واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان




منٹو مارلے اصلاحات 1909

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-10-07, 09:42 AM   #1
منٹو مارلے اصلاحات 1909
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 11-10-07, 09:42 AM

منٹو مارلے اصلاحات 1909

1857ء کی جنگ آزادی کے بعد سے یہ تاج برطانیہ کی طرف سے ہندوستانی رعایا کے لیے اصلاحات کی تیسری قسط تھی۔ انڈین کونسلز ایکٹ 1861ء اور انڈین کونسلز ایکٹ 1892ء کے بعد یہ اصلاحات کا پہلا پیکج تھا ۔ جسے اس وقت کے وزیر ہند مسٹر مارلے اور برطانوی ہند گورنر جنرل لارڈ منٹو نے مل کر مرتب کیا تھا۔ برٹش پارلیمنٹ نے ان اصلاحات کے بل کو انڈین کونسلز ایکٹ 1909ء کے نام سے پاس کیا لیکن یہ عام طور پر ان اصلاحات کو منٹو مارلے اصلاحات کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

فہرست [غائب کریں]
1 پس منظر
2 اہم شقیں
3 ہندوستانیوں کا ردعمل
4 خلاصہ



پس منظر
1905ء میں تقسیم بنگال کی وجہ سے ملک میں سیاسی بے چینی بڑھ گئی تھی۔ ہندو اور مسلمان ایک دوسرے سے بیزار ہوتے جا رہے تھے۔ 1906ء میں آل انڈیا مسلم لیگ کے نام سے ہندوستانی مسلمانوں کی ایک نئی سیاسی جماعت قائم ہو چکی تھی ۔ آل انڈیا نیشنل کانگریس انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں یرغمال ہو چکی تھی۔ اعلیٰ عہدوں پر فائز انگریز افسروں پر قاتلانہ حملے روز کا معمول بن چکے تھے۔ 1905ء میں جاپان کے ہاتھوں زار روس کی شکست سے ہندوستانیوں کے حوصلے برطانوی سامراجیت کے خلافت بلند ہوتے جارہے تھے ۔ ان حالات کی نزاکت کو بھانپتے ہوئے انگریزوں نے ہندوستانیوں کو انڈین کونسلز ایکٹ 1909ء کے تحت کچھ اصلاحات دیں۔


اہم شقیں
اس ایکٹ کی اہم شکیں درج ذیل ہیں

1۔ مرکزی اور صوبائی لیجسلیٹو کونسلوں میں توسیع کر دی گئی ۔ اور ان میں ارکان کی تعداد میں اضافہ کیا گیا۔

2۔ مرکزی اور صوبائی لیجسلٹیو کونسلوں میں نامزد اور سرکاری اراکین کے مقابلے میں منتخب اور غیر سرکاری اراکین کی تعداد زیادہ کر دی گئی ۔ اور یوں مرکزی کونسل کے کل 60 نشستوں کے ایوان میں سے 32 نشستیں غیر سرکاری اراکین کے لیے اور 28 نشستیں سرکاری اور نامزد اراکین کے لیے مختص کر دی گئیں۔

3۔ مرکزی لیجسلٹیو اسمبلی میں ہر رکن کو بجٹ سے متعلق بحث میں حصہ لینے ، ٹیکسوں میں رد و بدل ، کسی نئے قرضے سے متعلق اور یا پھر مقامی حکومتوں کو دی جانے والی گرانٹس ککے بارے میں قرارداد پیش کرنے کی اجازت دی گئی۔

4۔ وزیر ہند کی کونسل میں دو ہندوستانی ( ایک ہندو اور ایک مسلمان) شامل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

5۔ مرکزی اور صوبائی ایگزیکٹیو کونسلوں میں مزید ایک ایک ہندوستانی ممبر کا اضافہ کیا گیا۔ لارڈ سنہا پہلے ہندوستانی تھے جو ان اصلاحات کے نتیجے میں وائسرائے کی ایگزیکٹیو کونسل کے ممبر مقرر ہوئے


6۔ جداگانہ انتخاب کا طریقہ رائج کرنے کی منظوری دے دی گئی۔


ہندوستانیوں کا ردعمل
ان اصلاحات پر ہندوؤں کی طرف سے ملا جلا ردعمل ہوا۔ بعض ہندو رہنماؤں نے ان کو ہوم رول کی طرف پہلا قدم قرار دیا ۔ آل انڈیا لیگ نے جداگانہ طریقہ انتخاب کے نفاذ کا خیر مقدم کیا۔ اور اسے اپنی پہلی کامیابی قرار دیا۔ یہ مطالبہ مسلم زعما نے تین سال قبل 1906ء میں شملہ وفد میں لارڈ منٹو سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔


خلاصہ
ان اصلاحات کی بدولت انگریز سرکار کسی حد تک ہندوستانی مقننہ میں ہندوستانیوں کی نمائندگی بڑھانے ، ہندوستانیوں میں قومیت کے ابھرتے ہوئے رجحانات کو روکنے ، سیاسی شورش وقتی طور پر کم کرنے اور عام لوگوں کو ممنون احسان بنانے میں کامیاب رہی ۔ یہی وجہ ہے کہ 1911ء میں برطانیہ کے بادشاہ جارج پنجم اور ان کی ملکہ ہندوستان تشریف لائے۔

12 دسمبر 1911 کو دہلی میں منعقد ہونے والے عظیم الشان دربار میں شاہِ معظم کی رسم تاجپوشی ادا کی گئی۔ اس موقع پر ہر میجسٹی جارج پنجم نے مندرجہ ذیل اہم اعلانات کیے

1۔ تقسیم بنگال کی منسوخی کا اعلان

2۔ کلکتہ کی بجائے دہلی کو حکومت ہند کا پایہ تخت مقرر کرنے کا اعلان

3۔ دہلی کے قریب ایک نیا شہر رائے سینا (نئی دہلی) کو آباد کرنے کا اعلان

4۔ بہار ، اڑیسہ ، چھوٹا ناگپور پر مشتمل ایک نیا صوبہ بنانے کا اعلان

5۔ ہندوستان میں تعلیم کے فروغ اور ترقی کے لیے سالانہ پچاس لاکھ روپیہ مختص کرنے کا اعلان
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 503
Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, وزیر, قدم, موقع, اعلیٰ, تاج, تعلیم, سال, شہر, صوبہ, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یوبنٹو سے کوبنٹو اپ گریڈیشن/ڈاؤں گریڈٰشن محمدمبشرعلی لائینکس کارنر 3 01-11-10 07:37 PM
ابنٹو 8.10 اور کے بنٹو 8.10 کی فری سی ڈی مل رہی ہے !!! اکرام لائینکس کارنر 0 22-10-08 01:28 PM
کے اوبنٹو اور اوبنٹو کی مفت سی ڈی ورژن 8.04 ہارڈی اکرام لائینکس کارنر 2 26-09-08 01:06 PM
ٹو ان ون J.S فیشن اور بیوٹی ٹپس 3 25-07-08 01:11 AM
مسلم لینکس اوبنٹو اکرام لائینکس کارنر 0 26-04-08 09:10 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:45 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger