واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم > ترجمہ و تفسیر



ترجمہ و تفسیر ترجمہ و تفسیر


سورۃ اخلاص

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-11, 10:41 AM   #1
سورۃ اخلاص
زارا زارا آف لائن ہے 11-02-11, 10:41 AM

قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَد
(اے نبی!) آپ کہ دیجیے: وہ اللہ ایک ہے

اللَّهُ الصَّمَد
اللہ بے نیاز ہے

لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَد
اس نے (کسی کو) نہیں جنا اور نہ وہ (خود) جنا گیا

وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَد

اور کوئی اس کا ہمسر نہیں۔

سورۃ الاخلاص کی فضیلت:

یہ مختصر سی سورت بڑی فضلیت کی حامل ہے، اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے "ثلث القرآن" ایک تہائی (3/1) قرآن قرار دیا ہے اور اسے رات کو پڑھنے کی ترغیب دی ہے- بغض صحابہ ہر رکعت میں دیگر سورتوں کے ساتھ اسے بھی ضرور پڑھتے تھے جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا کہ تمہاری اس کے ساتھ محبت تمہیں جنت میں داخل کرے گی۔ اس کا سبب نزول یہ بیان کیا گیا ہے کہ مشرکین نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا:

" انسب لنا ربک"
(ہمارے لیے اپنے رب کا نسب بیان کرو-"

2- سب اس کے محتاج ہیں، وہ کسی کا محتاج نہیں-
3- نہ اس سے کوئی چيز نکلی ہے نہ وہ کسی چيز سے نکلا ہے-
4- اس کی ذات میں، نہ اس کی صفات میں اور نہ اس کے افعال میں-

{لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ}
"اس جیسی کوئی چيز نہیں"-

حدیث قدسی میں ہے کہ، اللہ تعالی فرماتا ہے کہ انسان مجھے گالی دیتا ہے، یعنی میرے لیے اولاد ثابت کرتا ہے، حالانکہ:

" انا الا الاحد الصمد لم الد ولم اولد ولم یکن لّی کفو احد"
(میں ایک ہوں، بے نیاز ہوں، میں نے کسی کو جنا ہے، نہ میں کسے سی پیدا ہوا ہوں اور نہ کوئی میرا ہمسر ہے)

اس سورت میں ان کا بھی رد ہوگیا جو متعدد معبودں کے قائل ہیں اور ان کا بھی جو اللہ تعالی کے لیے اولاد ثابت کرتے ہیں-
ان کا بھی جو اس کا دوسروں کو شریک گردانتے ہیں اور ان کا بھی جو سرے سے وجود باری تعالی ہی کے قائل نہیں۔

اللہ ہم سب کو شرک کرنے سے محفوظ رکھے۔ آمین

والسلام
زارا
__________________

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,851
شکریہ: 1,151
6,266 مراسلہ میں 14,140 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 204
Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (12-02-11)
جواب

Tags
color, ہیں،, ہے،, کوئی, کرے, کرتے, گالی, پیدا, وسلم, محبت, افعال, اپنے, اللہ, انسان, اسے, بے, تعالی, ثابت, جیسی, حامل, خود, رات, رسول, صفات, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی انسان کی اک دم کے سوا کچھ بھی نہیں۔دم ھوا کی موج ھے رم کے سوا کچھ بھ نہیں ۔گل تبسم کہہ رھا تھا عروج شاعر مشرق علامہ اقبال 9 15-05-11 01:07 PM
سپریم کورٹ کے حکم پر 2 رینٹل پاور کمپنیوں نے 24 گھنٹوں کے اندر سوا 2 ارب روپے بمع سود واپس کردئیے گلاب خان خبریں 0 09-12-10 05:22 AM
بیت اللہ محسود نے خاموشی اختیار کر لی:حکیم اللہ محسود کا دعویٰ حیدر خبریں 6 13-08-09 11:01 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:00 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger