واپس چلیں   پاکستان کی آواز > میرے پاکستان سے > تاریخ پاکستان > تاریخ کا آئینہ




9 نومبر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-11-10, 05:49 PM   #1
9 نومبر
فیصل ناصر فیصل ناصر آف لائن ہے 06-11-10, 05:49 PM


9 نومبر کے حوالے سے ہم سب کے ذہنوں میں ایک ہی شخصیت آتی
ڈاکٹر محمد علامہ اقبال
لیکن میں 9 نومبر حوالے سے جس شخصیت کا ذکر آپ سے کرنے جارہا ہوں وہ علامہ اقبال نہیں
بلکہ
ماجدہ امام بی بی ہیں


شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کی والدہ ماجدہ امام بی بی المعروف '' بے جی'' 1934ء کے قریب سیالکوٹ قصبہ سمبڑ یال میں پیدا ہوئیں ۔ بڑے ہی سادہ اور اور خوبصورت ماحول میں ان کی تربیت ہوئی۔ 1858ء کے لگ بھگ ان کی شادی سیالکوٹ میں شیخ نور محمد سے ہوئی۔

امام بی بی اپنے خاندان میں ''بے جی''کے لقب سے مشہور تھیں اس دور میں عورتیں زیادہ پڑھی لکھی نہیں تھیں لیکن اس کے باوجود انتہائی وضع دار اور صوم صلوةٰ کی پابند تھیں۔

ان کے حسن سلوک کی بدولت لوگ انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ان کی دیانتداری کا یہ عالم تھا کے محلے کی عورتیں اکثر ان کے پاس اپنا زیور اور قیمتی سامان رکھتی تھیں۔ محلے یا برادری میں خاندانوں کی سطح پر اگر کوئی لڑائی جھگڑا اور تو تکار ہوتی تو ''بے جی'' کو بطور ثالث مقرر کیا جاتا۔
وہ غریب اور نادار عورتوں کی خفیہ طور پر امداد بھی کرتی رہتی تھیں۔
ایک دومرتبہ ایسا بھی ہوا کہ وہ اپنے گھر غریب خاندانوں کی بچیاں لے آئیں انہیں بڑے ناز اور چاؤ سے پالا پوسا اور جب وہ جوان ہو گئیں تو ان کی شادی کروا دی

بے جی کو اپنے چھوٹے اقبال سے بہت محبت تھی اور وہ اقبال کو پیار سے بالی کہتے تھیں اقبال بھی اپنی والدہ ماجدہ کا بے حد احترام کرتے تھے۔ اقبال ان لوگوں میں سے ایک تھے جنہیں ماں کی عظمت کا ادراک تھا۔

1914 میں بے جی کافی کمزور ہو چکی تھیں اور گزشتہ چند برسوں سے علیل چلی آ رہی تھیں ۔ درد گردہ کی شکایت بھی کافی عرصہ سے تھی وہ رمضان کے روزے رکھنے سے معذور ہو چکی تھیں اور ہر سال فدیہ رمضان دیا کرتی تھیں۔

انہیں ایک روز ہلکا سا بخار ہوا جو موسمی بخار کی صورت اختیار کر گیا ۔ کمزور تو پہلے ہی ہو چکی تھیں جس کی وجہ سے قوت مدافعت بھی ختم ہو چکی تھی اور بالکل چار پائی سے لگ گئی تھیں۔

ان کی اس حالت کے پیش نظر علامہ محمد اقبال بے جی کو لاہور لے جانا چاہتے تھے مگر وہ سیالکوٹ چھوڑنے پر آمادہ نہ تھیں۔

اکتوبر کے وسط میں ان کی طبیعت بے حد خراب ہو چکی تھی علامہ ماں کے بارے میں اس قدر پریشان تھے کہ دن رات ان کے سرہانے سے نہ اٹھتے تھے۔ ڈاکڑوں اور حکیموں سے بہت علاج کروایا مگر افاقہ نہ ہوا ۔ لاہور سے علامہ صاحب ایک ڈاکٹرکے دوست بھی تھے ان کو بلوایا مگر بے سود ۔

80 برس تک ممتا نچھاور کرنے والی عظیم ہستی آخر کار 9 نومبر 1914 ء کو ان کی روح پرواز کر گئی اور وہ اپنے مالک حقیقی سے جا ملیں۔

میاں جی شیخ نور محمد نے بے جی کا کفن خود سیا اور عورتوں کو میت پر واویلا کرنے سے منع فرمایا لیکن ان کے بڑے بیٹے شیخ عطا محمد اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے جبکہ بہوئوں اور بیٹیوں کی آنکھوں سے آنسوؤں کی برسات جاری رہی۔ اقبال اس روز انتہائی رنجیدہ تھے کیونکہ ان کی کائنات ان کی عظیم ترین ماں ان سے جدا ہو چکی تھیں۔ جنہیں امام صاحب قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔



ماجدہ امام بی بی کے بارے میں مضمون اشفاق نیاز کا لکھا ہوا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں

 
فیصل ناصر's Avatar
فیصل ناصر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 259
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
پاکستانی (06-11-10), ھارون اعظم (06-11-10), اخترحسین (06-11-10), رضی (07-11-10), عبداللہ عوام (06-11-10)
پرانا 06-11-10, 05:55 PM   #2
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,248
کمائي: 121,392
شکریہ: 15,089
4,228 مراسلہ میں 12,902 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
[COLOR="Green"][CENTER]
بے جی کو اپنے چھوٹے اقبال سے بہت محبت تھی اور وہ اقبال کو پیار سے بالی کہتے تھیں اقبال بھی اپنی والدہ ماجدہ کا بے حد احترام کرتے تھے۔ اقبال ان لوگوں میں سے ایک تھے جنہیں ماں کی عظمت کا ادراک تھا۔

ماجدہ امام بی بی کے بارے میں مضمون اشفاق نیاز کا لکھا ہوا ہے
ماں کی خدمت اور عزت کا صلہ شائد اللٰہ تعالیٰ نے علامہ اقبال کو اس صورت میں دیا کہ لاکھوں لوگوں کے دلوں میں ان کی محبت ڈال دی۔ اس سے بڑا انعام کیا ہوسکتا ہے۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-11-10), اخترحسین (06-11-10), رضی (07-11-10)
پرانا 06-11-10, 05:59 PM   #3
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
کمائي: 278,040
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

عُمدہ شیئرنگ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (06-11-10), اخترحسین (06-11-10), رضی (07-11-10)
پرانا 06-11-10, 06:25 PM   #4
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 1
کمائي: 187
شکریہ: 1
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default علامہ کا خاندان

کیا آ پ بتا سکتے ہیں کہ علامہ کے کتنے بھائی اور ھمشیرہ تھیں؟
عبداللہ عوام آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ عوام کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-11-10), اخترحسین (06-11-10)
جواب

Tags
color, green, لوگ, نظر, ماں, ماں کی عظمت, محمد اقبال, محبت, حسن, دوست, رمضان, رات, سال, عورتیں, عورتوں, علیل, علامہ, علامہ محمد اقبال, علاج, عالم, عرصہ, عزت, عظیم, عظمت, غریب


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:41 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger