واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان




شملہ وفد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-07, 09:49 AM   #1
شملہ وفد
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 11-10-07, 09:49 AM

شملہ وفد

جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کی سیاسی تاریخ میں 1906ء کا سال ایک اہم سال قرار دیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ اسی سال یہاں کے مسلمانوں نے دو نہایت ہی اہم کارنامے سر انجام دیے۔

1۔ شملہ وفد کی تنظیم

2۔ آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام

فہرست [غائب کریں]
1 شملہ وفد
2 سپاس نامہ
3 ردعمل
4 قیام مسلم لیگ
5 حوالہ جات



شملہ وفد
جب انگریز ہندوستان کا حکمران بنا تھا ، مسلمانوں کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا ، کہ پورے ہندوستان سے 35 [1]) مسلم زعما اور عمائدین پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے انگریز وائسرائے لارڈ منٹو سے شملہ میں ملاقات کی۔ مسلمانوں کا یہ وفد ’’شملہ وفد1906ء ‘‘ کے نام سے مشہور ہے۔ لیڈی منٹو نے اپنی ڈائری میں شملہ وفد کو “An epoch in Indian History”کے الفاظ سے یاد کیا ہے۔ جن زعما نے شملہ وفد کو منظم کرنے اور انگریز وائسرائے کے پاس بھیجنے میں بنیادی کردار ادا کیا ۔ ان میں نواب محسن الملک ، نواب وقار الملک ، سید حسین بلگرامی ، (عماد الملک) آفتاب احمد خان ، سر محمد یعقوب ، حاجی محمد اسماعیل ، سر سلطان محمد آغا خان سوم ، سید امیر علی اور ایم ۔ اے ۔ او کالج کے پرنسپل آرک بولڈ کے نام قابل ذکر ہیں۔

شملہ وفد کے پس منظر میں دو فی الفور محرکات کار فرما نظر آتے ہیں۔

1۔ تقسیم بنگال پر ہندوؤں کا رویہ

2۔ انگریز سرکار کی جانب سے منٹو مارلے اصلاحات متعارف کرانے کا عندیہ

تقسیم بنگال 1905ء کی ہندوؤں نے جس انداز اور شد و مد سے مخالفت کی اور انگریزی سرکار کے خلاف عدم تعاون کی تحریک شروع کر دی اس نے جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کو اس پر مجبور کر دیا کہ وہ اپنے پیدائشی آئینی اور قانونی حقوق اور مفادات کو تحفظ دلانے کے لیے کوئی ٹھوس لائحہ عمل اختیار کرے ۔ مزید برآں جب جولائی 1906ء میں انگریز سرکار کی طرف سے ہندوستان میں منٹو مارلے اصلاحات متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا تو نواب محسن الملک ، نواب وقار الملک ، اور دیگر مسلم زعما نے اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مسلمانوں کا ایک نمائندہ وفد انگریز وائسرائے کے پاس بھیجنے کے انتظامات بلا تاخیر شروع کر دئیے تاکہ متوقع اصلاحات میں مسلمانوں کے حقوق اور تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ سر سلطان محمد آغا خان سوم کی سربراہی میں مسلمانوں کے اس وفد نے یکم اکتوبر 1906ء کو وائسرائے لارڈ منٹو سے شملہ میں ملاقات کی۔ اور ان کو مسلمانوں کے جذبات ، احساسات ، اور مطالبات سے آگاہ کیا۔


سپاس نامہ
مسلمانوں کی طرف سے وائسرائے کو جو سپاسنامہ پیش کیا گیا اسے عماد الملک نے تحریر کیا تھا۔ اس میں مندرجہ زیل مطالبات تھے۔

1۔ ہندوستان میں جداگانہ طریقہ انتخابات متعارف کرانے کا مطالبہ

2۔ سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں کی بھرپور نمائندگی

3۔ یونیورسٹی سنڈیکیٹ میں مسلمانوں کی نمائندگی

4۔ برطانوی ہند میں مسلمانوں کے لیے علیحدہ یونیورسٹی قائم کرنے کے لیے امداد

مسلمانوں کے ان مطالبات پر انگریز وائسرائے کا ردعمل کافی حوصلہ افزا رہا۔ اپنی جوابی تقریر میں لارڈ منٹو نے یہاں تک کہا۔

“Please don’t misunderstand me ---- I am in complete accord with you.”

’’برائے مہربانی مجھے سمجھنے کی کوشش کیجیے گا۔ میں آپ لوگوں کے ساتھ مکمل اتفاق کرتا ہوں‘‘


ردعمل
مسلمانوں کے اس اقدام سے کانگریسی پنڈتوں کے دامن میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے شملہ وفد کو انگریزوں کی ایک اسکیم قرار دیا ۔ حالانکہ ایسا ہرگز نہ تھا دراصل شملہ وفد مسلمانوں کے ان جذبات و احساسات کا مظہر ہے جو 1857ء کی جنگ آزادی کے بعد ہندوؤں کی اسلام اور مسلمان دشمن سرگرمیوں کے باعث پروان چڑھ رہے تھے۔


قیام مسلم لیگ
شملہ میں قیام کے دوران وفد میں شامل اراکین نے آپس میں گفتگو کے دوران بطور خاص اس موضوع پر اپنے خیالات کا برجستہ اظہار کیا کہ کیا وقت آپہنچا ہے کہ جنوبی ایشیاء کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ ، سیاسی اور نمائندہ جماعت کا قیام عمل میں لایا جائے۔ چنانچہ شملہ وفد کے محض تین مہینے بعد 30 دسمبر 1960ء کو ڈھاکہ کے مقام پر نواب وقار الملک کی صدارت میں آل انڈیا مسلم لیگ کا قیام عمل میں لایا گیا۔


حوالہ جات
^ پورے برصغیر پاک و ہند سے کل 41 مسلم زعما اس وفد میں شامل یے گئے تھے لیکن ان میں سے 35 شملہ گئے جبکہ باقی 6 رہنما بیماری یا دیگر مجبوریوں کی وجہ سے شملہ نہیں جا سکے
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 524
Reply With Quote
جواب

Tags
india, indian, کالج, کارنامے, پاک, مکمل, موقع, متوقع, متعارف, امیر, اسکیم, اسلام, تحریر, خلاف, خان, سال, علی, صدارت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger