واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




عبدالرحمٰن الداخل

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-07, 11:21 AM   #1
عبدالرحمٰن الداخل
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 16-08-07, 11:21 AM

عبدالرحمن اول (عربی: عبدالرحمن الداخل) اندلس میں امارت امویہ کا بانی تھا جو 756 سے 788ء تک اندلس میں حکمران رہا۔ وہ 731ء میں پیدا ہوا۔[ترمیم] خلافت امویہ کا خاتمہ اور عبدالرحمن کا فرار
عبدالرحمن خلافت بنو امیہ کے 10ویں خلیفہ ہشام بن عبدالملک کا پوتا تھا۔ جب عباسیوں نے دمشق پر قبضہ کرکے خلافت امویہ کا خاتمہ کیا تو اس وقت عبدالرحمن اول کی عمر 20 سال تھی۔ وہ عباسیوں کے ہاتھوں خاندان امویہ کے قتل عام میں بچ جانے والا واحد فرد تھا۔ وہ اس کے بھائی یحییٰ نے محل سے فرار ہوکر صحرا میں ایک بدوی قبیلے کے پاس پناہ لے لی۔ اس دوران عباسی اپنے حریفوں کو بے رحمی سے قتل کرتے رہے اور ان دونوں بھائیوں کی تلاش شروع کردی۔ اس دوران انہوں نے عبدالرحمن اور یحییٰ کا بھی پتہ چلالیا جس پر دونوں بھائی فرار ہوگئے اور دریائے دجلہ میں کود گئے۔ عباسی سپاہیوں نے واپس آنے پر امان دینے کا وعدہ کیا جس پر یحییٰ ان کے کہنے پر یقین کرکے دریا سے نکل پڑا تو عباسیوں نے اسے فوراً ہی قتل کردیا جبکہ عبدالرحمن تیر کر دریائے دجلہ عبور کرگیا اور بعد ازاں شام اور فلسطین سے ہوتا ہوا [شمالی افریقہ] پہنچ کر عباسیوں کی دسترس سے باہر ہوگیا۔


[ترمیم] افریقہ میں قیام
خلافت بنو امیہ کے خاتمے کے بعد افریقہ کے صوبوں میں مقامی سرداروں نے حکومتیں قائم کرلی تھیں۔ سلطنت امویہ کے یہ سابق امیر امویوں اور عباسیوں دونوں سے آزادی چاہتے تھے اس لئے عبدالرحمٰن کو ان کی جانب سے زندگی کا خطرہ لاحق تھا اور اس نے مزید مغرب کی جانب فرار ہوکر ماریطانیہ میں بربر قبیلوں کے پاس پناہ لے لی۔





[ترمیم] مراکش سے ہسپانیہ آمد
755ء میں وہ کیوٹا کے قریب موجودہ مراکش پہنچا جہاں اس نے اپنا ایک سفیر ہسپانیہ بھیجا تاکہ وہ خاندان امویہ کے وفادار سابق رہنمائوں کی حمایت حاصل کرسکی۔ ان رہنمائوں کی بڑی تعداد صوبہ الویرا، موجودہ غرناطہ میں مقیم تھی جہاں امیر یوسف کی کمزور حکومت موجود تھی جو ایک قبائلی گروہ کے ہاتھوں میں کٹھ پتلی بنا ہوا تھا۔ یہ افراد عربوں کے درمیان قبائلی اور عربوں اور بربروں کے درمیان نسلی اختلافات کے باعث پریشان تھے۔ عبدالرحمن نے اس کو بھرپور موقع سمجھا اور سابق وفادار پیروکاروں کی دعوت پر ستمبر 755ء میں ملاگا کے مشرق میں المنقب کے ساحل پر اترا۔


[ترمیم] ہسپانیہ کی فتح
ابتداء میں عبدالرحمن نے اپنے حمایت یافتہ افراد سے مشورے لئے جو خطرات کے باعث محتاط تھے۔ امیر یوسف نے مذاکرات کے آغاز میں عبدالرحمن کو زمین اور اپنی ایک بیٹی نکاح میں دینے کی پیشکش کی۔ عبدالرحمن زیادہ کی امید لگائے بیٹھا تھا لیکن وہ دباؤ کے باعث یہ پیشکش قبول کرنے کے قریب تھا کہ امیر یوسف کے ایک اندلسی پیغام رساں کی عبدالرحمن کے ایک حامی عبید اللہ سے جھڑپ ہوگئی ۔ اپنی بہترین عربی لکھنے کی صلاحیت پر ٹوکنے پر عبید اللہ نے اس پیغام رساں پر حملہ کردیا جس کے باعث عبدالرحمن کا یوسف کے ساتھ تصادم ناگزیر ہوگیا۔

756ء میں دونوں جماعتوں نے وادی الکبیر میں ایک جنگ لڑی جو 16 مئی کو قرطبہ کے قریب یوسف کی شکست کے ساتھ ختم ہوئی۔ عبدالرحمن کی فوج نے بہترین اسلحے سے لیس نہ ہونے کے باوجود ایک تاریخی فتح حاصل کی۔ ان کے پاس صرف چند گھوڑے تھے حتیٰ کہ ان کے پاس عَلَم بھی نہ تھا اور ایک سپاہی نے اپنے نیزے پر اپنا سبز عمامہ لپیٹ دیا اور بعد میں یہی اندلس میں امویوں کا علم اور نشان قرار پایا۔


[ترمیم] حکومت
عبدالرحمن کا طویل دور حکومت عرب اور بربر باشندوں کی بغاوتوں کیخلاف جدوجہد کرتے گذرا جن کی اکثریت آزادی چاہتی تھی۔ 763ء میں عبدالرحمن نے اپنے دارالحکومت کے قریب بھی ان باغیوں سے جنگ لڑی جو عباسیوں کی حمایت کررہے تھی۔ اس نے فیصلہ کن فتح حاصل کی ۔ آخری سالوں میں عبدالرحمن نے کئی محلاتی سازشوں کو بھی کچلا۔ اس نے فن تعمیر کے نادر شاہکار مسجد قرطبہ کی بنیاد رکھی جس کی تعمیر اس کے بیٹے اور جانشیں ہشام اول کے دور میں بھی جاری رہی۔ اس نے جس حکومت کو قائم کیا وہ 1031ء تک ہسپانیہ پر حکومت کرتی رہی۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 345
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, موقع, موجودہ, مسجد, اللہ, امیر, بہترین, بھائی, تلاش, ترمیم, زندگی, سال, صوبہ, صوبوں, صلاحیت, صحرا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:21 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger