واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




اسلامی سپین کے چند عظیم سائنسدان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-05-10, 06:36 PM   #1
اسلامی سپین کے چند عظیم سائنسدان
ھارون اعظم ھارون اعظم آن لائن ہے 22-05-10, 06:36 PM

سپین کی سرزمین اسلام کی علمی تاریخ میں بڑی زرخیز ثابت ہوئی ہے۔ اس کا مقام مردم خیزی میں کسی طرح بھی بغداد اور دمشق کی یونیورسٹیوں سے کم نہیں۔ اندلس کی کوکھ سے جن عظیم سائنسدانوں نے جنم لیا، یہ انہی کا کسب کمال تھا جس کی بدولت قرطبہ جیسا عظیم شہر قرون وسطیٰ میں رشک فلک بنا۔ اندلس کی تمدنی زندگی کے پیچھے اس کے جلیل القدر سائنسدانوں ہی کا ہاتھ تھا۔ قرون وسطیٰ کی بہت سی نامور شخصیات اندلس ہی سے تعلق رکھتی تھیں۔ چنانچہ عظیم مفسر قرآن امام قرطبی، مشہور عالم سیاح ابن بطوطہ اور ابن جبیر، موجدِسرجری و ماہر امراض جشم ابوالقاسم الزہراوی، معروف فلسفی و طبیب ابن باجہ، خالق فلسفہ وحدت الوجود ابن عربی، عظیم فلسفی و طبیب ابن رشد، بطلیموسی نظریہ کواکب کا دلائل کے ساتھ رد کرنے والے عظیم اسلامی ماہرین فلکیات ابواسحاق الزرقالی اور ابو اسحاق البطروجی، تاریخ و عمرانیات کے امام ابن خلدون، نامور طبیب یونس الحرانی، معروف جغرافیہ نگار و ماہر فلکیات شریف ادریسی، ہوائی جہاز کا موجد عباس بن فرناس، نامور طبیب ابن الہیثم، ماہر فلکیات و الجبراء نصیر الدین طوسی اور دیگر بے شمار علمی و ادبی شخصیات کا تعلق سپین ہی کی عظیم سرزمین سے تھا۔

ان مسلمانوں نے علم کو صرف اسلام ہی کی دولت سمجھتے ہوئے محدود کرنے کی بجائے اپنے دروازے ہر مذہب کے ماننے والوں کے لئے کھلے رکھے اور علم کو بنی نوع انسان کا مشترکہ ورثہ قرار دیا۔ چنانچہ سپین کی یونیورسٹیوں میں عیسائی اور یہودی طلباء بھی بڑی تعداد میں تعلیم حاصل کرنے آتے تھے۔ حتیٰ کہ مسلمان سائنسدانوں کے یہودی و عیسائی شاگر بعد میں نامور سائنسدان ہوئے اور اپنی قوم میں سائنسی تعلیم کی ترویج کا باعث بنے۔ یہیں سے سپین کا علمی سرمایہ مغربی اور وسطی یورپ منتقل ہونا شروع ہوا۔

معروف مستشرق منٹگمری واٹ اس سلسلے میں‌رقم طراز ہے:
Already when the fortunes of the Muslims were in ascendant, their learning had attracted scholars of all faiths. Spanish Jews in particular were---- including the great Mamonides )1135-1204) sat at the feet of Arabic-speaking teachers and wrote their books in Arabic.
)W. Mongomery Wsatt A History of Islamic Spain(

ترجمہ:
جب مسلمانوں کی قسمت اپنے عروج پر تھی تو ان کی تعلیمات نے تمام مذاہب کے ماننے والے طلباء کو اپنی جانب متوجہ کرلیا تھا۔ سپین کے یہودی بطور خاص عرب فکر سے متاثر ہوئے۔ اور عظیم میمونائیڈز سمیت ان میں‌سے بیشتر نے عربی بولنے والے اساتذہ سے زانوئے تلمذ تہہ کیا اور عربی زبان میں کتابیں لکھیں۔

ذیل میں ہم خوف طوالت کے باعث اختصار کے ساتھ اندلس کے چند اہم سائنسدانوں کے نام اور ان کے شعبہ ہائے تحقیق پر مشتمل فہرست پیش کررہے ہیں تاکہ قارئین پر اندلس کی مردم خیزی عیاں ہوسکے:

1- ابراہیم بن سعید السہلی فلکیات، ماہر اسطرلاب سازی
2- ابن الاصم طب، ماہر نباض
3- ابن البغونش طب
4- ابن البیطار، ابومحمد عبداللٰہ بن احمد باٹنی، طب
5- ابن الجزار طب، ادویہ سازی
6- ابن الحلاء طب
7- ابن الخطیب اندلسی، ابوعبداللٰہ محمد بن عبداللٰہ لسان الدین طب، ماہر امراض تعدیہ، جغرافیہ،تاریخ، تصوف، ادب، فلسفہ
8- ابن الذہبی کیمیا
9- ابن الرومیہ باٹنی، طب

ـــــــــــــــــــــــــ ـــــــــــــــــــ
ڈاکٹر طاہر القادری - اسلام اور جدید سائنس
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔

 
ھارون اعظم's Avatar
ھارون اعظم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
شکریہ: 15,089
4,228 مراسلہ میں 12,902 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 496
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
rabab (22-05-10), shafresha (12-09-10), کنعان (12-09-10), گلز (12-09-10), مرزا عامر (12-09-10), احمد بلال (30-05-10), راجہ اکرام (22-05-10), عبداللہ آدم (14-09-10)
پرانا 12-09-10, 12:12 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,452
شکریہ: 274
77 مراسلہ میں 103 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arrow

بہت شکریہ۔۔جناب۔۔۔جزاک اللہ
گلز آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلز کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-09-10), ھارون اعظم (12-09-10), قاسم شاہ (17-09-10)
پرانا 12-09-10, 12:46 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,615
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-09-10), ھارون اعظم (12-09-10), عبداللہ آدم (14-09-10)
پرانا 12-09-10, 12:49 AM   #4
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,392
شکریہ: 15,089
4,228 مراسلہ میں 12,902 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ تحریر سرورق پر پہلے ہی شائع ہوچکی ہے۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-09-10), منتظمین (12-09-10)
پرانا 12-09-10, 02:20 AM   #5
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,735
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

تھے تو آبا وہ تمھارے ہی مگر تم کیا ہو ؟؟؟؟
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (24-09-10), مرزا عامر (12-09-10), عبداللہ آدم (14-09-10)
جواب

Tags
arabic, great, history, islamic, learning, ہے۔, کمال, قرآن, منتقل, مسلمانوں, انسان, اسلام, اسلامی, بے, تعلیم, زندگی, شہر, شروع, عیسائی, علمی, عالم, عباس, عروج, عظیم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
براہ راست منتخب رکن ہی وزیراعظم، سپیکر و ڈپٹی سپیکر منتخب ہونگے گلاب خان خبریں 0 25-12-10 04:04 AM
منظروحید بارسلونا اسپین منظروحید دیس ہوئے پردیس 2 05-07-08 03:19 AM
فہمیدہ مرزا سپیکر، فیصل ڈپٹی سپیکر چاچا کمال خبریں 0 20-03-08 04:12 AM
اسپینش پریمئر لیگ: بارسلونا، ریال میڈرڈ اور اسپینیول کی کامیابی ابن ضیاء کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 03:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:03 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger