واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




پاکستان : آئی ایس آئی کا وجود اور اہمیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 13-05-11, 04:35 AM   #1
پاکستان : آئی ایس آئی کا وجود اور اہمیت
کنعان کنعان آن لائن ہے 13-05-11, 04:35 AM

برطانوی اخبار گارڈیئن کے مطابق آئی ایس آئی کی بنیاد ایک آسٹریلوی باشندے نے ڈالی تھی۔

جیسے ہی پاکستان بھارت کے ساتھ 1948 کی جنگ سے باہر آیا برطانوی فوج سے عارضی تبادلے پر آئے میجر جنرل آر کوتھرون نے محسوس کیا کہ نہ تجربہ کار پاکستانی فوج کو ایک مناسب انٹیلیجنس ادارے کی ضرورت ہے۔

ابتداء کے دس سال آئی ایس آئی کے لیے کچھ اچھے نہیں رہے اور تنظیم 1965 کی جنگ میں بری طرح ناکام رہی اور 1971 میں مشرقی پاکستان میں جاری شورش کو پہچاننے میں بھی ناکام رہی جس کے نتیجے میں بنگلہ دیش وجود میں آیا۔

تاہم حالات اس وقت بدلے جب 1979 میں کرسمس کے موقع پر افغانستان میں سوویت ٹینکوں نے چڑھائی کی۔

ایک دہائی تک چلنے والی اس جنگ میں امریکہ نے مالی مدد کی، افغان اور عربوں نے لڑی لیکن اس جنگ کی بساط پاکستان کے قبائلی علاقوں میں آئی ایس آئی نے بچھا رکھی تھی اور یہیں سے اس ایجنسی کی قسمت بدل گئی۔

ایجنسی نے افعانستان کی سرحد پر خفیہ ٹریننگ کیمپ بنا رکھے تھے جس میں اسی ہزار سے زائد جنگجوؤں کو ’جہاد‘ کی ٹریننگ دی گئی۔

آئی ایس آئی اسلحے کی پائپ لائن کو کنٹرول کرتی تھی جس کی مالی امداد امریکہ کی سی آئی اے اور سعودی انٹیلیجنس کر رہی تھی۔

1989 میں افغانستان سے روسیوں کے انخلاء کے بعد سی آئی اے نے پاکستان کو تقریباً خیر باد کہہ دیا تھا لیکن آئی ایس آئی میں جہاد کا جذبہ باقی رہا۔ آئی ایس آئی کے پاکستانی افسران میں اس نظریے نے اس خفیہ ایجنسی کی شکل ہی تبدیل کر دی۔ آئی ایس آئی نے پورے ایشیا یعنی بنگلہ دیش، ازبکستان، برما اور بھارت میں اسلامی گروپوں کی حمایت شروع کر دی۔ اس پائپ لائن کے ذریعے کراچی سے خیبر پاس تک کلاشنکوف اور توپ شکن میزائل سمگل کی جاتی تھیں۔اس طرح یہ ایجنسی طاقتور اور دولت مند ہوتی گئی۔

1993 میں امریکہ نے پاکستان کو ان ملکوں کی فہرست میں شامل کر دیا جن پر دہشتگرد ہونے کا شبہ ہے۔

آئی ایس آئی نے بینکاک میں ایک ہوٹل خرید لیا تھا تاکہ ہتھیاروں کا کاروبار کیا جا سکے۔

گارڈیئن کے مطابق ایجنسی کے سبکدوش ہونے والے سربراہ جاوید ناصر پلے بوائے سے ایک کٹر ملا میں تبدیل ہو چکے تھے جنہوں نے اسلامی ڈاڑھی رکھ لی تھی اور عورتوں سے ہاتھ ملانے سے انکار کرتے تھے۔

قاضی نے ایجنسی سے انتہا پسندوں کا صفایا شروع کیا۔ بینکاک کا ہوٹل فروخت کیا اور اپنے ماتحتوں سے باقاعدہ یونیفارم پہننے کو کہا لیکن پھر بھی آئی ایس آئی کا ’جہاد‘ پورا نہیں ہوا۔

نوے کی دہائی میں آئی ایس آئی نے افغانستان میں طالبان تحریک کی حمایت شروع کر دی اور طالبان رہنما ملا عمر کو مشورے دینے کے لیے کرنل امام کو افغانستان بھیجا گیا۔ یہی وہ کرنل امام تھے جنہوں نے اسّی کی دہائی میں آئی ایس آئی کی حمایت سے مجاہدین کیمپ میں ملا عمر کو ٹریننگ دی تھی۔

ایجنسی کی اس بدلتی شکل کو درست کرنے کے لیے ایک سیکولر ذہن کے افسر اشرف قاضی کو بھیجا گیا۔ اشرف قاضی کا کہنا تھا ’میں نے وہاں جو دیکھا وہ چونکا دینے والا تھا‘۔ آئی ایس آئی کے سینیئر افسروں کی یونیفارم شلوار قمیض میں تبدیل ہو چکی تھی، ان کے ماتحت کئی گھنٹوں تک نماز کے لیے غائب رہتے تھے۔گزشتہ ایک دہائی میں آئی ایس آئی نے ’جہاد‘ ترک کرنے کا پروپیگنڈہ کیا۔

2001 میں جب امریکی اسامہ بن لادن کی تلاش میں افغانستان پہنچے تو سابق صدر پرویز مشرف نے طالبان سے نظریں پھیر لیں اور اس کے بعد جنوری میں انہوں نے جہادی گروپوں کا خاتمہ کرنے کا عزم کیا۔

دیکھنے میں حالات کچھ اور تھے اور حقیقت میں کچھ اور۔ گزشتہ برس وکی لیکس کے کیبلز میں دعویٰ کیا گیا کہ آئی آیس آئی ابھی بھی چوری چھپے افغان طالبان، لشکرِ طیبہ اور حقانی گروپ کی حمایت کر رہی ہے۔

حالانکہ آئی ایس آئی جہادی تشدد کا شکار بنی ہے لیکن پاکستانی طالبان جو افغان تحریک سے جڑے تو ہیں لیکن القاعدہ سے متاثر ہیں اور پاکستانی ریاست پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ آئی ایس آئی نے انہیں دھوکا دیا ہے اور وہ آئی ایس آئی کے دشمن بن چکے ہیں۔

حالیہ برسوں میں آئی ایس آئی کے سینکڑوں افسر ہلاک کر دیے گئے اور قبائلی علاقوں میں ایجنسی کے ایجنٹوں کے سر قلم کیے جا رہے ہیں۔

ح

درخواست:- اس موضوع پر ایک اچھے انداز میں سب اپنی معلومات شیئر کر سکتے ہیں، صرف یہ کوشش کریں کہ کسی کو گالی دینے سے اپنی شخصیت پر برا اثر پڑتا ھے اس لئے اس میں جو باتیں غلط ہیں یا آپ بہتر جانتے ہیں تو اسے شیئر کریں شکریہ!
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
شکریہ: 13,502
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 683
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-05-11), skjatala (13-05-11), پاکستانی (20-05-11), نورالدین (16-05-11), مرزا عامر (20-05-11), wajee (18-05-11), ابن آدم (20-05-11), حیدر (13-05-11), شمشاد احمد (13-05-11), غلام خان (20-05-11)
پرانا 13-05-11, 06:38 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 155
کمائي: 2,597
شکریہ: 1
127 مراسلہ میں 444 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
یہاں آپ سب کی توجہ ایک بات کی طرف دلانا چاہوں گا
اگر میں غلط ہوں تو میری درستگی فرما دیجیے گا

اور طالبان رہنما ملا عمر کو مشورے دینے کے لیے کرنل امام کو افغانستان بھیجا گیا۔ یہی وہ کرنل امام تھے جنہوں نے اسّی کی دہائی میں آئی ایس آئی کی حمایت سے مجاہدین کیمپ میں ملا عمر کو ٹریننگ دی تھی۔




اور ہم سب جانتے ہیں کہ کرنل امام کو تحریک طالبان پاکستان نے شہید کر دیا ہے اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے
اگر تحریک طالبان پاکستان کا کوئی تعلق اسامہ بن لادن ،۔ملا عمر یا افغانستان والے طالبان سے ہوتا تو وہ اپنے اس محسن کی قدر کرتے نا کہ انہیں یوں بے دردی سے شہید کرتے
لہذا اس سے میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہوں
افغانستان والے طالبان ،اسامہ بن لادن ،ملا عمر اور لوگ ہیں ان کا مقصد جہاد ہے
اور تحریک طالبان پاکستان والے اصل معنوں میں شدت پسند ہیں جن کی جنگ پاکستان اور اس کی معصوم عوام کے خلاف ہے
وقار آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے وقار کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (21-05-11), shafresha (13-05-11), نورالدین (16-05-11), مرزا عامر (20-05-11), ابن آدم (20-05-11), حیدر (13-05-11), سیفی خان (13-05-11), غلام خان (20-05-11)
پرانا 13-05-11, 08:37 AM   #3
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,466
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

درست کہا وقار بھائی آپ نے ۔ ۔ ۔

ٹی ٹی پی کی آڑ میں ملا عمر اور طالبان کو غلط کہنے والے یہ بات کبھی ثابت نہیں کر سکتے کہ کبھی بھی ملا عمر اور طالبان نے ٹی ٹی پی کے ان اقدامات کی تائید کی ہو ؟

اس کے مد مقابل ملا عمر اور طالبان کے پاکستان کی حمایت میں بہت کچھ کہا ہے ۔ ۔

مگر ہم حقیقت کو تسلیم کرنا نہیں چاہتے
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (13-05-11), مرزا عامر (20-05-11), غلام خان (20-05-11)
پرانا 13-05-11, 08:46 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئینہ کیوں نہ دُوں کہ تماشا کہیں جسے
اقتباس:
ایجنسی کی اس بدلتی شکل کو درست کرنے کے لیے ایک سیکولر ذہن کے افسر اشرف قاضی کو بھیجا گیا۔ اشرف قاضی کا کہنا تھا ’میں نے وہاں جو دیکھا وہ چونکا دینے والا تھا‘۔ آئی ایس آئی کے سینیئر افسروں کی یونیفارم شلوار قمیض میں تبدیل ہو چکی تھی، ان کے ماتحت کئی گھنٹوں تک نماز کے لیے غائب رہتے تھے۔گزشتہ ایک دہائی میں آئی ایس آئی نے ’جہاد‘ ترک کرنے کا پروپیگنڈہ کیا
عجب تماشا ہے ۔ اگر ایجنسی پر سیکولر ذہن غالب ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اگر داڑھی رکھنے والا نمازی شخص ہو ایجنسی میں ۔ ۔ ۔ تو یہ چونکا دینے والی بات ہے۔ سبحان اللہ قاضی اشرف صاحب چونکے بھی تو کس بات پر کہ افسران شلوار قیمیص پہنتے تھے اور ماتحت نماز کے لئے غائب ہو جایا کرتے تھے۔
یعنی اگر افسران پینٹ شرٹ یا شارٹس پہن کر آتے اور ماتحتوں کے ساتھ مل کر فلمیں وغیرہ دیکھتے تو کوئی مضائقہ نہ تھا۔ لیکن مندرجہ بالا امور چونکا دینے والے ہو گئے۔ ایک مرتبہ پھر سبحان اللہ۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (21-05-11), skjatala (13-05-11), مرزا عامر (20-05-11), سیفی خان (13-05-11), غلام خان (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 03:38 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : وقار مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
یہاں آپ سب کی توجہ ایک بات کی طرف دلانا چاہوں گا
اگر میں غلط ہوں تو میری درستگی فرما دیجیے گا

اور طالبان رہنما ملا عمر کو مشورے دینے کے لیے کرنل امام کو افغانستان بھیجا گیا۔ یہی وہ کرنل امام تھے جنہوں نے اسّی کی دہائی میں آئی ایس آئی کی حمایت سے مجاہدین کیمپ میں ملا عمر کو ٹریننگ دی تھی۔




اور ہم سب جانتے ہیں کہ کرنل امام کو تحریک طالبان پاکستان نے شہید کر دیا ہے اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آچکی ہے
اگر تحریک طالبان پاکستان کا کوئی تعلق اسامہ بن لادن ،۔ملا عمر یا افغانستان والے طالبان سے ہوتا تو وہ اپنے اس محسن کی قدر کرتے نا کہ انہیں یوں بے دردی سے شہید کرتے
لہذا اس سے میں یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہا ہوں
افغانستان والے طالبان ،اسامہ بن لادن ،ملا عمر اور لوگ ہیں ان کا مقصد جہاد ہے
اور تحریک طالبان پاکستان والے اصل معنوں میں شدت پسند ہیں جن کی جنگ پاکستان اور اس کی معصوم عوام کے خلاف ہے
جزاکم اللہ میرے بھائی آپ نے میرے دل کی ترجمانی کی ہے

اور یہی حقیقت ہے کہ تحریک طالبان پاکستان ان افراد پر مشتمل ہیں جن کی فنڈنگ اندیا اور اسرائیل اور امریکہ کررہے ہیں

اللہ ھم سب کو اور ھمارے ملک کو شرور کے شر سے محفوظ رکھیں

مع السلامہ
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (20-05-11)
پرانا 20-05-11, 03:45 PM   #6
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,723
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,067 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
آئینہ کیوں نہ دُوں کہ تماشا کہیں جسے


عجب تماشا ہے ۔ اگر ایجنسی پر سیکولر ذہن غالب ہو تو کوئی مسئلہ نہیں۔ لیکن اگر داڑھی رکھنے والا نمازی شخص ہو ایجنسی میں ۔ ۔ ۔ تو یہ چونکا دینے والی بات ہے۔ سبحان اللہ قاضی اشرف صاحب چونکے بھی تو کس بات پر کہ افسران شلوار قیمیص پہنتے تھے اور ماتحت نماز کے لئے غائب ہو جایا کرتے تھے۔
یعنی اگر افسران پینٹ شرٹ یا شارٹس پہن کر آتے اور ماتحتوں کے ساتھ مل کر فلمیں وغیرہ دیکھتے تو کوئی مضائقہ نہ تھا۔ لیکن مندرجہ بالا امور چونکا دینے والے ہو گئے۔ ایک مرتبہ پھر سبحان اللہ۔
بھائی قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی یہ بھی ہے کہ صحیح غلط اور غلط صحیح دکھائی دے گا ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (20-05-11)
پرانا 21-05-11, 04:49 AM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 30
مراسلات: 531
کمائي: 5,602
شکریہ: 856
276 مراسلہ میں 493 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آئی اس آئی نام کی کوئی چیز نہیں ہے جی۔ وہ تو جنرل حمید گل ک ساتھ ہی ختم ہو گئی تھی ابھی صرف آئی ایم آئی ہے۔سب غلام ہیں زردای صاحب ک نہں۔ امریکہ کے ب نہیں بابائے قوم کے غلام ہیں۔غلط سمجھے آپ بابا جی کی تصویر والے کا غز کے غلام ہیں۔
ملک بھائی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, isi, pakistan, فروخت, کوشش, کلاشنکوف, کنٹرول, کراچی, پاکستان, پاکستانی, نماز, موقع, امریکہ, اسلامی, تلاش, ترک, درخواست, سال, طاقتور, طالبان, عزم, غلط, غائب, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ایس ایم ایس کو قانونی حثیت دینے کا فیصلہ جاویداسد خبریں 1 26-07-10 09:01 PM
شہدادکوٹ :راکٹ حملے میں ایس ایچ او سمیت 6 پولیس اہلکار جاں بحق ابن جلال خبریں 1 23-09-08 03:26 AM
بائیس امریکی ماہرین ایف سی کی تربیت کیلئے پاکستان آ ئیں گے وجدان خبریں 0 06-03-08 06:51 AM
آل پاکستان فٹبال: ایس ایس جی سی کی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی خرم شہزاد خرم فٹبال 0 08-08-07 12:58 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:36 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger