واپس چلیں   پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




اسماعیل گل جی(وہ جو اللہ اللہ کرتاتھا)

اس موضوع کے 2 جوابات دیےگئے ہیں اور اسے 423 مرتبہ دیکھا گیا ہے
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-02-08, 05:27 AM   #1
Senior Member
 
وجدان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 28
مراسلات: 1,284
کمائي: 22,736
ميرا موڈ:
شکریہ: 919
540 مراسلہ میں 1,308 بارشکریہ ادا کیا گیا
وجدان کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں وجدان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post اسماعیل گل جی(وہ جو اللہ اللہ کرتاتھا)

اسماعیل گل جی(وہ جو اللہ اللہ کرتاتھا)

پاکستان کے نامور مصور اور خطاط .پشاور میں انیس سو چھبیس میں پیدا ہوئے۔ امین اسماعیل گل کی پیشہ ورانہ زندگی کا سفر بحیثیت ایک انجینئر، تصویری مصور، اسلامی خطاط اور تجریدی مصور کے نظر آتا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ گل جی نے مصوری کا آغاز امریکہ میں بحثییت انجنیئر اپنی تعلیم کے حصول کے دوران کیا۔ یہ تعلیم انہوں نے کولمبیا یونیورسٹی اور بعد میں امریکہ کے مایہ ناز تعلیمی ادارے ہارورڈ سے حاصل کی۔

پہلی نمائش
گل جی کی تصاویر کی پہلی نمائش 1950 میں منعقد ہوئی۔ 1959 سے پہلے تک گل جی کا فن ایک تصویری مصور کی حیثیت سے جانا جاتا ہے اور یہی دور تھا جب انہوں نے افغانستان کے پورے شاہی خاندان کی تصاویر تخلیق کیں۔ 1960 کے بعد انہیں ایک ایسے تجریدی مصور کے طور پر دیکھا گیا جس کی تخلیقات میں اسلامی خطاطی کی روایت کا خاصا دخل نظر آتا ہے۔


سرپرستی
گل جی کبھی فاقہ مست فنکار نہیں رہے بلکہ کہا جاتا ہے کہ نہ صرف انہیں ہمیشہ حکومتی مدد میسر رہی بلکہ ان کے فن کو با اثر اور ذی حیثیت لوگوں کی سرپرستی بھی حاصل رہی۔ یہ سرپرستی ان کی پیشہ ورانہ زندگی کے اوائل میں ایک تصویری مصور کے دور میں زیادہ نظر آتی ہے لیکن گل جی کو عالمی سطح پر فنون لطیفہ کے حلقوں میں بحیثیت ایک تجریدی مصور کے ہی شہرت حاصل ہے۔


اسلامی خطاطی
اسلامی خطاطی کی روائیت سے متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ گل جی 50 اور 60 کی دھائیوں میں شروع ہونے والی ایکشن پینٹنگ موومنٹ سے بھی خاصے متاثر نظر آتے ہیں۔ جن میں بین الاقوامی سطح پر جیکسن پولک اور ایلیین ہیمیلٹن جیسے فنکاروں کے کام کو خاصی اہمیت حاصل ہے۔ گل جی کے کام میں اسلامی خطاطی اور ایکشن پینٹنگ کی ہم آہنگی کی ایک وجہ شاید ان دونوں جہتوں میں ’طاقت کی روانی‘ کی قدر مشترک ہے۔گل جی کا اپنی تصاویر میں مختلف غیر روایتی چیزوں کا استعمال انہیں خاصا مختلف بناتا ہے۔ وہ اپنی آئل پینٹنگز میں شیشہ، اور سونے اور چاندی کے ورق استعمال کرنے پر بھی جانے جاتے ہیں۔ 1960 کے بعد گل جی نے پینٹنگ کے ساتھ ساتھ مجسمہ سازی کی طرف بھی توجہ دی جو ان کی پینٹنگز کی طرح اسلامی خطاطی سے متاثر نظر آتی ہے۔ تانبے میں ڈھالے گئے یہ فن پارے اسلامی خطاطی سے نہ صرف دیکھنے میں متاثر لگتے ہیں بلکہ بعض قرآنی آیات کی تشریح کے طور پر تخلیق کیے گئے ہیں۔


فن پارے
ان کی پینٹگز چمکدار اور رنگوں سے بھرپور ہوتی تھیں جس میں ان کی حساسیت اور شدتِ جذبات کی جھلک نظر آتی۔ان کی خطاطی کے چند نمونے اسلام آباد میں فیصل مسجد میں آویزاں کیے گئے ہیں۔ دنیا کی کئی مشہور ہستیوں اور سربراہ مملکت کی تصاویر انہوں نے بنائیں۔ فیصل مسجد کے میناروں پر موجود چاند بھی گل جی کی ڈیزائن کردہ ہیں۔پاکستان کا پارلیمنٹ ہاؤس بھی ان کی مصوری سے مزین ہے۔

اعزازات
گل جی کو عالمی اور قومی سطح پر کئی ایوارڈ دیئے گئے اور وہ اپنی کیلیگرافی اور پورٹریٹس کی وجہ سے مشہور تھے۔ان کے بیٹے امین گل جی نے فن مصوری اور مجسمہ سازی میں بہت اہم مقام حاصل کیا۔

قتل
19 دسمبر 2007ء میں اپنی رہائش گاہ میں گل جی اپنی اہلیہ اور نوکرانی سمیت مردہ حالت میں پائے گئے۔ تینوں کے منہ پر کپڑا بندھا ہوا پایا گیا
وجدان آف لائن ہے   Reply With Quote
مندرجہ ذیل 2 صارفین نے وجدان کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے
Zullu230 (04-02-08), خرم شہزاد خرم (04-02-08)
پرانا 04-02-08, 07:01 AM   #2
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 28
مراسلات: 11,255
کمائي: 23,271,472
ميرا موڈ:
شکریہ: 5,023
2,468 مراسلہ میں 5,592 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اسماعیل گل جی(وہ جو اللہ اللہ کرتاتھا)

بہت خوب خطاطی کے حوالے سے مجھے کچھ چاہے تھا اس کی اس مضمون سے مجھے کچھ مدد مل گی شکریہ
__________________
میری وجہ سے جس جس کو بھی تکلیف پہنچی ہے میں ان سب سے معافی چاہتا ہوں ۔ خاص طور پر آپ سے جو اس دستخط کو پڑھ رہے ہیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
وجدان (04-02-08)
پرانا 04-03-09, 01:43 AM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 38
مراسلات: 4,151
کمائي: 60,914
شکریہ: 9,987
3,016 مراسلہ میں 7,328 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: اسماعیل گل جی(وہ جو اللہ اللہ کرتاتھا)

اسماعیل گل جی کا تعلق اسماعیلی عقائد سے تھا۔ لہذا لفظ اللہ اُنھیں بطور آرٹسٹ متاثر تو کرتا ہو گا مگر وہ اس لفظ کی اصل روح تک پہنچنے میں ناکام رہے۔
واللہ اعلم
shafresha آن لائن ہے  
Digg this Post!Add Post to del.icio.usBookmark Post in TechnoratiFurl this Post!
Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
waseemsv (04-03-09)
جواب

Bookmarks

Tags
color, فن, پاکستان, قرآنی, لطیفہ, نظر, میناروں, مسجد, اللہ, امریکہ, اسلامی, تعلیم, تصاویر, خطاطی, زندگی, سفر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام کا ثواب عادل سہیل عقیدہ رسالت 12 13-05-09 12:51 AM
حضرت شفاء بنت عبد اللہ رضی اللہ تعالٰی عنھا خرم شہزاد خرم اسلامی نظریہ حیات 1 02-03-09 11:53 AM
اللہ ہی اللہ بول ابو کاشان شعر و شاعری 1 24-01-08 09:59 AM
گل جی کے مفرور ڈرائیور کااسکیچ تیار کر لیا گیا ابن ضیاء خبریں 0 24-12-07 05:49 PM
اسماعیل گل جی کی کار برآمد عدنان فن و فنکار 0 21-12-07 04:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2010, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO 3.3.0
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2010,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifikationen durch TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger