واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




ادرنہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-08-07, 01:22 PM   #1
ادرنہ
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 09-08-07, 01:22 PM

ادرنہ ترکی کے مغربی حصے میں تھریس کے علاقے میں واقع شہر ہے ۔ اس شہر کی سرحدیں یونان اور بلغاریہ سے ملتی ہیں اور یہ ترکی کے یورپی حصے ميں واقع ہے۔ انگریزی زبان میں اس شہر کو پہلی جنگ عظیم تک ایڈریانوپل کہا جاتا تھا۔ ادرنہ ترکی تھریس کے صوبہ ادرنہ کا صدر مقام ہے اور 2002ء کے مطابق اس شہر کی آبادی اندازا 128،400 ہے۔

اس شہر کو 1360ء میں عثمانی سلطان مراد اول نے فتح کیا اور بعد ازاں دارالحکومت قرار دیا۔ یہ 1365ء سے 1453ء میں فتح قسطنطنیہ تک عثمانی سلطنت کا دارالخلافہ رہا۔

اس شہر پر 1829ء میں یونانی جنگ آزادی کے دوران روس نے، 1878ء میں بلغاریہ کی آزادی کی جنگ کے دوران بلغاریہ اور 1920ء کی دہائی کے ابتدائی عرصے میں یونان نے قبضہ کرلیا تھا۔


ایک مسجد کے باہر فن خطاطی کا ایک شاندار نمونہادرنہ مغربی دنیا کے لئے "بابِ ترکی" کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ یہ یورپ کی جانب سے ترکی آتے ہوئے پہلا شہر ہے۔ یہ یونان کی سرحد سے محض 7 اور بلغاریہ کی سرحد سے 20 کلومیٹر دور واقع ہے۔

یہ خوبصورت شہر اپنی مساجد کے باعث مشہور ہے۔ جن میں سب سے مشہور سلیمیہ مسجد ہے جسے ترکی کے عظیم ماہر تعمیرات معمار سنان پاشا نے 1575ء میں تعمیر کیا۔ اس مسجد کے مینار ترکی میں سب سے بلند ہیں جن کی بلندی 70.9 میٹر ہے۔ اس مسجد کا نام عثمانی سلطان سلیم دوم کے نام پر مسجد سلیمیہ رکھا گیا۔ اس کے علاوہ سلطان مراد ثانی کا تعمیر کردہ ادرنہ محل بھی قابل دید مقامات میں سے ایک ہے۔

فاتح قسطنطنیہ عثمانی سلطان محمد ثانی اسی شہر میں پیدا ہوئے جبکہ بہائی مذہب کے بانی بہاء اللہ بھی 1863ء سے 1868ء تک یہاں مقیم تھے۔

حکیم الامت علامہ محمد اقبال نے اپنے مجموعۂ کلام بانگ درا میں محاصرۂ ادرنہ نامی نظم میں اس شہر کا ذکر ان الفاظ میں کیا ہے۔

يورپ ميں جس گھڑی حق و باطل کي چھڑ گئی
حق خنجر آزمائی پہ مجبور ہو گيا
گرد صليب گرد قمر حلقہ زن ہوئی
شکری حصار درنہ ميں محصور ہو گيا
مسلم سپاہيوں کے ذخيرے ہوئے تمام
روئے اميد آنکھ سے مستور ہو گيا
آخر امير عسکر ترکی کے حکم سے
'آئين جنگ' شہر کا دستور ہوگيا
ہر شے ہوئی ذخيرہ لشکر ميں منتقل
شاہيں گدائے دانۂ عصفور ہو گيا
ليکن فقيہہ شہر نے جس دم سنی يہ بات
گرما کے مثل صاعقہ طور ہو گيا
ذمی کا مال لشکر مسلم پہ ہے حرام
فتویٰ تمام شہر ميں مشہور ہو گيا
چھوتی نہ تھی يہود و نصاري کا مال فوج
مسلم ، خدا کے حکم سے مجبور ہوگيا


__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 417
Reply With Quote
پرانا 09-08-07, 05:04 PM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,176
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: ادرنہ

بہت اچھے خرم بھائی
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 10-08-07, 09:43 AM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,330
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: ادرنہ


شکریہ جناب
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فن, محمد اقبال, مسجد, آبادی, اللہ, انگریزی زبان, بھائی, جواب, حکم, خدا, خرم, خطاطی, دستور, شہر, شاندار, علامہ محمد اقبال, صوبہ, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger