واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




سیدابوالاعلی مودودی - 1

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-04-10, 10:24 PM  
سیدابوالاعلی مودودی - 1
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 19-04-10, 10:24 PM

پیدائش اور خاندان

سید ابوالاعلٰی مودودی کا سنِ ولادت 1321ھ بمطابق 1903ء ہے۔ جائے پیدائش اورنگ آباد دکن ہےاور آبائی تعلق سادات کے ایک ایسے خاندان سے ہے جو ابتداء میں ہرات کے قریب چشت کے معروف مقام پر آکر آباد ہوا تھا۔ اس خاندان کے ایک مشہور بزرگ خواجہ قطب الدین مودود چشتی تھے جو خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کے شیخ الشیوخ تھے۔ سید مودودی کا خاندان خواجہ مودود چشتی کے نامِ نامی سے منسوب ہوکر ہی مودودی کہلا تا ہے۔
انہوں نے جس گھرانے میں آنکھ کھولی وہ ایک مکمل مذہبی گھرانا تھا۔ ان کے والدِ محترم اور والدہ ماجدہ دونوں کی زندگی مذہبی رنگ میں رنگی ہوئی تھی۔ سید مودودی کی تربیت ان کے والد نے خاص توجہ سے کی۔ وہ انہیں مذہبی تعلیم خود دیتے تھے۔
اردو، فارسی اور عربی کے ساتھ ساتھ فقہ اور حدیث کی تعلیم بھی اتالیق کے ذریعے گھر پر دی جانے لگی۔ تعلیم کے ساتھ اخلا قی اصلاح کا بھی وہ خاص خیال رکھتے تھے۔ اسی لیے سید مودودی کے والد نے انہیں کسی مدرسے میں داخل نہیں کرایا، بلکہ گھر پر ہی پڑھاتے رہے۔
بتدائی دور کے پورے گیارہ برس انہوں نے اپنے بیٹے کو براہِ راست اپنی نگرانی میں رکھااور کسی مکتب یا مدرسہ میں بھیجنا گوارہ نہ کیا بلکہ ان کی تعلیم کا گھر پر اتالیق رکھ کا انتظام کیا تاکہ مدرسے اور اسکول میں زمانے کی بگڑی ہوئی رو سے وہ اپنے بچے کو بچا سکیں۔

ماحول اور تربیت

سید مودودی کے والدِ محترم نے ان کی تربیت پر خصوصی توجہ دی اور ان کی بہت اچھے اور عمدہ طریقے سے تربیت کی۔ سید صاحب کے گھر میں دہلی کے شرفاء کی صاف ستھری زبان بولی جاتی تھی۔ سید مودودی کے والد نے اس چیز کا بہت خیال رکھا کہ اُن کی زبان پرکوئی غیر مناسب بازاری لفظ نہ چڑھ پائے۔ جب کبھی وہ ایسا کوئی لفظ ان کی زبان پر چڑھا ہوا محسوس کرتے تو ٹوکتے اور صحیح لفظ بولنے کی عادت ڈالتے۔
جہاں تک ذہنی ساخت اورتربیت کا تعلق ہے، سید صاحب کے والد محترم انہیں رات کو اکثر پیغمبروں کے قصے اور تاریخ اسلام کے اہم سبق آموز واقعات سنایا کرتے۔ ہندوستان کی تاریخ کی سبق آموزکہانیاں اور نیک لوگوں کی زندگی کے حالات بتاتے۔ ظاہر ہے کہ ان باتوں کا سید مودودی کے ذہن نے گہرا اثر قبول کیا اور ان میں نیکی، بھلائی،عظمت،بزرگی،اسلام کی سربلندی اور ایثار و قربانی کے جذبات پیداہوئے اور ساتھ ہی ان میں بزرگوں کے نقش قدم پرچلنے کا فطری رحجان بھی پیدا ہوگیا۔

مدرسہ کی تعلیم

سید صاحب کو گیارہ سال کی عمر میں گھریلو تعلیم کی مناسب تکمیل کے بعد مدرسہ فرقانیہ اورنگ آباد کی آٹھویں جماعت میں براہِ راست داخل کیاگیا۔ اس وقت ان کی معلومات تمام مضامین میں اپنے ہم جماعتوں سے بہت زیادہ تھیں، حالانکہ وہ آٹھویں جماعت میں سب سے چھوٹی عمر کے طالب علم تھے۔
مولوی کلاس میں آنے کے بعد سید صاحب کو جدید علوم کیمیا،طبیعیات،ریاضی وغیرہ سے واقفیت اور دلچسپی پیدا ہوئی۔اور پھر جدید معلومات میں بھی وسعت پیدا ہوتی چلی گئی۔

بچپن کے سنہرےدروازے

سید صاحب نے 1914ء میں مولوی کا امتحان دیا اور کامیاب ہوئے لیکن یہ وہ دور تھا جب سید صاحب کے والدِ محترم کی مالی مشکلات بہت بڑھ گئیں تھیں۔ وکالت سے اجتناب اور دینداری میں شدید انہماک کے باعث گھر کے مالی حالات میں وہ اورنگ آباد چھوڑ کر حیدرآباد تشریف لےگئے اور سید صاحب کو مولوی عالم کی جماعت میں داخل کرا دیا۔ اس زمانے میں دار العلوم کے صدر مولاناحمید الدین فراہی تھے جومولانا امین احسن اصلاحی کے بھی استاد تھے۔ سید صاحب کے والد انہیں دارالعلوم میں داخل کراکے خود بھوپال تشریف لے گئے اورسید صاحب دارالعلوم میں زیرِ تعلیم رہے لیکن تعلیم کا یہ سلسلہ چھ ماہ سے زیادہ عرصہ تک جاری نہ رہ سکا، ایک روز بھوپال سے اطلاع آئی کہ سید صاحب کے والد محترم پر فالج کا سخت حملہ ہوگیا ہے۔

چنانچہ مدرسے کی رواجی تعلیم ختم ہوگئی اور ڈیڑھ دوسال کے تلخ تجربات نے یہ سبق سکھایا کہ دنیا میں عزت کے ساتھ زندگی بسر کرنے کے لیے اپنے پاؤں پر کھڑا ہونا لازمی ہے۔
بہرحال والدِ محترم کے انتقال کے بعد سید مودودیؒ کو معاش کی فکر لاحق ہوئی۔ والد محترم کوئی جائیداد چھوڑ کر نہیں گئے تھے۔ یہ کوئی رؤسا کا خاندان نہ تھا نہ دربارداری ان کا پیشہ تھا۔ ان کا خاندان ایک سیدھا سادا دیندار اور شریف خاندان تھا جو جاگیروں پر نہیں بلکہ اپنی قوت بازو پراپنی معاش کی بنیاد رکھتا تھا۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
شکریہ: 15,089
4,228 مراسلہ میں 12,902 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2783
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
Farrukh (10-05-10), فیصل ناصر (25-04-10), فائزہ (27-11-10), وقاص احمد ضیاء (15-05-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), طلحہ (09-05-10), طارق اقبال (14-05-10), عبداللہ آدم (19-04-10)
پرانا 10-05-10, 12:22 AM   #61
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
اب پولو کیا اللہ کا کوئی بھی نبی کسی رواج سے متاثر ھوسکتا ھے
رواج تو معاشرت میں اور بھی بہت سے ھوتے ہیں کیا نبی ھر رواج سے متاثر ھوجاتا ھے
جناب والا! اس طرح کی کٹ حجتیاں کرنے پر میں اتر آؤں تو آپ پھر ان شاء اللہ نظر نہیں آئیں گے۔ چلیں ایک بات بتائیں مودودی صاحب نے تو صرف یہ لکھا ہے کہ داؤد علیہ السلام رواج سے متاثر ہو گئے تھے۔ تفسیر عثمانی میں‌تو یہ لکھا ہے کہ وہ فتنے میں مبتلا ہو گئے تھے۔ علامہ عثمانی سورت ص آیت 25 کی تفسیر میں لکھتے ہیں:
ارشاد ہوا کہ داؤد یہ سب کچھ ہماری توفیق سے ہے۔ اگر میری مدد نہ ہو تو تو اس چیز پر قدرت نہیں پا سکتا۔ (ہزار کوششس کرے نہیں نبھا سکے گا) قسم ہے اپنے جلال کی میں تجھ کو ایک روز تیرے نفس کے سپرد کر دوں گا (یعنی اپنی مدد ہٹا لوں گا۔ دیکھیں اس وقت تو کہاں تک اپنی عبادت میں مشغول رہ سکتا اور اپنا نظام قائم رکھ سکتا ہے) داؤدؑ نے عرض کیا کہ اے پروردگار مجھ اس کی خبر کر دیجئے بس اسی دن فتنہ میں مبتلا ہو گئے
چلیں اب بتائیے کہ شبیر احمد عثمانی کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں، ابھی پتہ چل جاتا ہے کہ آپ میں انصاف کی کتنی رمق موجود ہے۔ بھاگنا نہیں۔ ۔ ۔ ۔۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (10-05-10), راجہ اکرام (10-05-10), عبداللہ آدم (10-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:25 AM   #62
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
اختر بھائی
ویسے ایک مشورہ ہے آپ کے لئے کہ طلحہ بھائی کا نام بہت خوبصورت ہے اور آپ اگر لیں گے تو آپ کو بھی اچھا لگے گا
اور عبداللہ بھائی کے نام کے اچھا ہونے میں تو کوئی شک ہی نہیں کر سکتا
اس لئے ڈیفینڈر کہہ کر غیر علمی رویے کا مظاہرہ کرنے کے بجائے اگر ہو سکے تو اصلی نام سے پکاریں

یہ صرف مشور ہے ، ورنہ آپ مجھ سے زیادہ صاحب علم ہیں
ہاں دونوں نام اچھے ہیں لیکن میں نے چیلنج کیا تھا کہ آئے کوئی مودودی کو ڈیفینڈ کرنے
تو یہ دونوں آگئے

ایک تو ہیں عبداللہ آدم ۔۔۔۔۔عبداللہ نے جو آدم لگایا ھوا ھے نا اسی نام کے نبی کو مودودی نے گناہ کرنے والا ثابت کرنا چاھا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیکن میں ان دونوں کو ڈیفینڈر 1 اور 2 ہی کہنا چاھتا ھوں تاکہ سند رہے اور وقت ضرورت کام آوے۔۔۔۔۔۔۔
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:35 AM   #63
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,169
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اختر بھائی کچھ زیادہ ہی جذباتی ہورہے ہیں
میرے خیال سے تو آپ کے تقریبا اعتراضات کا جواب طلحہ بھائی اور عبداللہ آدم بھائی دے چکے ہیں اور بدر بھائی نے انتہائی آسان طریقے سے کئی ایک باتوں کی وضاحت کی ہے

جذبات کے بجائے دلائل کے مطابق بات کریں‌اور سب سے بڑی بات یہ ہے کے ہم بحث برائے بحث کے بجائے بحث صرف اس لئے کریں حقائق تک رسائی ہو سکے

میرا جماعت اسلامی یا مودودی صاحب سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن اللہ کا شکر ہے میں نے ان کے بہت سی تصانیف پڑھی ہیں باوجود کئی اختلاف کے میں یہ سمجھتا ہوں مولانا ایک صاحب علم اور پائے کے دانشور تھے

آپ سے میری یہ گذارش ہے کے بجائے ان کی مخالفت یا رد میں لکھی جانے والی کتابوں کے آپ مولانا کی تصانیف کو خود ایکبار پڑھ کر دیکھیں مجھے امید ہے آپ کی رائے ان کے بارے میں کافی حد تک مثبت ہوجائے گی

مخالفت برائے مخالفت میں بعض اوقات ہم اور دوسرے لوگ اسقدر آگے بڑھا جاتے ہیں کے اپنا درجہ بھی بھول جاتے ہیں خیر یہ بشری کمزوریاں ہیں میں کسی ایک طبقے کے بارے میں نہیں کہہ رہا ہوسکتا ہے میں خود بھی کبھی یہ کام کرجاتا ہوں
لیکن ایک طالب علم کو ہر طرح سے تحقیق کے بعد ہی نتائج تک پہنچنا چاہئے

میں آپ کو ایک حالیہ مثال ڈاکٹر اسرار احمد کی دیتا ہوں
مرحوم کے ایک بیان پر کچھ طبقوں نے ان کو خوب خوب مطعون کیا اور ان کے خلاف ایک محاذ کھڑا کردیا جبکہ حقیقت کچھ اور ہی تھی
اسی طرح اسی فورم میں ایک تھریڈ میں مودودی صاحب کے ایک فتوے جو غالبا توام لڑکیوں کے نکاح سے متعلق تھا کے خلاف سخت اعتراضات کے جواب میں اس کی کی حقیقت کو بیان کیا جو دراصل مولانا نے کہی تھی ( بہت کوششوں کے باوجود وہ تھریڈ مجھے مل نہیں پایا اگر کسی صاحب کو پتہ ہو تو اسکا لنک لگا دے )

اور ایک بات یاد رکھیں مولانا بھی بشر تھے اور ان کے مخالفین بھی
غلطی سے کوئی مبرا نہیں
اگر کوئی مولانا کو غلط کہتا ہے تو اس بات کا کیا جواز ہے کے وہ خود غلط نہیں ہوسکتا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

Last edited by فیصل ناصر; 10-05-10 at 12:41 AM.
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-05-10), ھارون اعظم (10-05-10), ابرارحسین (10-05-10), اخترحسین (10-05-10), راجہ اکرام (10-05-10), طلحہ (10-05-10), عبداللہ آدم (10-05-10), عبداللہ حیدر (10-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:38 AM   #64
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
جناب والا! اس طرح کی کٹ حجتیاں کرنے پر میں اتر آؤں تو آپ پھر ان شاء اللہ نظر نہیں آئیں گے۔ چلیں ایک بات بتائیں مودودی صاحب نے تو صرف یہ لکھا ہے کہ داؤد علیہ السلام رواج سے متاثر ہو گئے تھے۔ تفسیر عثمانی میں‌تو یہ لکھا ہے کہ وہ فتنے میں مبتلا ہو گئے تھے۔ علامہ عثمانی سورت ص آیت 25 کی تفسیر میں لکھتے ہیں:
ارشاد ہوا کہ داؤد یہ سب کچھ ہماری توفیق سے ہے۔ اگر میری مدد نہ ہو تو تو اس چیز پر قدرت نہیں پا سکتا۔ (ہزار کوششس کرے نہیں نبھا سکے گا) قسم ہے اپنے جلال کی میں تجھ کو ایک روز تیرے نفس کے سپرد کر دوں گا (یعنی اپنی مدد ہٹا لوں گا۔ دیکھیں اس وقت تو کہاں تک اپنی عبادت میں مشغول رہ سکتا اور اپنا نظام قائم رکھ سکتا ہے) داؤدؑ نے عرض کیا کہ اے پروردگار مجھ اس کی خبر کر دیجئے بس اسی دن فتنہ میں مبتلا ہو گئے
چلیں اب بتائیے کہ شبیر احمد عثمانی کے بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں، ابھی پتہ چل جاتا ہے کہ آپ میں انصاف کی کتنی رمق موجود ہے۔ بھاگنا نہیں۔ ۔ ۔ ۔۔
ڈیفینڈر 1 ادھر ادھر نا جاؤ میں نے ابھی تک مودودی کے علاوہ کسی اور کی بات نہیں کی ھے آپ بھی مودودی کو ہی ڈیفینڈ کرو صرف ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اگر یہاں وہاں جاؤ گے تو اپنا ہی نقصان کرو گے اور نقصان کر چکے ھو آدھی بات بتا کر پوری بات لکھنے کی حمت ہی نہیں ھے کوئی۔۔۔۔۔

یہ دیکھو پوری بات لکھ رہا ھوں کاپی پیسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔

زور ھے آپ کا فتنہ پر یہاں مرکوز رہنا ۔۔۔۔اوکے

یہ نا سمجھنا موضوع بدل دو گے اس مراسلے کے بعد مودودی کے فرمانوں پر ہی رہنا باقی لوگوں کو پھر کبھی دیکھیں گے


فَغَفَرۡنَا لَہٗ ذٰلِکَ ؕ وَ اِنَّ لَہٗ عِنۡدَنَا لَزُلۡفٰی وَ حُسۡنَ مَاٰبٍ ﴿۲۵﴾

پھر ہم نے معاف کر دیا اسکو وہ کام [۲۶] اور اس کے لیے ہمارے پاس مرتبہ ہے اور اچھا ٹھکانہ [۲۷]

[۲۶]حضرت داؤد علیہ السلام کا امتحان:
یعنی اس قصہ کے بعد داؤدؑ کو تنبیہ ہوا کہ میرے حق میں یہ ایک فتنہ اور امتحان تھا۔ اس خیا ل کے آتے ہی اپنی خطا معاف کرانے کے لئے نہایت عاجزی کے ساتھ خدا کے سامنے جھک پڑے۔ آخر خدا نے ان کی وہ خطا معاف کر دی۔ داؤدؑ کی وہ خطا کیا تھی؟ جس کی طرف ان آیات میں اشارہ ہے اس کے متعلق مفسرین نے بہت سے لمبے چوڑے قصے بیان کیے ہیں۔ مگر حافظ عمادالدین ابن کثیرؒ ان کی نسبت لکھتے ہیں۔ قد ذکر المفسرون ہٰہنا قصۃً اکثر ہا ماخوذ من الاسرائیلیات و لم یثبت فیہا عن المعصوم حدیث یجب اتباع ۔ اور حافظ ابو محمد ابن حزم نے کتاب الفصل میں بہت شدت سے ان قصوں کی تردید کی ہے۔ باقی ابو حیان وغیرہ نے ان قصوں سے علیحدہ ہو کر آیات کا جو محمل بیان کیا ہے وہ بھی تکلف سے خالی نہیں۔ ہمارے نزدیک اصل بات وہ ہے جو ابن عباس سے منقول ہے۔ یعنی داؤدؑ کو یہ ابتلاء ایک طرح کے اعجاب کی بناء پر پیش آیا۔ صورت یہ ہوئی کہ داؤدؑ نے بارگاہ ایزدی میں عرض کیا کہ اے پروردگار! رات اور دن میں کوئی ساعت ایسی نہیں جس میں داؤدؑ کے گھرانے کا کوئی نہ کوئی فرد تیری عبادت (یعنی نماز یا تسبیح و تکبیر) میں مشغول نہ رہتا ہو ۔ (یہ اس لئے کہا کہ انہوں نے روز و شب کے چوبیس گھنٹے اپنے گھر والوں پر نوبت بہ نوبت تقسیم کر رکھے تھے تا ان کا عبادت خانہ کسی وقت عبادت سے خالی نہ رہنے پائے) اور بھی کچھ اس قسم کی چیزیں عرض کیں (شاید اپنے حسن انتظام وغیرہ کے متعلق ہوں گی) اللہ تعالیٰ کو یہ بات ناپسند ہوئی، ارشاد ہوا کہ داؤد یہ سب کچھ ہماری توفیق سے ہے۔ اگر میری مدد نہ ہو تو تو اس چیز پر قدرت نہیں پا سکتا۔ (ہزار کوششس کرے نہیں نبھا سکے گا) قسم ہے اپنے جلال کی میں تجھ کو ایک روز تیرے نفس کے سپرد کر دوں گا (یعنی اپنی مدد ہٹا لوں گا۔ دیکھیں اس وقت تو کہاں تک اپنی عبادت میں مشغول رہ سکتا اور اپنا نظام قائم رکھ سکتا ہے) داؤدؑ نے عرض کیا کہ اے پروردگار مجھ اس کی خبر کر دیجئے بس اسی دن فتنہ میں مبتلا ہو گئے۔ (اخرج ہذا الاثر الحاکم فی المستدرک وقال صحیح الاسناد و اقربہ الذہبی فی التلخیص) یہ روایت بتلاتی ہے کہ فتنہ کی نوعیت صرف اسی قدر ہونی چاہئے کہ جس وقت داؤدؑ عبادت میں مشتغل ہوں باوجود پوری کوشش کے مشتغل نہ رہ سکیں اور اپنا انتظام قائم نہ رکھ سکیں۔ چنانچہ آپ پڑھ چکے کہ کس بے قاعدہ اور غیر معمولی طریقہ سے چند اشخاص نے اچانک عبادت خانہ میں داخل ہو کر حضرت داؤدؑ کو گھبرا د یا اور ان کے شغل خاص سے ہٹا کر اپنے جھگڑے کی طرف متوجہ کر لیا۔ بڑے بڑے پہرے اور انتظامات ان کو داؤدؑ کے پاس پہنچنے سے نہ روک سکے۔ تب داؤدؑ کو خیال ہوا کہ اللہ نے میرے اس دعوے کی وجہ سے اس فتنہ میں مبتلا کیا لفظ "فتنہ" کا اطلاق اس جگہ تقریبًا ایسا سمجھو جیسے ایک حدیث میں آیا ہے کہ حضرت حسن و حسین رضی اللہ عنہما بچپن میں قمیص پہن کر لڑکھڑاتے ہوئے آ رہے تھے حضور ﷺ نے ممبر پر دیکھا اور خطبہ قطع کر کے ان کو اوپر اٹھا لیا اور فرمایا صدق اللّٰہ انما اموالکم اولادکم فتنۃ بعض آثار میں ہے کہ بندہ اگر کوئی نیکی کر کے کہتا ہے کہ "اے پروردگار! میں نے یہ کام کیا، میں نے صدقہ کیا، میں نے نماز پڑھی، میں نے کھانا کھلایا"۔ تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے "اور میں نے تیری مدد کی اور میں نے تجھ کو توفیق دی"۔ اور جب بندہ کہتا ہے کہ اے پروردگار تو نے مدد کی، تو نے مجھ کو توفیق بخشی اور تو نے مجھ پر احسان فرمایا"۔ تو اللہ کہتا ہے "اور تو نے عمل کیا تو نے ارادہ کیا تو نے یہ نیکی کمائی" (مدارج السالکین ص۹۹ ج۱) اسی سے سمجھ لو کہ حضرت داؤدؑ جیسے جلیل القدر پیغمبر کا اپنے حسن انتظام کو جتلاتے ہوئے یہ فرمانا کہ اے پروردگار! رات دن میں کوئی گھڑی ایسی نہیں جس میں میں یا میرے متعلقین تیری عبادت میں مشتغل نہ رہتے ہوں کیسے پسند آ سکتا تھا۔ بڑوں کی چھوٹی چھوٹی بات پر گرفت ہوتی ہے۔ اسی لئے ایک آزمائش میں مبتلا کر دیے گئے تا متنبہ ہو کر اپنی غلطی کا تدارک کریں۔ چنانچہ تدارک کیا اور خوب کیا۔ میرے نزدیک آیت کی بے تکلف تقریر یہ ہی ہے باقی حضرت شاہ صاحبؒ نے اُسی مشہور قصہ کو پیش نظر رکھتے ہوئے جو کچھ لکھا ہے وہ موضح القرآن میں دیکھ لیا جائے۔
[۲۷]یعنی بدستور مقرب بارگاہ ہیں اس غلطی سے تقرب اور مرتبہ میں فرق نہیں آیا۔ صرف تھوڑی سی تنبیہ کر دی گئ۔ کیونکہ مقربین کی چھوٹی غلطی بھی بڑی سمجھی جاتی ہے۔ "حَسَنَات الابرار سئیات المقربین" ؎ گرچہ یک مُوبد گنہ کر جستہ بود لیک آں مودر دو دیدہ رستہ بود بود آدم دیدۂ نور قدیم موئے دردیدہ بود کوہ عظیم۔
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:44 AM   #65
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اور ایک بات یاد رکھیں مولانا بھی بشر تھے اور ان کے مخالفین بھی
غلطی سے کوئی مبرا نہیں
اگر کوئی مولانا کو غلط کہتا ہے تو اس بات کا کیا جواز ہے کے وہ خود غلط نہیں ہوسکتا
السلام علیکم جزاک اللہ کیا اچھی بات لکھی آپ نے

ایسا ان دونوں کو بھی بتاؤ جو نبیوں کو گناہ گار اور صحابہ پر بد عدلی اور فساد مچانے اور امت کی ماؤں کو نبی پر جری اور زبان دراز کہنے والے بشر اور غلطی کرنے والے مودودی کو ڈیفینڈ کر رہے ہیں
دوسرے الفاظ میں اس کے تمام جھوٹے اور زاتی رائے کو سچ ثابت کرنے کی دوڑ دھوپ میں لگے ہیں
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:50 AM   #66
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے بھائی! علامہ عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کا ادب شاید آپ جتنا ہی میرے دل میں‌ہے اس لیے آپ یہ خیال دل سے نکال دیں کہ میں‌ نے ان کی تفسیر کا ادھورا اقتباس فتنہ گری کے لیے دیا ہے۔ مقصود یہ ظاہر کرنا ہے کہ اپنے مسلک کے علماء کی بات آئے تو لوگوں کو بڑی اچھی طرح سیاق و سباق بھی یاد آ جاتا ہے اور یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ ادھوری بات کی جا رہی ہے۔ یہی اصول آپ مودودی صاحب پر بھی لگا کر دیکھیں اور فیصل ناصر صاحب کی باتوں پر بھی غور کر لیں۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
طلحہ کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:51 AM   #67
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
میرے بھائی! علامہ عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کا ادب شاید آپ جتنا ہی میرے دل میں‌ہے اس لیے آپ یہ خیال دل سے نکال دیں کہ میں‌ نے ان کی تفسیر کا ادھورا اقتباس فتنہ گری کے لیے دیا ہے۔ مقصود یہ ظاہر کرنا ہے کہ اپنے مسلک کے علماء کی بات آئے تو لوگوں کو بڑی اچھی طرح سیاق و سباق بھی یاد آ جاتا ہے اور یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ ادھوری بات کی جا رہی ہے۔ یہی اصول آپ مودودی صاحب پر بھی لگا کر دیکھیں اور فیصل ناصر صاحب کی باتوں پر بھی غور کر لیں۔
آپ کا اور مودودی کا مسلک ابھی کے ابھی بتادو

میرے پاس اب زیادہ ٹیم نہیں ھے
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:53 AM   #68
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں
میرے بھائی! علامہ عثمانی رحمۃ اللہ علیہ کا ادب شاید آپ جتنا ہی میرے دل میں‌ہے اس لیے آپ یہ خیال دل سے نکال دیں کہ میں‌ نے ان کی تفسیر کا ادھورا اقتباس فتنہ گری کے لیے دیا ہے۔ مقصود یہ ظاہر کرنا ہے کہ اپنے مسلک کے علماء کی بات آئے تو لوگوں کو بڑی اچھی طرح سیاق و سباق بھی یاد آ جاتا ہے اور یہ بھی معلوم ہو جاتا ہے کہ ادھوری بات کی جا رہی ہے۔ یہی اصول آپ مودودی صاحب پر بھی لگا کر دیکھیں اور فیصل ناصر صاحب کی باتوں پر بھی غور کر لیں۔
عجیب بات ھے ادھوری بات خود لگائی اور میں نے تو خلافت اور ملوکیت کو پورے اسکین پیج کے ساتھ بھی لگایا ھے
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:55 AM   #69
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,392
شکریہ: 15,089
4,228 مراسلہ میں 12,902 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
اعظم بھائی آپ کو ڈھونڈنے کی ضرورت ہی نہیں ھے آپ ڈیفینڈر 1 کی اسکین کاپیاں دیکھیں اور ان کے جوابات دیکھیں آپ کو معلوم ھوجانا چاھئے میرے دئے ھوئے حوالے اور اسکین پیج جھوٹ نہیں ھیں

اوکے
اس طرح کی باتیں دیگر علماء نے بھی کی ہیں۔ اور اگر آپ کی رائے میں مودودی صاحب نے غلط لکھا ہے، تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔ ہم دیگر لوگوں کی طرح شخصیت پرستی میں مبتلا نہیں ہونا چاہتے۔ لیکن جو بات سچ لگے، وہی بیان کردیتے ہیں۔ باقی میں پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ مودودی صاحب غلطیوں سے پاک نہیں، نہ ہی کوئی دوسرا عالم دین ہوسکتا ہے۔

میرا یہاں پر بحث کرنے، یعنی پنگا لینے کا بالکل موڈ نہیں ہے، جو کہ آپ کا مقصد ہے۔ (امید ہے میرا اشارہ سمجھ گئے ہونگے)۔ آپ اپنی رائے پر قائم رہیں، ہمیں‌اپنی رائے پر قائم رہنے دیں۔

شکریہ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-05-10), عبداللہ آدم (10-05-10)
پرانا 10-05-10, 12:57 AM   #70
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معارف القرآن جلد ششم ص 155
"حضرت آدم علیہ السلام کا یہ واقعہ اول تو نبوت و رسالت سے پہلے کا ہے جس میں‌کسی گناہ کا صدور انبیاء سے بعض علمائے اہل سنت کے نزدیک عصمت کے خلاف نہیں ہے"

آپ فرمائیے کہ وہ کون سے علمائے اہل سنت ہیں جو معارف القرآن کے اس جملے کی رو سے انبیاء کو نعوذ باللہ گناہگار کہتے ہیں؟؟؟؟؟
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے طلحہ کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (10-05-10), ھارون اعظم (10-05-10)
پرانا 10-05-10, 09:58 AM   #71
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
اعتراض نہیں۔ ہم دیگر لوگوں کی طرح شخصیت پرستی میں مبتلا نہیں ہونا چاہتے۔
ماشاء اللہ مودودی کو شخصیت ہی نہیں مانتے اب
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 10:00 AM   #72
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
لیکن جو بات سچ لگے، وہی بیان کردیتے ہیں۔
آپکو نبیوں کے گناہوں سے پاک ھونے میں شک ھے اور مودودی کو نبیوں کے گناھوں کو ثابت کرنے کے باوجود سچ کہتے ہیں
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 10:03 AM   #73
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ھارون اعظم مراسلہ دیکھیں
باقی میں پہلے ہی عرض کرچکا ہوں کہ مودودی صاحب غلطیوں سے پاک نہیں، نہ ہی کوئی دوسرا عالم دین ہوسکتا ہے۔

میں پھر کہتا ھوں مودودی نے اگر ان تمام باتوں سے رجوع کیا ھے تو اس کی ان کتابوں کو اسکین یہاں لگادیں

اگر رجوع نہیں کیا تو پھر اس کو جھوٹا اور نبیوں پر زبان درازی کرنے والا لکھیں اور اللہ سے معافی مانگیں (یہ سب ڈیفینڈرز کو مشورہ ھے)
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 10:08 AM   #74
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,056
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طلحہ مراسلہ دیکھیں

آپ فرمائیے کہ وہ کون سے علمائے اہل سنت ہیں جو معارف القرآن کے اس جملے کی رو سے انبیاء کو نعوذ باللہ گناہگار کہتے ہیں؟؟؟؟؟
میں ایسا کیوں فرماؤں
کیا میں تمام علما پر اعتراض کررہاھوں ؟ نہیں نہیں یہاں اس مراسلے میں صرف مودودی کی تحاریر پر بات ھورہی ھے

یہ آپ کا جھانسا ھے موضوع سے بھاگنے کا

موضوع پر رہیں اور صرف مودودی کوڈیفینڈ کریں

میرا مشورہ ھے جو کچھ اعتراض میں نے کئے ہیں ناں ان پر ایک بار پھر غور کرلیں اور اپنا مطالعہ مودودی دھرالیں

امید ھے اللہ تعالٰی حق واضع فرمادیں گے (اگر نیت صاف ھوتو)
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
اخترحسین کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (13-05-10)
پرانا 10-05-10, 10:14 AM   #75
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 301
کمائي: 7,143
شکریہ: 256
262 مراسلہ میں 945 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بڑی صاف سی بات ہے آپ کے اکابرین میں مفتی شفیع صاحب فرماتے ہیں کہ نبوت سے پہلے گناہ کا صدور عصمت انبیاء کے خلاف نہیں۔ آپ ان کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں تو میری کیا حیثیت ہے۔
طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کلاس, واقعات, قدم, مکمل, امتحان, اسلام, استاد, بچپن, تعلیم, حدیث, خصوصی, دنیا, زندگی, سال, علم, عمدہ, عالم, عادت, عربی, عرصہ, عزت, صاف, صحیح, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 08:30 AM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:57 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger