واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > تجاویز اور شکایات

تجاویز اور شکایات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز اگر آپ کو (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ یا پھر دوسرے اراکین سے کسی شکائت ہو یا آپ محسوس کرتے ہیں ‌کہ آپ ہمارے فورمز کی ترقی میں (جو کہ پاکستان کی ترقی ہے) ہماری مدد کرسکتے ہیں‌تو بلا جھجک ہم سے رابط کریں۔ اس کے علاوہ اس سیکشن میں‌اپنی تجاویز ، آراء اور تبصرے بیان کیجیے-

اس تھریڈ پر آپ کی تحریر میرے پریشان دل کو سکون بخشے گی۔

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-05-11, 12:44 PM   #1
اس تھریڈ پر آپ کی تحریر میرے پریشان دل کو سکون بخشے گی۔
عبداللہ خراسانی عبداللہ خراسانی آف لائن ہے 26-05-11, 12:44 PM

اسلام علیکم

ایک فقہ پر ہی چلنا کیوں ضروری ہے؟والے تھریڈ پر گفتگو جاری تھی ۔
وہاں میں نے بھی سولات کے جوابات دیے اور چند سوال بھی کیے۔
1-کیا قرآن پاک یا حدیث شریف میں لکھا ہے کہ بھینس حلال ہے؟ کیا ہمین بھینس کا گوشت کھانے سے پہلے یہ جاننا نہیں چاہیے کہ بھینس حلال ہے؟کوئی ایک آیت کوئی ایک حدیث ہے کہ بھینس حلال ہے؟
اب بتایۓ کہ فقہ کی ضرورت ہے یا نہیں؟
2-قرآن پاک کی سات قرآت میں اختلاف ہے۔
حدیث شریف کی مشہور کتب میں اختلاف ہے۔(اختلافی احادیث ہیں)
اسی طرح فقہ میں اختلاف ہے۔
سب برحق ہیں۔
اگر آپ اختلاف میں نہیں پڑنا چاہتے تو کیا سب کچھ چھوڑ بیٹھو گے؟
3-حیدر بھائی نماز مین امام کے پیچھے اگر کوئی فاتحہ پڑھے تو اس کو ڈانٹنا بھی سنت ہے!
اس سنت پر بھی عمل ہونا چاہیے؟
اسکا جواب ملا لیکن بہت انوکھا جواب تھا لکھا تھا کہ
<بھائی ایسی کون سی سنت ہے دلیل کے ساتھ جواب دیں
اگر ایسا ثابت نہ کر سکو تو بھائی اللہ سے معافی ضرور مانگ لینا>
پھر میں نے اس سنت کے حوالہ کے لیے ایک آڈیو کا لنک دیا۔(سب بھائیوں سے اس کو سننے کی درخواست ہے)

مجھے اوپر والے دونوں سوالات کے جوابات نہیں ملے!
اور تھریڈ بند کر دیا گیا!

پھر میں نے ایک تھریڈ بنایا اور پوچھا کہ
<اگر کوئی کسی بھی فقہ کو نہ ماننے والا سبھی فقہ پر تنقید کرے تو؟>

مجھے بتایا گیا کہ
<اس پر ہر ممکن طریقہ سے الحمد اللہ کنٹرول ھے، کسی کو موقع نہیں دیا جاتا ایسا کرنے پر۔>

اب میں نے لکھا
<ایک فقہ پر ہی چلنا کیوں ضروری ہے؟ والے تھریڈ پر میرے ایک بھائی کی پوسٹ دیکھیں

خدا کے لیے لوگو اب ان کنووں سے باہر آجاؤ جن کا نام مسلک ہے!!!

کیا یہ تمام فقہ پر تنقید نہیں؟کیا یہ کسی مسلک پر تنقید نہیں؟ افسوس کے سوا میں اب کیا لکھ سکتا ہوں۔
میں حنفی ہوں لیکن کسی فقہ پر تنقید نہیں کرتا سب کو برحق سمجھتا ہوں۔>

منتظمین نے شکایات کے لیے غیر مناسب فورم کی وجہ سے یہ تھریڈ بند کر دیا۔
غیر مناسب فورم پر شکایات کا تھریڈ بنانے کا اقرار اس پر ندامت اور شرمندگی کے ساتھ معذرت کرتے ہوۓ اب میں مناسب جگہ اپنی پریشانی بیان کر رہا ہوں۔درخواست ہے کہ اگر کوئی سبھی فقہ پر تنقید کرے تو اس کے لیے بھی کوئی قانون بنایا جاۓ۔اور جس نے ایا کیا اس کی پوسٹ کی تدوین کر دی جاۓ۔ شکریہ

عبداللہ خراسانی's Avatar
عبداللہ خراسانی
Senior Member
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 254
شکریہ: 262
184 مراسلہ میں 466 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 610
8 قاری/قارئین نے عبداللہ خراسانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-05-11), فیصل ناصر (27-05-11), فخر بٹ (29-05-11), ھارون اعظم (26-05-11), ابوسعد (26-05-11), سیفی خان (26-05-11), سیپ (26-05-11), سحر بٹ (26-05-11)
پرانا 26-05-11, 12:50 PM   #2
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,466
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,928 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں آپ کی بات سے متفق ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
سیفی خان آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-05-11), فخر بٹ (29-05-11), ننھا بچہ (26-05-11), سحر بٹ (26-05-11), عبداللہ خراسانی (26-05-11)
پرانا 26-05-11, 01:35 PM   #3
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
کمائي: 118,597
شکریہ: 13,503
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ خراسانی مراسلہ دیکھیں

ایک فقہ پر ہی چلنا کیوں ضروری ہے؟ والے تھریڈ پر میرے ایک بھائی کی پوسٹ دیکھیں

اقتباس:
خدا کے لیے لوگو اب ان کنووں سے باہر آجاؤ جن کا نام مسلک ہے!!!
کیا یہ تمام فقہ پر تنقید نہیں؟
کیا یہ کسی مسلک پر تنقید نہیں؟
افسوس کے سوا میں اب کیا لکھ سکتا ہوں۔
السلام علیکم!

محترم ع خراسانی،

یہ لفظ محاوہ میں استعمال ہوا ھے اور میری نظر میں اس میں کوئی برائی یا غلط بات یا کسی فقہ و مسلک پر تنقید کا عنصر نہیں پایا جاتا۔ آپ نے اگر ایسا سوچا ھے تو بھی ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ھے ایک ہی لمحہ میں مثبت بھی اور منفی بھی مگر اس میں ہمیشہ مثبت پہلو تلاش کرنے چاہئیں۔

کنوئیں کا پانی صاف اور پینے کے قابل ہوتا ھے، کنوئیں کا لفظ جو استعمال کیا ھے اس کی نسبت "کنواں کی گہرائی" لی گئی ھے۔ کنواں کوئی بری چیز نہیں ھے اور نہ ہی اس سے کسی فقہ یا مسلک پر تنقید ھے۔
گہرائی میں کیا ہوتا ھے ہر کوئی نہیں جانتا ماسوائے سپیشلائز کے۔
ہر کوئی مسلک کے مطابق ہی اپنا جواب پیش کرتا ھے یہاں تک تو ٹھیک ھے سمجھنے کی بات ھے مگر اپنی رائے دینے کے بعد الزام تراشیوں تک نوبت آ جاتی ھے۔ اس لئے روکا گیا ھے مسلکوں پر تنقید نہیں کی گئی۔ اس پر آپ ریویو کریں۔

--------------------------------

ایک بات میں پہلے ذکر کر دوں کہ میں تنقید نہیں سمجھانے کے لئے آپ کو باتیں لکھوں گا جس سے آپ کو اپنے سوالوں کے جواب سمجھنے میں آسانی ہو۔

اقتباس:
میں حنفی ہوں لیکن کسی فقہ پر تنقید نہیں کرتا سب کو برحق سمجھتا ہوں۔
میں حنفی ہوں پر آپ کے پاس فقہ حنفیہ کی کوئی سند ھے؟ اگر ھے تو باقی باتیں اس جواب کے بعد۔

میری طرف سے مراسلہ لکھنے میں تاخیر ہو سکتی ھے مگر 24 گھنٹہ سے زیادہ نہیں کیونکہ روٹی روزی کا بھی مسئلہ ھے اس لئے۔

والسلام
__________________

کنعان آن لائن ہے  
8 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-11), skjatala (26-05-11), فاروق سرورخان (26-05-11), فخر بٹ (29-05-11), مرزا عامر (27-05-11), سام (26-05-11), سحر بٹ (26-05-11), عبدالقدوس (27-05-11)
پرانا 26-05-11, 01:43 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مراسلات: 1,691
کمائي: 31,858
شکریہ: 10,606
1,219 مراسلہ میں 3,224 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی میرا خیال ہے پوسٹ کی تدوین کے لئے انتظامیہ کی بجائے ممبر سے رجوع کرنا چاہیے۔ پتا نہیں ممبر نے کس سینس میں لکھا ہو۔ اگر تو مان جائے اور تدوین کر دے تو بہت بہتر اگر نہیں کرتا تو یہ سوچ کے در گزر کر دیں کہ ہر انسان اپنے لکھے کہے کا ذمہ دار ہے۔اسے کل اس بارےمیں جواب دینا ہے۔
تھریڈ کے ڈیلیٹ ،موو ہونے کے بارے میں انتظامیہ کو کہ سکتے ہیں۔

