واپس چلیں   پاکستان کی آواز > آغاز > تجاویز اور شکایات



تجاویز اور شکایات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز اگر آپ کو (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ یا پھر دوسرے اراکین سے کسی شکائت ہو یا آپ محسوس کرتے ہیں ‌کہ آپ ہمارے فورمز کی ترقی میں (جو کہ پاکستان کی ترقی ہے) ہماری مدد کرسکتے ہیں‌تو بلا جھجک ہم سے رابط کریں۔ اس کے علاوہ اس سیکشن میں‌اپنی تجاویز ، آراء اور تبصرے بیان کیجیے-


تمام ممبران سے التماس۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-09-11, 11:46 AM   #1
تمام ممبران سے التماس۔
محمدخلیل محمدخلیل آن لائن ہے 09-09-11, 11:46 AM

اسلام و علیکم۔
جیسا سے سب نے دیکھا ہی ہوگا کہ میں ہر مسئلے میں لازمی ٹانگ اڑاتا ہوں۔ اور یہ کوئی عام سی بات نہیں ہے بہت مشکل ہوتا ہے ۔ سب کی دشمنی مول لینا۔ اور اسی وجہ سے پاک نیٹ پر بہت سارے ایسے دوست ہیں جن کے دل میں شاید میرے لیے نفرت پیدا ہوگئی ہے
تو دوستوں مدعا اصل میں یہ ہے کہ۔ فورم پر جو کچھ بھی ہوتا ہے جو بھی باتیں یا بحث ہوتی ہے وہ اپنے علم یا زہن کے مطابق ہوتی ہے اور کرنی بھی چاہیے۔ لیکن اس سے ایک دوسرے کا دل نہ دکھے اور کسی بھی زات پر حملہ نہ ہو۔
میں نے کل بہت بہت سوچا۔ پھر اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ اس فورم پر یا کہیں بھی ہماری ملاقات ہوجائے تو کیا ہم وہ سب باتیں یاد کریں گے کے فورم پر ہم ایسی ایسی ایک دوسرے کو نیچا دکھانے والی باتیں کرتے تھے۔ باقی کا تو مجھے پتا نہیں زیادہ لیکن۔ میں اپنے بارے میں کہ رہا ہوں کہ جب میں دوستوں کے درمیان ہوتا تو یہ خلیل بالکل ایسا نہیں ہوتا۔ اس کے لیے آپ بے شک۔
عدنان بھائی، عبدالقدوس بھائی، بلال بھائی، وسیم بھائی، مرزا فاروق بھائی، اور سید انجم شاہ اور خرم شہزاد بھائی۔ سے بے شک پوچھ سکتے ہیں میں بہت نرم مزاج اور بزلہ سنجی سا بندہ ہوں۔
اور نتیجہ یہ ہے کہ فورم پر جو باتیں ہوں اس کو زہن مین نہ رکھا کرونگا۔
وہ اس لیے کہ کچھ بھائیوں کے دل میں نفرت پیدا ہو رہی ہے اور میں بالکل نہیں چاہتا کہ نفرت دلوں میں آءے کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ مسلک سے پہلے ہم مسلمان ہیں‌اور مسلمان سے بھی پہلے انسان ہیں۔ اور میں جانتا ہوں کہ ایک اچھا انسان ہی ایک اچھا مسلم ہے۔
تو پلیز اگر کوئی کوتائی ہوگئی ہو تو بھائی سمجھ کر معاف کر دینا۔ شکریہ
__________________
تم لوگوں کی اس دنیا میں ہر قدم پہ انساں غلط
میں صحیح سمجھ کہ جوبھی کروں تم کہتے ہو غلط
میں غلط ہوں تو پھر کون صحیح؟

 
محمدخلیل's Avatar
محمدخلیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
شکریہ: 7,287
5,956 مراسلہ میں 15,118 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 262
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-09-11), ھارون اعظم (17-09-11), منتظمین (10-09-11), محمد یاسرعلی (09-09-11), wajee (09-09-11), ابرارحسین (09-09-11), حیدر (09-09-11), رضی (09-09-11), عبدالقدوس (09-09-11), عبداللہ آدم (09-09-11)
پرانا 09-09-11, 12:01 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,368
کمائي: 95,550
شکریہ: 52,468
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ خلیل بھائی۔ انشا اللہ آپ ایسے ہی ہوں گے اور اللہ آپکی بزلہ سنجی کو بڑھاوا دے کر فورم تک لائے تاکہ آپ "چند "مسائل سے ہٹ کر بھی ہم سے بات چیت کر سکیں۔
تاہم یہ بھی اُمید کرتا ہوں کہ جس طرح آپ اپنے بارے میں مثبت خیالات رکھتے ہیں ، ویسے ہی مثبت خیال دوسرے "مخالفین" کے لیے بھی رکھیں گے کہ وہ لوگ بھی دل میں نفرتوں کو جگہ نہیں دیتے ہوں گے۔ اور ان کا سخت رویہ محض فورم کی حد تک ہی ہوتا ہو گا۔

باقی رہ گیا اختلاف کا معاملہ۔۔۔۔تو اپ کبھی نوٹ کریں کہ اختلاف ہر کسی میں کسی نہ کسی نوعیت کا ضرور موجود ہے۔ لیکن کُچھ ممبرز ہیں وہ اختلاف کو محض "اختلاف رائے"گردانتے ہیں اور اسی وجہ سے امن و سکون سے رہتے ہیں۔مثلاً میری اور عبد اللہ آدم کی بہت دوستی ہے۔ لیکن اختلاف رائے ہم دونوں میں بھی موجود ہے۔ ابھی آپ دیکھنا کہ ایک ٹاپک سٹارٹ ہونے والا ہے، وہاں ہمارا دنگل ہو گا(آپ ہمارے دنگل کا سٹائل بھی دیکھ لینا)۔ لیکن کیا ہے کہ ہم دونوں جانتے ہیں کہ یہ محض"اختلاف رائے" ہے۔ ۔۔۔کوئی بھی "جان بوجھ کر" ایسا نہیں کر رہا۔ چناچہ نہ وہ مجھ سے ناراض ہوگا انشا اللہ اور نہ میں اُس سے۔ اور پھر بھی ہم دونوں اگر ایک دوسرے کو نہ منا سکے تو اپنی رائے پر قائم ضرور رہیں گے اور دوستی بھی رہے گی۔ انشا اللہ'

تو اپ بھی اختلاف رائے ضرور کریں ۔۔۔۔۔
لیکن صرف جزباتی ہونے اور بُرا بھلا کہہ دینے سے کام چلنا ہوتا تو اب تک دنیا کُچھ سے کُچھ ہو گئی ہوتی۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-09-11), منتظمین (10-09-11), محمد یاسرعلی (09-09-11), محمدخلیل (09-09-11), wajee (09-09-11), رضی (09-09-11), عبدالقدوس (09-09-11), عبداللہ آدم (09-09-11)
کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
09-09-11 عبداللہ آدم geo badar bhai...........claps 50
پرانا 09-09-11, 06:08 PM   #3
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم بدر بھائی مجھے آپ کی باتوں سے سو فیصد اتفاق ہے اور‌ خلیل بھائی جہاں دو ذہین دماغ ہوں وہ اختلاف کا ہونا بنتاہے مجھے آپ سے اتفاق ہے کے کسی موضوع پہ اختلاف ہو تو اس کو صرف اس موضوع کی حد تک ہونا چاہیے ذاتیات کو بیچ میں نہیں لانا چاہیے
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
محمدخلیل (09-09-11), سیفی خان (09-09-11)
جواب

Tags
ہوتا, فورم, کوئی, کرنی, کرتے, پہلے, پاک, یا, والی, نفرت, چاہیے۔, مرزا, مسلمان, مطابق, انسان, اسلام, بے, خلیل, خرم, دیکھا, دوست, دل, شہزاد, علم, عبدالقدوس


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:47 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger