واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > تجارتی زندگی



تجارتی زندگی تجارتی زندگی


ملٹی لیول مارکیٹنگ MLM کی شرعی حیثیت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-06-11, 03:35 PM  
ملٹی لیول مارکیٹنگ MLM کی شرعی حیثیت
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 06-06-11, 03:35 PM

السلام علیکم
امید ہے مزاج بخیر ہوں گے۔
ملٹی لیول مارکیٹنگ یا ایم ایل ایم کا نام تو سب نے سنا ہو گا اور کئی لوگ اس بارے میں تفصیلی آگاہی رکھتے ہوں گے۔
آج ایک دوست نے اس حوالے سے ایک کمپنی جوائن کرنے کی درخواست کی ۔ میں نے جب ایک دوسرے دوست کے ساتھ مشورہ کیا تو پتہ چلا کہ علماء عرب و عجم اس کے عدم جواز کے قائل ہیں اور اس کے شرعی اصولوں کے خلاف ہونے کے فتاویٰ آ چکے ہیں۔
نیٹ پر تلاش کی تو 2 واضح فتوے نظر سے گزرے جو کہ درج میں نقل کر رہا ہوں۔

سوال
میں ایک کاروبار کرنا چاہتاہوں۔کاروبار یہ ہے میں دینی بیان کی آڈیو سی ڈی جس میں معتبر علماء کے بیان ہوں گے کو سو روپیہ کی قیمت میں ایک شخص کو بیچوں گا اور اس سے کہوں گا کہ آپ اس سی ڈی کو صرف دو لوگوں کو فروخت کردو اس کے بدلے میں اس شخص کو میں بیس روپیہ دوں گا۔ دو لوگوں کے جن کو اس شخص نے سی ڈی بیچی ہے اس طرح جب وہ دو لوگ چار لوگوں کو سی ڈی بیچیں گے تو میں اس کے بدلے میں پہلے شخص کو پھر بیس روپیہ دوں گا، یعنی ایک شخص کے پانچ روپیہ چار کے بیس روپیہ ،پھر وہ چار لوگ آٹھ کو سی ڈی بیچیں گے تو پہلے شخص کو بیس روپیہ دوں گا اس طرح سلسلہ چلتا رہے گا ،اور اس سلسلہ میں سب کو منافع ملتا رہے گا جتنے لوگ اس سے جڑتے جائیں گے۔ اس میں مجھ کو ایک سی ڈی پر پچیس روپیہ کا منافع ہوگا۔ یہ ایک ملٹی لیول مارکیٹنگ کاروبار کا تصور ہے، کیا کاروبار کرنا جائز ہے؟ اس میں دین کا بھی فائدہ ہوگا لوگ اگر دین کی بات سن کر عمل کریں گے تو جتنے لوگ جڑیں گے سب کو فائدہ ہوگا۔ ایسا کوئی کاروبار کرسکتے ہیں یا نہیں؟

جواب:
مذکورہ بالا طریقہ پر سی ڈی کو فروخت کرنا اور اس کے بدلے میں مزید پیسے دینا شرعاً درست نہیں۔ یہ ملٹی لیول مارکیٹنگ کاروبار کا تصور ہماری اسلامی شریعت میں جائز نہیں ہے۔

واللہ تعالیٰ اعلم
دارالافتاء، دارالعلوم دیوبند

سوال
قرآن و سنت کی روشنی میں نیٹ ورک مارکیٹنگ یا ملٹی لیول مارکیٹنگ کے بارے میں رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
-ملٹی لیول مارکیٹنگ یا نیٹ ورک مارکیٹنگ کے متعلق پورے غور و خوض اور طویل بحث وتمحیص کے بعد یہ فیصلہ ہواہے کہ شرعاً یہ طریقہ تجارت درست نہیں ہے ۔ اس میں قمار ہے ۔یعنی جوامیں پائی جانے والی خرابی ہے ۔ اس طرح اس میں خداع ہے یعنی ایک قسم کا دھوکہ!اس میں ایسا کمیشن وصول کرنا بھی پایا جاتاہے جس میں براہ راست انسان کی محنت کا کوئی دخل نہیں ہوتاہے ۔اس نیٹ ورک بزنس کے ناجائز ہونے کا فیصلہ علمائے عرب ، علمائے پاکستان اور علمائے ہندنے بھی کیاہے۔
یہ سسٹم دنیا میں مختلف ناموں سے جاری ہے ۔ چنانچہ یہاں ایم وے (AM.Way) ،آرسی ایم (R.C.M.)اور فری انڈیاکونسپٹ(F.I.C.)کے نام سے چلتے ہیں ۔
اس میں بے شمار لوگوں کی رقمیں ڈوب گئیں جب وہ بڑے کمیشن کی لالچ میں خود اس نیٹ ورک میں پھنسے اور دوسروں کو بھی اس میں پھنسایا او رآگے جب سلسلہ نہیں چلا تو ہاتھ ملتے رہ گئے ۔
ان کمپنیوں کی اگر صرف چیزیں خریدی جائیں تو وہ ناجائز نہیں ۔ا سلئے اشیاءحرام نہیں بلکہ طریقہ غلط ہے۔



اس حوالے سے کیا دوسری رائے بھی پائی جاتی ہے؟ کچھ علماء نے اس فتوے کے مخالفت بھی کی ہے یا یہی متفقہ یا اکثریت کی رائے ہے؟
وہ کون سی جزئیات ہیں جو اس کاروبار میں شریعت کے اصولوں کے منافی ہیں؟
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,627 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1719
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (08-06-11), shafresha (07-06-11), کنعان (06-06-11), یاسر عمران مرزا (06-06-11), محمد یاسرعلی (01-03-12), wajee (07-06-11), آصف رضا (01-12-11), احمد نذیر (06-06-11)
پرانا 07-06-11, 11:16 AM   #16
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
جتنے لگائے اتنے نکال لیے کا مطلب ہے اپ کم از کم دس سے پندرہ مزید افراد کو اس میں ملوث کر چکے۔ کیا اپ کو احساس ہے کہ اپ نے ان دوستوں کے ساتھ کیا کیا؟
یہی وہ بنیادی نقطہ تھا جس پر میری اپنے دوست پر شدید بحث رہتی تھی۔ میرا استدلال یہ تھا کہ باقی تو "گُڈز اینڈ سروسز" کی خرید و فرخت ہوتی ہے۔ اس لیے معاملہ اس خرید و فروخت کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے اور محض چند فریقین کے مابین ہوتا ہے۔ لیکن یہ معاملہ ایسا ہے کہ آپ تب تک کما نہیں سکتے جب تک آپ کسی دوسرے کو اس میں ملوث نہیں کرتے۔ اور جب آپ کسی دوسرے کو ملوث کر دیتے ہو تو پھر اسکی مجبوری بن جاتی ہے کہ وہ اپنا پیسہ وصولنے کے لیے کسی اور کو پھنسائے۔ اس سارے پراسس میں زیادہ تر رقم "پائینیرز" کے ہاتھوں میں اکھٹی ہوتی جا رہی ہے۔ اس میں جتنا پرانا اور شروع کا ممبر ہوتا ہے وہ زیادہ کما لیتا ہے اس کے برعکس ہر نیا ممبر کم کمانے اور زیادہ کھونے کے خطرات سے دوچار ہوتا جاتا ہے۔

میرا دوست نہیں مانتا تھا۔
میں نے اسکو مثال دی کہ فرض کرو کہ دنیا کی آبادی محض سو افراد ہے۔ میں یہ کام شروع کرتا ہوں ۔ انتہا کی پراگریس دکھاتا ہوا محض ایک ماہ میں اپنا نیٹ ورک اُس لیول پر لے آتا ہوں کہ جہاں میرے 100 ممبر پورے ہو گئے اور سوواں ممبر تم ہو۔ اب تم مجھے بتاؤ کہ تم کیا کماؤ گے؟
اسکا بودا سا استدلال تھا کہ نئے بچے پیدا نہیں ہوں گے کیا؟
میں نے ہنس کر پوچھا کہ چلو جی جو نوزائیدہ بچہ چند دن کا ہو گا اسکو بھی بیچ ڈالا اور اس نے بھی سونے کی گھڑی خرید لی۔ اب پھر؟ اسکا پیسہ کون پورا کرے گا؟ سب سے زیادہ میں نے کمایا اور سب سے کم آخری لیول نے ۔ جب آخری افراد خسارے کا سودا کر رہے ہیں۔ ان افراد کا کیا قصور کہ نہ انکو انکی درکار "گُڈز" مل رہی ہیں اور نہ ہی سروسز۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
wajee (07-06-11), احمد نذیر (08-06-11), احمد بلال (07-06-11), عبدالقدوس (07-06-11)
پرانا 07-06-11, 11:18 AM   #17
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,340
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
ڈبل شاہ فراڈ کر رہا تھا یا نہیں۔
یہ تو معلوم نہیں ۔ البتہ اس کا یہ دعویٰ کرنا اس کو مشکوک کرتا تھا کہ اگر حکومت مجھے چھوڑ دے تو میں پاکستان کا خزانہ ڈبل کر دوں گا۔
وہ شاید حکومتی خزانے کو ابھی تک شاہی خزانہ سمجھتا تھا کہ جہاں سونے جواہرات کے ڈھیر پڑے رہتے ہوں۔

بہر حال کُچھ نہ کُچھ تو تھا اُس میں فراڈیا پن
ڈبل شاہ دراصل ملک سے باہر انوسمنٹ کر رہا تھا جیسا کہ ہمارے ملک میں سیاہ ست دان کر رہے ہے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (08-06-11), حیدر (07-06-11)
پرانا 07-06-11, 11:31 AM   #18
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سُنا ہے کہ پانچ ارب روپے سے زائد تو وہیں اس کے ڈیرے پر موجود تھے۔ پھر بیرون ملک انوسٹمنٹ کاہے کی۔
اور پھر اس کا مطلب ہے کہ بیرون ملک منافع خوری انتہا کی ہے۔ کیوں کہ ڈبل تو وہ انوسٹرز کو دیتا تھا۔ اپنا منافع اس کا الگ سے ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ خالص منافع کی شرح کم از کم 150 فیصد ضرور ہو گی۔ اتنی لوٹ تو پاکستان میں ہی ہوتی ہو گی۔ باہر منافع کمانے کی کوئی نہ کوئی حدود و قیود تو ضرور ہوں گی؟؟؟
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد نذیر (08-06-11)
پرانا 07-06-11, 12:14 PM   #19
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,615
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

باہر وہ منافع کے لیے نہیں کما رہا تھا بلکہ اپنے منافع کو مخفوظ بنا رہا تھا
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (07-06-11), احمد نذیر (08-06-11), حیدر (08-06-11)
پرانا 07-06-11, 01:30 PM   #20
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,858
شکریہ: 10,606
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : منتظمین مراسلہ دیکھیں
جتنے لگائے اتنے نکال لیے کا مطلب ہے اپ کم از کم دس سے پندرہ مزید افراد کو اس میں ملوث کر چکے۔ کیا اپ کو احساس ہے کہ اپ نے ان دوستوں کے ساتھ کیا کیا؟
ایسا نہیں ہے۔انہیں پوری سکیم سمجھائی تھی۔وہ رضا مند ہوئے تھے تبھی گھڑیاں خریدنے پہ راضی ہوئے۔اور گھڑیاں انہیں میں نے خود ڈلیور کی تھیں۔ باقی تب تک مجھے خود احساس نہیں تھا کہ میں اسے جاری نہیں رکھ سکوں گا۔اگر جاری رکھتا تو میرے ریفرل/محنت سے ہی انہیں گھر بیٹھے بغیر کچھ کیے کمیشن ملتا رہتا۔
احمد بلال آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (08-06-11), حیدر (08-06-11)
پرانا 07-06-11, 01:37 PM   #21
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,858
شکریہ: 10,606
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یہی وہ بنیادی نقطہ تھا جس پر میری اپنے دوست پر شدید بحث رہتی تھی۔ میرا استدلال یہ تھا کہ باقی تو "گُڈز اینڈ سروسز" کی خرید و فرخت ہوتی ہے۔ اس لیے معاملہ اس خرید و فروخت کے ساتھ ہی ختم ہو جاتا ہے اور محض چند فریقین کے مابین ہوتا ہے۔ لیکن یہ معاملہ ایسا ہے کہ آپ تب تک کما نہیں سکتے جب تک آپ کسی دوسرے کو اس میں ملوث نہیں کرتے۔ اور جب آپ کسی دوسرے کو ملوث کر دیتے ہو تو پھر اسکی مجبوری بن جاتی ہے کہ وہ اپنا پیسہ وصولنے کے لیے کسی اور کو پھنسائے۔ اس سارے پراسس میں زیادہ تر رقم "پائینیرز" کے ہاتھوں میں اکھٹی ہوتی جا رہی ہے۔ اس میں جتنا پرانا اور شروع کا ممبر ہوتا ہے وہ زیادہ کما لیتا ہے اس کے برعکس ہر نیا ممبر کم کمانے اور زیادہ کھونے کے خطرات سے دوچار ہوتا جاتا ہے۔

۔
ایسا گولڈ مائن کے سسٹم میں بالکل نہیں تھا۔میرے ڈاون لائنر مجھ سے کئی گنا زیادہ کما چکے تھے۔ اور ان کے کمائے ہوئے سے کمیشن حاصل کرنے کے لئے مجھے کم از کم ایک ریفرل بنانا تھا۔ انہی کی کمائی سے مزید کمیشن حاصل کرنے کے لئے زیادہ ریفرل بنانے تھے۔ بحر حال اگر کمپنی نہ بھاگے تو اس میں کوئی فلاپ ہوتا ہے تو اسکا اپنا قصور ہوتا ہے (گولڈ مائن کی حد تک میں شورٹی دے سکتا ہوں
)
اس کے جائز یا نا جائز کی بحث میں‌پڑے بغیر اگر بات کی جائے تو میرے اپ لائنر نے بہت سے پیسے خود کمائے اور اس کی ڈاون لائن میں اگر کوئی کام نہیں‌کر رہا تھا تو ان کے اکاونٹ بھی اس نے انہیں پیسے دے کے خرید لئے۔جبکہ گھڑی وہ پہلے ہی لے چکے تھے۔
احمد بلال آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (08-06-11), حیدر (08-06-11)
پرانا 07-06-11, 03:59 PM   #22
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,340
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
سُنا ہے کہ پانچ ارب روپے سے زائد تو وہیں اس کے ڈیرے پر موجود تھے۔ پھر بیرون ملک انوسٹمنٹ کاہے کی۔
اور پھر اس کا مطلب ہے کہ بیرون ملک منافع خوری انتہا کی ہے۔ کیوں کہ ڈبل تو وہ انوسٹرز کو دیتا تھا۔ اپنا منافع اس کا الگ سے ہوگا۔ اس کا مطلب ہے کہ خالص منافع کی شرح کم از کم 150 فیصد ضرور ہو گی۔ اتنی لوٹ تو پاکستان میں ہی ہوتی ہو گی۔ باہر منافع کمانے کی کوئی نہ کوئی حدود و قیود تو ضرور ہوں گی؟؟؟
جی ہاں
بیرون ممالک سے پیسہ کما کر پاکستان میں لانے پر کوئی پابندی نہیں و ٹیکس نہیں
حدود قیود تو کنعان صاحب بہتر سمجھا سکتے ہیں اور منی لانڈرنگ بھی
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (08-06-11), حیدر (08-06-11)
پرانا 08-06-11, 04:18 AM   #23
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
کمائي: 118,597
شکریہ: 13,503
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم!

شاہ صاحب کا ذکر ہو رہا ھے مجھے تو ان کے بارے میں علم نہیں کہ کیا تھا مگر جیسا آخری پوسٹ میں نظر آتا ھے بیرون ملک میں انویسٹمنٹ تو وہ اسطرح سمجھ آ رہی ھے کہ ہنڈی کا کام کرتے تھے۔

اس میں ایسا ہوتا ھے کہ پاکستان کی رقم پاکستان میں ہی رہتی ھے اور بیرون ممالک کی رقم وہیں رہتی ھے۔ اس کی کاروباری رولنگ ایسے ہوتی ھے کہ بیرون ملک سے تجارت کی جاتی ھے پاکستان سامان بھیجا جاتا ھے یعنی دونوں ممالک سے تجارت کی جاتی ھے اور سامان بھیجا جاتا ھے اور رقم دونوں ملکوں کی وہیں رہتی ھے اور اس سے جو فائدہ ہوتا ھے اس پر کیا پرافٹ ھے اور اس میں کتنا فیصد آپس میں بانٹنا ہوتا ھے اسی کے مطابق ہی کیا جاتا ھے۔

بیرون ممالک سے آجکل جو رقم بینکوں کے ذریعے بھی پاکستان بھیجی جا رہی ھے وہ بھی ہنڈی ہی ھے اس کا کوئی ثبوت نہیں ہوتا اور اس سے بھی پاکستان ٹیکسیز دینے پڑتے ہیں جہاں بھی استعمال کریں۔

یہ منی لانڈرنگ نہیں کیونکہ اس میں بھیجنے والے کی دو آئی۔ڈی مانگی جاتی ہیں ایک فوٹو آئی۔ڈی اور دوسری ایڈریس پروف یعنی بینک سٹیٹمنٹس یا کوئی گھریلو لیٹر۔ یہ منی لانڈری اس لئے نہیں ہوتی کیونکہ اس میں ہر رقم بھیجنے والے کی ایک مہینہ میں ایک لمٹ ھے کہ وہ اس سے زیادہ رقم نہیں بھیج سکتا۔
ان کا ریکارڈ ہاؤس آف کامن کے پاس ہوتا ھے۔

جو رقم بینکوں کے ذریعے ڈرافٹ بنا کر بھیجی جاتی ھے اس کا ریٹ بھی کچھ اور ہوتا ھے اور اس کی فیس بھی زیادہ ہوتی ھے یہ ڈرافٹ کی رسیدیں بھی پاکستان بھیجنی پڑتی ہیں اس سے کاروبار کریں یا کچھ بھی ٹیکس نہیں لگتا۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (08-06-11), احمد بلال (08-06-11), حیدر (08-06-11), عبدالقدوس (08-06-11)
پرانا 24-07-11, 07:13 PM   #24
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھر مراسلہ دیکھیں
آٌسلام علیکم

اس قسم کی ایک کوشش ہمارے بھائی شاہ جی 90 بھی کر رہے تھے - نامعلوم اب کیا ہو رہا ہے ان کا

صرف مشورہ دیجئیے ۔ رقم ہم آپ کو دیں گے

والسلام

طاہر
جی طاہر بھائی
اسلام و علیکم
الحمدللہ زندہ ہیں اور اپنے کام میں مصروف بھی ہیں
آپ سب کی بحث سن اور دیکھ رہے ہیں
ہمارا زکر آیا تو جواب دینے کے لیئے حاضر ہو گئے
بھیا
پواءنٹ وائز جو اعتراضات تھے ان کا جواب اپنی تھریڈ میں دے چکا ہوں ، اور الحمدللہ یہاں سے راہنمائی بھی بہت اچھی ملی اس کی روشنی میں اپنی اصلاح کا موقع بھی ملا اور اب جس شکل میں کاروبار ہے اس کے بارے میں دلی اطمینان ہے کہ اسلامی و قانونی اعتبار سے درست ترین ہے ۔
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (24-07-11)
پرانا 01-03-12, 04:31 PM   #25
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاکستان
مراسلات: 1,761
کمائي: 26,282
شکریہ: 912
1,266 مراسلہ میں 2,890 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبیداللہ عبید کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبیداللہ عبید کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پیر و مرشد !!

اس موضوع پر دارالعلوم کے فتوے کے علاوہ آپ نے رات کو بنوریہ والوں کے فتوے کا ذکر کیا تھا کیا اس کا لنک مل سکتا ہے ؟؟
عبیداللہ عبید آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-03-12, 05:24 PM   #26
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,570
کمائي: 315,120
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,627 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
مجھے اس وقت یقینی طور پر یاد نہیں تھا
یہی معلومات تھیں میرے پاس جو اس پہلے مراسلے میں درج ہیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
color, ہے۔, فری, فروخت, پاکستان, یا, قرآن, لوگ, نظر, انسان, اسلامی, بے, تلاش, جواب, خلاف, دوست, دنیا, درخواست, شخص, علماء, عدم, عرب, غور, غلط, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مناسک حج و عمرہ کی سمعی وبصری تربیت کے مفت انتظامات گلاب خان عمرہ و حج 2 27-03-11 07:03 AM
مولود مروج کی شرعی حیثیت sahj عمومی بحث 9 23-12-10 09:05 AM
تصویرکا شرعی حکم؛ تقابلی جائزہ (ٹی وی پر علماء کے آنے کا مسئلہ) عبداللہ حیدر اسلام اور عصر حاضر 18 10-05-10 10:27 PM
اطلاعی گھنٹی بجی The Great قہقہے ہی قہقے 2 12-10-09 10:54 AM
پی ٹی اے نے تجارتی اور کمیونٹی کی بنیاد پر موبائل فون سروس کی اجازت دیدی عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:21 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:43 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger