واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > علوم قرآن کریم > ترجمہ و تفسیر



ترجمہ و تفسیر ترجمہ و تفسیر


علم تفسیر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-06-09, 01:39 AM   #1
علم تفسیر
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 26-06-09, 01:39 AM

عربی زبان میں‌تفسیر کے لفظی معنی ہیں "کھولنا" اور اصطلاح میں علم تفسیر اس علم کو کہتے ہیں جس میں قرآن کریم کے معانی بیان کیے جائیں اور اس کے احکام اور حکمتوں کو کھول کر واضح کیا جائے۔ قرآن کریم میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے ارشاد ہے:
وَأَنزَلْنَا إِلَيْكَ الذِّكْرَ لِتُبَيِّنَ لِلنَّاسِ مَا نُزِّلَ إِلَيْهِمْ سورۃ النحل آیت 44
"اور ہم نے قرآن آپ پر اتارا تا کہ آپ لوگوں کے سامنے وہ باتیں وضاحت سے بیان فرما دیں جو ان کی طرف اتاری گئی ہیں"
نیز قرآن کریم میں ارشاد ہے:
لَقَدْ مَنَّ اللّهُ عَلَى الْمُؤمِنِينَ إِذْ بَعَثَ فِيهِمْ رَسُولاً مِّنْ أَنفُسِهِمْ يَتْلُواْ عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ سورۃ آل عمران آیت 164
"بلاشبہ اللہ نے مسلمانوں پر بڑا احسان فرمایا جبکہ ان کے درمیان انہی میں سے ایک رسول بھیجا جو ان کے سامنے اللہ آیات کی تلاوت کرے اور انہیں پاک صاف کرے اور انہیں اللہ کی کتاب اور دانائی کی باتوں‌کی تعلیم دے"
چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو صرف قرآن کریم کے الفاظ ہی نہیں سکھاتے تھے بلکہ اس کی تفسیر بھی سکھاتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ صحابہ کرام کو ایک ایک سورت پڑھنے میں بعض اوقات کئی کئی سال لگ جاتے تھے۔
جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم دنیا میں‌موجود تھے اس وقت تک کسی آیت کی تفسیر معلوم کرنا کچھ مشکل نہیں تھا۔ صحابہ کرام کو جہاں کوئی دشواری پیش آتی تھی وہ آپ سے رجوع کرتے اور انہیں تسلی بخش جواب مل جاتا، لیکن آپ کے بعد اس بات کی ضرورت تھی کہ تفسیر قرآن کو ایک مستقل علم کی صورت میں محفوظ کیا جاتا تا کہ امت کے لیے قرآن کریم کے الفاظ کے ساتھ ساتھ اس کے صحیح معنی بھی محفوظ ہو جائیں اور ملحد و گمراہ لوگوں کے لیے اس کی معنوی تحریف کی گنجائش باقی نہ رہے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور اس کی توفیق سے اس امت نے یہ کارنامہ اس حسن و خوبی سے انجام دیا کہ آج ہم یہ بات بلا خوف تردید کہہ سکتے ہیں کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی آخری کتاب کے صرف الفاظ ہی محفوظ نہیں ہیں بلکہ اس کی وہ صحیح تفسیر و تشریح بھی محفوظ ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم اور آپ کے جاں نثار صحابہ کے ذریعے ہم تک پہنچی ہے۔
(مفتی تقی عثمانی حفظہ اللہ کے مقدمہ ترجمہ قرآن سے اقتباس بادنیٰ تصرف)

Last edited by عبداللہ حیدر; 26-06-09 at 01:42 AM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 289
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-06-09), سحر (26-06-09)
پرانا 26-06-09, 01:53 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,736
شکریہ: 53,117
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شئیرنگ کا شکریہ عبداللہ بھائی،
اللہ آپ کو اس کی جزا عطا فرمائے، آمین ثم آمین
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (26-06-09), سحر (26-06-09), عبداللہ حیدر (26-06-09)
پرانا 26-06-09, 09:20 AM   #3
Senior Member
 
muhammad asif virani's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: srilanka
عمر: 38
مراسلات: 654
کمائي: 8,549
شکریہ: 1,314
418 مراسلہ میں 960 بارشکریہ ادا کیا گیا
muhammad asif virani کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں muhammad asif virani کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہاں یہ بات بھی فائدہ مندثابت ھوگی انشاءاللہ"علماءفرماتےھیں قرآن کی تفسیروترجمہ کے لیئےکم ازکم14علوم کاھوناضروری ھےمگرکچھ حضرات نےصرف عربی سیکھ کراورچندکتابیں پڑھکرقرآنِ پاک کےتراجم وتفسیرکی جراءت کی یادرھےفرقہ واریت کوعروج بھی اسی سےھواکہ لوگوں نےحق سےچشم پوشی اختیار کی اورمن چاھی تشریح اِختیارکی اگلی نشست میں انشاءاللہ قدرےتفصیل اورثبوت کےساتھ حاظرھونےکاارادہ ھےمختصریہ کہ یہ ھرکسی کےبس کی بات نھیں ھے بڑےبڑوں سےیہاں لغزشیں واردھوئی ھیں۔
__________________
شائد کہ تِرےدل میں اترجائےمِری بات!
muhammad asif virani آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-06-09, 04:47 PM   #4
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,430
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
ہاں یہ بات بھی فائدہ مندثابت ھوگی انشاءاللہ"علماءفرماتےھیں قرآن کی تفسیروترجمہ کے لیئےکم ازکم14علوم کاھوناضروری ھےمگرکچھ حضرات نےصرف عربی سیکھ کراورچندکتابیں پڑھکرقرآنِ پاک کےتراجم وتفسیرکی جراءت کی یادرھےفرقہ واریت کوعروج بھی اسی سےھواکہ لوگوں نےحق سےچشم پوشی اختیار کی اورمن چاھی تشریح اِختیارکی اگلی نشست میں انشاءاللہ قدرےتفصیل اورثبوت کےساتھ حاظرھونےکاارادہ ھےمختصریہ کہ یہ ھرکسی کےبس کی بات نھیں ھے بڑےبڑوں سےیہاں لغزشیں واردھوئی ھیں
اس بارے میں کچھ گفتگو درج ذیل دھاگے میں کی گئی ہے، آپ مزید اضافہ کرنا چاہیں تو وہاں کر سکتے ہیں۔
تفسیر قرآن کے بارے میں ایک شدید غلط فہمی
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
arabic, پاک, قرآن, نثار, معلوم, آج, اللہ, تعلیم, جواب, حسن, حضرات, سال, عمران, صاف, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تفسیرتفسیر احسن البیان پروف ریڈ ورژن اردو ان پیج فارمیٹ‌میں ! جان جی ترجمہ و تفسیر 10 21-04-09 08:30 AM
سیاسی مفاہمت عوام کے خلاف سیاستدانوں کا اتحاد ہے ، جماعت السنہ عبدالقدوس خبریں 0 02-07-08 12:49 PM
وزیر اعظم نے اختر مینگل سمیت تمام سیاسی اسیروں کی رہائی کا حکم دیدیا محمدعدنان خبریں 1 03-05-08 02:39 PM
تاریخِ سیرت میں ’’سیرۃ الرسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم‘‘ کا امتیازی مقام محمدعدنان پیارے نبی کی حیات طیبہ(ص) 6 03-10-07 11:31 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 09:05 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger