واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




معمار سنان پاشا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-08-07, 01:12 PM   #1
معمار سنان پاشا
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 09-08-07, 01:12 PM

سنان پاشا یا معمار سنان پاشا (مکمل نام: معمار سنان ابن عبدالمنان) (پیدائش: 15 اپریل 1489ء، وفات: 17 جولائی 1588ء) عثمانی سلاطین سلیم اول، سلیمان اول، سلیم دوم اور مراد سوم کے دور کے اہم ماہر تعمیرات تھے۔ ادرنہ کی سلیمیہ مسجد اور استنبول کی سلی[ترمیم] ابتدائی زندگی
سنان پاشا اناطولیہ کے ایک عیسائی خاندان میں پیدائے ہوئے۔ 1511ء میں وہ عثمانی افواج میں شامل ہوئے اور استنبول آگئے جہاں انہوں نے اسلام قبول کرلیا اور سنان کا نام پایا۔ تین سال بعد تعمیرات اور انجینئرنگ کا ماہر سنان مشرق میں عثمان سلطان سلیم اول کے پیش قدمی کرنے والے دستوں میں شامل تھا اور قاہرہ پر قبضہ کرنے والے دستے کا رکن تھا۔ اس فتح کے بعد سنان کو اعلی ماہر تعمیرات مقرر کیا گیا۔ انہیں پیادہ افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا لیکن ذاتی خواہش پر توپ خانے میں منتقل کردیئے گئے۔ ایران کے خلاف جنگ کے دوران 1535ء میں انہوں نے جھیل وان عبور کرنے کے لئے جہاز تعمیر کئے جس پر انہیں سلطان کے ذاتی محافظین کا آغا مقرر کردیا گیا۔

سنان کا پہلا معروف تعمیراتی کام 1548ء میں قائم کردہ شہزادہ مسجد تھی۔ 1550ء میں انہوں نے سلیمانیہ مسجد پر کام شروع کیا جو 1557ء میں مکمل ہوا۔ انہوں نے استنبول اور دیگر شہروں میں کئی عمارات، مساجد اور پل وغیرہ تعمیر کئے جن میں ادرنہ کی سلیمیہ مسجد، استنبول کی رستم پاشا مسجد، ادرنہ کی محرمہ سلطان مسجد اور استنبول کی قادرگا صوقولو مسجد شامل ہے۔ انہوں نے دمشق میں تقیہ السلیمانیہ خان مسجد بھی تعمیر کی جو آج بھی شہر کی اہم ترین یادگاروں میں سے ایک ہے۔ وہ بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ کی واحد مسجد بنیا باشی مسجد کے بھی معمار ہیں۔


جامع سلیمیہ مسجداپنی سوانح حیات "تذکرات بنیان" کے مطابق وہ ادرنہ کی جامع سلیمیہ مسجد کو اپنے فن تعمیر کا بہترین نمونہ قرار دیتے ہیں۔ جب جامع سلیمیہ کی تعمیر جاری تھی جو عیسائیوں نے دعوی کیا تھا کہ دنیا کوئی بھی معمار خصوصا مسلمان ایاصوفیہ کے گنبد سے بڑا گنبد تیار نہیں کرسکتا۔ سنان پاشا نے اس دعوے کو غلط کر دکھایا اور جامع سلیمیہ کا گنبد ایاصوفیہ سے بڑا بنایا۔ جب جامع سلیمیہ مکمل ہوئی تو سنان کی عمر 80 سال تھی۔


[ترمیم] کارنامے
انہوں سے زندگی میں مندرجہ ذیل عمارات تعمیر کیں:

94 جامع مساجد
57 جامعات
52 مساجد
41 حمام
35 محلات
22 مزارات
20 کاروان سرائے
17 عوامی باورچی خانے
8 پل
8 گودام
7 مدراس
6 نہریں
3 دارالشفاء

[ترمیم] انتقال

ترکی کے ایک نوٹ پر معمار سنان کی تصویرسنان پاشا 1588ء میں انتقال کرگئے انہیں جامع سلیمیہ کی دیواروں کے ساتھ دفن کیا گیا اور متصل شاہراہ کو ان کے نام سے موسوم کیا گیا۔

مانیہ مسجد ان کے فن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 362
Reply With Quote
جواب

Tags
فن, مکمل, منتقل, مسجد, آج, ایران, اسلام, بہترین, ترمیم, خلاف, سال


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:31 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger