| تجاویز اور شکایات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز اگر آپ کو (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ یا پھر دوسرے اراکین سے کسی شکائت ہو یا آپ محسوس کرتے ہیں کہ آپ ہمارے فورمز کی ترقی میں (جو کہ پاکستان کی ترقی ہے) ہماری مدد کرسکتے ہیںتو بلا جھجک ہم سے رابط کریں۔ اس کے علاوہ اس سیکشن میںاپنی تجاویز ، آراء اور تبصرے بیان کیجیے- |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 | |||
|
||||
|
مناظر: 454
|
||||
| 10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (03-09-09), فیصل ناصر (03-09-09), ھارون اعظم (15-04-10), مسافر (06-09-09), wajee (03-09-09), ایس اے نقوی (03-09-09), ام طلحہ (03-09-09), احمد بلال (03-09-09), سحر (03-09-09), عبداللہ حیدر (04-09-09) |
|
|
#2 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,380
کمائي: 95,571
شکریہ: 52,494
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
محض شدکایت کر دینا کچھ معیوب لگتا ہے تو بہتر ہو گا کہ اس سلسلہ میں اپنی تجاویز بھی پیش کر دوں۔ یہ میرے نزدیک تجاویز ہی ہیں۔میں نے ابھی تک ان کے نتائج و عواقب پر غور نہیں کیا۔ اس لیے انکو رد بھی کیا جا سکتا ہے۔کوئی مضائقہ نہیں۔
1۔ اسلامی فورم کو دوبارہ سے اوپن کر دیا جائے کیونکہ 2۔ ہر ٹاپک اور پوسٹ کی ماڈریشن کی وجہ سے اسلامی سیکشن بہت سست ہو جائے گا جسکی وجہ سے ممبرز اپنی دلچسپی کھو بیتھیں گے۔ اس لیے اس قدر سخت ماڈریشن اس سیکشن کو تباہ کرنے کا بھی سبب بن سکتی ہےابھی تو اسلامی سیکشن پر آبادی کا دباؤ نہیں ہے۔ تاہم جب کبھی اس میں متواتر اور ایک ہی دن میں کئی کئی لمبےلمبے ٹاپکس آنے لگ پڑے تو فورم کے منتظمین اسی فورم کے ٹاپکس کو پڑھنے اور انکی ماڈریشن کرنے میں ہی مصروف رہ جائیں گے۔جو کہ محض وقت کا زیاں ہوگا۔ 3۔ ٹاپک یا پوسٹ کی ماڈریشن REAL TIMEہونی چاہیے۔یعنی ٹاپک یا پوسٹ کرنا ۔ ۔ ۔ ۔ہو تو اوپن ۔ ۔ ۔ ۔لیکن اگر منتظمین کسی ٹاپک یا پوسٹ کو از خؤد پڑھنے یا کسی کی شکایت پر پڑھنے کے بعد محسوس کریں تو اس ٹاپک یا پوسٹ کو ڈیلیٹ کر دیں۔ 4۔ کسی ٹاپک یا پوسٹ کو ڈیلیٹ کرنا اس میں جاری بحث پر نہ کیا جائے۔بلکہ اگر اس ٹاپک میں ایک دوسرے پر طنز و تشنیع،سب و شتم وغیرا جیسے کام ہوں تو ہی۔ کیونکہ بحث سے ہی سوچ کے دروازے کھلتے ہیں۔ جہاں تک میرا خیال ہے یہ فورم اسی روایت پرعمل پیرا ہے۔ |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | shafresha (03-09-09), ھارون اعظم (15-04-10), مرزا محمد فاروق (03-09-09), مسافر (06-09-09), ایس اے نقوی (03-09-09), ام طلحہ (03-09-09), احمد بلال (03-09-09), عبداللہ حیدر (04-09-09) |
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
بدر بھائی سلام،
آپ بے فکر رہیں اسلامی سیکشن کی ماڈریشن ایک نہیں کئی افراد کے ذمے ہے۔ کسی موضوع کا فورا منظر عام پر نا آنا کئی وجوھات کی بنا پر ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کے خیال میںکوئی موضوع فوری اشاعت کا حامل ہوتو مجھے یا جناب منتظمین صاحب کو پرسنل میسج کردیں میںاُسے فورا دیکھ لوں گا۔ ہم عید کے بعد اس سیکشن کے متعلق آپ تمام لوگوں کی رائے لیںگے۔ اگر دوست احباب صاحبان علم حضرات (علماء) کو پاک نیٹ کی طرف راغب کرسکیں تو احسان عظیم ہوگا۔ آپ لوگوں کی پاک نیٹ سے محبت پر ہماری پوری ٹیم آپ کی شکر گذار ہے۔ والسلام، |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,616
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ماڈریشن کافی سخت ہے۔ لیکن موجودہ حالات جو ہو گئے تھے اس کے لیے اس کی ضرورت پڑھ گئی تھی۔ ماڈریشن سے بلاشبہ فورمز کی مقبولیت میں فرق پڑتا ہے لیکن جو جنگ و جدل چل پڑا تھا اور کودنے پھاندنے کی روائت پڑنا شروع ہو گئی تھی اس کے لیے یہ ضروری ہو گیا تھا۔ اس جنگ و جدل کی بناء پر کچھ اہم اراکین فورمز کی انتظامیہ سے ناراض بھی ہیں لیکن اللہ سے امید ہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ حالات بہتر ہوتے جائیں گے۔
انشاءاللہ عید کے بعد دوبارہ اس موضوع پر اگر یاد دہانی کروا دیں تو ہمارے لیے کافی سہولت ہو جائے گی۔ والسلام
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو! |
|
|
|
|
|
#6 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
کمائي: 118,597
شکریہ: 13,503
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم بدر الزمان بھائی صاحب
آپ کی رائے اپنی جگہ اس پر کوئی اعتراض نہیں کیونکہ ہر ممبر کو حق ھے کہ وہ اپنی رائے سے نوازے، کل میرا میسج موڈریٹ ہوا تو بہت خوشی محسوس ہوئی کیونکہ انتظامیہ کسی کسی کے میسج ہی موڈریٹ کرتی ھے سب کے نہیں۔ میں نے تو کسی حد تک اسلامی سیکشن چھوڑ ہی دیا ہوا تھا۔ میں کسی بھی دوسری ویب سے کاپی پیٹ نہیں کر سکتا لیکن سب کرتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ھے کہ یہاں ناظمین کی تعداد بنسبت ریگولر ممبران سے بہت زیادہ ھے۔ کوئی بھی ایک ہزار جنک میل پوسٹ کرنے کے بعد ناظم بن جاتا ھے اس کے لئے بھرتی ہر وقت کھلی ھے۔ کچھ ناظمین جن کے انداز گفتگو سے اندازہ لگایا جا سکتا ھے کہ ویل ایجوکیٹڈ ہیں اور وہ اس قابل ہیں لیکن بہت زیادہ جنک میلر ہیں۔ والسلام
__________________
|
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | احمد بلال (03-09-09) |
|
|
#7 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
مجھے افسوس ہے کے میں آپ کی اکثر باتوں سے متفق نہیں۔ مجھے لگتا ہے کے پاک نیٹ کے ممبر ہوتے ہوئے بھی آپ پاک نیٹ کے بارے میںاچھی رائے نہیں رکھتے۔ میرے عزیز اگر آپ کو کوئی گلا ہے تو پرسنل میسج کرکے مجھ سے شئیر کرسکتے ہیں آپ کی گفتگو محض مجھ تک ہی محدود رہے گی۔ آپ کی باتوں سے ہزار اختلاف کے باوجود مجھے یہ اقرار کرنے میںکوئی عار نہیں کے آپ اُن چند ممبران میں شمار کیئے جاسکتے ہیں جنہیں اپنی بات کہنے کا سلیقہ آتا ہے، مگر افسوس آپ کے لہجے کی تلخی دوسروں کے جذبات کو متاثر کرتی ہے۔ آخری بات یہ کے کوئی بھی ممبر ایک ہزار پوسٹ کرکے ناظم یا ذیلی ناظم نہین بن سکتا اگر ایسا ہوتا تو بہن نیلم جنہوں نے حال ہی میں ایک ہزار پوسٹ مکمل کی ہیں اب تک ناظمہ بن چکی ہوتیں۔ پاک نیٹ پر ناظمیت کی لیئے سخت شرائط ہیں جن کا علم اس فورم کے سینئیر اراکین کو ہے۔ برائے کرم گلہ کریں مگر طنز نا کریں!
|
|
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا | پاکستانی (03-09-09), منتظمین (03-09-09), احمد بلال (03-09-09), حسنین ایوب (04-09-09), عبدالقدوس (03-09-09), عبداللہ حیدر (04-09-09), عروج (12-10-10) |
|
|
#8 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
ہیرا جسقدر مرضی گرد سے اٹھا ہو جواہری کو اس کی باخوبی پہچان ہوتی ہے۔ آپکی نظر میں کوئی جنک میلر ہوسکتا ہے لیکن انتظامیہ میں شامل تقریباَ ہر رکن اپنے فن کا ماہر ہے اور اُس پر ماہرانہ انداز میں کام کر رہا ہے
|
|
|
|
|
|
#9 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
کمائي: 118,597
شکریہ: 13,503
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
السلام علیکم شافریشہ اگر وہ ناظمیت کے لئے درخواست دیتیں تو ناظمہ بن جاتیں مگر انہوں نے تو 1000 پوسٹ کے بعد یہ درخواست دی تھی http://pak.net/%D8%A7%D9%86%D8%B9%D8...7%D8%B9-32057/ ایک اور پوسٹ بھی ھے جو ڈھونڈنی پڑے گی لیکن آپ کی نظر میں ہو گی کہ 10 دن میں 1000 پوسٹ مکمل کرنے والے کو پوائنٹ ملیں گے تو جناب 10 دن میں ایک دن کی ایوریج 100 پوسٹ بنتی ھے، اور ایک دن میں 100 دھاگے بنانا یا پوسٹ کے جواب دینا تو بہت مشکل ھے ہاں البتہ جنک ضرور ھے تو جنک میل مثلاً جتنے بھی دھاگے ہیں ان کو رپلائی میں شکریہ ادا کرتے جاؤ تو ایک دن میں 100 ہو ہی جائیں گی۔ ایک اچھی قسم کا دھاگہ بنانے کے لئے بھلہ اس کو کاپی پیسٹ ہی کیوں نہ کرنا ہو تو وہ وقت لگتا ھے شائد آپ کے علم میں نہیں۔ میں آپ کے کئے ہوئے سوال کا جواب نہیں دینا چاہتا تھا مگر مجبوری میں دے رہا ہوں والسلام Last edited by کنعان; 03-09-09 at 06:53 PM. |
|
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (03-09-09) |
|
|
#10 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
کمائي: 118,597
شکریہ: 13,503
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
محاورہ یہ ھے کہ ہیرا کیچر میں بھی ہو تو اپنی چمک سے پہچانا جاتا ھے، یا ہیرا کی پہچان جوہری کو ہی ہوتی ھے بشرطیکہ جوہری ہو۔ چلو آپ اس بات کا جواب دیں آپ جوہری ہیں کہ 10 دن میں 1000 پوسٹ پر پوائنٹ انعام میں 1 دن کی ایوریج 100 پوسٹ سپلائی ہو سکتی ہیں۔ اب یہ کسی کی ذات پر تھریٹ نہیں ھے اگر کوئی کسی بھی بات کو اپنی ذات پر تھریٹ سمجھ لے تو یہ اس کی سوچ ھے۔ والسلام |
|
|
|
|
|
|
#11 | |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
اقتباس:
|
|
|
|
|
|
|
#12 | |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,500
کمائي: 118,597
شکریہ: 13,503
4,906 مراسلہ میں 16,695 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
لولز ! باتیں جتنی بھی ہوں ختم نہیں ہوتیں آپ ایڈمنسٹر ہیں ممبر نہیں ہیں ٹائپنگ سپیڈ تو میری بھی اتنی ھے کہ ایک وقت میں 5 ممبران سے چیٹ کر سکتا ہوں جواب کسی کو بھی لیٹ نہیں ملے گا۔ اور رہی بات جوابات کی تو اس کی کوئی حد نہیں ۔ بات جوابات کی نہیں ہو رہی تھی بھئی کوئی بھی بات ہو تو پہلے اس کو غور سے پڑھ لیا جائے تو اچھا ہوتا ھے سمجھنے میں غلطی نہیں ہوتی۔ والسلام آپ سب اچھے پاکستانی ہیں جو کبھی بھی سلام نہیں کرتے سلام لکھنے سے گناہ نہیں ہوتا۔ پڑھے لکھے کی تمیز ضرور ہوتی ھے سلام کرنے سے۔ |
|
|
|
|
| کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (03-09-09) |
|
|
#13 | |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
اقتباس:
1۔ یقینا نیلم بہن نے پاک نیٹ چھوڑنے کی بات کی تھی، مگر چوں کے آپ اس کی وجہ سے ناواقف ہیں لہذا میں آپ کو رعایت دیتا ہوں، مگر یہ بات واضح ہے کے اُن کے جانے کی وجہ اُن بالکل ذاتی وجہ تھی۔ 2۔ آپ جس تھریڈ کی بات کررہے ہیں وہ انجم شاہ جی کا مندرجہ ذیل تھریڈ ہے: http://pak.net/%D8%A7%D9%86%D8%B9%D8...DB%8C-3-32076/ کسی ممبر کو ہزار تھریڈ بنانے پر اس طرح مبارکباد دینے کا فیصلہ انجم شاہ جی کا انفرادی فیصلہ ہے اور اُنھیں اس بات کا اختیار ہے۔ 3۔ آپ نے کہا "ایک دن میں دس دھاگے بنانا یا دس پوسٹ کے جواب دینا تو بہت مشکل ہے" میںآپ سے اتنا اتفاق کرتا ہوں کے دس دھاگے بنانا تو یقینا مشکل ہے مگر دس پوسٹ کا جواب دینا مشکل نہیں۔ اگر آپ بغور دیکھیں تو مجھ سے اتفاق کریں گے۔ 4۔ آپ نے کہا "جنک میل مثلاً جتنے بھی دھاگے ہیں ان کو رپلائی میں شکریہ ادا کرتے جاؤ تو ایک دن میں 100 ہو ہی جائیں گی" میرے بھائی یقینا ایسا نہیں ہے۔ محض شکریہ ادا کرنے سے آپ ک پوسٹس میں اضافہ نہیں ہوگا۔ جہاں تک "جنک پوسٹس" کی بات ہے میںآپ سے اتفاق کرتا ہوں۔ یقینا "جنک پوسٹس" کرنا مستحسن عمل نہیں۔ پاک نیٹ کی انتطامیہ اس پر کڑی نظر رکھتی ہے، خود میں نے آج 12 جنک پوسٹس ڈیلیٹ کیں ہیں۔ البتہ کسی ممبر کا تھریڈز کے جوب میں ایک ہی جملہ کاپی پیسٹ کرنا "جنک پوسٹس" کے زمرے میں نہیں آتا۔ نوٹ: نئے یوزر اکثر ایسا کرتے ہیں۔ 5۔ آپ نے کہا، "ایک اچھی قسم کا دھاگہ بنانے کے لئے بھلہ اس کو کاپی پیسٹ ہی کیوں نہ کرنا ہو تو وہ وقت لگتا ھے شائد آپ کے علم میں نہیں۔" آپ کے اس جملے کے جواب میں یہی کہہ سکتا ہوں کے آپ نے مجھ سے ذیادتی کی ہے۔ میںیقینا ایک اچھے تھریڈ جملہ ضروریات سے واقف ہوں (میرے ناقص گمان میںشاید آپ نے میرے سارے تھریڈ نہیںپڑھے ہیں) آخر میںآپ سے گذارش ہے کے کسی ممبر یا ناظم کے ذاتی فیصلے اور انتظامیہ کے احکامات میں فرق کو مدنظر رکھیئے آپ کو فرق محسوس ہوجائے گا۔ والسلام |
|
|
|
|
|
|
#14 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,380
کمائي: 95,571
شکریہ: 52,494
11,159 مراسلہ میں 35,214 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم !
کنعان بھائی آپ کی رائے پڑھ کر اچھا لگا۔ گلہ ان سے ہی ہوتا ہے جہاں کوئی تعلق ہو کوئی لگاؤ ہو۔ جو باتیں آپ نے کی ہیں میں کافی حد تک ان سے اتفاق کرتا ہوں۔ ایک دن میں سو پوسٹس کے لیے Encourageکرنا اچھی بات ہے مگر اس پوسٹ کی کوالٹی کو بھی مد نظر رکھا جانا چاہیے۔ میں نے بھی اپنے تھریڈز کے جواب میں اکثر یہی جواب ہی دیکھا ہے کہ "اچھی شائیرنگ ہے"۔ میرے لیے یہ جواب اور جواب نہ دیا جانا ایک برابر ہے۔ کیونکہ مجھے تو یہی تاثر ملتا ہے کہ جیسے کسی نے یہ تھریڈ پڑھئ ہی نہیں اور محض دل رکھنے کے لیے تعریف کر دی ہے۔میرا زیادہ فورمز پر تو نہیں آنا جانا ہوا لیکن ایک ہی فورم پر میں نے چار سال بتا دئیے۔ ان چار سالوں کی دس ہزار پوسٹس میں میں نے یہی سیکھا کہ بہت کم لوگ ہوتے ہیں جو لمبی پوسٹس کو پڑھتے ہیں اور محض Good saying کہہ کر چل دیتے ہیں۔اور مزے کی بات یہ ہے کہ کئی مرتبہ اس Good sayingمیں انہی پر میں نے کسی قسم کی تنقید کی ہوتی تھی۔ مگر وہ پڑھیں تو انکو پتا چلے نا۔ مجھے نہیں معلوم کہ اسلامک سیکشن پر ایسی کیا بیتی کہ اس پر اس قدر سخت ماڈریشن لاگو کرنا پڑی اور یہ کہ کیوں آپکی پوسٹس کو ایڈٹ کیا گیا۔میرے نزدیک قابل ترمیم پوسٹ صرف وہ ہوتی ہے جس میں غیر اخلاقی مواد ہو، کسی دوسرے پر ذاتی حملہ کیا گیا ہو، یا اس کی جان بوجھ کر غلط دل آزاری کی جا رہی ہو۔ اور یہ دل آزاری والا معاملہ بہت اہم ہے۔ کیونکہ اس میں ایک بہت باریک فرق ہے۔ کبھی کبھی ایک بندہ غلط ہوتا ہے لیکن جب کوئی اسکو سمجھانے کی کوشش کرے تو اسکی دل آزاری ہوتی ہے ایسے میں ماڈریٹرز یہی غلطی کر بیٹھتے ہیں کہ اس سمجھانے والے کو ہی ایڈٹ کر دیتے ہیں ھالانکہ وہ حق پر ہوتا ہے۔ ایسے میں صرف وہی پوسٹ ایڈٹ ہونی چاہیے کہ جو سخت الفاظ یا انداز پر مشتمل ہو۔ مزید کنعان بھائی نے کہا کہ انہوں نے اسلامک فورم میں جانا ہی چھوڑ دیا ہے تو مجھےاس کی وجہ کا علم نہیں۔تاہم میں بھی اسی مسئلہ کا شکار ہو چکا ہوں۔ ایک ٹاپک یا ایک پوسٹ کا جواب آنے میں کافی وقت گزر جاتا ہے اور تب تک بات ہی بھول گئی ہوتی ہے کہ کہاں تھی۔ فورم کی اس سستی کی وجہ سے میرا بھی دل نہیں کرتا ادھر جانے کو۔ تاہم میںحالات کے بہتر ہونے کا انتظار کروں گا انشااللہ۔ مجھے کنعان بھائی کی اس بات سے بھی اتفاق ہے کہ اس فورم پر ناظمین کافی بڑی تعداد میں نظر آتے ہیں۔ لیکن میرا خیال ہے کہ جس قدر بڑا یہ فورم ہے اس لحاظ سے ماڈریٹرز کی ضرورت ہے بھی۔ اتنے بڑے فورم کو چند افراد ماڈریٹ نہیں کر سکتے۔ اور خاص کر تب کہ جب انکو اور بھی کام ہوں۔ تاہم میری اس سلسلہ میں تجویز ہے کہ ناظمین کی کارکردگی پر بھی نگاہ رکھی جائے۔ ان ناظمین کی باقاعدہ آپس میں کانفرنس ہو جس میں فورم کو ڈسکس کیا جائے اور اسکی بہتری کے لیے کوشش کی جائے۔ جن ناظمین کی کارکردگی یا معیار بہتر نہ ہو ان کے بارے میں دوبارہ سوچا جائے۔ وغیرہ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#15 |
|
Administrator
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,616
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بدر بھائی اپ کی تجاویز سر آنکھوں پر ہیں۔ ہمارے پاس ماڈریٹرز زیادہ ہونے کی وجہ یہ ہے کہ اکثر ماڈریٹرز کالجز اور یونیورسٹیز کے سٹوڈینٹس ہیں۔ کچھ اپنے کاروباری معاملات میں مصروف ہونے کی بنا پر کم ہی وقت دے پاتے ہیں۔ اور یہاں پر ہر کام فی سبیل اللہ ہی ہوتا ہے۔ کسی کو کوئی مشاہرہ نہیں دیا جاتا۔ بلاشبہ زیادہ پوسٹس ایک قابل ستائش امر نہیں ہے اگر پوسٹس کی کوالٹی صیح نہ ہو۔
اسلامی سیکشن میں لوگ مارنے مرنے پر تل گئے تھے اور کئ سالوں کے یارانے اس کی نظر ہو گئے ہیں۔ کچھ صاحبان نے ہر ممکن کوشش کی ہے کہ اسلامی سیکشن کو بند ہی کر دیا جائے۔ لیکن اللہ کی مہربانی سے یہ ابھی تک چل رہے ہیں۔ ہماری ہر ممکن کوشش ہے کہ جتنی جلدی ہو سکے موضوعات کی منظوری کا کم کیا جا سکے۔ والسلام |
|
|
|
| منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا | حیدر (03-09-09) |
![]() |
| Tags |
| فورم, فرقہ واریت, کوشش, پوسٹ, پاک, پسند, مکمل, موجودہ, محبت, معلوم, آبادی, انسان, اسلامی, بھائی, تحریر, حل, حضرات, خدا, دوست, عید, علماء, عالم, عظیم, غور, غائب |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| جواس حال میں فوت ہو جائے کہ نہ تو جہاد میں شریک ہوا اور نہ کبھی دل میں خیال پیدا ہوا۔ | میاں شاہد | صحیح المسلم | 4 | 25-02-11 02:04 PM |
| حکومت تو عوام کی دعائیں لگ گئ تو ---------- | Haya 786 | گپ شپ | 7 | 25-02-11 10:42 AM |
| عوام کو مارتےہو اور وہ روئے بھی نہ۔۔۔۔ جب عوام بھوکے مرے گی تو تبدیلی کی آوازیں تو آئیں گی | جاویداسد | خبریں | 2 | 21-09-10 08:12 PM |
| کلاس میں وہ آتے ہیں تو آنکھیں بھیگ جاتی ہیں | The Great | مزاحیہ شاعری | 2 | 20-09-09 10:59 PM |
| سبز شاخیں کبھی ایسے تو نہیں چیختی ہیں | Shani | شعر و شاعری | 0 | 08-11-08 05:34 PM |