واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




کالی مرچ - جس کی تلاش میں انڈیا یورپ والوں کےہاتھ آ گیا تھا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-02-11, 11:38 AM   #1
کالی مرچ - جس کی تلاش میں انڈیا یورپ والوں کےہاتھ آ گیا تھا
ناصحی ناصحی آف لائن ہے 19-02-11, 11:38 AM

کالی مرچ ہمارے پسندیدہ اور مزیدار کھانوں میں اکثر استعمال ہوتی ہے شاید آپ کو یہ معلوم ہو کہ یہ کہاں سے آتی ہے اور کس طرح پیدا ہوتی اور تیار کی جاتی ہے لیکن کیا آپکو یہ یہ بھی معلوم ہےکہ اس مسالے کی کشش یورپی قوموں کو انڈیا کھنیچ کر لائی تھی اور بالاخر وہ ہمارے حاکم بن بیھٹے تھے؟

bp1.jpg
کسی زمانے میں کالی مرچ اتنی قیمتی تھی کہ اسے کالا سونا کہا جاتا تھا

آجکل کالی مرچ اکثر گھروں کے باورچی خانوں میں پائی جاتی ہے اور یہ اتنی آسانی سے دستیاب ہے کہ ہم اسے کوئی خاص اہمیت نہیں دیتے۔ البتہ کسی زمانے میں یہ اتنی قیمتی تھی کہ اسے کالا سونا کہا جاتا تھا اور مہمانوں کیلیے تیار کردہ کھانوں میں کالی مرچ کا استعمال میزبان کی دولت اور طاقت کا بلا انکار ثبوت تسلیم کیا جاتا تھا۔ یورپ میں اس قیمتی اور نایاب مسالے کی ہر کسی کو تلاش تھی۔ لیکن انکو یہ معلوم نہیں تھا کہ یہ کہاں پیدا ہوتا ہے اور اسے کیسے تیار کیاجاتا ہے۔ اس کے متعلق وہاں کئ بے بنیاد کہاوتیں مشہور تھیں جن میں سے ایک یہ تھی کہ اڑنے والےانتہائی زہریلے سانپ کالی مرچ کے جنگلوں کی رکھوالی کرتے ہیں اور مقامی لوگ جنگلات کو آگ لگا کر ان سانپوں کو عارضی طور پر بھگانے کے بعد اس مسالے کوحاصل کرتے ہیں جسکی وجہ سے اسکا رنگ کالا ہوتا ہے اور اسمیں آگ کا زائقہ پایا جاتا ہے۔

bp2.jpg
کای مرچ کیرلا انڈیا میں پائی جاتی ہے

 کالی مرچ کا مقام پیدائش انڈیا میں کیرلا کے علاقے میں ہے جہاں یہ درختوں پر چڑھی ایک بيل پر سبز بیری کی صورت میں لگتی ہے یہاں کے لوگ ہزاروں سالوں سے ان بیریوں کو چن کر ان سے مسالہ تیار کرتے چلے آ رہے ہیں۔ کئی صدیوں تک یورپ میں بیچنے اور اس سے بے شمار دولت کمانے والے صرف عرب تاجر تھے کیونکہ اس علاقے کا راستہ صرف وہی جانتے تھے اور وہ اپنے گاہکوں تک اس راز کو پہنچنے نہیں دے رہے تھے اور اوپر سے اس راز کو محفوظ رکھنے میں یورپی لوگوں کی بے بنیاد کہاوتیں بھی ان تاجروں کیلیے مدد گار ثابت ہو رہی تھیں۔ اسطرح انہیں اس مسالے کی تجارت پر مکمل تسلط حاصل تھا لیکن اسکے ختم ہونے کا وقت زیادہ دور نہیں تھا۔

bp3.jpg
یہ درختوں پر چڑھی ایک بيل پر سبز بیری کی صورت میں لگتی ہے

bp4.jpg
 تین دن کیلیے سبز بیریوں کودھوپ میں سُوکھا کر کالی مرچ تیار جاتی ہے۔

اس مسالے کا یورپ میں استعمال رومن دور میں شروع ہوا تھا البتہ پندرویں صدی عیسوی کے دوران یورپی امیر گھروں کے کھانوں کے علاوہ کالی مرچ کا استعمال 'کالی موت' یا طاعون کے علاج کیلیے بھی شروع ہوگیا جسکے پھیلنے سے وہاں لوگ بڑی تعداد میں مر رہے تھے۔اس قیمتی مال کی سخت ضرورت اور شدید مانگ کی وجہ سے 8 جولائی 1497 میں پرتگال نے اپنے سب سے اعلٰی سمندری جہازراں واسکو ڈَ گاما (Vasco da Gama) کو کالی مرچ کے مَنبع کو تلاش کرنے کی مہم پر روانہ کیا۔ ڈَ گاما کا فلاٹیلا مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے سمندری ہواوں کی مدد سے افریقی ساحلوں کے کٹھن بحری راستے سے مئی 1498 میں انڈیا تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ اسطرح اسے یورپ میں سب سے پہلے انڈیا تک سمندری راستہ تلاش کرنے کا مقام بھی حاصل ہوا۔ اس میں کوئی شک نہیں تھا کہ ڈاگاما کےاس کارنامے سے پرتگال کا جیک پاٹ نکل آیا تھا۔

bp5.jpg
1497 میں پرتگال نے اپنے سب سے اعلٰی سمندری جہازراں واسکو ڈَ گاما (Vasco da Gama)
کو کالی مرچ کے مَنبع کو تلاش کرنے کی مہم پر روانہ کیا

ڈَ گاما انڈیا پہنچنے سے پہلے یہاں بے دین جنگلی وحشی دیکھنے کی امید لگائے بیٹھا تھا جو بيکار یورپی اشیا کے بدلے اپنا کالا سونا با خوشی اسکے حوالے کر دیں گے۔ جب ڈیگاما کیرلا کے شہر Kochi کوچی پہنچا تو اس کے بالکل برعکس لوگوں کو sophisticated اور بہت دولتمند پایا۔ دور دور سے عرب، چینی اور کئی دوسرے تاجر صدیوں سے اس ہر دیسی یا cosmopolitan مرکز پر تجارت کیلیے آ رہے تھے۔ پندرہیویں صدی میں کیرلا کیلیےکالی مرچ وہی مالی مقام رکھتی تھی جو آجکل گلف کی ریاستوں کیلیےتیل رکھتا ہے۔

 ڈَ گاما کے کیرلا میں آنے کے آٹھ سال کے اندر ہی پرتگال نے اس علاقے میں اپنے قدم اچھی طرح سے جما لیے تھے۔ انہوں یہاں ایک قعلہ بھی تعمیر کر لیا تھا جہاں انہوں نے انڈیا میں اپنے پہلے وائسروے کو قیام دیا۔ سولویں صدی کے آغاز سے پہلے ہی پرتگالی مسالوں کی تجارت میں سب سے آگے نکل چکےتھے اور جو مال وہ تجارت سے حاصل نہیں کر سکتے تھے، اپنی طاقت سے چھین لیتے تھے۔ کالی مرچ کی خاطر پرتگال نے انڈیا کے مسالے والےساحلی علاقوں کو اپنے محاصرہ میں لےلیا تھا ۔

ایک مرتبہ جب انہیں یہ یقین ہو گیا کہ انڈیا میں کالی مرچ کی تجارت اب انکے مکمل قابو میں ہے تو انہوں نے اپنی توجہ دوسرے مسالوں کو ڈھونڈنے کی طرف کر دی۔ ان کی تلاش کیلیے اگلا مسالہ دار چینی تھا جو سولویں صدی کے یورپی امیر لوگوں میں بے حد مقبول تھا۔ یہ کالی مرچ سے بھی زیادہ نایاب تھا اور اسکا ممبع بھی انکلیے نامعلوم تھا۔کیرلا کے آس پاس کے سمندر میں عرب تجارتی جہازوں پرمسلسل چھاپوں میں انہیں بار بار ان پر لدے مال میں دار چینی مل رہی تھی اسلیے انہیں شک تھا کہ یہ مسالہ کہیں آس پاس ہی پایا جاتا ہے لیکن کیرلا کے سمندر سے آگے کے علاقے سے وہ بلکل ناواقف تھے۔ 1506 میں پرتگالی ایک عربی جہاز کا پیچھا کرتے ہوے طوفان میں راستہ بھٹک گے اور انہوں ایک انجان ساحل پر پناہ لی۔ یہ سری لنکا کا ساحل تھا اور دار چینی یہاں ہی پائی جاتی تھی اور یوں انہیں دار چینی کا ممبع بھی مل گیا۔

کالی مرچ اور دار چینی جیسے مسالے دینا بھر میں کھانے کے طریقوں میں انقلابی تبدیلیوں کے باعث بنے ہیں اور آج بھی مقبول ہیں لیکن انکی تلاش نہ صرف ہماری تاریخ کا رخ بدلنے کا باعث بنی بلکہ اس نے جدید دینا کی شکل بنانے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ان مسالوں کی مدد سے شہنشاہی سلطنتیں بنیں اور ٹوٹیں، انکی خاطر قوموں کی آزادی چھن گئی اور قتل و غارت میں بے شمار انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔

کالی مرچ اور دار چینی دو معمولی سے مسالے اور ایک غیر معمولی ماضی کے مالک جن کی تلاش سے یورپی لوگوں کے دولت سے خزانے بھر گے لیکن جن لوگوں نے انہیں اپنی محنت سے بنایا انکو اور انکی قوم کو اسکے بدلے میں کیا حاصل ہوا؟

__________________

Last edited by ناصحی; 20-02-11 at 12:42 PM..

 
ناصحی's Avatar
ناصحی
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1198
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-11), ھارون اعظم (19-02-11), یاسر عمران مرزا (19-02-11), نورالدین (19-02-11), محمدعدنان (01-03-12), مرزا عامر (08-01-12), wajee (19-02-11), سحر (15-12-11), عبدالقدوس (20-02-11), عبداللہ حیدر (26-02-11)
پرانا 19-02-11, 12:26 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,392
شکریہ: 15,089
4,228 مراسلہ میں 12,902 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

انتظار رہے گا ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصحی (19-02-11)
پرانا 19-02-11, 12:32 PM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,040
کمائي: 55,124
شکریہ: 11,770
1,558 مراسلہ میں 4,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Thumbs up

سب کرائب شن کے لیے مراسلہ ڈال رہا ہوں ۔

آپ کے اس مراسلے سے ایک افسانہ یاد آ گیا جس کا عنوان تھا ۔
مصالحوں کی ملکہ

اور اس پر انگریزی میں مووی بنی تھی ۔
-The Mistress of Spices
mistress-spices_aishwarya-rai_7999.jpg
Directed by Paul Mayeda Berges
Written by Gurinder Chadha
Paul Mayeda Berges
Chitra Banerjee Divakaruni
Starring Aishwarya Rai
Dylan McDermott
Ayesha Dharker

پہلے یہ افسانہ میں نے اخبار جہاں میں پڑھا تھا ۔
بہت اچھوتا انداز بیان تھا پر اسراریت کا ۔

ہمیشہ کی طرح کچھ زبردست ہے ۔
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 22-02-11 at 09:19 AM.
نورالدین آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-11), گلز (15-12-11), یاسر عمران مرزا (19-02-11), ناصحی (19-02-11)
پرانا 19-02-11, 03:38 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,531
کمائي: 88,119
شکریہ: 5,199
5,040 مراسلہ میں 11,465 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انتطار ہے باقی کہانی کا
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصحی (20-02-11)
پرانا 20-02-11, 09:34 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: Pakistan
مراسلات: 346
کمائي: 6,558
شکریہ: 577
180 مراسلہ میں 318 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی انتظار کر رہے ہیں
ہادی آف لائن ہے   Reply With Quote
ہادی کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصحی (20-02-11)
پرانا 20-02-11, 12:34 PM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,340
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے تو فلم ڈانلوڈنگ پر لگا دی ہے
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
ناصحی (20-02-11)
پرانا 20-02-11, 12:50 PM   #7
Senior Member
 
ناصحی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Cyberland
مراسلات: 1,884
کمائي: 44,990
شکریہ: 1,916
1,665 مراسلہ میں 5,184 بارشکریہ ادا کیا گیا
Smile

مکمل مضموں آپکی خدمت میں حاضر ہے، امید ہے پسند آئے گا۔
تمام ساتھی جنہوں نے اس میں پیشگی دلچسپ دکھائی ہے، انکا بے حد شکریہ
ناصحی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ناصحی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-11), ہادی (20-02-11), ھارون اعظم (20-02-11), نورالدین (22-02-11)
پرانا 20-02-11, 01:09 PM   #8
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,349
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,046 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہترین معلومات پیش کرنے کے لیے شکریہ بھیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-02-11, 01:33 PM   #9
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,615
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-02-11), نورالدین (22-02-11), ناصحی (22-02-11), مسٹر شیف (20-02-11)
پرانا 21-02-11, 08:16 AM   #10
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,340
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چھا گئے جناب آپ
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (21-02-11)
پرانا 22-02-11, 08:18 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,120
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,627 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کیا بات ہے کالی مرچ تیری

بہت خوب جناب
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (22-02-11)
پرانا 22-02-11, 08:45 AM   #12
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,735
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واقعی لاجواب اور خوبصورت مضمون ہے!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
نورالدین (22-02-11)
پرانا 22-02-11, 09:16 AM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,040
کمائي: 55,124
شکریہ: 11,770
1,558 مراسلہ میں 4,848 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نورالدین آن لائن ہے   Reply With Quote
نورالدین کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-04-11)
پرانا 15-12-11, 10:25 AM   #14
Senior Member
مقبول
 
گلز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مراسلات: 176
کمائي: 1,452
شکریہ: 274
77 مراسلہ میں 103 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اچھی معلومات ملی ہے،،، آپکا بہت شکریہ جناب
گلز آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, ten, ہوتا, ہے۔, کالی, پیش, یورپ, والوں, نظر, مرچ, مراسلہ, مضمون, معلوماتی, افسانہ, انگریزی, انڈیا, انتظار, انداز, اخبار, تلاش, جہاں, جائے, دھاگے, زبردست, عنوان


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوجوانوں کا مستقبل خطرہ میں ۔وزیر خزانہ کے ساتھ مذاکرات ناکام۔ چھ یونیورسٹیوں کی بندش کا خدشہ جاویداسد خبریں 0 18-09-10 03:34 PM
اک عمر رھے ساتھ یہ معلوم نہیں تھا The Great شعر و شاعری 0 25-08-09 01:43 PM
میں نے اسکا ہاتھ چھوا تھا ایس اے نقوی میری ڈائری 2 26-02-09 11:42 AM
دل جو دیوانہ نہیں آخر کو دیوانہ بھی تھا جون ایلیاء Real_Light جون ایلیا 0 13-06-08 04:46 PM
پاکستان کے ایٹمی ہتھیار انتہاپسندوں کے ہاتھ لگنے کے امکان پر دنیا کو تشویش ہے ،البرادی ابن ضیاء خبریں 0 09-01-08 11:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:37 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger