واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




اسرائیل کی تاریخ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-05-10, 12:38 PM   #1
اسرائیل کی تاریخ
عارف اقبال عارف اقبال آف لائن ہے 02-05-10, 12:38 PM

پہلی جنگ عظیم کے بعد جب عثمانی حکومت کو شکست ملی اور ۱۹۱۷کوہمیشہ کے لیےختم ہوگئی تو مغربی ممالک نے اپنے اپنے حصوں کوبانٹا تو فلسطین کی سرزمین برطانیہ کے حصے میں آئی اور وہیں سے برطانیہ نے شیطنت کی اوراسی سال یعنی ۱۹۱۷میں برطانیہ کے وزیر خارجہ نے یہودیوں میں صاحب نفوذ آدمی[ لارڈ ]کو خط لکھا کہ برطانیہ چاہتا ہے کہ یہاں یہودی حکومت تشکیل دے
یہی کام اسرائیلی حکومت کی ابتدا بنی ،۱۹۱۷سے لے ۱۹۴۵تک یہ کام آہستہ آہستہ شروع رہا اور مختلف ممالک میں بسنے والے یہودیوں کو فلسطین آنے اور وہاں رہنے کی ترغیب دلائی گئی اور لاکھوں یہودیوں نے مختلف ممالک سے ہجرت کرکے فلسطین کا رخ کیا یہ کام انہوں نے بہت چپکے سے کیا کیونکہ جنگ عظیم کے دوران عرب ممالک برطانیہ کے ساتھ تھے اس لیے نہیں چاہتے تھے کہ عربوں کو اس بات کا علم ہوجائے
لیکن بعد میں پتہ چل گیا اور عربوں کو اس چیز کا علم ہوگیا کہ برطانیہ کیا چال چل رہا ہے اور اسی وقت عزالدین غسام فلسطینی نے ایک لشکر تشکیل دیااور دوسری طرف یہودیوں نے بھی ایک لشکر تشکیل دیا اور جنگ شروع ہوگئی
انیس سو سنتالیس میں اقوام متحدہ نے ایک بیان جاری کیا جو ایک سراسرخیانت تھی کہ فلسطین کو دوحصوں میں تقسیم کیا جائے ایک حصہ فلسطین عربی اور دوسرا فلسطین یہودی یہاں پر آکر برطانیہ کا کام ختم ہوجاتا ہے کیونکہ وہ چاہتے تھے کہ یہودی حکومت تشکیل دیں اور یہ مسئلہ اقوام متحدہ تک پہنچائیں سو انہوں نے اپنی شیطانی چال چلی اور کامیاب ہوگیا لہذا برطانیہ نے ۱۹۴۸میں اپنی فوج کے آخری دستے کو حیفاء بندرگاہ کےراستے واپس بلالیا
یہودیوں نے بن گوریون کی رہبری میں ایک اعلامیہ نکالا کہ جس میں انہوں نے ایک مستقل یہودی حکومت کا اعلان کیا ٹھیک اسی دن جب یہ اعلان ہوا صرف گیارہ منٹ بعد امریکہ نے اس حکومت کو قبول کیا اور اعلان کیا کہ یہودی حکومت ایک مستقل حکومت ہے اس طرح یہ اسرائیلی حکومت وجود میں آئی
دوسری طرف عربی ممالک کا رد عمل تھا اگرچہ پہلے پہلے بڑے جوش وخروش سے آئے جیسے مصر۔اردن ،شام ،لبنان اور عراق وغیرہ انہوں نے اسرائیل پر حملہ کردیا اورجولائی ۱۹۴۹تک یہ جنگ جاری رہی یعنی ایک سال تک۔ اس جنگ کے آخرمیں اسرائیلی حکومت کے بعض علاقوں کو چھین لیا گیا مصر نے غزہ کی پٹی پر قبضہ کرلیا اور اردن نے اورشلم کے بعض حصے پر قبضہ کرلیا اور اسی سال اعلان کیا گیا کہ فلسطینی جو فلسطین سے یہودیوں کی طرف سےملک بدرکیے گئے تھے واپس آجائیں۔
لیکن بعد میں اچانک فرانس ،برطانیہ اور اسرائیل نے حملہ کردیا اور غزہ کی پٹی کو دوبارہ اسرائیل کے انڈر لے آئے اگر جس طرح عرب ممالک غیرت کے ساتھ آئے تھے اگر اسی طرح ڈٹے رہتے تو آج فلسطین کی یہ حالت نہ ہوتی ۱۹۵۹میں یاسرعرفات نے ایک تحریک شروع کی تاکہ اسرائیل سے فلسطینی سرزمین کو واپس لیا جائے یہ سرد جنگ اور حرکت جاری رہی یہاں تک کہ ۱۹۶۷میں ناصر جو فلسطینی تحریک کا صدرتھا اس نے قیران بندرگاہ کو بند کرنے کا حکم دے دیا کیونکہ اسرائیل کے لیے مدد اور ایران کے شاہ کی طرف تیل اسی بندرگاہ کے ذریعے اسرائیل کو ملتا تھا اس نے اس بندرگاہ کو بند کردیا تاکہ اسرائیل کو مدد نہ مل سکے
جس کے نتیجے میں اسرائیل نے ایک بہت بڑی جنگ مصر کے خلاف شروع کردی اور اس جنگ میں ۴۱۶مصری جنگی جہازوں کو تباہ کردیا لہذا مغربی ممالک کی پشت پناہی کی وجہ سے اسرائیل نے صحراء سینا ۔غزہ کی پٹی اور اسی طرح اورشلم پر قبضہ کرلیا جس کے نتیجے میں اسرائیل پہلے کی نسبت بہت بڑا ملک بن گیا اور بیت المقدس کا شرقی حصہ بھی اسرائیل کے قبضے میں چلاگیا اور مسجدالاقصی جو مسلمانوں کی تیسری بڑی اورمقدس مسجد ہے وہ بھی انہیں کے قبضے میں آگئی اور یہاں آکر یہودیوں نے اعلان کیا کہ اس مسجد اقصی کے نیچےحضرت سلمان کا معبد ہے لہذا مسجد اقصی کو شہید کردیاجائے لیکن بعد میں برطانیہ کی مداخلت کی وجہ سے روک دیا گیا
اس وقت عربوں میں مایوسی کے بادل چھائے وہئے تھے اور وہ اس کوششیں میں لگ گئے کہ کسی طرح اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کیے جائیں اسی لیے مصر کے صدرسادات نے پہلی مرتبہ اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرلیا اور اس کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کردئیے جس کی وجہ سے عربوں کا وہ جوش وخروش بھی نہ رہا اور خود فلسطین کی آزادی کے لیے بننے والی تحریکیں بھی دم توڑتی نظر آرہی تھیں اور اسرائیل کا رعب سارے عرب ممالک پر بیٹھ گیا تھا اسی اثنا ایران میں انقلاب اسلامی کی کامیابی کے بعد اسلامی انقلاب سے متاثرہوکر ایک شیعہ تنظیم حزب اللہ کے نام سے ابھری جس نے بہت ہی تھوڑے عرصے میں بہت زیادہ کامیابیں حاصل کیں
اس کے ساتھ ساتھ فلسطینیوں کو بھی جوش آیا گویا کہ انقلاب اسلامی ایران نے ان میں ایک نئی روح پھونک دی ہو اور وہ نئے جذبے اور جوش سے اسرائیل کے خلاف صف آراء ہوگئے
اسرائیل نے حزب اللہ کو ختم کرنے کےلیے لبنان پر حملہ کردیا جس کی فاش شکست کے بعد اسرائیل کا بنا بنایا غرورخاک میں مل گیا اور جوسپرطاقت ہونے کی وجہ سے جس نے تمام عربوں کو آگے لگایا ہوا تھا اور پوری دنیا میں جس کا خوف تھا چند مٹھی بھر حزب اللہ کے جوانوں سے شکست کھانے کے بعد ان کا پول کھل گیا اسرائیل کو ناقبل جبران نقصان اٹھانا پڑا اسی لیے جنگ کے بعد خود اسرائیل کے داخلی حالات خراب ہوگئے اور اس کے ساتھ ساتھ حماس اور دوسری فلسطینی متحرک تنظیموں کو حوصلہ ملا اور دوسرا امام خمینی کی طرف ہرسال ماہ مبارک رمضان کے آخری جمعہ کو یوم القدس کے عنوان سے متعارف کروانا فلسطینی اور عربی جوانوں میں مزید حوصلے بڑھانے کاسبب بنا جس کے اثرات آج بھی دیکھے جاسکتے ہیں
اس لیے آج فلسطین کے حق میں آواز اٹھانا ہرمسلمان کا حق ہے
__________________
اندازِ بیاں گرچہ بہت شوخ نہیں ہے
شاید کہ اتر جائے ترے دل میں مری بات

 
عارف اقبال's Avatar
عارف اقبال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 327
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-05-10), ھارون اعظم (02-05-10), اویسی (03-05-10), راجہ اکرام (03-05-10)
پرانا 02-05-10, 04:58 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,735
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب یونس بھائی

کیا یہ آپ کی تحریر ہے؟؟؟

شئیرنگ پر شکریہ قبول فرمائیے!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
عارف اقبال (02-05-10)
پرانا 02-05-10, 07:40 PM   #3
Senior Member
 
عارف اقبال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مراسلات: 979
کمائي: 15,197
شکریہ: 1,882
726 مراسلہ میں 1,803 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پسندیدگی کا شکریہ
نہیں ،میری اپنی تحریرنہیں ہے
عارف اقبال آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عارف اقبال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-05-10), اویسی (03-05-10)
پرانا 02-05-10, 07:45 PM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,349
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,046 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھا لکھا ہے، لیکن آخر میں‌آ کر اس کو بہت مختصر کر دیا
پھر بھی شکریہ قبول فرمائیے۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (02-05-10)
پرانا 02-05-10, 08:28 PM   #5
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,392
شکریہ: 15,089
4,228 مراسلہ میں 12,902 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی تحریر ہے۔ سرورق کے لئے تجویز کرتا ہوں۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (03-05-10)
پرانا 02-05-10, 08:30 PM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,735
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یونس عارف مراسلہ دیکھیں
پسندیدگی کا شکریہ
نہیں ،میری اپنی تحریرنہیں ہے
اچھا، چلیں‌کوئی بات نہیں!
شئیرنگ کا شکریہ، اگر ممکن ہو تو حوالہ ہی دے دیں۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
اویسی (03-05-10), راجہ اکرام (03-05-10)
جواب

Tags
کوششیں, وزیر, نظر, متعارف, ایران, اقوام متحدہ, اللہ, امریکہ, اسلامی, حکم, حماس, حزب اللہ, خلاف, رمضان, سال, عنوان, عثمانی, عراق, عرب, عربی, عظیم, غیرت, غزہ, صف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:02 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger