واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




عبدالرحمٰن الغافقی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-07, 11:21 AM   #1
عبدالرحمٰن الغافقی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 16-08-07, 11:21 AM

عبدالرحمٰن الغافقی (انتقال: 732ء) بنو امیہ کے ایک جرنیل اور اندلس کے گورنر تھے جن کی زیر قیادت اموی افواج نے فرانس پر حملہ کیا اور 10 اکتوبر 732ء میں جنگ ٹورس میں شکست کھائی۔ اس شکست کے نتیجے میں مغربی یورپ میں اسلام کی پیش قدمی ہمیشہ کے لیے رک گئی۔

عبدالرحمٰن کا تعلق یمنی قبیلے غافق سے تھا جو پہلے افریقیہ (موجودہ تیونس) اور بعد ازاں المغرب (موجودہ مراکش) میں قیام پذیر ہوا۔

721ء میں جنگ ٹولوس میں السمح ابن ملک کی ہلاکت کے بعد عبدالرحمٰن نے مشرقی اندلس کی قیادت سنبھالی۔ تاہم عنبسہ بن سحیم الکلبی کی تقرری کے بعد وہ قیادت سے دسبردار ہو گئے۔ 726ء میں عنبسہ کی ہلاکت کے بعد متعدد کمانڈروں نے قیادت سنبھالی لیکن کسی کا دور طویل نہ رہا بالآخر 730ء میں خلیفہ ہشام بن عبدالملک نے عبدالرحمٰن کو الاندلس کا گورنر/کمانڈر مقرر کیا۔

انہوں نے فرانس پر چڑھائی کا ارادہ کیا اور کوہ پائیرینیس عبور کرکے بورڈیکس پر قبضہ کر لیا لیکن ان کی فتوحات زیادہ عرصے تک برقرار نہ رہ سکیں اور 732ء میں ٹورس کے مقام پر ہونے والی جنگ میں انہیں چارلس مارٹیل کی زیر قیادت فرانسیسیوں سے شکست ہو گئی۔ اس جنگ میں عبدالرحمٰن بھی کام آئے۔

مسلم اور یورپی دونوں مورخین اس امر پر متفق ہیں کہ جنگ ٹورس (بلاط الشہداء) میں اموی لشکر کو شکست نہ ہوتی تو تمام عیسائی یورپ مسلمانوں کے زیر نگیں ہوتا اور تاریخ بالکل تبدیل ہو جاتی۔ اس شکست کے بعد مسلمانوں نے کبھی فرانسیسی علاقوں پر چڑھائی نہیں کی اور چارلس کی فتح تاریخ عالم کی فیصلہ کن ترین فتوحات میں شامل ہے جس نے مغربی یورپ کو اسلام کے بڑھتے ہوئے طوفان سے بچایا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 383
Reply With Quote
جواب

Tags
موجودہ, اسلام, عالم


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:22 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger