائی افواج ہیں ویسے ہی ٹیپو کے پاس ایک بڑی ’راکٹ فورس‘ تھی جس میں 27 بریگیڈ اور افسران سمیت 6000 فوجی شامل تھے

انہوں نے کہا کہ برطانوی فوج نے راکٹ حملوں کے بعد کچھ راکٹوں کے باقیات یکجا کرلئے تھے

مسٹر پلئی نے کہا کہ تاریخ نے جنگی ہتھیاروں کی ترقی کے کئی مواقع فراہم کرائے ہیں اور عالمی جنگ کے دوران ہتھیاروں کی کافی ترقی ہوئی ہے لیکن ٹیپو کا رول نہایت اہم ہے

انہوں نے کہا کہ ڈی آر ڈی او ٹیپو سلطان جیسے ہندوستانیوں کی ترقی کردہ تکنیک کو مقبول بنانے کی کوشش کرے گا

انہوں نے کہا کہ راکٹ تکنیک میں ٹیپو کی تکنیک کا تجزیہ کرنے کے لئے آئندہ تین ماہ میں ایک رپورٹ تیار کی جائے گی۔

Attached Images
  


 
عرفان حیدر's Avatar
عرفان حیدر
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 618
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا
لاسلکی (24-06-08), منتظمین (24-04-08), عبدالقدوس (26-04-08)
پرانا 24-04-08, 05:49 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,614
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: بھارتی ماہرین نے سلطان کی راکٹ ٹکنیک کا اعتراف کی

یہ ایسی معلومات ہیں جو کہ میں نے بھی پہلی دفعہ سنی ہیں جب کہ میں سمجھتا تھا کہ میرے پاس سلطان کے بارے میں اچھی خاصی معلومات ہیں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
لندن, نظر, موجودہ, منصوبہ, صحیح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غلطی کا اعتراف۔ تبدیلی کی جانب ایک قدم ہے راجہ اکرام سیاست 12 08-04-12 10:57 AM
انسان کی مرحلہ وار تخلیق اورجدید سائنس کے اعترافات طارق اقبال دیگر تحقیقات 2 18-12-10 09:45 PM
اعتراف میاں شاہد مجاز 6 23-05-08 11:35 AM
میری وفا پہ اعتبار میاں شاہد ذاکر دہلوی 0 22-04-08 11:24 AM
پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کا حفاظتی انتظام موثر ہے ،عالمی ادارے معترف ہیں،صدر پرویز خرم شہزاد خرم خبریں 0 19-12-07 07:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:30 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger