واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > کتاب گھر > تبصرہ کتب



تبصرہ کتب تبصرہ کیجیے کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں یا پڑھنے میں‌ دل چسپی رکھتے ہیں


آئینہ پرویزیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-12-11, 10:08 PM   #1
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,003
کمائي: 99,593
شکریہ: 23,936
4,965 مراسلہ میں 14,656 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default آئینہ پرویزیت

آئینہ پرویزیت

طلوع اسلام کے نام سے انکار حدیث کی جو تحریک ایک عرصہ قبل شروع ہوئی اس کے فاسد اثرات آج بھی محسوس کیے جاتے ہیں، بالخصوص اسلام کی طرف نئے نئے آنے والے حضرات ایک طرف جب سکہ بند مذہبی لوگوں کا طرز عمل ملاحظہ فرماتے ہیں تو اس دوسری انتہا کا رخ کرتے ہیں جس کا اپنے سنگین عواقب و نتائج کی بنا پر ""نرے ملا"" ہونے کے "شر" سے کوئی واسطہ علاقہ ہی نہیں ہے کہ اس سے اسلام کے ایک بڑے حضے کا بلا واسطہ اور باقی کا بواسطہ انکار لازم اتا ہے اور انسان اپنی طرف سے اسلام کے قریب ہو رہا ہوتا ہے جبکہ یہ فکر اسے کہیں دور، اور دور ہی لے جاتی ہے!!

ماضی قریب کے ایک متبحر عالم مولانا عبد الرحمٰن کیلانی رحمہ اللہ نے اسی فتنہ انکار حدیث کی تمام جہات پر اس کتاب میں مدلل اور مفصل بحث کی ہے، جس میں ایک طرف تو قران سے ان نام نہاد اہل قران کو ائینہ دکھایا گیا ہے تو دوسری طرف ان کے اپنے مزعومہ اصولوں کی روشنی میں ، اور اس کے ساتھ ساتھ منطقہ اور عقلی طریقہ استدلال کو بھی ساتھ ساتھ بروئے کار لایا گیا ہے . مولانا موصوف کو اللہ نے دینی علوم کے علاوہ اجتماعی علوم پر بھی زبردست دسترس عطا فرمائی تھی جس کی وجہ سے اس کتاب میں انہوں نے قران و سنت کے ساتھ ساتھ عقل اور علوم جدیدہ سے بھی منکرین حدیث کا رد فرمایا ہے.

یہ ایک ضخیم کتاب ہے جو 900 سے زیادہ صفحات گھیرے ہوئے ہے.مصنف نے کتاب کو چھے حصوں میں تقسیم کیا ہے، ہر حصہ اپنی جگہ ایک مستقل کتاب ہے.

حضہ اول::معتزلہ سے طلوع اسلام تک.

انکار حدیث کی تاریخ سے بحث کرتے ہوئے معتزلہ سے طلوع اسلام تک سرسری نظر گزاری گئی ہے، باب اول میں ماقبل اسلام کے عقل پرست فرقوں کا پس منظر بیان کیا گیا ہے،

دوسرے باب میں تاریخ اسلام میں عقلیت پرستی کا آغاز اور اس کے مظاہر کے ضمن میں جہمیہ ، معتزلہ اور ان کے اہم عقائد جنہیں وہ اصول کے نام سے یاد کرتے تھے، مثلا مسائل جبر و قدر، توحید، عدل اور اس کے ساتھ ساتھ قران و سنت پر عقل کو فوقیت دینے کے طرز عمل کا بیان ہے.

باب سوم::"عجمی تصورات کا دوسرا دور" کے نام سے سرسید سے آغاز کرتے ہوئے ان کے انکار معجزات، امور غیبیہ کو سائنس کا جامہ پہنانے کی کوششیں،عقل کے تفوق. وغیرہ پر بحث ہے.

باب چہارم::فکر سرسید پر پر نظریہ ارتقاء کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے.

باب پنجم میں اس فکر کے کے آخری نقیبوں کا تعارف اوربنیادی نظریات بیان کیے گئے ہیں جن میں عبداللہ چکڑالوی، اسلام جے راج پوری، پرویز،علامہ عنایت اللہ مشرقی، وغیرہ شامل ہیں.



دوسرا حصہ::طلوع اسلام کے مخصوص نظریات

باب اول::کتاب اور سنت میں تفریق ڈالنے نے، صرف قران پر ہی اکتفا کرنے، تدوین قران اور اس کی آڑ میں احادیث کو ناقابل اعتبار باور کروانے کی کوششیں، صرف لغت سے قران سمجھنے کی کوششیں اور ان کا جائزہ.

باب دوم:: احادیث میں عجمی سازش((عجمیوں کی طرف سے دانستہ احادیث گھڑ کے ملانے(( کی conspiracy theory کا بیان اور رد،اسی ضمن میں محدثین کے نقد و جرح کے معیارات اور عجمی سازش کے بارے میں علامہ تمنا عمادیاور حافظ اسلم وغیرہ کے افکار کا بیان کیا گیا ہے.
اس کے بعد ملوکیت اور اسلام میں اس کے مقام اور ائمہ کرام کے بادشاہوں کے ساتھ طرز عمل کو زیر بحث لایا گیا ہے کیونکہ یہ بھی انکار حدیث کے ضمن میں ایک لمبے عرصے تک لوگوں کو الجھانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے.

باب سوم::مساوات مرد و زن.
منکرین حدیث کے طرف سے عقل کی بنیاد پر رد کی گئی احادیث میں بہت سی ایسی بھی ہیں جن کا قصور یہ ہے کہ ان کے تئیں عورت کو اس کا "مقام" دینے سے انکار کرتی ہیں اس لیے احادیث نہیں ہو سکتیں وغیرہ وغیرہ. اس سلسلے میں اس باب میں اسلام کے توازن مابین الرجال والنساء کے سبھی پہلووں کو نکھارا گیا جن پر منکریں حدیث کو اعتراض رہا ہے ، ان میں تعدد ازواج،مرد کی فوقیت، اور اس فوقیت کا دائرہ کار،عورت کی گواہی اور حکمرانی وغیرہ پر مفصل بحث ہے.

باب چہارم:: نظریہ ارتقاء.
اس ضمن میں خود ڈارون کے دلائل، اور اس کے فکری متبعین یعنی ادارہ طلوع اسلام ک نظریہ ارتقاء کی تائید میں قرآن کو توڑ موڑ کر لائے گئے دلائل اور ان کا عقلی و نقلی رد شامل ہے.


چونکہ میں نے ساری کتاب پرھی نہیں ہے اس لیے تبصرہ کو فی الحال اسی ایک حصے تک مختصر کرتے ہوئے باقی حصوں کے ابواب کی ایک فہرست دے دیتا ہوں، متعلقہ مسائل میں سے کسی پر بھی کسی صاحب یہا صاحبہ کو کوئی اشکال یا شبہ ہو تو وہ کم از کم اس حصے کا مطالعہ ضرور کریں،یہ کتاب طلوع اسلام کو مخاطب کرتی دکھتی ہے لیکن جیسا کہ مصنف نے مقدمے لکھا ہے کہ اصل مقصود وہ لوگ ہیں جو بالواسطہ یا بلاواسطہ عقلیت پرستی کا شکار ہو رہے ہیں پوری کتاب ہی اس لائق ہے کہ عقلیت کے اس سیلاب میں ہر پڑھا لکھ آدمی اس کتاب کا مطالعہ ضرور کرے تاکہ دانستہ یا نادانستگی میں وہ انکار حدیث کی کسی شکل میں مبتلا نہ ہو جائے !!

باب پنجم:: مرکز ملت

باب ششم::قرانی نظام ربوبیت


حصہ سوم:: قرآنی مسائل

نماز روزہ حج زکوٰۃ عذاب قبر ناسخ و منسوخ تلاوت کلام پاک پر پرویزی اعتراضاتاور ترکہ و وصیت کے بارے میں پرویزی تصورات کا جائزہ شامل ہے، اسی طرح تعدد ازواج ، رجم کی سزا کے عنوان سے ابحاث بھی موجود ہیں.

حصہ چہارم:: دوام حدیث
روایت حدیث،
خلفائے راشدین اور روایت حدیث،
کتابت حدیث و تدوین حدیث، کاتبین حدیث.
تنقید حدیث، فن جرح و تعدیل، فن اسماء الرجال پر اعتراضات کا جائزہ.
اصول حدیث
دلائل حدیث
موضوعات اور گھرنے والوں کا معاملہ
حدیث کو دین سمجھنے کے نقصانات!


حصہ پنجم:: دفاع حدیث

حدیث پر چند بنیادی اعتراضات
جمع روایات قران کے آئینےمیں
تفسیر بالحدیث
متعہ کی اباحت اور حرمت
حصول جنت
بخاری کی قابل اعتراض احادیث
خلفاے راشدین کی شرعی تبدیلیاں


حصہ ششم:: طلوع اسلام کا اسلام

طلوع اسلام کا ایمان بالغیب
طلوع اسلام اور ارکاناسلام
مفہوم القران پر ایکنظر
فکر پرویز پر عجمی شیوخ((مغربی مفکرین( کی اثر اندازی
پرویز صاحب کے لٹریچر کی خصوصیات


ضمیمہ:: طلوع اسلام سے چند بنیادی سوالات


آئینہ پرویزیت - حجیت حدیث وسنت - کتاب و سنت کی روشنی میں لکھی جانے والی اردو اسلامی کتب کا سب سے بڑا مفت مرکز
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (13-12-11), wajee (03-12-11), ابوسعد (17-12-11), ابن آدم (02-12-11), احمد نذیر (03-12-11), رضی (03-12-11), شکاری (05-12-11)
جواب

Tags
فن, پاک, وصیت, قرآن, قرآنی, قران, نظر, مسائل, آئینہ, آج, آدمی, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, تعارف, حدیث, حضرات, روزہ, سائنس, عورت, عالم, صفحات, صاحبہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آئینہ پرویزیت عبداللہ آدم کتاب گھر 10 09-12-11 06:19 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 06:41 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger