واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




محرم الحرام تاریخ کے آئینے میں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-01-09, 03:41 AM   #1
محرم الحرام تاریخ کے آئینے میں
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 03-01-09, 03:41 AM

ہمارا نظریہ دینِ اسلام ہے اس کی بنیاد علاقائیت ، وطنیت ، نسل پرستی یا زبان نہیں ہے، بلکہ ہمارا دین اسلام یہ نہ صرف مذہب ہے بلکہ ضابطہ حیات ہے، ہر قوم کا کوئی نہ کوئی کیلنڈر رہا ہے۔یہودیوں کا سن ٣٧٠٠ ق م سے شروع ہوتا ہے، عیسوی سن کی ابتداء حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم ولادت سے ہوتی ہے، اس طرح بکرمی سن کی ابتداء مہاراجہ بکر ما جیت کو ساکھا قوم پر فتح حاصل ہونے کے واقع سے ہوتی ہے، اس طرح سن ہجری ہجری حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے سفرِ ہجرتِ مدینہ کی یاد دلاتا ہے ۔ مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ کا یہ سفر آٹھ ربیع الاول کو ہوا۔ جو عیسوی سن کے مطابق ٢٠ ستمبر ٦٢٢ ء کا واقع ہے، یہیں سے اسلامی سال کی ابتداء ہوتی ہے، جس کو سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ عنہ نے اپنے دورِ خلافت میں نافذ کیا اور اسی سال یکم محرم الحرام سے اسلامی سن کی ابتداء کی گئی۔گویا پہلے اسلام صدی کی ابتداء اور آغاز ١٦جولائی ٦٢٢ء کو ہوا۔ اس امر میں بھی ایک عجیب حکمت پنہاں ہے کہ جب پہلی اسلامی صدی کی ابتداء ہوئی تو یکم محرم الحرام کو جمعہ کا دن تھا۔
قمری تقویم اور اس کے فوائد:۔
اگر ہم سن ہجر ی کا دوسرے مروجہ سنین سے تقابل کر کے دیکھیں۔ تو یہ سن بہت سی باتوں میں دوسروں سے منفرد و ممتاز نظر آتا ہے۔ سن ہجری کی ابتداء چاند کو بنایا گیا۔اور اسلامی مہینوں کا تعلق چاند سے جوڑا گیا۔ یہ تقدیم خالق کی بنائی چیزسے تعلق رکھتی ہے ۔ اس میں کسی پیوند کاری کی کوئی ضرورت نہیں ۔ اسلام چونکہ سادہ ، عجزوانکساری والا آسان مذہب ہے (لاکراہ فی الدین)۔۔۔لہذا چاند کے ذریعے ہر علاقہ کے لوگ خواہ پہاڑوں میں رہتے ہوں یا کہ جنگلوں میں ۔۔۔خواہ جزیرو ں میں ۔ ان کیلئے آسان ہے کہ اپنے معاملات چاند کے مطابق طے کریں۔ اس میں کوئی مشکل و پیچیدگی نہیں۔پڑھے لکھے اور اَن پڑھ سب آسانی سے حساب کر سکتے ہیں۔ اس کے برعکس دیگر تقویمیں ہر آدمی آسانی سے معلوم نہیں کر سکتا۔ جبکہ چاند ہر جگہ نکلتا ہے۔کسی مشکل حساب کتاب کی ضرورت نہیں۔ جبکہ دوسری تاریخوں میں یہ بات نہیں۔ اسلام چونکہ دینِ فطرت اور عدل و انصاف کا دین ہے ۔ اسمیں مساوات و ہمہ گیری ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے یہی پسند فرمایا۔کہ اسلامی مہینے ادلتے بدلتے آیا کریں۔ لہذا قمری تقویم کو بنیاد قرار دیا گیا۔اگر اسلام دیگر اقوام کے طریق کواپنا لیتا یا گوارہ کر لیتا جیسے شمسی(عیسوی) تقویم توماہ صیام کسی ایک مقام پر ہمیشہ ایک ہی موسم میں آیا کرتا جسکا لازمی نتیجہ یہی نکلتا کہ نصف دنیا کے مسلمان جہاں موسم سرد اور دن چھوٹے ہوتے ہمیشہ آسانی میں رہتے ۔ اسی طرح سفرِ حج کا بھی یہی حال رہتا۔
محرم الحرام اور تاریخ انسانیت:
طلوع اسلام سے قبل بھی تاریخِ انسانیت کے بے شمار واقعات محرم الحرام میں رونما ہوئے ۔ یہ واقعات محض اتفاقی یا حادثاتی نہ تھے۔ بلکہ قسامِ ازل کا اٹل فیصلہ تھا جو ہونا تھا اور ہو کر رہا۔ ذیل میں چند اُن واقعات کا تذکرہ کرتے ہیں جو محرم الحرام میں ظہور پذیر ہوئے۔
اس ماہ میں کائنات کی تخلیق ہوئی، حضرت آدم علیہ السلام پیدا ہوئے، حضرت حواء علیہ السلام پیدا ہوئیں، حضرت آدم علیہ السلام کی توبہ قبول ہوئی، حضرت آدم علیہ السلام کو خلافت کا تاج پہنایا گیا (انی جاعل فی الارض خلیفہ) ،زمین پر پہلی مرتبہ بارش ہوئی، سیدنا ادریس علیہ السلام کو درجات عالیہ عطا ہوئے، کشتی نوح وادی جودی پہ ٹھہری، سیدنا ابراہیم علیہ السلام پیدا ہوئے، آگ میں ڈالا گیا، آگ سے نجات ملی، سیدنا ابراہیم علیہ السلام کو منصب و مقام خلیل سے سرفراز فرمایا گیا، سیدنا یوسف علیہ السلام صدیق اللہ کو جیل سے رہائی ملی، سیدنا یعقوب علیہ السلام کی بینائی لوٹائی گئی، سیدنا یونس علیہ السلام کو مچھلی کے پیٹ سے رہائی ملی، فرعون غرقِ نیل ہوا اور موسیٰ علیہ السلام کلیم اللہ کو کامیابی عطا ہوئی، حضرت عیسٰی علیہ السلام پیدا ہوئے، سیدنا عیسیٰ علیہ السلام کو آسمان پر زندہ اُٹھایا گیا، حضرت سلیمان علیہ السلام کو ملک عظیم عطا ہوا، اس روز قیامت آئے گی، اسی ماہ یوم عاشورہ کو اہلِ مکہ خانہ کعبہ پر غلاف چڑھاتے تھے اور اس دن کو یوم الزینتہ کہتے تھے، اسی ماہ امام الانبیاء خاتم المعصومین سیدنا محمد الرسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی والادت سے چند سال قبل ابرہہ بیت اللہ پر حملہ کی نیت سے نکلا ۔ تو اللہ نے ابا بیلوں کا لشکر بھیج کر اسے تباہ و برباد کر دیا۔
محرم الحرام اور تاریخ اسلام:۔
ذیل میں ہم تاریخ اسلام کے اُن واقعات پرطائرانہ نظر ڈالتے ہیں جو محرم میں رونما ہوئے۔
شعب ابی طالب کی محصوری جویکم محرم ٤ نبوی ، نکاح سیدہ فاطمہ الزہرہ رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ٢ ہجری، غزوہ غطفان ٣ ہجری ، نکاح سیدہ اُم کلثوم رضی اللہ عنہا بنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمراہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ، سلاطینِ عالم کو دعوتِ اسلام ٧ ہجری ، غزوہ خیبر ٧ ہجری ، وفد اشعرین کا قبول اسلام ٧ ہجری ، نکاح ام المومنین سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا ہمراہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ، غزوہ وادی القریٰ ٧ ہجری ، عام الوفود ٩ ہجری ، تقرر عاملین زکوٰۃ ٩ ہجری ، طاعونِ عمواس ١٨ہجری، ، خلافت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ یکم محرم ٢٤ہجری، فتح قبرص ٢٨ ہجری ، خلافت سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ ٣٤ ہجری ، جنگ صفین ٣٧ ہجری ، فتوحات افریقہ ٤٥ہجری ، ابو مسلم کاخراسان پر قبضہ ١٣١ ہجری ، بنو اُمیہ کا قتلِ عام ١٣٣ہجری ، قیصر روم کی شکست ١٣٨ ہجری ، مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی توسیع ١٦١ ہجری، مصر پر عیسائیوں کا قبضہ ٣٠٩ ہجری ، نوحہ ماتم کی ابتداء ٣٥٢ ہجری، ہلاکو نے بغداد کو تاراج کیا٣٥٢ ہجری ، حکومت شیر شاہ سوری ٩٤٧ ہجری ، دارالعلوم دیوبند کا قیام ١٥ محرم ١٢٨٣ ہجری، کعبتہ اللہ پر بے ادب ٹولے کا حملہ ١٤٠٠ہجری ، صدر ضیا ء الحق کی المناک موت اور حکومت کا خاتمہ ١٤٠٩ھ، بے نظیر کی پہلی حکومت کا تختہ اُلٹا ١٤١١ ھ، نواز شریف کو حکومت سے فارغ کیا گیا، یوم فاروق اعظم رضی اللہ عنہ کی چھٹی منظور کی گئی یکم محرم ١٤١٥ ھ
ماہ محرم الحرام میں وفات یا شہادت پانیوالی چند ہستیاں :۔
سیدنا ابو عبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ ، شہادتِ دامادِ علی رضی اللہ عنہ سیدنا عمرفاروق رضی اللہ عنہ ، شہادت سیدنا ابو ایوب انصاری رضی اللہ عنہ ، سیدنا عبدالرحمن بن ابی بکرصدیق رضی اللہ عنہ ، سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ، اُم المومنین سیدہ جویریہ رضی اللہ عنہا ، سیدنا سحرہ بن جندب رضی اللہ عنہا ، شہادتِ سیدنا حسین ابن علی المرتضی رضی اللہ عنہ، سیدنا عبداللہ بن عمر فاروق رضی اللہ عنہ، حضرت مہدی بن سیدنا حسن رضی اللہ عنہ ، حضرت فضیل بن عیاض رضی اللہ عنہ، حضرت زین العابدین رضی اللہ عنہ ، حضرت یوسف بن تاشفین رحمتہ اللہ، حضرت شیخ شہاب الدین سہروردی رحمتہ اللہ، حضرت معروف کرخی رحمتہ اللہ ،حضرت خواجہ حسن بصری رحمتہ اللہ ، حضرت بابا فرید گنج شکر رحمتہ اللہ ، مولانا حشمت علی رحمتہ اللہ، حضرت ابوا لحسن خرقانی رحمتہ اللہ ، حضرت شاہ حمزہ علی قادری مارہروی رحمتہ اللہ، حضرت ابولرضا رحمتہ اللہ، مرزا مظہر جانِ جاناں رحمتہ اللہ ، حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلو ی رحمتہ اللہ ،حضرت جہانگیر اشرف سمنائی رحمتہ اللہ ، علامہ انور شاہ کشمیری رحمتہ اللہ، مولانا سید اصغیر حسین رحمتہ اللہ ، شہید ملت لیاقت علی خان، مولانا محمد احمد تھانوی رحمتہ اللہ، سید منیر احمد شہید، شہادتِ سید منظور شاہ ہمدانی رحمتہ اللہ

محمد ابو سفیان ملک

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 307
Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل (03-01-09)
پرانا 03-01-09, 06:51 AM   #2
Senior Member
 
طارق راحیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Karachi
عمر: 27
مراسلات: 2,895
کمائي: 31,696
شکریہ: 4,003
1,175 مراسلہ میں 2,379 بارشکریہ ادا کیا گیا
طارق راحیل کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں طارق راحیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: محرم الحرام تاریخ کے آئینے میں

بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔
طارق راحیل آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
پسند, واقعات, لوگ, نواز شریف, مکہ, موت, موسیٰ علیہ السلام, مسجد, مسجد نبوی, معلوم, آدمی, اللہ, اسلام, اسلامی, بے نظیر, تاج, جیل, جیت, حال, حسن, خواجہ حسن بصری, سوری, سال, عیسیٰ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:27 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger