| تجاویز اور شکایات پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمز (پاکستان کے اردو زبان میں سب سے بڑےفورمز) کی انتظامیہ یا پھر دوسرے اراکین سے کوئی شکائت ہو۔ اپ محسوس کریںکہ اپ فورمز کی ترقی میں (جو کہ پاکستان کی ترقی میں مدد ہے) تو بلا جھجک ہم سے رابط کریں۔ اس کے علاوہ اپنی تجاویز ، آرا اور تبصرے بیان کیجیے- |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات |
درجہ بندی:
|
ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 45
مراسلات: 938
کمائي: 6,218
ميرا موڈ:
شکریہ: 36
159 مراسلہ میں 247 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
میں نے ایک پوسٹ لکھی تھی جو کہ جناب میاں شاہد نے خذف کر دی یہ پوسٹ مندرجہ ذیل تھی من و عن۔۔۔
سوات: نجی سکول نہ کھولنے کا اعلان صوبہ سرحد کے ضلع سوات میں مقامی طالبان کی طرف سے لڑکیوں کے تعلیمی اداروں کو دی گئی مہلت کے خاتمے پر نجی تعلیمی اداروں نے لڑکیوں کے سکول عام تعطیلات کے بعد نہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ سوات میں نجی تعلیمی اداروں کی تنظیم (پی ایم ایس اے ) کے چئیر مین احمد شاہ نے بی بی سی کو بتایا کہ سوات میں مقامی طالبان کی جانب سے لڑکیوں کے نجی تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے حوالے سے دی گئی مہلت جمعرات سے ختم ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چھٹیاں ختم ہونے کے بعد لڑکیوں کے سکول نہیں کھولے جائیں گے جب تک مقامی طالبان خود آکر ایف ایم پر اپنے فیصلے کے واپسی کا اعلان نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم تعلیمی ادارے کھول بھی دیں تب بھی والدین علاقے میں غیر یقینی صورتحال کے باعث اپنے بچوں کو سکول نہیں بھجیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آج سے ضلع بھر میں تمام نجی تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے لیے بھی بند ہورہے ہیں تاہم ان کی بندش کی بڑی وجہ طالبان کی طرف سے اعلان ہے جو آج سے نافذ العمل ہوگا۔ احمد شاہ کا کہنا تھا کہ سوات کی مقامی انتظامیہ نےدو دن قبل تمام پرائیوٹ سکولوں کے مالکان کو طلب کرکے نجی سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی تاہم سکول مالکان نے اس غیر یقینی صورتحال میں تعلیمی ادارے کھولنے سے انکار کردیا۔ ’حقیقت یہ ہے کہ ہم طالبان کے حکم کو توڑ نہیں سکتے کیونکہ ہم نے دیکھا ہے جو کوئی عسکریت پسندوں کے خلاف اٹھ کھڑا ہوتا ہے وہ دوسرے دن اس دنیا میں نہیں ہوتا اور اس کے علاوہ بھی ہمارے سامنے ڈیڑہ سو سے زائد سکولوں کو تباہ کیا جاچکا ہے۔‘ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے بندش سے سب سے زیادہ نقصان بھی ہمارا ہی ہے کیونکہ جب ادارے بند ہونگے تو والدین ہمیں فیس تو نہیں دینگے لیکن یہ اعلان ہم انتہائی سخت مجبوری کے عالم میں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک سوات میں حالات مکمل طورپر پرامن نہیں ہوتے ہم اس وقت تک اپنے ادارے نہیں کھولیں گے۔ گزشتہ ماہ سوات میں طالبان کے ایک مقامی رہنماء مولانا شاہ دورن نے اپنے غیر قانونی ایف ایم پر آج یعنی پندرہ جنوری سے لڑکیوں کے سکول جانے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔ سوات میں گزشتہ ایک سال کے دوران ایک سو پچاس کے قریب تعلیمی اداروں کو بم دھماکوں یا نذرآتش کرکے تباہ کیا گیا ہے۔ ان میں اکثریت لڑکیوں کے تعلیمی ادارے شامل ہیں۔ ان حملوں کی وجہ سے ضلع بھر میں تقریباً ستر ہزار کے قریب لڑکیاں تعلیم کی حصول سے محروم ہوچکی ہیں۔ لعنت ہے ایسے تالی بانوںپر جنھوںنے اسلام اور اسلامی تعلیمات کو اس طرح بدنام کر دیا ہے۔۔۔۔ جناب عزت ماب میاں شاہد، مشرف کی طرح با اختیار ( لیکن مشرف تو مکہ دیکھاتا تھا لیکن یہ دولتی مارنے کی دھمکی دیتے ہیں) نے مجھے اس طرح کا پیغام بھیجا۔ مسٹر چاچا ! اپنی حرکتوں کو اپنی عمر سے مناسبت دیں ، ایسا نہ ہو کہ میں کوئی سخت کام کردوں ، سیدھے الفظ میں یہ کہ اپنی اوقات کے مطابق الفاظ استعمال کریں اگر آئندہ اس قسم کی کوئی بے ہودی کی تو لات مار کر فورم سے باہر پھینک دوں گا ، بہت عرصے سے برداشت کر رہا ہوں ۔ مجھ سے زیادہ سخت الفاظ لکھنے اور بولنے والا کوئی دیکھا نہیں ہوگا تم نے اگر میں ایک بار شروع ہو گیا تو تمھیں باتھ روم میں ہی پناہ ملے گی ۔ فی الحال ایک ماہ کے لئے فورم سے دفع کر رہا ہوں تمہیں اگر دماغ ٹھکانے آگیا تو دوبارہ آٓجانا ورنہ ۔ ۔ ۔ ۔ اس قضیے پر میں نے ایک بلاگ بھی شروع کیا ہے تاکہ ریکارڈ کی درستگی کو ملخوظ حاطر رکھا جا سکے اور یہاں پر شنوائی نہ ہونے کی صورت میں اصل حقائق وہاںبھی پیش کیے جا سکیں۔۔۔ میرا بلاگ مجھے کیا چاہیے انصاف، میں بھی مانگوں انصاف تم بھی مانگو انصاف آو سب مل کر مانگیں انصاف مشرف ہارا ہے تو میاں شاہد بھی ہارے گا۔۔۔ |
|
|
|
|
|
#2 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
آپ کو دوبارہ فورم پر خوش آمدید کہتاہوں
![]() اتفاق سے میں نے آپ کا تخلیق کردہ بلاگ بھی دیکھا تھا اور اب تقریبا وہی تمام الفاظ یہاں پڑھے ہیںتو سوچا کہ اگر سب سے پہلے میں ہی اس کا جواب دے دوںتو شاید زیادہ مناسب بات ہوگی تو اس لئے بہتر بھی یہی ہوگا کہ سب سے پہلے ہم دونوں بات کرلیں اگر کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا تو دیکھا جائے گا پھر آپ چاہیں تو پیہ جام کی کال بھی دے سکتے ہیں بس جلاؤ گھیراؤ سے پرہیز رکھئے گا
|
|
|
|
| میاں شاہد کا شکریہ ادا کیا گیا | خرم شہزاد خرم (19-01-09) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
جناب محترم! میرا بات کرنے کا انداز مختلف حالات میں مختلف ہوا کرتا ہے ، کچھ کا تجربہ آپ کو ہوچکا ہے کچھ کا اب ہوگا
اس حوالے سے کچھ محاورے بھی ہیں مگر بیان نہیں کروں گا کہیںاسے بھی توڑمروڑکر آپ اپنے بلاگ میں ایک صفحے کا اضافہ نہ کرلیں ![]() اب آتے ہیں اصل بات کی جانب اور امید ہے کہ میری بات پوی ہونے تک آپ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریںگے میںکچھ دیر میں ایک ایک نقطہ پر صورتحال واضحکرتا ہوںانشا اللہ
|
|
|
|
|
|
#5 | |
|
Senior Member
![]() ![]() |
ہیںکواکب کچھ ۔ ۔ ۔ ۔ نظر آتے ہیں کچھ
دیتے ہیں دھو کا یہ بازی گر کھلا چاچا جی ! آپ اُس وقت یقینا مجھ سمیت سب ہی لوگوںکو انتہائی مظلوم نظر آئے جب آپ نے لکھ کہ: اقتباس:
آپ نے ابتدا ہی انتہائی مشرفانہ انداز میں کی ہے سبحان اللہ، یقین کریںکہ اگر یہ سب کاروائی میں نے نہ کی ہوتی تو مں بھی تلملا اُٹھتا کہ ایک بزرگ کے ساتھ یہ کیسا مذاق کیا گیا ہے ؟ مگر بد قسمتی سے یہ سارا کام میرے ھاتھوںسرانجام پایا ہے اس لئے آپ کی اس خود ساختہ سادگی کی حقیقت بیان کر ہی دیتا ہوںآپ نے جو تھریڈ لکھا ہے وہ ابھی تک پاک نیٹپر ہی موجود ہے اور تمام ٹیم ممبرز اس دیکھ سکتے ہیں اور اس کے بعد بیان کردیں کہ اس سارے قصے میںجھوٹا کون ہے ![]() اب بتائیںکہ جس سادگی سے آپ نے ابتدا کی ہے کیا بات اُتنی ہی سادہ ہے؟ اتنا خبیثانہ انداز تھریڈ لکھنے کا ! ! ! ! ! جس کی ابتدا گالی سے کی جارہی ہے اور اگر آپ کہیںکہ " لعنتی " گالی نہیں ہے تو پھر یہ بات یہاں لکھ دیں تاکہ میں آئندہ آپ کو اسی لقب سے بلایا کروں اب اس پہلے پوائنٹ پر میری بات مکمل اور اب تمام دوست چاچا جی کی اس سادگی کو دیکھیں اور چاچا جی اس پہلے نقطہ پر کچھ ارشاد فرمائیں |
|
|
|
|
|
|
#6 | ||
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 45
مراسلات: 938
کمائي: 6,218
ميرا موڈ:
شکریہ: 36
159 مراسلہ میں 247 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
اب آتے ہیں اصل موضوع کی طرف جب اپ کسی شخص کو ایک ماہ کے لیے بین کر دیتے ہیں اور توقع کرتے ہیں کہ اپ کی ایسی دل نشین میل کے بعد وہ ایک ماہ کا انتظار کرئے گا تو اپ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ اردو لکھنے والی اکثریت ایرے غیرے نتھو خیرے نہیں ہوتے جن کے اپ دوسرے فورمز پر عادی ہیں۔ اس لیے میرا بلاگ بنانا ایک راست قدم تھا اور چونکہ فورم پر اپ منتظم بھی ہیں اور مراسلات میں تبدیلیاں عین ممکن ہیں اس لیے بطور سند مجھے اصل تحاریر اپنے بلاگ پر شائع کرنی ہوںگی امید ہے اپ اپنی اور میری مجبوری سمجھ گئے ہوں گے۔ بلاشبہ میں نے اپنا تھریڈ "لعنتی تالی بانوں۔۔۔۔۔" سے ہی شروع کیا تھا اور اس تحریر سے پیشتر تحریر میں بھی ان "تالی بانوں" پر لعنت ہی بھیجی ہے اور بھیجتا رہوں گا۔ بصورت دیگر اپ کو مجھے قائل کرنا ہوگا۔ سب سے پہلے تالی بان کی اصطلاح کی وضاحت کر دی جائے۔ مجھ سے پہلے بھی اس فورم پر اس لفظ کی وضاحت کی گئی ہے کہ تالی بان ہم اس شخص کو کہتے ہیںجو تالیاں بجاتا ہو الفاظ عام میں مخنث کو ہم تالی بان کہیں گے۔ اس سے مراد "طالبان" (علم کے طالب) ہر گز مقصود و مطلوب نہیں ہے۔ علم کے طالب تو علم کے حصول کے لیے درد بدر مارے مارے پھرتے ہیں اور ہر قسم کی محنت اور کوشش کرتے ہیں تاکہ علم کو حاصل کر سکیں۔ تو میرے بھائی جو عورتوں کو اس علم سے محروم کرئے اور علم حاصل کرنے والوں/والیوں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دے تو اس کو ہم ہر گز طالب علم تو نہیں کہیں گے۔ بلکہ اس کو علم کش کا نام دیا جانا ہے مناسب ہوگا۔ اس لیے ایسے اشخاص کو ہم تالی بان کہتے ہیں۔ جو خود کچھ نہیں کرسکتے اور کرنے والوں سے حسد و بغض کا شکار رہتے ہیں۔ تو میرے بھائی ایسے تالی بانوںپر اپ بھی لعنت بھیجا کریں جو یہ کام کرتے ہیں اور اسلام جیسے عظیم مذہب کے پیچھے پناہ لیتے ہیں۔ براہ مہربانی اپنی اس تحریر کی وضاحت کر دیں تو بندہ مشکور و ممنون رہے گا۔ اقتباس:
جب تک اپ کسی عمل و فعل کو بیہودہ ثابت نہ کر دیں اسے بیہودہ کہنے لغو بات ہے کیا اپ اس عمل کے مرتکب نہیں ہوئےہیں؟ بھائی (یہ میں کہنا نہیں چاہتا تھا لیکن مروجہ طریقہ کار ہے مخاطب کرنے کا) انسان کو اللہ تعالی نے اشرف المخلوقات بنایا ہے تو پھر اپ لات مارنے والے قبیل کی طرف کیوںجاتے ہیں؟ اپ یہی سب ڈیھنگیں مناسب طریقے سے بھی مار سکتے تھے جس سے اپ کی بھی عزت رہ جاتی اور ہمیں بھی اتنا برا نہ لگتا اور کوئی درمیانی راہ نکل آتی جس سے ایک دوسرے کو سمجھنے اور سمجھانے میں سہولت پیدا ہو جاتی۔ یہ فورم جہاں تک میری معلومات ہیں اپکا ذاتی تو ہر گز نہیں ہے۔ اگر میں زیادہ سخت الفاظ استعمال نہیں کر رہا تو اپ کو تو جمعہ جمعہ آٹھ دن بھی نہیں ہوئے ہیں۔ اپ ہر گز مجھے برداشت نہیں کررہے ہیں۔ بلکہ جب سے اپ نے قدم رنجہ فرمایا ہے ہم ہی اپکو برداشت کرتے چلے آ رہے ہیں۔ یہ فورم تو بنا ہی ذاتیات سے ہٹ کر ہے اور کسی ایک شخص کی ملکیت نہ ہونے کا دعوی دار بھی ہے۔ تو پھر اپ کس طرح اتنی بڑھی بڑھی باتیں اور شیخیاں بھگارتے ہیں؟ اگر یہ سب ہی کرنا ہے تو فورم کا منشور ہٹا دیں اور لکھ دیں یہ فورم میاں شاہد المعروف ڈاکٹر کا ہے اور وہ اس فورم پر صدر مشرف ہیں جو چاہیں کریں گا اور جس کو دل چاہا "لات مار " دیں گے تو پھر بات مناسب ہو جائے گی اور شائد ہمارے لیے مشعل راہ بھی۔ میاں شاہد امید ہے اپ غصہ نہیں ہوں گے اور جذباتیت سے ہٹ کر اپنے سابقہ رویہ اور تحاریر کی وضاحت فرمائیں گے۔ ایک کاپی میرے بلاگ پر بھی |
||
|
|
|
|
|
#7 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
بہت خوب ! ! ! !
اس وقت رات کے تین بجنے والے ہیںآپ کو انشا اللہ صبحتمام تقاط کا جواب دے دوںگا والسلام |
|
|
|
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() ![]() |
لیں جناب انسان سوچتا کچھ ہے اور ہوتا کچھ ، اب تک کچھ مصروفیات کی بنا پر آن لائن ہوںاس لئے سوچا کہ لگے ھاتھوںچاچا جی کی چند باتوںکا جواب بھی دے ہی دوں
|
|
|
|
|
|
#10 | |||||||||||
|
Senior Member
![]() ![]() |
اقتباس:
آپ نے تو افراد کے ایک گروہ اور ایک جماعت کو وہ گالی دی ہے جو کہ گالیوںمیںبھی سب سے بُری ترین گالی ہے ، [اب میںیہاںدونوںگالیوں کی تشریح یا موازنہ نہیںکرروںگا ورنہ شاید آپ اسی راؤنڈ میںرہ جائیںگے] جبکہ اس کے برعکس میںنے ایک تو آپ کے مقابلے میںایک نہایت ہی ہلکے درجے کے الفاظاستعمال کئے جیسا کہ راکٹکے مقابلے مین ایئر گن کا چھرہ اور پھر مزے کی بات یہ ہے کہ میںنے یہ چھرہ بھی آپ کو نہیں مارا بلکہ آپ کے ایک "انداز" کو اس ترازو میںتولنے کی کوشش کی ہے جسے آپ نے کمال مہارت سے اپنے اوپر چسپاںکر کے آہ و فغاںشروع کردی ہے، اب جہاںتک بات ہے انداز کی تو ہر انسان مختلف حال میں مختلف انداز اختیار کرتا ہے تو ایسے ہی آپ نے افراد کے ایک مخصوصگروہ کے بارے میں اپنے بغض اور عداوت کی بنا پر ایک خاص انداز اختیار کیا اور وہ انداز یہ تھا کہ آپ نے انہیںایک اعلیٰ درجے کی گالی دیتے ہوئے ان کا تذکرہ کیا اور میںنے اس انداز کو خبیثانہ انداز کہا اقتباس:
چناچہ جب چاچا جی کے دلائل کی اس بظاہر بلند و بالا عمارت کی بنیاد ہی غلط قرار پائے گی تو بھلا اس بنیاد پر تعمیر کردہ دیگر "دلائل" کی کیا اہمیت رہ جاتی ہے اور ان کا میںکیا اور کیوںکر جواب دوں ؟ چناچہ اسکے بعد میںکچھ ایسے الفاظجو چاچا جی نے مجھ پر چسپاںکرنے کی کوشش کی ہے انہیں میں انتہائی احترام کے ساتھ چاچا جی کی طرف لوٹا رہا ہوں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
جن گھروںمیںعمر رسیدہ والدین ہر وقت بچوں کو کوستے اور گالیاں بکتے رہتے ہوں وہاں اولادوں کی جانب سے بھی جواب آتے ہوںگے مگر الحمد اللہ ہمارے خاندان میں "ایسے بزرگ" نہیں گذرے اس لئے میںاس حوالے سے آپ کی کوئی مدد نہیں کرسکتا![]() ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
![]() ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقتباس:
، اس فورم نے مجھے اگر کچھ اختیارات دے رکھے ہیں تو کسی وجہ سے ہی دئے ہیں اور جب تک میرے پاس اختیارات ہیں میں انہیں استعمال بھی کروں گا اور اسی بات کو آپ اپنے لئے مشعل راہ سمجھیں اور اگر انتظامیہ کا یہ خیال ہوا کہ میںاختیارات کا غلط استعمال کر رہا ہوںتو مجھ سے اختیارات واپس بھی لئے جاسکتے ہیں اور میںان باتوںکی پرواہ بھی نہیں کیا کرتا یہ عہدے وغیرہ آپ جیسوں ہی کے لئے اہمیت کے حامل ہوںگے۔اب میرا مشورہ یہی ہے کہ اپنے ذاتی خیالات اپنے تک ہی محدود رکھیں اور مراسلات لکھتے وقت بہرحال تہذیب اور شائستگی کو اپنائیں، ایک اور مزے کی بات کرتا چلوں آپ نے تو اپنی تہذیب اور تمدن کا کھلے فورم میںمظاہرہ کیا مگر مجھ سے یہ بے شرمی نہ ہوسکی تو میںنے ایک ذاتی مراسلہ میںاپنے خیالات کا اظہار کر دیا ، سوچنے والوں کے لئے اس میں بھی سوچنے کو بہت کچھ ہے شکریہ |
|||||||||||
|
|
|
| مندرجہ ذیل 4 صارفین نے میاں شاہد کو اس مفید مراسلہ کی وجہ سے شکریہ ادا کیا ہے |
|
|
#11 |
|
Senior Member
![]() |
بس کرو جی تھکے نہیں آپ اتنا لکھ لکھ کر؟
|
|
|
|
![]() |
| Bookmarks |
| Tags |
| chacha, color, فورم, فورمز, پوسٹ, پاک, چاچا, نظر, مکہ, مکمل, مشعل, آج, انتظامیہ, اردو, اسلام, اسلامی, بچوں, حکم, خلاف, دوست, سال, طالبان, عالم, عزت, صورتحال |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| کیا مچھلیاں بھی باتیں کرتی ہیں؟ | راجہ صاحب | جنگلی حیات | 15 | 13-07-09 12:36 PM |
| آپ اس وقت کس شہر میں ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ | Zullu230 | گپ شپ | 86 | 17-02-09 07:02 PM |
| نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کا- ڈاکٹرعلامہ محمد اقبال | Real_Light | شاعر مشرق علامہ اقبال | 0 | 21-05-08 04:42 PM |
| کُھلا تھا اک یہی رستہ تو اور کیا کرتا | خرم شہزاد خرم | شعر و شاعری | 0 | 05-01-08 01:21 PM |
| ہم اپنے وطن کی ترقی میں کیا کردار ادا کرسکتے ہیں؟ | عدنان | کیرئر کی راہنمائی | 4 | 08-09-07 10:16 AM |