واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




عبدالمومن

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-08-07, 11:13 AM   #1
عبدالمومن
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 16-08-07, 11:13 AM

عبدالمومن (1094ء تا 1163ء) آل موحدین کے پہلے خلیفہ تھے۔ عبدالمومن کے زمانے میں موحدین نے بڑی قوت حاصل کی انہوں نے 1147ء میں مراکش پر قبضہ کرکے مرابطین کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔

[ترمیم] فتوحات
مرابطین کے خاتمے کے بعد عبدالمومن نے ایک فوج اندلس بھیجی جس نے مرابطین کی حکومت وہاں سے بھی ختم کردی۔ اب عبدالمومن نے مشرق کا رخ کیا اور طرابلس تک اپنی سلطنت کو وسعت دے دی۔ اس زمانے میں طرابلس، تیونس اور مہدیہ (جو اس وقت افریقیا کہلاتا تھا) پر نارمن عیسائی قوم قابض تھی۔ یہ لوگ عیسائی تھے اور ان کی حکومت جزیرہ صقلیہ میں قائم تھی۔ جس زمانے میں یورپ کے عیسائیوں نے مسلمانوں کے خلاف صلیبی لڑائیاں شروع کی تھیں اور شام کے ساحلی علاقے اور بیت المقدس پر قبضہ کیا تھا تقریباً اسی زمانے میں نارمنوں نے قیروان، تیونس اور طرابلس کے علاقوں پر حملے شروع کردیئے۔

اس زمانے میں یہاں صنہاجی خاندان کی حکومت تھی جسے بنو زیری بھی کہا جاتا ہے۔ یہ حکومت فاطمی خلافت کے زوال کے بعد قائم ہوئی تھی۔ جب اس حکومت کو زوال ہوا تو نارمنوں نے ان شہروں پر قبضہ کرلیا۔ اس طرح مسیحی یورپ نے ایک ہی وقت میں اسلامی دنیا کے دو علاقوں یعنی ساحل شام اور افریقہ میں اپنی حکومت قائم کرلی۔ لیکن جس طرح مشرق میں نور الدین اور صلاح الدین نے مسیحی حکومت کا خاتمہ کیا اسی طرح عبدالمومن نے تیونس اور طرابلس فتح کرکے مغرب میں عیسائی اقتدار کا خاتمہ کردیا۔ مرابطین اور موحدین کی لڑائیوں کے زمانے میں اندلس میں مسیحی پھر زور پکڑ گئے تھے۔ عبدالمومن نے اندلس میں بھی ان کی پیش قدمی روکی۔


[ترمیم] شخصیت
عبدالمومن نور الدین زنگی کا ہمعصر تھا اور اس کا مسلمانوں پر اتنا ہی احسان ہے جتنا نور الدین اور اس کے جانشین صلاح الدین کا ہے۔ عبدالمومن نے جتنی وسیع حکومت قائم کی اتنی بڑی حکومت شمالی افریقہ کے کسی مسلمان نے اب تک قائم نہیں کی تھی اور نہ اس کے بعد پھر اتنی بڑی حکومت قائم ہوئی۔

عبدالمومن تاریخ اسلام کا بہت بڑا حکمران ہے۔ وہ ایک معمولی انسان تھا اس نے اپنی قابلیت سے ایک عظیم الشان سلطنت کی بنیاد ڈالی۔ وہ شریعت کا بڑا پابند تھا اور اس نے اس کی کوشش کی کہ قرآن اور سنت کے مطابق حکومت کی جائے۔ وہ علم و فن کا بھی بڑا سرپرست تھا اور اس دور کے مشہور فلسفی ابن طفیل (متوفی 1185ء) اور اس عہد کے سب سے بڑے طبیب عبدالملک ابن زہر اس کے دربار سے وابستہ تھے۔


[ترمیم] انتقال
آخر میں عبدالمومن نے ایک بڑے جہاد کا اعلان کیا اب تک یورپی اسلامی حکومتوں پر حملہ آور ہورہے تھے۔ اب عبدالمومن نے خود یورپ پر حملہ کرنے کا ارادہ کیا۔ جہاد کی زور و شور سے تیاریاں شروع کردی گئیں۔ 400 جنگی جہاز تعمیر کئے گئے اور تین لاکھ 10 ہزار سوار اور ایک لاکھ پیادہ فوج جمع کی لیکن ابھی یہ فوج روانہ بھی نہیں ہوئی تھی کہ عبدالمومن کا انتقال ہوگیا۔ بوقت انتقال عبدالمومن کی عمر 58 سال تھی۔


[ترمیم] جانشیں
عبدالمومن کے بعد موحدین کی جماعت نے اس کے بیٹے ابو یعقوب یوسف کو امیر منتخب کیا۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 669
Reply With Quote
پرانا 16-08-07, 11:56 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,226
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خرم بھائی بہت اچھی معلومات فراہم کر رہے ہیں آپ۔۔۔۔! شکریہ
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-08-07, 02:05 PM   #3
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,330
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ جناب پسند کرنے کا
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-08-07, 02:49 PM   #4
Senior Member
 
پاکستانی لڑکی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
عمر: 23
مراسلات: 1,945
کمائي: 19,513
شکریہ: 1,422
1,131 مراسلہ میں 2,401 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

واہ واہ!
بہت اعلٰی!
پاکستانی لڑکی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-09-07, 12:58 PM   #5
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,330
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ بہت شکریہ جی ۔۔
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فن, پسند, قرآن, لوگ, انسان, امیر, اسلامی, بھائی, ترمیم, خلاف, خرم, سال, شور, شام, عہد, صلاح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger