| تعارف کیا آپ فورمز پر نئے ہیں ؟ کوئی بات نہیں ابھی اپنا تعارف باقی اراکین سے کروائیں تاکہ ہم آپ کے بارے میں جان سکیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 4
کمائي: 243
شکریہ: 1
3 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
سنجیدہ بردبار وہ سامنے والی ٹیبل پر بیٹھا نوجوان قیصر منور ہے۔درمیانہ قد روشن پیشانی چمکتی ہوئی آنکھیں اور ہونٹوں پر بھید بھری مسکان سے صاف نظر آتا ہےکہ پہلی محبت میں ناکامی کا مزا اس نے ابھی نیا نیا چکا ہے۔انگلیوں میں دبی سگریٹ اس کے گلابی ہونٹوں کو سیاہ کر چکی ہے۔سگریٹ اور وہ ایک ساتھ سلگ رہے ہیں۔وہ کچھ کوجنے کی کوشش میں ہلکان ہوا جا رہا ہے۔بات بات پر چونک جاتا ہے۔جب میں پہلی بار اس سے ملا تھا تب بھی وہ ایسا ہی تھاگم سم سا۔۔پر اسرار۔۔۔۔۔ آپ رمزی آثم ہے نا۔۔۔۔جی۔۔۔ میں رمزی آثم ہوں۔اس نے مجھے میرے چند اشعار سنائے۔تو میں نے بر اغتیار اس سے لپٹ گیا۔جب کوئی آپ کو آپ کے اشعار سنائے۔تو یقین کر لیجےکہ اس نے آپ کے اندر چھپے دکھ کو دریافت کر لیا پے۔ ایک پل میں مجھے وہ اجنبی نوجوان اپنا اپنا سا لگا۔اس سے پہلے کہ میں اس کے بارے میں کچھ جانتا وہ لوگوں کے ہجوم میں کہیں گم ہو چکا تھا۔پھر ایک روز وہ مجھے ایک شعری نشست میں نظر آیا اس نے اپنی نظم سوئٹر سنائی۔اس روز مجھے پتہ چلا کہ وہ خود بھی شعر کہتا ہے۔ابھی تو میں اس کی سخن فہمی کا معترف ہوا تھا کہ اس کی نظم نے مجھے چونکا دیا۔پھر اس سے گاہے گاہے ملاقاتیں رہنے لگیں۔ہر بار وہ مجھے حیران کر جاتا تھا۔کمال کا آدمی ہے۔اس جھوٹی سی عمر میں اس نے بڑے بڑے روگ پال رکھے ہیںزندگی کا روگ کیا کم تھا کہ اس نے محبت کا روگ پال لیا۔خلا میں گھورتا ہوا جب وہ موبائل پر میسج ٹائپ کر رہا پوتا ہے ےو وقت کی رفتار تیز سے تیز تر ہوتی محسوس ہوتی ہے۔احساس سے عاری چہرہ کوئی نہیں جان پاتا کہ وہ موبائل کی سکرین پر کیا تحریر کر رہا ھے۔وہ کوئی فلسفی نہیں ہے مگر فلسفی بننے کی کوشش میں جتا رہتا ہےشاید اچھے دنوں میں فلسفے کی کچھ کتابیں پڑھ لی ہیں دوست ایسا ہے کہ دشمن بھی شرمسار رہ جائیں۔کب کہاں چھوڑ جائے کچھ پتہ نہیں۔لیکن ایک بات تو طے ہے کہ وہ منافق نہیں ہے۔اگر منافق ہوتا تو اتنے اچھے شعر نا تخلیق نہ کر پاتا جتنے اچھے شعر اس نت تخلیق کیے ہیں۔شاعری سے اس کا ناطہ پہلے جنم سے ہے۔جسے وہ اس جنم میں انجام تک لے جانا چاہتا ہے۔وہ کسی نئے خیال کی کھوج میں ہے۔یہی وجہ ہے کہ وہ اپنے اطراف میں ہونی والی ادبی گروہ بندیوں سے بے نیاز وہ اپنے کام میں مصروف ہے۔اگرچہ اس کے کام کی رفتار زرا دھیمی ہے مگر مایوس کن نہیںمیں اس کی پر امید آنکھوں کو وصل کے خواب بنتے دیکھ رہا ہوں۔وہ ہجر کے عذاب کو وصل کی ساعتوں کی طرح گزار رہا ہے۔۔ہنستا مسکراتا یہ نوجوان آیندہ دونوں میں کیا تخلیق کرئے گا یہ ایک سوال ہے۔لیکن اس کے وجود سے لیپٹی ہوئی وحشت آنے والے طوفان کی نوید سنا رہی ہے۔پہلی محبت کا یہ گھاؤ بھر کر جب بدنما داغ بن جائے گا۔حالات کی سنگینی جب اس کے سینے میں نیزے اتارے گی تو وہ ایک سجا سنورا فنکار بن کر ابھرے گا۔ابھی تو اسنے آوارگی اختیار کی ہے۔فضا میں موجود بارود جی بو کو محسوس کیا ہے۔ابھی تو دکھ اس کی زندگی میں پوری طرح داخل بھی نہیں ہوئے ہیں ابھی تو اس نے رشتوں کو ٹوٹتے ہوئے بھی نہیں دیکھا۔ابھی تو وہ باغ میں کھلنے والے اس شگوفےکی طرح ہے جس نے دھوپ کی شدت کا لطف اٹھانا ہے۔مگر وہ خوبصورت ہے۔اس کا سینہ کشادہ ہے۔وہ اپنے دشمنوں کو معاف کرنے کا ہنر جانتا ہے۔ وہ اپنے مخا لف کی طرف سے اچھالے گئے جملوں کا جواب تک نہیں دیتا۔مسکراتا ہوا گزر جاتا ہے۔ وہ ہرجائی ہے مگر بے وفا نہیں ہےیہ نوجوان عمر کی سیڑھیاں چڑھ رہا ہے وہ ایک ایسے کمرے میں داخل ہونے جا رہا ہے جہاں سب چیزیں بے ترتیب پڑی ہیں آنکھیں چہرہ خواب پھول قلم کاغذ بیڈ پر بچی میلی چادر کشن سب کچھ بے ترتیب ہے۔اسے ان سب چیزوں کو ترتیب دینا ہےویسے بھی وہ زنسگی میں ایک خاض ترتیب کا قائل ہے دوستی دوشمنی پیار عشق وہ سب کام ایک خاص سلیکھے سے کرنے کا عادی ہے۔ وہ اگر کسی سے نفرت بھی کرنی ہو تو اس کے لیے بھی اس کے ہاں ایک خاص توازن موجود ہے۔وہ اپنے حاسدوں کو نظر انداز کر دیتا ہے۔اسے شعر تخیو کرنے ہیں اسے آگے جانا ہے۔۔۔۔۔۔۔آگے۔۔۔۔۔۔۔زندگی کی رفتار سے بھی آگے جہاں سب کچھ ٹھرا ہوا ہے۔اس سفر کے آغاز سے انجام تک کا سفر اسے تنہا کرنا ہےاور اس سفر کی شروعات کے لیے وہ خاصا سنجیدہ دکھائی دیتا ہے۔سنجیدگی جو اس کی شخصیت کا ایک خاص وصف ہے سنجیدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بردبار سامنے ٹیبل پر بیھٹا یہ نوجوان قیصر منور ہے
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 4
کمائي: 243
شکریہ: 1
3 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
جہاںکے ہیں یہ وہیں پر ہی اچھے لگتے ہیں
زمیں کے لوگ زمیں پر ہی اچھے لگتے ہیں سجا کے دیکھ لیے آسماں پہ بھی لیکن ستارے تیری جبیں پر ہی اچھے لگتے ہیں قیصر منور کون ہوں، کس لیے ہوں،کیا ہوں میں حل کرو مجھ کو مسئلہ ہوں میں قیصر منور |
|
|
|
| حسین تشنہ کا شکریہ ادا کیا گیا | سائل (26-07-11) |
|
|
#3 | |
|
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مراسلات: 195
کمائي: 3,205
شکریہ: 479
160 مراسلہ میں 430 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
دریا الفت کے کنارے سائل نظر آتے ھیں کیسے حل کروں کہ آپ مسلہ ھیں مجھے مسلے کے آگے خود آپ حائل نظر آتے ھیں |
|
|
|
|
|
|
#5 |
|
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Jul 2011
مقام: sialkot
عمر: 23
مراسلات: 55
کمائي: 1,422
شکریہ: 67
44 مراسلہ میں 119 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
ام احمد اور حسن بھائی دونوں کے انتخاب کا جواب نہیں۔
ام احمد کے حاضر دماغی کی داد دیتا ہوں اگر چہ کہ قیصر منور کا شعر تھا مگر آپ نے بڑے احسن انداز میں مسئلہ کو مسائل میں بدل دیا۔ |
|
|
|
![]() |
| Tags |
| کوشش, کرنی, پھول, پڑی, نفرت, نظر, موبائل, منافق, محبت, آوارگی, آدمی, انداز, اجنبی, اشعار, بے, تحریر, جواب, دوست, دریافت, رفتار, سفر, عادی, عذاب, عشق, صاف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|
Similar Threads
|
||||
| موضوع | موضوع شروع کیا | فورم | جوابات | آخری مراسلہ |
| قیصروقصری از نسیم حجازی | زارا | کتاب گھر | 5 | 25-11-11 02:13 PM |
| پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر | فاروق سرورخان | خبریں | 0 | 13-01-11 05:53 AM |
| آر جی ایس ٹی کے نفاذ سے 95 فیصد دوائیں 20 فیصد تک مہنگی ہوجائیں گی | گلاب خان | خبریں | 0 | 26-11-10 03:24 AM |
| ایصال ثواب | گلاب خان | آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی | 0 | 13-06-10 03:04 AM |
| موبائل کمپنیوں نے کالز پر 7 سے 10 فیصد فیصد کمی پر غورشروع کر دیا | چیتا چالباز | خبریں | 7 | 21-01-09 03:29 PM |