واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم > ترجمہ و تفسیر



ترجمہ و تفسیر ترجمہ و تفسیر


تفسیر قرآن کے بارے میں ایک شدید غلط فہمی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-06-09, 04:45 PM   #1
تفسیر قرآن کے بارے میں ایک شدید غلط فہمی
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 26-06-09, 04:45 PM

قرآن کریم کی تفسیر ایک انتہائی نازک اور مشکل کام ہے جس کے لیے صرف عربی زبان جان لینا کافی نہیں بلکہ تمام متعلقہ علوم میں مہارت ضروری ہے۔ مفسرقرآن کے لیے ضروری ہے کہ وہ عربی زبان کے نحو و صرف اور بلاغت و ادب کے علاوہ علم حدیث، اصول فقہ و تفسیر اور عقائد و کلام کا وسیع و عمیق علم رکھتا ہو کیونکہ جب تک ان علوم سے مناسبت نہ ہو انسان قرآن کریم کی تفسیر میں کسی صحیح نتیجے تک نہیں پہنچ سکتا۔
افسوس ہے کہ کچھ عرصے سے مسلمانوں میں یہ خطرناک وبا چل پڑی ہے کہ بہت سے لوگوں نے صرف عربی پڑھ لینے کو تفسیر قرآن کے لیے کافی سمجھ رکھا ہے، چنانچہ جو شخص بھی معمولی عربی زبان پڑھ لیتا ہے وہ قرآن کریم کی تفسیر میں رائے زنی شروع کر دیتا ہے بلکہ بعض اوقات ایسا بھی دیکھا گیا ہے کہ عربی زبان کی نہایت معمولی شدبد رکھنے والے لوگ، جنہیں عربی پر بھی مکمل عبور نہیں ہوتا، نہ صرف من مانے طریقے پر قرآن کی تفسیر شروع کر دیتے ہیں بلکہ پرانے مفسرین کی غلطیاں نکالنے کے درپے ہو جاتے ہیں، یہاں تک کہ بعض ستم ظریف تو صرف ترجمے کا مطالعیہ کر کے اپنے آپ کو قرآن کا عالم سمجھنے لگتے ہیں اور بڑے بڑے مفسرین پر تنقید کرنے سے نہیں چوکتے۔
خوب اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ یہ انتہائی خطرناک طرزعمل ہے جو دین کے معاملے میں نہایت مہک گمراہی کی طرف لے جاتا ہے۔ زندگی کے ہر شعبے اور علم و فن کے سیکھنے کا ایک خاص طریقہ اور اس کی مخصوص شرائط ہوتی ہیں نہیں پورا کیے بغیر اس علم و فن میں اس کی رائے معتبر نہیں سمجھی جاتی تو آخر قرآن و سنت ایسے لاوارث کیسے ہو سکتے ہیں کہ ان کی تشریح و تفسیر کے کے لیے کسی علم و فن کی ضرورت نہ ہو اور اس کے معاملے میں جو شخص چاہے رائے زنی شروع کر دے؟
بعض لوگ کہتے ہیں کہ قرآن کریم میں خود ارشاد فرمایا گیا ہے:
و لقد یسرنا القرآن للذکر (سورۃ القمر آیت 17)
"اور بلاشبہ ہم نے قرآن کریم کو نصیحت حاصل کرنے کے لیے آسان کر دیا ہے"
واقعہ یہ ہے کہ قرآن کریم کی آیات دو قسم کی ہیں۔ ایک تو وہ آیتیں ہیں جن میں عام نصیحت کی باتیں، سبق آموز واقعات اور عبرت و موعظت کے مضامین بیان کیے گئے ہیں، مظلا دنیا کی ناپائیداری، جنت و جہنم کے حالات، اللہ کا خوف اور فکر آخرت پیدا کرنے والی باتیں اور زندگی کے دوسرے سیدھے سادھے حقائق۔ اس قسم کی آیتیں بلاشبہ آسان ہیں اور جو شخص عربی سے واقف ہو وہ انہین سمجھ کر نصیحت حاصل کر سکتا ہے۔ مذکورہ بالا آیت میں اسی قسم کی تعلیمات کے بارے میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کو ہم نے آسان کر دیا ہے۔ چنانچہ خود لفظ "للذکر" (نصیحت کے واسطے) اس پر دلالت کر رہا ہے۔
اس کے برخلاف دوسری قسم کی آیتیں وہ ہیں جو احکام و قوانین، عقائد اور علمی مضامین پر مشتمل ہیں۔ اس قسم کی آیتوں سے احکام و مسائل مستنبط کرنا ہر شخص کا کام نہیں ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام کی مادری زبان اگرچہ عربی تھی اور عربی سمجھنے کے لیے انہیں کہیں تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت نہیں تھی لیکن وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے میں طویل مدتیں صرف کرتے تھے۔ چنانچہ موطا امام مالک میں روایت ہے کہ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے صرف سورۃ البقرۃ یاد کرنے میں آٹھ سال صرف کیے۔ کیونکہ صحابہ کرام علم اور عمل ساتھ ساتھ سیکھتے تھے۔
غور کرنے کی بات ہے کہ یہ حضرات صحابہ جن کا مادری زبان عربی تھی، جو عربی کے شعرو ادب میں مہارت تامہ رکھتے تھے اور جن کو لمبے لمبے قصے معمولی توجہ سے ازبر ہو جایا کرتے تھے انہیں قرآن کریم کو یاد کرنے اور اس کے معانی سمجھنے کے لیے اتنی طویل مدت کی کیا ضرورت تھی۔ جب صحابہ کرام کو عربی زبان کی مہارت اور نزول وحی کا براہ راست مشاہدہ کرنے کے باوجود "عالم قرآن" بننے کے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت تھی تو سینکڑوں سال بعد عربی کی معمولی شد بد پیدا کر کے یا صرف ترجمے دیکھ کر مفسر قرآن بننے کا دعویٰ کتنی بڑی جسارت اور علم و دین کے ساتھ کیسا افسوس ناک مذاق ہے۔
(مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ کے مقدمہ ترجمہ قرآن سے ایک اقتباس بادنی تصرف)

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 364
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-06-09), فیصل ناصر (27-06-09), محمدخلیل (26-06-09), سحر (26-06-09)
پرانا 26-06-09, 10:11 PM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,603
کمائي: 172,518
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,391 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر ہم قرآن کی تفسیر پڑھتے ہیں تو ہم کو کن کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیے ۔ ذرا وضاحت کردیں ۔
جزاک اللہ
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-06-09), رضی (26-06-09), عبداللہ حیدر (27-06-09)
پرانا 27-06-09, 12:27 AM   #3
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,175
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,300 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھتیجے
اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود تفاسیر تو اپنی جگہ تراجم میں بھی اختلافات کی کیا وجہ ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 27-06-09, 12:34 AM   #4
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
بھتیجے
اتنا سب کچھ ہونے کے باوجود تفاسیر تو اپنی جگہ تراجم میں بھی اختلافات کی کیا وجہ ہے
یہ چچا عادل سہیل کا میدان ہے اس لیے میں اپنی طرف سے کچھ لکھنے کی بجائے سحر بہن اور آپ کے سوال ان کی طرف فارورڈ کرتا ہوں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (27-06-09), سحر (27-06-09)
جواب

Tags
فن, واقعات, قرآن, مکمل, مسائل, اللہ, انسان, حضرات, زندگی, سال, شخص, عالم, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سیانے سیاستدان کو ڈگری کی ضرورت نہیں ہوتی! ھارون اعظم سیاست 3 15-04-10 06:00 PM
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 08:30 AM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 08:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger