| تعارف کیا آپ فورمز پر نئے ہیں ؟ کوئی بات نہیں ابھی اپنا تعارف باقی اراکین سے کروائیں تاکہ ہم آپ کے بارے میں جان سکیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 4
کمائي: 243
شکریہ: 1
3 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جادوگر۔۔۔۔۔۔۔احمد رضوان______ رمزی آثم
میرے پاس رونے کے لیے وقت نہیں بچا۔زندگی نے آنکھوں کو اتنا مصروف کر دیا ہے کہ اب کبھی کبھار ہی رونا آتاہے۔پہلے یہ کام میں بڑی سہولت سے کر لیا کرتا تھا۔میرے اطراف بہت سے لوگ تھے۔میرا باپ تھا جس کے شانے سے لگ کر رونا مجھے اچھا لگتا تھا۔باپ دنیا سے چلا گیا تو میں نے ماں کی آغوش میں پناہ لی۔ ماں کے ساتھ میرا بہت جھگڑا رہا۔ہر بار لڑائی کے بعد میں ماں سے لپٹ کر خوب رویا۔مگر اب وہ دوسرے شہر میں ہے اور میں دوسرے شہر میں سو اب جھگڑا نہیں ہوتا اسی لیے رونا بھی کم آتا ہے۔کچھ دوست تھے وہ بھی کہیں دور رہ گئے ہیں۔مگر میں رونا چاہتا ہوںمگر کس کے ساتھ لپٹ کر رو ¿ں۔ان منظروں سے درختون سے پہاڑوں سے کس سے۔۔۔۔مگر میں سوچتا ہوں آخر وہ کیوں نہیں روتا۔۔اس کے پاس تو سب ہیں ماں بھی ہے۔رونا تو اسے بھی آتا ہوگا۔لیکن میں نے اسے کبھی روتے ہوئے نہیں دیکھا۔میری شدید خواہش ہے کہ اسے روتے ہوئے دیکھوں۔تاکہ اس کے جو اشک میں اپنے اندر گرتے ہوئے محسوس کرتا ہوں مجھے ان سے نجات مل جائے۔۔وہ اپنے باپ کے مرنے پر خوب رویا ہوگا۔مجھے خبر ملی تو میں کراچی سے ملتان پہنچا۔ اس دن شدید سردی تھی اوس کے قطروں نے زمین کا چہرہ دھو ڈالا تھا۔پتہ چلا کہ وہ قبرستان گیا ہوا ہے میں قبرستان کی طرف بھاگا۔مجھے یقین تھا کہ وہ اپنے باپ کی قبر کی گیلی مٹی سے لپٹ کر رو رہا ہوگا۔مگر میں جب وہاں پہنچا وہ ایک طرف کھڑا تھا۔اس کی آنکھوں میں وہی بے رحم اداسی تھی۔مگر آنسو نہیں تھے فرقان کی موت کی خبر نے مجھے بے چین کر دیا تھا۔آخر اس ننھے سے پھول کو کس کی نظر لگ گئی۔کہ کھلنے سے پہلے ہی مرجھا گیا۔میں اسے فون کرکے تسلی دینا چاہتا تھا۔مگر بات کرنے کا حوصلہ نہیں تھا۔بہت دن تک میں خود کو اکھٹا کرتا رہا۔آخر ایک دن حوصلہ کرکے فون کیا۔ میرا خیال تھا کہ وہ پھوٹ پھوٹ کر روئے گا۔بیٹے کی موت اسے اشک بہانے پر مجبور کر دے گی۔مگر وہ بڑے حوصلے سے بات کرتا رہا۔میں نے بھی فرقان کا ذکر نہ کیا۔ وہ بہت بہادر ہے یا پھر زندگی سے ملے دکھوں نے اسے بے حس کر دیا ہے۔مگر وہ بہت پیارا ہے۔غموں کی آگ نے اس کی سانولے رنگ کو سیاہ کر دیا ہے۔آنکھوں کے گرد حلقے پڑ گئے ہیں۔سر پر بالوں کے نام پر ایک جھالر سی رہ گئی ہے۔مگر اب بھی کبھی صاف ستھرے کپڑے پہن لے تو اچھا لگتا ہے۔وہ ان حسیں آنکھوں کا پرستار ہے جو اب کہیں اور بیاہی جا چکی ہیں۔وہ اب بھی اسے یاد کرتا ہے تو اس کے چہرے پر آئے خوشی کے رنگ کسی سے چھپے نہیں رہ سکتے۔آنکھوں میں شام کی سی گہری اداسی رکھنے والا یہ شاعر احمد رضوان ہے۔جس کی شاعری میں اچھی شاعری کے سبھی وصف ہیں۔مگر وہ گوشہ نشین ہے۔کبھی کبھی میرا دل چاہتا ہے میں اس کا سر پھوڑ دوں۔اتنے اچھے شاعر کی گوشہ نشیبی مجھے ایک آنکھ نہیں بھاتی۔مگر وہ شام کی اوٹ میں بیٹھا دنیا کو دیکھتا رہتا ہے۔خود کبھی سامنے نہیں آتا۔میں چاہتا ہوں وہ اپنے ہونے کا اعلان کرئے۔کیونکہ اس کے کلام میں وہ شدید ہے کہ پہاڑوں کا سینہ چیر دے۔مگر وہ خاموش ہے۔گھر دفتر اور شاعری کے بعدجو وقت بچتا ہے اسے نشے کی نذر کر دیتا ہے۔ لوگوں سے کم ملتا ہے۔گفتگو کم کرتا ہے۔میری طرح وہ بھی دوستوں کی عدم توجہ کا شکار ہے۔ہم دونوں کا ایک جیسا دکھ ہے۔وہ بے پناہ شاعر ہے۔اگر میں یہ کہو کہ وہ ہمارے عہد کا سب سے بہتر شاعر ہے تو غلط نہ ہوگا۔جس دن اس کا مجموعہ آیا بڑے بڑوں کی کتابوں پر گرد پڑ جائے گی۔نہایت محدود آمدنی میں گزارہ کر رہا ہے۔پتہ نہیں وہ یہ سب کیسے کر لیتا ہے لیکن میں نے اسے کبھی مدد مدد پکارتے نہیں دیکھا۔ وہ بہت بہادر ہے یاپھر زندگی سے ملنے والے دکھوںنے اسے بے حس بنا دیا ہے۔میں جب کبھی اس کے بارے میں سوچتا ہوں ایک عجیب طرح کی حیرت مجھے گھیر لیتی ہے وہ مجھے اس دنیا کا آدمی نہیں لگتا۔وہ جادوگر ہے وہ مجھے کسی جادونگری سے آیا ہوا لگتا ہے۔آپ اس کا کلام پڑھیں یا سنیں ایک عجیب طرح کی کیفیت آپ کو گھیر لے گی آپ نئے منظروں میں خود کو گرفتار پائےں گے۔ جہاں شام اور اداسی آپ کا استقبال کرے گی۔اور آپ آوازوں سے خالی شہر میں داخل ہو جائے گے۔جہاں ہر طرف حیرت ہی حیرت ہے نا مانوس سی حیرت جس سے آپ پہلی بار متعارف ہونگے۔میں نے کہا نا وہ جادوگر ہے۔اسے اچھی شاعری کے سارے منتر آتے ہیں۔وہ آپ پر ایسا جادو کرئے گا کہ آپ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے اسیر کے ہو جائیں گے۔۔۔۔بالکل میری طرح۔۔۔۔۔ |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے حسین تشنہ کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#2 | |
|
Senior Member
![]() |
احمد رضوان کے بارے میں پڑھ کے اچھا لگا اور افسوس بھی ہوا احمد رضوان کو آپ خاموش پر سکون سمندر کہہ سکتے ہیں
احمد رضوان میں کہیں دور مجھے اپنی جھلک نظر آئی ہے ایک نظم ا ن کے لیے اقتباس:
__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب https://www.facebook.com/groups/pak.net دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔ |
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 812
کمائي: 5,892
شکریہ: 2,351
408 مراسلہ میں 663 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
خوش آمدید
|
|
|
|
|
|
#4 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,159
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
رضوان صاحب کی کچھ شاعری بھی اگر ذکر ہو جائے تو مزا دو بالا ہو جائے
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,507
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,509 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
پاک نیٹ پہ خوش آمدید ۔ ۔ ۔ اپنا تعارف بھی کروا دیں جناب
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کلام, کتابوں, کراچی, کس, پھوٹ, پھول, پرستار, لوگ, چین, موت, ماں, متعارف, آدمی, خبر, دوست, دل, دنیا, شہر, شام, شاعری, عہد, عجیب, عدم, غلط, صاف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر | فاروق سرورخان | خبریں | 0 | 13-01-11 05:53 AM |
| مچھلی اور سبزی کا سلاد | The Great | باورچی خانہ | 2 | 07-11-09 03:44 PM |
| رازی کو سالگرہ مبارک ہو | ایس اے نقوی | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 11 | 12-08-09 07:39 PM |
| خلیل اور اس کی مکالمہ بازی | لاسلکی | گپ شپ | 8 | 29-08-08 03:23 PM |
| اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس جاری | عبدالقدوس | خبریں | 0 | 21-02-08 02:29 PM |