Last edited by احمد بلال; 26-05-11 at 02:06 PM.
احمد بلال آن لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے احمد بلال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-11), فخر بٹ (29-05-11), سحر بٹ (26-05-11), عبداللہ خراسانی (26-05-11)
پرانا 26-05-11, 03:19 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں مختصراً آپکو جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں

اس تھریڈ کا محض اتنا مقصد تھا کہ ایک بھائی اس بارے میں رائے لینا چاہ رہے تھے کہ "کیا بحیثیت مسلمان ہمارے لیے لازم ہے کہ ہم محض ایک ہی فقہ پر عمل کریں یا ہم ایک فقہ سے تعلق رکھتے ہوئے کسی دوسرے فقہ کی کسی رائے پر بھی عمل کر سکتے ہیں"

اس میں یہ بات کہیں بھی موجود نہیں تھی کہ سنت کی آئینی حیثیت کیا ہے اور آیا کہ حدیث کی کوئی اہمیت ہے کہ نہیں۔
سادہ سی بات کہ ہم ایک فقہ پر رہتے ہوئے دوسری فقہ پر عمل کر سکتے ہیں یا نہیں۔

اگر تو آپ سمجھتے ہیں کہ محض ایک ہی فقہ پر رہنا چاہیے تو اس سے متعلقہ دلائل پیش کیجیے نہ کہ غیر متعلقہ باتیں لائیے۔
میں پھر یاد دہانی کروا دوں کہ "فقہ کی ضرورت" کے بارے میں نہیں پوچھا گیا۔ بلکہ سوال یہ تھا کہ "ایک فقہ پر ہی عمل کرنا ہے یا ایک سے زائد پر بھی کر سکتے ہیں"

آپکے سوالات چونکہ متعلقہ نہیں تھے اور خود اپ بھی مانتے ہیں کہ اختلافی تھے تو ان پر جواب دینا لازم نہ تھا بلکہ ان سے اگنور کرنے کی کوشش کی گئی۔
اور چونکہ آپ مسلسل ٹاپک سے ہٹ کر بات کرتے رہے تو مجبوراَ وہ ٹاپک بات کرنے کے لیے بند کر دیا گیا۔
دوسرا ٹاپک "آف سیکشن" تھا ۔ اس لیے وہاں پر بند کر دیا گیا۔
حیدر آن لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-11), فخر بٹ (29-05-11), سحر بٹ (26-05-11), عبداللہ آدم (27-05-11)
پرانا 26-05-11, 03:26 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر آپ "شکایت کردہ مراسلے" کی رپورٹ ہی کر دیتے ، اس تحریر کے ساتھ تو بھی آپکا مسئلہ حل ہو جانا تھا۔
تاہم اس بارے میں آپکو ایک یاد دہانی کرواتا چلوں کہ
آپ کو چاہیے کہ پہلے عبد اللہ آدم کے سابقہ کردار کی روشنی میں اس مراسلے کو دیکھیں۔
چونکہ ابھی آپ اُن سے واقف نہیں ہیں اس لیے آپکا اتنا قصور نہیں بنتا۔
تاہم میں وضاحت کئیے دیتا ہوں

اگر آپ اسی تھریڈ کے انکے شروع کے مراسلہ جات کو دیکھیں تو آپکو بخوبی علم ہو گا کہ انہوں نے میرے موقف کی تائید کی تھی۔ اور اگر آپ نے میرے مراسلہ جات پڑھے ہوں تو آپ بخوبی جان سکتے ہیں کہ میں کسی بھی فقہ یا مکتبہ فکر کی مخالفت نہیں کر رہا تھا ، بلکہ میں نے سبھی کو برحق کہا اور کہا کہ ان میں سے کسی پر بھی عمل کیا جا سکتا ہے ۔ (تفصیل کے لیے وہی ٹاپک دیکھ لیجیے)۔ چناچہ اگر میں فقہ کی مخالفت نہیں کر رہا اور عبد اللہ آدم اسکی تائید کر رہا ہے تو اسکا مطلب یہی ہو گا کہ وہ بھی کسی فقہ کے مخالف نہیں ہیں۔

چناچہ مسلکی کنوؤں سے انکی مراد ہرگز بھی "فقہ" کو بُرا بھلا کہنا نہیں تھا ، بلکہ انکا مقصد اُس سوچ کی طرف اشارہ کرنا تھا جس کی وجہ سے ہر کوئی "محض" اپنے ہی فقہ کو "برحق" سمجھتا ہے اور دوسرے پر عمل کرنے کی اجازت دینا تو کُجا اُس طرف تحقیق کرنے سے بھی روکتا ہے۔

اگر آپ کو اس میں کوئی مضائقہ نظر آتا ہے تو میں کُچھ نہیں کہہ سکتا۔ تاہم اتنا ضرور کہوں گا کہ انہوں نے "مسلکی سوچ" کو بُرا کہا ہے۔۔۔مسلک کو نہیں
حیدر آن لائن ہے  
10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-11), skjatala (26-05-11), فیصل ناصر (27-05-11), فاروق سرورخان (26-05-11), فخر بٹ (29-05-11), نورالدین (26-05-11), منتظمین (26-05-11), سحر بٹ (26-05-11), عبداللہ آدم (27-05-11), عبداللہ حیدر (27-05-11)
پرانا 26-05-11, 04:09 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,612
کمائي: 31,136
شکریہ: 7,116
2,943 مراسلہ میں 8,721 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر میرا "فقہ"‌ ٍغلط ہے تو کونسی بڑی بات ہے۔ اگر یہ صحیح ہوتا تو دوسرے فقہ بنتے ہی کیوں ؟‌
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آن لائن ہے  
9 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-11), skjatala (26-05-11), فخر بٹ (29-05-11), پاکستانی (26-05-11), نورالدین (26-05-11), مرزا عامر (27-05-11), سحر بٹ (26-05-11), شمشاد احمد (27-05-11), عبدالقدوس (27-05-11)
پرانا 26-05-11, 08:53 PM   #8
Senior Member
 
عبداللہ خراسانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 254
کمائي: 4,280
شکریہ: 262
184 مراسلہ میں 466 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
السلام علیکم!

محترم ع خراسانی،

یہ لفظ محاوہ میں استعمال ہوا ھے اور میری نظر میں اس میں کوئی برائی یا غلط بات یا کسی فقہ و مسلک پر تنقید کا عنصر نہیں پایا جاتا۔ آپ نے اگر ایسا سوچا ھے تو بھی ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہوتی ھے ایک ہی لمحہ میں مثبت بھی اور منفی بھی مگر اس میں ہمیشہ مثبت پہلو تلاش کرنے چاہئیں۔

کنوئیں کا پانی صاف اور پینے کے قابل ہوتا ھے، کنوئیں کا لفظ جو استعمال کیا ھے اس کی نسبت "کنواں کی گہرائی" لی گئی ھے۔ کنواں کوئی بری چیز نہیں ھے اور نہ ہی اس سے کسی فقہ یا مسلک پر تنقید ھے۔
گہرائی میں کیا ہوتا ھے ہر کوئی نہیں جانتا ماسوائے سپیشلائز کے۔
ہر کوئی مسلک کے مطابق ہی اپنا جواب پیش کرتا ھے یہاں تک تو ٹھیک ھے سمجھنے کی بات ھے مگر اپنی رائے دینے کے بعد الزام تراشیوں تک نوبت آ جاتی ھے۔ اس لئے روکا گیا ھے مسلکوں پر تنقید نہیں کی گئی۔ اس پر آپ ریویو کریں۔
وعلیکم اسلام
یہ بات ٹھیک ہے کہ ہو بندے کی اپنی سوچ اپنے خیالات اور اپنی سمجھ ہوتی ہے۔
آپ کہتے ہیں کہ یہ لفظ محاورا میں استعمال ہوا ہے۔ کیا یہ محاورا تنقید کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا؟
دیکھیے ویب سے لیے گے دو پیرا گراف
دنیا کی وسعت اور Globalisationکے با وجود ہم کنویں کے مینڈک بن کر رہ گئے اور جب کبھی ہمیں ظلمات کے اس کنویں کی گہرائی سے باہر نکلنے کا موقع ملتا ہے تو ہم حیرانی و پریشانی کی حالت میں ایک دوسرے کے حقوق کا کوئی پا س و لحاظ نہیں کرتے ۔

سوال یہ ہے کہ آپ کتنے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں اور اگر لسانی تعصب کا شکار ہو کر کنویں کا مینڈک بن کر جینا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔ سب زبانیں محبت سکھاتی ہیں اور جو تعصب کی بناء پر دوسری زبانوں سے نفرت کرتے ہیں وہ گھاٹے میں رہتے ہیں اور ان کی زبان سنسکرت کی طرح مر جاتی ہے، اس لئے ہمیں سب زبانوں سے محبت کرنی چاہئے، تب جا کر ہم کنویں سے نکل کر کھلے آسمان کو دیکھ سکیں گے۔

کیہ یہ محاورا تنقید کے لیے استعمال نہیں ہو رہا؟

اچھا خیر میری ٹھیک نہیں تو کیا میرے بھائی جس نے اب ان کنووں سے باہر آجاؤ جن کا نام مسلک ہے!!!

وہ کہ دیں کہ انہوں نے ہر فقہ پر تنقید نہیں کی یا وہ ہر فقہ پر تنقید نہیں کرتے تو بات ختم
عبداللہ خراسانی آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے عبداللہ خراسانی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-11), فخر بٹ (29-05-11), شمشاد احمد (27-05-11), عبداللہ آدم (27-05-11)
پرانا 27-05-11, 01:55 AM   #9
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,929
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,698 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم::

بھائی جان! اس وقت دنیا میں فقہ صرف 4 چل رہی ہیں اور مسالک کا کوئی شمار ہی نہیں ہے.... اب کیا گنواوں آپ خود سمجھدار ہیں....!!!

میں فقہ کے خلاف نہیں ہوں اور یہاں بھی "مسلک" کا لفظ بہت کچھ اور کے لیے استعمال ہوتا ہے جو میں نے استعمال کیا ہے.

اس تھریڈ کا ایک مرتبہ مکمل شرح صدر کے ساتھ مطالعہ فائدہ بخش ہو سکتا ہے آپ کے لیے، میرا موقف بھی اور باقیوں کا بھی.

اور آخر میں ایک گزارش کہ جذباتی ہونے سے پہلے الفاظ کی "روح" کو پانے کی کوشش کیا کیجئے اکثر جو ہمیں "بلنڈر" نظر آ رہا ہوتا ہے وہ ہماری غلط فہمی ہوتی ہے اور کچھ نہیں!!1

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-11), فخر بٹ (29-05-11), شمشاد احمد (27-05-11), عبداللہ خراسانی (27-05-11)
پرانا 27-05-11, 03:55 AM   #10
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
کمائي: 118,597
شکریہ: 13,503
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ خراسانی مراسلہ دیکھیں
وعلیکم اسلام
یہ بات ٹھیک ہے کہ ہو بندے کی اپنی سوچ اپنے خیالات اور اپنی سمجھ ہوتی ہے۔
آپ کہتے ہیں کہ یہ لفظ محاورا میں استعمال ہوا ہے۔ کیا یہ محاورا تنقید کرنے کے لیے استعمال نہیں ہوتا؟

دیکھیے ویب سے لیے گے دو پیرا گراف
السلام علیکم محترم

آپ کے پاس جو علم ھے اس سے بات کریں تاکہ آپ کو بات سمجھنے سمجھانے میں آسانی ہو ویب سے دکھا کر بات کریں گے تو پھر اس کا جواب بھی اسی کو دینا پڑے گا جس کا وہ میٹیریل ھے۔

آپ نے اپنی کہی ہوئی بات پر بتایا نہیں کہ آپ کے پاس فقہ حنفیہ کی کوئی سند ھے۔

[QUOTE]
اقتباس:
دنیا کی وسعت اور Globalisationکے با وجود ہم کنویں کے مینڈک بن کر رہ گئے اور جب کبھی ہمیں ظلمات کے اس کنویں کی گہرائی سے باہر نکلنے کا موقع ملتا ہے تو ہم حیرانی و پریشانی کی حالت میں ایک دوسرے کے حقوق کا کوئی پا س و لحاظ نہیں کرتے

سوال یہ ہے کہ آپ کتنے لوگوں تک اپنا پیغام پہنچانا چاہتے ہیں اور اگر لسانی تعصب کا شکار ہو کر کنویں کا مینڈک بن کر جینا چاہتے ہیں تو آپ کی مرضی۔ سب زبانیں محبت سکھاتی ہیں اور جو تعصب کی بناء پر دوسری زبانوں سے نفرت کرتے ہیں وہ گھاٹے میں رہتے ہیں اور ان کی زبان سنسکرت کی طرح مر جاتی ہے، اس لئے ہمیں سب زبانوں سے محبت کرنی چاہئے، تب جا کر ہم کنویں سے نکل کر کھلے آسمان کو دیکھ سکیں گے۔

کیہ یہ محاورا تنقید کے لیے استعمال نہیں ہو رہا؟
اچھا خیر میری ٹھیک نہیں تو کیا میرے بھائی جس نے اب ان کنووں سے باہر آجاؤ جن کا نام مسلک ہے!!!

مثبت سوچ رکھیں آپ کو محاورہ کا مطلب مینڈک بہتر معلوم ہوتا ھے تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ھے میری سوچ مثبت مطلب تلاش کرتی ھے۔

اقتباس:
وہ کہ دیں کہ انہوں نے ہر فقہ پر تنقید نہیں کی یا وہ ہر فقہ پر تنقید نہیں کرتے تو بات ختم
یہ آپ کو تنقید کرنے سے پہلے پوچھنا چاہئے تھا کہ بھائی کنوئیں سے باہر کا خلاصہ بیان کر دیں مجھے اس میں غلط فہمی ہو رہی ھے تو دوسرے بھائی آپ کو اس کا خلاصہ بھی بیان کر دیتے اب اتنا کچھ لکھنے کے بعد پوچھنے سے کیا حاصل۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-11), فخر بٹ (29-05-11), شمشاد احمد (27-05-11)
پرانا 27-05-11, 09:30 AM   #11
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم::

میں فقہ کے خلاف نہیں ہوں اور یہاں بھی "مسلک" کا لفظ بہت کچھ اور کے لیے استعمال ہوتا ہے جو میں نے استعمال کیا ہے.

اس تھریڈ کا ایک مرتبہ مکمل شرح صدر کے ساتھ مطالعہ فائدہ بخش ہو سکتا ہے آپ کے لیے، میرا موقف بھی اور باقیوں کا بھی.

والسلام
اُمید ہے اس وضاحت کے بعد محترم بھائی اپنا دل صاف کر لیں گے
حیدر آن لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فخر بٹ (29-05-11), عبداللہ آدم (27-05-11), عبداللہ خراسانی (27-05-11)
پرانا 27-05-11, 04:47 PM   #12
Senior Member
 
عبداللہ خراسانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 254
کمائي: 4,280
شکریہ: 262
184 مراسلہ میں 466 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم
اقتباس:
میں حنفی ہوں پر آپ کے پاس فقہ حنفیہ کی کوئی سند ھے؟
فقہ حنفی کسی یونیورسٹی یا سکول کا نام نہیں یہ ایک راستہ کی طرح ہے اس پر چلنے والا کہ سکتا ہے کہ میں حنفی راستے پر ہوں ہوں۔
اس کے برعکس اگر کوئی کہے کہ وہ جماعت المسلمین کا ہے یا وہ کہے کہ وہ جماعت غرباء اہلحدیث کا ہے تو کیا اس سے یہ پوچھنا کہ آپ کے پاس جماعت غرباء اہلحدیث کی سند ہے؟ ۔ ۔ ۔یہ کیا ہے؟

اقتباس:
میں مختصراً آپکو جواب دینے کی کوشش کرتا ہوں

اس تھریڈ کا محض اتنا مقصد تھا کہ ایک بھائی اس بارے میں رائے لینا چاہ رہے تھے کہ "کیا بحیثیت مسلمان ہمارے لیے لازم ہے کہ ہم محض ایک ہی فقہ پر عمل کریں یا ہم ایک فقہ سے تعلق رکھتے ہوئے کسی دوسرے فقہ کی کسی رائے پر بھی عمل کر سکتے ہیں"

اس میں یہ بات کہیں بھی موجود نہیں تھی کہ سنت کی آئینی حیثیت کیا ہے اور آیا کہ حدیث کی کوئی اہمیت ہے کہ نہیں۔
سادہ سی بات کہ ہم ایک فقہ پر رہتے ہوئے دوسری فقہ پر عمل کر سکتے ہیں یا نہیں۔

اگر تو آپ سمجھتے ہیں کہ محض ایک ہی فقہ پر رہنا چاہیے تو اس سے متعلقہ دلائل پیش کیجیے نہ کہ غیر متعلقہ باتیں لائیے۔
میں پھر یاد دہانی کروا دوں کہ "فقہ کی ضرورت" کے بارے میں نہیں پوچھا گیا۔ بلکہ سوال یہ تھا کہ "ایک فقہ پر ہی عمل کرنا ہے یا ایک سے زائد پر بھی کر سکتے ہیں"

آپکے سوالات چونکہ متعلقہ نہیں تھے اور خود اپ بھی مانتے ہیں کہ اختلافی تھے تو ان پر جواب دینا لازم نہ تھا بلکہ ان سے اگنور کرنے کی کوشش کی گئی۔
حیدر بھائی اس تھریڈ میں میری پہلی پوسٹ متعلقہ سوال کے جواب پر ہی مبنی تھی ۔ ۔ ۔
باقی دوسری بات ۔ ۔ ۔ پہلے دوسرے بھائیوں نے غیر متعلقہ باتیں شروع کیں ان کا جواب دے کر ہی میں نے اس غیر متعلقہ سلسلے پر چند سوالات کیے جن کے جواب کا میں ابھی تک منتظر ہوں
آپ ٹیھک کہتے ہیں غیر متعلقہ باتیں نہیں ہونی چاہیں لیکن یہ حق بھی بنتا ہے کہ جن نے پہلے غیر متعلقہ بات کی ان سے پہلے بات کی جاتی۔

اقتباس:
اگر آپ "شکایت کردہ مراسلے" کی رپورٹ ہی کر دیتے ، اس تحریر کے ساتھ تو بھی آپکا مسئلہ حل ہو جانا تھا۔
میں نے پہلے کبھی "شکایت کردہ مراسلے" کی رپورٹ کی ہی نہیں ۔ نہ اس طرف میرا دھیان گیا۔

اقتباس:
اگر آپ کو اس میں کوئی مضائقہ نظر آتا ہے تو میں کُچھ نہیں کہہ سکتا۔ تاہم اتنا ضرور کہوں گا کہ انہوں نے "مسلکی سوچ" کو بُرا کہا ہے۔۔۔مسلک کو نہیں
مسلکی سوچ سے کیا مراد ہے؟
اقتباس:
آپ نے اپنی کہی ہوئی بات پر بتایا نہیں کہ آپ کے پاس فقہ حنفیہ کی کوئی سند ھے۔
ک
بھائی جی کل بجلی جلی گئ تھی اب آج اوپر آپ کا جواب پوسٹ کر دیا ہے۔

اقتباس:
یہ آپ کو تنقید کرنے سے پہلے پوچھنا چاہئے تھا کہ بھائی کنوئیں سے باہر کا خلاصہ بیان کر دیں مجھے اس میں غلط فہمی ہو رہی ھے تو دوسرے بھائی آپ کو اس کا خلاصہ بھی بیان کر دیتے اب اتنا کچھ لکھنے کے بعد پوچھنے سے کیا حاصل۔
پہی بات تو میں نے تین باتیں والے تھریڈ میں اور اس تھریڈ کی پہلی پوسٹ میں کی

اقتباس:
خدا کے لیے لوگو اب ان کنووں سے باہر آجاؤ جن کا نام مسلک ہے!!!

کیا یہ تمام فقہ پر تنقید نہیں؟
اب آپ بتائیں کہ آپ میری کس بات کو تنقید کہ رہے ہیں؟
]

[/QUOTE]
اقتباس:
السلام علیکم::

بھائی جان! اس وقت دنیا میں فقہ صرف 4 چل رہی ہیں اور مسالک کا کوئی شمار ہی نہیں ہے.... اب کیا گنواوں آپ خود سمجھدار ہیں....!!!

میں فقہ کے خلاف نہیں ہوں.
عبداللہ آدم بھائی زندہ آباد

آپ نے یہ لکھ کر میرا دل خوش کر دیا۔
اللہ پاک آپ سے راضی ہو ۔ خوض کوثر پر آپ کو آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں جام کوثر نصیب ہو آمین۔

اقتباس:
اُمید ہے اس وضاحت کے بعد محترم بھائی اپنا دل صاف کر لیں گے
حیدر جی آپ نے کیا خوب بات لکھی ۔ اللہ آپ کا بھلا کرے۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔ آمین
عبداللہ خراسانی آف لائن ہے  
3 قاری/قارئین نے عبداللہ خراسانی کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (28-05-11), فخر بٹ (29-05-11), آبی ٹوکول (28-05-11)
پرانا 27-05-11, 04:55 PM   #13
Senior Member
 
عبداللہ خراسانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 254
کمائي: 4,280
شکریہ: 262
184 مراسلہ میں 466 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اگر میرا "فقہ"‌ ٍغلط ہے تو کونسی بڑی بات ہے۔ اگر یہ صحیح ہوتا تو دوسرے فقہ بنتے ہی کیوں ؟
چاروں فقہ کو برحق ماننے والے کیا ایسا سوال کر سکتے ہیں ؟
اس بات سے قطع نظر کہ یہ چاروں فقہ پر تنقید ہے یا نہیں میں اتنا لکھوں گا کہ ایسا ہی ایک سوال ایک جگہ ہوا اور اس کا جواب دیا گیا میں وہ یہاں shaheedeislam سے شکریہ کے ساتھ کاپی کر رہا ہوں۔

کیا آپ کے ائمہ نے فقہ کو واجب قرار دیا ہے؟ امام شافعی نے امام ابوحنیفہ کے فقہ کی پابندی کیوں نہیں کی؟ ایک واجب چھوڑ کر گناہ گار ہوئے اور یہی نہیں بلکہ ایک نئی فقہ پیش کردی (نعوذ باللہ)۔
ج… ایک مسلمان کے لئے خدا و رسول کے احکام کی پابندی لازم ہے۔ جو قرآن کریم اور حدیثِ نبوی سے معلوم ہوں گے، اور علم احکام کے لئے اجتہاد کی ضرورت ہوگی، اور صلاحیتِ اجتہاد کے لحاظ سے اہل علم کی دو قسمیں ہیں: مجتہد اور غیرمجتہد۔ مجتہد کو اپنے اجتہاد کے مطابق عمل کرنا لازم ہے اور غیرمجتہد کے لئے کسی مجتہد کی طرف رجوع کرنا ہے۔

لقولہ تعالیٰ: “فاسئلوا اھل الذکر ان کنتم لا تعلمون۔” (النحل:۴۳)

ولقولہ علیہ السلام: “الا سألوا اذ لم یعلموا فانما شفاء العي السوٴال۔” (ابوداوٴد ج:۱ ص:۴۹)

ائمہ اربعہ مجتہد تھے، عوام الناس قرآن و حدیث پر عمل کرنے کے لئے ان مجتہدین سے رجوع کرتے ہیں، اور جو حضرات خود مجتہد ہوں ان کو کسی مجتہد سے رجوع کرنا نہ صرف غیرضروری بلکہ جائز بھی نہیں۔ اور کسی معین مجتہد سے رجوع اس لئے لازم ہے تاکہ قرآن و حدیث پر عمل کرنے کے بجائے خواہش نفس کی پیروی نہ شروع ہوجائے کہ جو مسئلہ اپنی خواہش کے مطابق دیکھا وہ لے لیا۔ آنجناب اگر خود اجتہاد کی صلاحیت رکھتے ہوں تو اپنے اجتہاد پر عمل فرمائیں، میں نے جو لکھا وہ غیرمجتہد لوگوں کے بارے میں لکھا ہے۔
عبداللہ خراسانی آف لائن ہے  
پرانا 28-05-11, 02:36 AM   #14
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
کمائي: 118,597
شکریہ: 13,503
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ خراسانی مراسلہ دیکھیں
فقہ حنفی کسی یونیورسٹی یا سکول کا نام نہیں۔

یہ ایک راستہ کی طرح ہے اس پر چلنے والا کہ سکتا ہے کہ میں حنفی راستے پر ہوں۔

اس کے برعکس اگر کوئی کہے کہ وہ جماعت المسلمین کا ہے یا وہ کہے کہ وہ جماعت غرباء اہلحدیث کا ہے تو کیا اس سے یہ پوچھنا کہ آپ کے پاس جماعت غرباء اہلحدیث کی سند ہے؟ ۔ ۔ ۔یہ کیا ہے؟
السلام علیکم!

شکریہ بھائی جتنا لکھ دیا اتنا ہی کافی ھے، اس کے بعد مزید بات کرنا مناسب نہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے  
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 28-05-11, 12:11 PM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ خراسانی مراسلہ دیکھیں
اسلام علیکم

عبداللہ آدم بھائی زندہ آباد

آپ نے یہ لکھ کر میرا دل خوش کر دیا۔
اللہ پاک آپ سے راضی ہو ۔ خوض کوثر پر آپ کو آقا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں جام کوثر نصیب ہو آمین۔

چونکہ معاملہ اختتام کو پہنچا ہے اس لیے میں اس تھریڈ کو بند کرنے کی سفارش کرتا ہوں
حیدر آن لائن ہے  
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (28-05-11)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
فورم, کنٹرول, کرے, کرتے, پہلے, پوسٹ, پاک, قرآن, لنک, نماز, نام, موقع, ممکن, معذرت, آجاؤ, اللہ, اسلام, بھائی, تحریر, ثابت, حدیث, خدا, دل, درخواست, سوال

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اردو فورمز کی سب سے لمبی تھریڈ!!!!!!! منتظمین دلچسپ اور عجیب 3759 27-04-12 09:01 PM
اردوفورمز کی سب سے لمبی تھریڈ'' ایک کہانی'' M A Ansari قہقہے ہی قہقے 6 28-04-11 05:13 PM
سب سے لمبا تھریڈ شیرازی تجاویز اور شکایات 20 26-04-11 02:39 PM
تھریڈ بند !!! sahj عمومی بحث 2 13-03-11 08:11 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:18 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger