واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > تجاویز اور شکایات

تجاویز اور شکایات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز اگر آپ کو (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ یا پھر دوسرے اراکین سے کسی شکائت ہو یا آپ محسوس کرتے ہیں ‌کہ آپ ہمارے فورمز کی ترقی میں (جو کہ پاکستان کی ترقی ہے) ہماری مدد کرسکتے ہیں‌تو بلا جھجک ہم سے رابط کریں۔ اس کے علاوہ اس سیکشن میں‌اپنی تجاویز ، آراء اور تبصرے بیان کیجیے-

براے مہربانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-02-08, 12:39 AM   #1
براے مہربانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔
S_S_G_Commando S_S_G_Commando آف لائن ہے 08-02-08, 12:39 AM

اسلام علیکم !
میں منتظمین سے گذارش کروں گا کہ فورم میں ایسی کوئی بھی بات یا تھریڈ جس سے کسی بھی دوسرے مسلک کی دل آزاری ہو اُسکو یا تو شائع نہ ہونے دیں یا پھر جب کوئی اس کا جواب دینے لگے تو اس کو بند نہ کیا جائے تا کہ لکھنے والے کو اس کی حقیقت بتائی جا سکے.عادل سہیل کی طرف سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں جو تھریڈ لکھی گئی اس کے بارے میں مجھے بہت افسوس ہے کہ لوگ اپنی کم علمی اور جاہلانہ صلاحیتوں کا اظہار سب کے سامنے کرنے لگ جاتے ہیں.اور جب پھر کوئی ان سے پوچھنے لگے توبے عزتی ہونے کے خوف سے ان کے ہم مسلک اہل اختیار فورا ًہی تھریڈ ختم کر دیتے ہیں.یا تو ایسی تھریڈلکھنے کو بلکل ہی کو منع کر دیا جائے یا پھر حوصلہ کر کے اس کا جواب سناجائے تا کہ حق اور سچ واضع ہو سکے.

شکریہ

S_S_G_Commando's Avatar
S_S_G_Commando
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 31
مراسلات: 167
شکریہ: 156
81 مراسلہ میں 193 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 362
پرانا 08-02-08, 02:30 AM   #2
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,330
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: براے مہربانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم یقیعناََ آپ کی مراد مجھ سے ہی ہے تو جناب میں نے عادل سہیل صاحب سے بات کر لی ہے اور ان کو ساری بات بتا دی ہے کہ یہ اختلافی مسئلہ ہے اس لے اس کو بند کر دیا گیا ہے آپ نے شائید یہ نہیں دیکھا کے میں نےخود اپنے تھریڈ بھی بند کر دے ہیں اور بہت سارے دوستوں کی مجھے میل بھی آئی تھی کے اس کو کھولا جائے تانکہ وہ اپنا جواب دے سکے مجھے افسوس ہے کہ اس تھریڈ کو بند کرنے والا میں ہوں لیکن میں نہیں چاہتا ہوں جہاں ہم کچھ سیکھنے کے لیےجمع ہوئے ہیں وہاں ہم بحث کرنے میں لگ جائے
میں نے اپنی صفائی پیش کر دی ہے اب منتظمین بھائی کے جواب کا انتظار رہے گا شکریہ
__________________
ہمارے لیے دعا کریں ہمیں دعاؤں کی بہت ضرورت ہے پلیز پلیز پلیز
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
S_S_G_Commando (08-02-08)
پرانا 08-02-08, 05:25 PM   #3
Senior Member
 
عرفان حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
عمر: 30
مراسلات: 2,046
کمائي: 8,258
شکریہ: 889
722 مراسلہ میں 1,442 بارشکریہ ادا کیا گیا
عرفان حیدر کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں عرفان حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: براے مہربانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سلام،
اقتباس:
السلام علیکم یقیعناََ آپ کی مراد مجھ سے ہی ہے تو جناب میں نے عادل سہیل صاحب سے بات کر لی ہے اور ان کو ساری بات بتا دی ہے کہ یہ اختلافی مسئلہ ہے اس لے اس کو بند کر دیا گیا ہے آپ نے شائید یہ نہیں دیکھا کے میں نےخود اپنے تھریڈ بھی بند کر دے ہیں اور بہت سارے دوستوں کی مجھے میل بھی آئی تھی کے اس کو کھولا جائے تانکہ وہ اپنا جواب دے سکے مجھے افسوس ہے کہ اس تھریڈ کو بند کرنے والا میں ہوں لیکن میں نہیں چاہتا ہوں جہاں ہم کچھ سیکھنے کے لیےجمع ہوئے ہیں وہاں ہم بحث کرنے میں لگ جائے
میں نے اپنی صفائی پیش کر دی ہے اب منتظمین بھائی کے جواب کا انتظار رہے گا شکریہ
فوٹوٹیک81 بھائی اختلافات تو ہر جگہ ہوسکتے ہیں۔عادل سہیل صاحب اپنے جواب دے رہے تھے اور ہم اپنے، انھوں نے اپنے دلائل دیے اور ہم نے اپنے۔ اب یہ تو دیکھنے والے کے اوپر ہے کہ وہ کس کی طرف جاتا ہے۔
دوسری بات یہ کہ آپ نے اپنی بات فقط عادل سہیل صاحب سے کی وہ بھی میرے خیال میں (جو غلط بھی ہو سکتا ہے) زاتی پیغام بھیج کر، تو یہ میں اتنا کہوں گا کہ چونکہ اسوقت تک موضوع میں مختلف مکاتب فکر کے لوگ اپنے اپنے خیالات کا اظہار کر رہے تھے تو اس طرح اسکو بند کرنا دوسروں کے دلوں میں شک کی گنجائش پیدا کردیتا ہے۔

جہاں تک سیکھنے کی بات ہے تو وہ تو ہم سیکھ ہی رہے ہیں میرے خیال میں کسی نے بھی موضوع میں کوئی نازیبہ زبان اختیار نہیں کی جو قابل ستائش ہے۔ دوسرے فورمز پر جو اردو کے ہی ہیں جو زبان استعمال کی گئی ہے وہ کسی صورت اخلاقیات کے زمرہ میں نہیں آتی۔جب کوئی اپنے خیالات کا اظہار کرے گا تب ہی تو دوسرے کو پتہ چلے گا کہ سامنے والا کس قسم کی سوچ رکھتا ہے۔اور اس طرح وہ مختلف مکاتب فکر کی سوچ کو سامنے رکھتا ہے اور پھر مزید سوچ کر جواب لکھتا ہے۔میرے خیال سے اسی کو سیکھنا کہتے ہیں۔

ہم نے کوئی بھی بحث فالتو نہیں کی۔ جو بھی بات ہوئی وہ انتہائی اہم موضوعات پر تھی جو انشاءاللہ مستقبل میں بھی رہے گی۔بس اگر کسی چیز کا خیال رکھنا ہے تو وہ ہے ادب کا۔

اقتباس:
میں منتظمین سے گذارش کروں گا کہ فورم میں ایسی کوئی بھی بات یا تھریڈ جس سے کسی بھی دوسرے مسلک کی دل آزاری ہو اُسکو یا تو شائع نہ ہونے دیں یا پھر جب کوئی اس کا جواب دینے لگے تو اس کو بند نہ کیا جائے تا کہ لکھنے والے کو اس کی حقیقت بتائی جا سکے.عادل سہیل کی طرف سے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں جو تھریڈ لکھی گئی اس کے بارے میں مجھے بہت افسوس ہے کہ لوگ اپنی کم علمی اور جاہلانہ صلاحیتوں کا اظہار سب کے سامنے کرنے لگ جاتے ہیں.اور جب پھر کوئی ان سے پوچھنے لگے توبے عزتی ہونے کے خوف سے ان کے ہم مسلک اہل اختیار فورا ًہی تھریڈ ختم کر دیتے ہیں.یا تو ایسی تھریڈلکھنے کو بلکل ہی کو منع کر دیا جائے یا پھر حوصلہ کر کے اس کا جواب سناجائے تا کہ حق اور سچ واضع ہو سکے.
آپکی بات درست ہے کہ اول تو اس طرح کے موضوعات کو شروع ہی نہ ہونے دیا جائے، اور اگر ایک بار شروع ہوجائے تو پھر اس طرح انکو بند نہ کیا جائے۔ بالفرض اگر ہم اس قسم کے موضوعات پر بات ہی نہیں کریں گے تو پھر ان پر بات کرے گا کون؟؟؟ یہودی، عیسائی، زرتشتی، ہندو تو کرنے سے رہے۔اور اگر بات کریں گے تو پھر برداشت کون کرے گا؟؟؟ وہ جو سنا رہا ہے یا وہ جو سن رہا ہے؟؟؟ جب بھی اس طرح کا موضوع شروع ہوتا ہے تو ہر ایک فریق یہ یہی چاہتا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ بات کرے اور اس طرح تلخی پیدا ہوتی ہے جس کا نتیجہ آخر کار جھگڑے کی صورت میں نکلتا ہے اور پھر ایک کا منہ ایک طرف اور دوسرے کا منہ دوسری طرف ہوتا ہے۔ظاہر ہے ایک دوسرے کی بات صحیح طریقے سے نہ سننے کی وجہ سے ہی چودہ سو سال کے بعد بھی یہ مسائل اسی طرح ہیں اور دوسرے اس سے فائدہ اٹھا رہے ہیں اور ہم ہیں کہ لڑنے کے سوا کوئی کام ہی نہیں۔

اقتباس:
توبے عزتی ہونے کے خوف سے ان کے ہم مسلک اہل اختیار فورا ًہی تھریڈ ختم کر دیتے ہیں.
بہت معذرت کے ساتھ ازراہ کرم اس طرح کے جملوں سے پرہیز کریں۔کیوں کہ یہ سراسر طیش میں لانے والا جملہ ہے۔امید ہے برا نہیں منائیں گے۔

اور اب اتنی باتیں کرنے کے بعد رہبر معظم آیت اللہ العظمی حضرت علی خامنہ ای مدظلہ کی تقریر "اتحاد بین المسلمین مسلمانوں کی کامیابی کاراز" سے چند الفاظ

"میں آج اسی جگہ کہنا چاہتا ہوں اپنی ایرانی قوم، عراقی قوم، پاکستانی قوم کے ساتھ ساتھ دوسری ملتوں کو ہوشیار کروں کہ مذہبی اختلافات اور شیعہ سنی کے درمیان اختلافات کو ناممکن بنا دیں۔ میں پشت پردہ کچھ ایسے ہاتھ دیکھ رہا ہوں جو باقاعدہ پلاننگ کے ساتھ مسلمین کے درمیان بعنوان شیعہ و سنی جنگ و جدال ایجاد کر رہے ہیں یہ قتل عام، یہ مساجد و امام بارگاہوں میں ، نمازجماعت میں، نمازجمعہ میں اور مجالس میں بم دھماکوں کا ہونا صد رد صد ان تمام گھناؤنے کاموں میں خبیث استعماری دشمن کا ہاتھ ہے یہ خود مسلمانوں کا کام ہرگز نہیں (تکبیر) عراق، افغانستان، پاکستان اور تمام اسلامی ممالک میں مسلمانوں کی زمہ داری ہے کہ اتحاد بین المسلمین کو مضبوط بنائیں اور اسکے لیے کوشش کریں۔توحید ایک، خدا ایک، نبوت ایک، قیامت ایک، قران ایک حتی اکثر شرعی احکامات ایک اور آپس میں مشترک لیکن دشمن آتا ہے اور ہمارے درمیان موجود رمود اختلاف مسائل پر ہاتھ رکھ کر آگ بھڑکاتا ہے ایک دوسرے کے لیے کینہ ایجاد کرتا ہے صرف و صرف اس لیے کہ کہ اپنے ناجائز اہدافات تک رسائی حاصل کرسکے۔ آیت اللہ العظمی امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ اس قدر وحدت مسلمین پر تاکید کیا کرتے تھے کیونکہ وہ ان خطروں کو مستقبل میں دیکھ رہے تھے۔ ہمارا ملک کئی عرصے تک برطانوی اور اسی طرح دیگر اسلامی ممالک میں بھی برطانوی اوران کے جاسوسی اداروں نے باقاعدہ پلانگ کے تحت شیعہ و سنی کے درمیان اختلافات پیدا کیئے ہیں انھیں اس کام میں بہت زیادہ تجربہ حاصل ہے لہذا ہم سب کو بہت زیادہ محتاط اور ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے کیونکہ اب صرف برطانوی ہی نہیں بلکہ یہودی بھی اس کام میں شامل ہیں۔"

اور آیت اللہ العظمی حضرت علی خامنہ ای مدظلہ کا فتوی
"آپس میں اختلافات ایجاد کرنا حرام ہے"
استفتاء جلد اول (عبادات)

وسلام

Last edited by عرفان حیدر; 08-02-08 at 05:39 PM.
عرفان حیدر آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے عرفان حیدر کا شکریہ ادا کیا
S_S_G_Commando (08-02-08), Zullu230 (09-02-08)
پرانا 09-02-08, 01:57 AM   #4
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,330
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: براے مہربانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم میں نے اپنی ناقص سوچ کے مطابق سوچ لیا تھا میں عادل سہیل صاحب ،S_S_G_Commando اور عرفان بھائی سے معافی چاہتا ہوں اور میں نے جو تھریڈ بند کیے تھے اس کو کھول رہا ہوں بہت شکریہ
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
پرانا 09-02-08, 04:28 AM   #5
Senior Member

Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,226
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: جواب: براے مہربانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں کبھی بھی مذہبی معاملات کی بحث میں شامل نہیں ہوتا۔ مذہب کے معاملے میں حساسیت بائی جاتی ہے اور ہم پاکستانی اس معاملے میں کچھ زیادہ ہی حساس ہیں۔ بات بات پر اختلافات، غیر اخلاقی بات چیت اور قتل و غارت پر اُُتر آتے ہیں۔ ہمارے پاس قرآن پاک اور سنت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم موجود ہے۔ احادیث اور صحابہ کرام کی زندگیاں بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ ایک عام آدمی کو جو مذہبی عالم نہ ہو تو اُسے مذہبی معاملات کی بحث میں نہیں پڑنا چاہئیے۔ ہم سب کو مل کر اس فورم پر اخلاقیات کو نہ صرف جاری رکھنا ہے بلکہ ایک مثال پیش کرنا ہے کہ بُردباری، تحمل، برداشت، صُلح جوئی، در گزر جیسی اعلیٰ اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ایک صحتمند اور قابل مثال ماحول پیدا کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ صرف اپنی سوچ اور رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔
Zullu230 آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے Zullu230 کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (09-02-08), عرفان حیدر (09-02-08)
پرانا 09-02-08, 04:38 AM   #6
ناظم اعلی

محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,176
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: جواب: براے مہربانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Zullu230 مراسلہ دیکھیں
میں کبھی بھی مذہبی معاملات کی بحث میں شامل نہیں ہوتا۔ مذہب کے معاملے میں حساسیت بائی جاتی ہے اور ہم پاکستانی اس معاملے میں کچھ زیادہ ہی حساس ہیں۔ بات بات پر اختلافات، غیر اخلاقی بات چیت اور قتل و غارت پر اُُتر آتے ہیں۔ ہمارے پاس قرآن پاک اور سنت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم موجود ہے۔ احادیث اور صحابہ کرام کی زندگیاں بھی ہمارے لئے مشعلِ راہ ہیں۔ ایک عام آدمی کو جو مذہبی عالم نہ ہو تو اُسے مذہبی معاملات کی بحث میں نہیں پڑنا چاہئیے۔ ہم سب کو مل کر اس فورم پر اخلاقیات کو نہ صرف جاری رکھنا ہے بلکہ ایک مثال پیش کرنا ہے کہ بُردباری، تحمل، برداشت، صُلح جوئی، در گزر جیسی اعلیٰ اسلامی تعلیمات پر عمل کر کے ایک صحتمند اور قابل مثال ماحول پیدا کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ صرف اپنی سوچ اور رویوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

بھائی میں‌آپ کی بات سے مکمل اتفاق کروں گا کہ ہمیں بحث میں‌بالکل نہیں پڑنا چاہئیے کیونکہ بعد میں بات لڑائی جھگڑے تک جاپہنچتی ہے۔

اور عرفان بھائی کی بات کہ اگر ہم ان موضوعات پ بات نہیں کریں گے تو اور کون کرے گا تو اس سلسلہ میں بھائی بات یہ ہے کہ ابھی ہم سب سیکھنے کے مراحل سے گزررہے ہیں اور اتنے قابل نہیں ہوئے کہ ان موضوعات پہ بحث کریں تو ہوسکتا ہے کہ بحث کے دوران ہم کوئی ایسے نازیبا الفاظ لکھ دیں جس سے گستاخی ہوجائے تو زرا دھیان سے
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے  
پرانا 09-02-08, 07:24 AM   #7
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,330
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: براے مہربانی۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میرے خیال میں اس دھاگے میں بھی بحث کا سلسلہ شروع ہو جائے گا جس مقصد کے لیے یہ دھاگہ لکھا گیا ہے وہ پورا ہو گیا ہے اس لے اس کو بھی بند ہو جانا چاہیے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (09-02-08), عرفان حیدر (09-02-08)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
فورم, فورمز, ہندو, گذارش, پاکستانی, قرآن, قران, لوگ, مکمل, مسائل, آدمی, اللہ, اردو, اسلام, اسلامی, اعلیٰ, بھائی, جواب, خدا, دل, عید, عالم, صلاحیتوں, صحابہ, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger