واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > تعارف



تعارف کیا آپ فورمز پر نئے ہیں ؟ کوئی بات نہیں ابھی اپنا تعارف باقی اراکین سے کروائیں تاکہ ہم آپ کے بارے میں جان سکیں


محمد یاسر علی ( تفصیلی تعارف)

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-08-08, 09:17 PM   #1
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default محمد یاسر علی ( تفصیلی تعارف)

محمد یاسر علی ( تفصیلی تعارف)

اقتباس:
میں 14 جون 1983 کو راولپنڈی میں پیدا ہوا
.2003میں ایف-اے پاس کیا ہے آگے پڑھنے کا شوق تھا مگر حالات ایسے ہوئے کہ آگے نہ پڑھ سکا گھر کا نظام چلانے کے لیے ایک کپڑوں کی دوکا ن پہ کام کرنے لگامجھے یہ کام بلکل بھی اچھا نہیں لگتاتھااور اب میں نے کوئی پانچ سال بعد دوکان چھوڑ دی ہے اب کسی مستری کے ساتھ مزدوری کروں گا
مجھے رشتوں میں بہن بھائی کا رشتہ بہت اچھا لگتا ہے مگر میری کوئی بہن نہیں ہے۔

مجھے مووی مکسنگ اور گرافکس ڈائزئننگ کا بہت شوق ہے مگر قسمت نےآج تک کوئی کمپوٹر کورس کرنے کا موقعہ نہیں دیا اس دفعہ علامہ اقبال یونیورسٹی کی طرف سے گرافکس ڈائزاننگ کا ڈپلومہ کرنے کا ارادہ تھا مگر۔ ۔ ۔ ۔

میں نے اپنی زندگی پہ ایک نطم لکھی ہے اس کے کچھ اشعار میں آپکی خدمت میں پیش کرتا ہوں یہ اشعار شاید آپ کو اچھے نہ لگیں مگر میرے لیے تو یہ نظم میری زندگی کا خلاضہ ہے۔

جنم دن سے ہی بدقسمتی ہے جس کی تنہا ساتھی
میں ہی تو ہوں دنیا کی تنہا ترین ہستی
نہ کوئی آنکھ میرے دردوغم میں آشکبار ہوئی
نہ کسی کے لبوں پہ میرے لیے مسکراہٹ سجی

کوئی دوست نہیں میرا اس خود غرض دنیا میں ابھی
بچپن سےجوانی تک اپنے پر سُو دیکھی صرف تنہائی
کسی بھٹکتی خوشی نے بھی میرے در پہ دستک نہ دی
اپنے ہی آنسووں کی قید میں کٹی ہے میری زندگی

کیوں چھپاوں کہ ایسا وقت آیا تھا مجھ پہ بھی کبھی
جب زندگی لگنے لگی تھی بہت ہی بے کیف سی
میں کسی کو چاہوں ، مجھے بھی ٹوٹ کے چاہے کوئی
چاہت کی خواہش میں میری روح بھی تھی مچلنے لگی

کچی عمر میں جو آتشِ عشق دل میں تھی بھڑکی
تفکراتِ زمانہ میں پتا بھی نہ چلا کب وہ بجھ گی
یقین نہیں آتا جذبات کو سرد ہونا تھا ایسے کبھی
کہ کرید نے سے بھی نہیں ملتی کوئی چنگاری باقی

پہلے امنگِ جوانی پھر تخیل کی رنگین دھنک بکھری
جب حسیں چہروں کے پیچھے چھپی میں نے سچائی دیکھی
دنیا کی تلخ حقیقوں میں اک تلخ حقیقت ہے یہ بھی
سچی محبت کبھی مادہ پرست دل میں پیدا نہیں ہوتی

یہ دیکھ کے بہت صدمہ ہوا کہ انسانیت ہے کھوکھلی
ہر جاہ ہے خواہشات کی غلامی، خود غرضی کی حکرانی
پر اس سے بھی زیادہ تکلیف دہ ہے یہ سچ یاسر جی
میرے دل ودماغ بھی ہیں اپنی خواہشات کے پچاری
شاعر:محمد یاسرعلی
اصل نام؟
یاسرمحمود لیکن مجھے محمد یاسرعلی اچھا لگتا ہے

تاریخ پیدائش؟
14جون 1983

جائے پیدائش؟
مغل آباد ، ٹینچ بھاٹہ ،راولپنڈی

تعلیم؟
بی ۔اے ( آگے پڑھنے کا شوق ہے )

فیملی ؟
فیملی میں فی الحال 3 فرد ہیں میں ہوں ،والدہ ہیں اور مجھ سے چھوٹا بھائی ہے

پسندیدہ رنگ،پھول،خوشبو؟
ہلکا آسمانی رنگ ، گلاب اور موتیے کا پھول، رات کی رانی کی خوشبو

پسندیدہ موسم ؟
بہا ر اور خزاں

پسندیدہ رشتہ؟
محبت کا ہر رشتہ, ہر وہ رشتہ جس میں خلوص ہو خاص طور پہ بہن کا رشتہ ،اس کے بعد ماں ، بیوی اور بیٹی کا رشتہ

پسندیدہ نظم؟
اگر اپنی کہاوں تو "میں ہی تو ہوں" دوسرے شاعروں کی بہت سی نظمیں اور غزلیں پسند ہیں جیسے وصی کی " میں بھی کتنا پاگل ہوں " اور "Passionate"
مجھے نفرت ہے؟
مجھے مطلبی اور خود غرض لوگوں سے نفرت ہے۔ مجھے نفرت ہے دوغلے پن سے کہ اندر سے انسان کچھ ہو اور باہر سے کچھ اور مجھے نفرت ہے ایسے انسانوں سے جو دنیا کا امن خراب کر رہے ہیں ۔اور مجھے نفرت ہے ایسے انسانوں سے جو بلا ضرورت اور بغیر سیاق و اسباق کے بحث برائے بحث کرتے ہیں۔

شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟
میر ا بس چلے تو میں آج ہی کر لوں کیونکہ میرے خیال میں انسان کی شادی ایسی عمر میں ہو جانی چاہیے کہ اس کے ہاتھ پاوں ابھی سلامت ہی ہوں اور اولاد جوان ہو جائے اس لیے میں نے سوچ رکھا ہے کہ اگر 30 سال کی عمر سے پہلے شادی نہ ہو سکی تو پھر کروں گا بھی نہیں ۔

جیون ساتھی کا تصور؟
ایسا جیون ساتھی جو میری نفسیات کو سمجھے جو مجھے سہارا دے جسے مجھ سے محبت ہو اور مجھے اس سے ۔ جو میر ے لیے بے چین ہو جو میرے ساتھ غم اور خوشیاں شیئر کر سکے ۔جو مجھے میری خامیوں کے ساتھ قبول کرے ،جو میری زندگی سے تنہائی اور احساسِ کمتری کو ختم کرے ،جو مجھے جینے کا قرینہ سکھا سکے اور وہ بیوی سے زیادہ میری دوست ہو۔ مجھے خوب صورت لڑکی نہیں بلکہ زندگی گزارنے کے لیے خوب سیرت ساتھی چاہیے۔

کیا کبھی محبت کی اور اگر کی تو کیا کامیابی حاصل ہوئی؟
خود اپنی ذات سے بڑھ کر کسی سے پیار کیا تھا اگر لوگوں کے نزدیک پانا کامیابی ہے تو نہیں ہوئی مگر میرے نزدیک تو
محبت بے غرضی کا سودا ہے نفع نقصان کیا سوچیں
میں تو اس کا ہو ں یاسر وہ میرا نہیں تو کیا ہوا

محبت کے بارے میں رائے؟
محبت کسی رائے کی محتاج تو نہیں یہ تو ایسا جذبہ ہے کہ سارے مفکر اور شاعر مل کر بھی محبت کے بارے میں کوئی آخری رائے قائم نہیں کر سکتے محبت تو وہ پھول ہے جو کیچڑ میں کنول بن کے کھلتا ہے یہ وہ جذبہ ہے کہ اس میں دوسروں کی برائیاں بھی اچھائیاں لگنے لگتی ہیں

یاد گار لمحات؟
ہر وہ لمحہ یاد گار ہے جب جب اپنے محبوب کا دیدار کیا ۔

خوبی؟
مجھ میں لالچ اور حسد نہیں ہے۔ کسی کی کوئی چیز دیکھ کے کبھی دل میں یہ خیال نہیں آیا کہ کاش یہ چیز میرے پاس بھی ہوتی۔

خامی؟
احساسِ کمتری اور خود اعتمادی کی کمی ہے ۔ ہر انسان پہ بہت جلد اعتبار کر لیتا ہوں۔کسی کی دل میں کتنی بھی عزت کر وں اس کا اظہار نہیں کر سکتا۔

کمی محسوس ہوتی ہے؟
دنیا میں محبت کی اور اپنے اندر خود اعتمادی کی

بچپن کے دن کیسے تھے؟
یاد نہیں ۔کہتے ہیں کہ تلخ یادوں کو بھلادینا ہی اچھا ہوتا ہے۔

شدت سے یاد کرتے ہیں؟
سواے اس کے کسے یاد کروں گا جو مجھے جان کہتی تھی اور جیسے میں جان کہتا تھا۔

تنہائی پسند ہیں یا محفل میں جانا اچھا لگتا ہے؟
محفل میں نہیں جاتا کہ لوگ پوچھیں گے
ہونٹوں پہ تبسم دل ہے تیرا لہو لہو کیوں

دوست جو بہت قریب ہوں؟
کوئی دوست نہیں میرا اس خو د غرض دنیا میں ابھی
بچپن سے جوانی تک اپنے ہر سو دیکھی صرف تنہائی


مستقبل کے ارادے؟
اگر کوئی مناسب سی جاب مل گئی تو پھر آگے پڑھنا چاہوں گا ۔

اپنے لیے ایک جملہ ؟
یاسر ایک کھلی کتاب ہے جس کے الفاظ دھند لاچکے ہیں اگر میں اپنے لیے ایک جملہ لکھنا چاہوں تو وہ یہی ہو گا " یاسر اپنوں کی پر خلوص محبت کا پیاسا ایک ایسا انسان ہے جو شاید نیم پاگل ہو چکا ہے۔

اپنے بارے میں رائے؟
میں حد سے زیادہ احساس ہوںکسی ٹرجیک واقعہ سے متعلق نیوز رپوٹ سنتے اور دیکھتے ہوئے بلکہ ڈرامہ اور فلم کے سین دیکھتے ہوئے بھی آنکھیں بھیگ جاتی ہیں ۔کسی کے مرنے پہ مجھے مرنے والے پہ رونا نہیں آتا بلکہ ان کے لواحقین کے دکھ کی وجہ سے رونا آتا ہے۔ لوگوں کا ایک ایک لفظ میرے دل پہ اثر کرتا ہے ضرورت سے زیادہ کم گو اور احساس کمتری کا شکار ہوں، دوسروں تک اپنی با ت نہیں پہنچاسکتا۔یہاں تک کہ اپنا جائز حق بھی نہیں مانگ سکتا۔

پاک ڈاٹ نیٹ فورم پر آمد کیسے ہوئی؟
تین سال ہوگےاب یاد نہیں۔

فورم کو کیسا پایا؟
اپنی تنہائی کا بہترین ساتھی ۔

فورم پر پسندیدہ شخصیت اور ناپسندیدہ شخصیت؟
سب ہی بہت اچھے ہیں کس کس کا ذکر کروں ہاں فورم کی ناپسندیدہ شخصیت ایک ہی تو ہے جو سب کی ناپسندیدہ شخصیت ہے۔

آپ کی کوئی ویب سائیٹ یا بلاگ ؟
محمد یاسرعلی کی بیاض

Last edited by محمد یاسرعلی; 14-09-11 at 04:39 AM.
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
18 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
champion_pakistani (30-09-08), J.S (01-09-08), Miss Khan (29-10-11), نورالدین (12-04-10), ننھا بچہ (08-04-11), محمدعدنان (04-09-08), Zullu230 (22-10-08), احمد نذیر (15-09-11), اسراراحمد چوہدری (14-09-11), حیدر (16-09-11), حیدر Rehan (16-09-11), رفیع انجم (26-06-10), راجہ اکرام (13-04-10), رضی (29-10-11), طارق راحیل (18-09-11), عارف اقبال (30-04-10), عبداللہ حیدر (29-09-08), عروج (16-01-11)
پرانا 01-09-08, 01:56 AM   #2
J.S
Senior Member
 
J.S's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 11,127
کمائي: 193,006
شکریہ: 9,954
7,882 مراسلہ میں 16,020 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یاسرعلی

Welcome
۔
J.S آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے J.S کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (12-04-10), محمد یاسرعلی (02-09-08)
پرانا 01-09-08, 07:45 AM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,341
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

یاسر بھائی اس نفسا نفسی کے عالم میں جینا بہت مشکل ہے میں آپکے لیے فقط دعا کروں گا کہ اللہ تعالٰی آپ پر مزید رحمت برسائے اور دنیا و آخرت کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائیں آمین
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
J.S (11-09-08), نورالدین (12-04-10), منتظمین (08-09-08), محمد یاسرعلی (02-09-08), محمدعدنان (04-09-08), حیدر Rehan (16-09-11), رضی (29-10-11), عروج (14-09-11)
پرانا 01-09-08, 09:44 PM   #4
Senior Member
 
تفسیر حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Gujrat
مراسلات: 1,716
کمائي: 24,792
شکریہ: 1,293
980 مراسلہ میں 1,851 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یاسرعلی

خوش آمدید جناب
اللہ تعالٰی آپ پر رحمت برسائے اور دنیا و آخرت کے ہر امتحان میں کامیابی عطا فرمائیں آمین
تفسیر حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے تفسیر حیدر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (12-04-10), منتظمین (08-09-08), محمد یاسرعلی (02-09-08), حیدر Rehan (16-09-11), عروج (14-09-11)
پرانا 02-09-08, 08:18 PM   #5
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

آپ تمام بھائیوں کا شکریہ
خدا آپ سب کو خوش رکھے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (12-04-10), ZUBAIR (07-09-08)
پرانا 04-09-08, 06:47 PM   #6
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,181
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

یاسر بھائی خوش آمدید اور امید کرتا ہوں کہ یہاں آپ کو کسی قسم کی کمی محسوس نہیں‌ہوگی
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
J.S (11-09-08), نورالدین (12-04-10), محمد یاسرعلی (04-09-08), عروج (14-09-11)
پرانا 04-09-08, 07:34 PM   #7
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,892
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

یاسر بھائی اسلام علیکم http://pak.net پر خوش آمدید
میرے دوست کی بھی کپڑے کی دوکان ہے۔

دعا گو
محمد کاشف حبیب
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (12-04-10), محمد یاسرعلی (04-09-08), عروج (14-09-11)
پرانا 04-09-08, 11:16 PM   #8
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

عدنان اور کاشف بھائی آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ
اور کاشف بھائی آپ کے دوست کی دوکان کس شہر میں ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
عروج (14-09-11)
پرانا 06-09-08, 01:08 AM   #9
Senior Member
مقبول
 
ZUBAIR's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مراسلات: 101
کمائي: 690
شکریہ: 68
60 مراسلہ میں 104 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: یاسرعلی

یاسر خوش آمدید نیٹ تک جوپہنچ جائے وہ احساس کمتری کا شکار نہیں‌ہو سکتا اربوں لوگ اپنی پسند کے خلاف پیشہ اختیار کر نے پر مجبور ہیں ہر پیشہ شروع میں شوق ہوتا اور بعد میں اسے نبھانا مجبوری بن جاتا ہے شوق وقتی ہوتا ہے کامیابی کی بات یہ ہے کہ آدمی اپنے پیشے سےمحبت کرے آپ تعلیم جاری رکھیں اور موجودہ پیشے کو پارٹ ٹائم جاب سمجھیں اور جو بننا چاہتے ہیںکوشش کر بن جائیں شاعرحساس ہوتا ہے آپ دوراندیش لگتے ہین‌اور ہر دور اندیش کبھی نہ کبھی مایوسی کا شکار ہوجا تا ہے یہ کوئی عیب نہیں مزید مفت مشوروں کی دکان حاضر ہے
ZUBAIR آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ZUBAIR کا شکریہ ادا کیا
J.S (11-09-08), نورالدین (12-04-10), منتظمین (08-09-08), محمد یاسرعلی (06-09-08), رضی (29-10-11), عروج (14-09-11)
پرانا 06-09-08, 06:59 PM   #10
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

زبیر بھائی سمجھانے اور اتنا اچھا مشورہ دینے کا بہت شکریہ
امید کرتا ہوں آپ آئیندہ بھی اسی طرح رہنمای کرتے رہیں گے بہت بہت
شکریہ
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (29-10-11)
پرانا 06-09-08, 07:39 PM   #11
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,892
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

اقتباس:
عدنان اور کاشف بھائی آپ دونوں کا بہت بہت شکریہ
اور کاشف بھائی آپ کے دوست کی دوکان کس شہر میں ہے
بھائی میرے دوست کی دوکان میرے شہر فتح پور لیہ میں ہے۔
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-09-08, 07:56 PM   #12
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

آپ کیا کرتے ہیں کاشف بھائی
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 06-09-08, 08:03 PM   #13
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,892
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

اقتباس:
آپ کیا کرتے ہیں کاشف بھائی
ادھر 2 کان پر کلک مار کر دیکھ لیں
2کان والا۔۔۔محمد کاشف حبیب
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد کاشف حبیب کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 06-09-08, 09:01 PM   #14
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,659
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

دیکھ لیا ہے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 07-09-08, 07:12 PM   #15
Senior Member
 
محمد کاشف حبیب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: فتح پور (لیہ)
عمر: 27
مراسلات: 1,306
کمائي: 9,892
شکریہ: 493
522 مراسلہ میں 1,015 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد کاشف حبیب کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد کاشف حبیب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جواب: یاسرعلی

اقتباس:
دیکھ لیا ہے بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
محمد کاشف حبیب آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فورم, پیاسا, پاک, پاگل, پسند, ویب, ڈاٹ, لوگ, لڑکی, نفرت, نیوز, چین, مقابلہ, ماں, محبت, آج, ایمان, اللہ, انسان, امتحان, اشعار, بہترین, بھائی, بچپن, تعارف, جواب, جلد, خوش, دوست, دل, دعا, رات, زندگی, سودا, سال, شہر, عقل, علی, عالم, عدنان, عزت, غم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:15 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger