| تعارف کیا آپ فورمز پر نئے ہیں ؟ کوئی بات نہیں ابھی اپنا تعارف باقی اراکین سے کروائیں تاکہ ہم آپ کے بارے میں جان سکیں |
![]() |
|
|
LinkBack | موضوع کے اختیارات | موضوع کی درجہ بندی | ظاہری انداز |
|
|
#1 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 14
کمائي: 321
شکریہ: 9
12 مراسلہ میں 38 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام وعلیکم!
ویسے قاری تو کچھ مہینے پرانا ہوں لیکن رجسٹر آج ہی ہوا۔ اپنی اردو اتنی صحتمند نہیں اس لیے ہمیشہ سوچا پھر کبھی سہی۔ آج ہمت کرہی لی۔ نام ہے نعمان فاروقی، کراچی سے ہوں۔ فی الحال سیلف امپلائڈ ہوں، پچھلے 12 سال سے آئی ٹی سے منسلک رہ کہ کئیں نجی اداروں میں ملازمت کرچکا۔ اردو ناول پڑھنے کا بچپن سے ہی شوق رہا اور کچھ جراثیم شاعری کے بھی رہے، جو اب دم توڑ چکے ہیں۔ تعارف میں اور کیا لکھنا چاہئے سمجھ نہیں آرہا
|
|
|
|
|
|
#2 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
پاک نیٹ پر خوش آمدید آپ کے 12 سالہ کاروباری تجربہ سے کافی کچھ سیکھنے کو ملے گا
|
|
|
|
|
|
#3 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,382
کمائي: 95,653
شکریہ: 52,496
11,166 مراسلہ میں 35,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نعمان بھائی اتفاق ہی ہے کوئی توہم نہیں کہ میری آج تک نعمان نامی افراد کے ساتھ ہی سب سے زیادہ بنی ہے اور انہی کے ساتھ ہی سب سے زیادہ بگڑی بھی ہے۔
اس کے باوجود آپ کو فورم پر خوش آمدید کہتا ہوں۔ خوشی ہوئی جان کر کہ آپ نے رجسٹر ہونے کا فیصلہ کیا ۔ اُمید ہے ہم آپ کے تجربات سے فیضیاب ہوں گے۔ کیا آپ نے علوی نستعلیق فونٹ ڈاؤن لوڈ کر لیا ہے؟ تاکہ اردو کو اردو کے رنگ میں ہی پڑھا جا سکے۔ تعارف میں آپ بہت کُچھ بتا سکتے ہیں مثلاً یہ بتائیے کہ "سیلف امپلائیڈ" اور اداروں کے ساتھ کام کرنے میں کیا منطق ہے؟ شاعری کے جراثیم کیوں دم توڑ گئے؟ لگتا ہے انہوں نے نئے حالات کے خلاف مدافعت پیدا نہیں کی تھی۔ چلیں پرانے جراثیموں کی کوئی کارستانی یعنی کوئی شاعری سے ہی ہمیں لطف اندوز کروا دیں۔ |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 14
کمائي: 321
شکریہ: 9
12 مراسلہ میں 38 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
حیدر بھائی، امید ہے ہماری آپکی بنی رہے گی انشااللہ۔ اردو فونٹ میرے بھانجے نے انسٹال کئے تو تھے، اب کون سے ہیں یہ نہیں معلوم۔ فی الحال تو سب صحیح پڑھا جارہا ہے۔
سیلف امپلائڈ اور کسی ادارے میں ملازمت میں کافی فرق ہے۔ اول تو یہ کہ سیلف اپملائڈ میں آپ بادشاہ آدمی۔ کسی کے تھلے رہنے کی ضرورت نہیں۔ دوسرا کسی ادارے میں ملازمت میں مجھ جیسے آدمی کو کئی بار صبر کرکے ایسے کام بھی کرنے پڑ جاتے ہیں جس پر دل راضی نہیں ہوتا لیکن مجبورا کرنے پڑتے ہیں۔ پھر میرا ذاتی تجربہ یہ رہا کہ یہاں پاکستان میں پروفیشنلزم کم اور سیٹھ ازم زیادہ ہے۔ خیر ایسے شکوے بہت ہیں ان کی تفصیل نہ ہی پوچھیں تو بہتر۔ بلاوجہ پرانے زخم تازہ ہوجائیں گے۔ شاعری کے جراثیم پتہ نہیں کیوں مر گئے۔ شاید معاشی مسائل نے مار دیا یا پھر دیگر حالات نے۔ اب یہاں آیا ہوں تو شاید دوبارہ زندہ ہوجائیں۔ |
|
|
|
|
|
#5 |
|
Administrator
![]() ![]() ![]() |
آپ کے پیشے کی نوعیت کیا رہی ہے ؟
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#8 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 14
کمائي: 321
شکریہ: 9
12 مراسلہ میں 38 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
|
|
#9 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
نعمان بھائی خوش آمدید،
ہم آئی ٹی میںآپ کے تجربے کے بارے میںجاننا اور آپ سے کچھ سیکھینے میںخوشی محسوس کریں گے!
__________________
میںتمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوںگا! |
|
|
|
|
|
#10 | |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 14
کمائي: 321
شکریہ: 9
12 مراسلہ میں 38 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
اقتباس:
لیکن میرا اپنا ذاتی تجربہ ہے کہ انگلش اگر بہتر ہو تو آدمی کمپیوٹر کی دنیا میں کافی کچھ گھر بیٹھے بھی سیکھ سکتا ہے، اگر شوق ہو تو۔ تھوڑا نیٹ ورکنگ پر کام کیا، Cisco کی دنیا بڑی پسند آئی تھی لیکن ان دنوں کچھ مسائل تھے جن کی بنا پر اس پر مزید کام نہ کرپایا اور بس پھر رہ ہی گیا۔ تھوڑا ہارڈوئر پر کام کیا، بلکہ تھوڑے سے کچھ زیادہ کیا، تھوڑا گرافکس پر، تھوڑا یوزراینڈ ٹرابل شوٹنگ پر، تھوڑا ہیکنگ پر بھی کرنے کی کوشش کی تھی جب بچے تھے لیکن پروگرامنگ اور کوڈنگ وغیرہ سے دلچسپی نہ رہی اس لیے دور دور سے ہی واسطہ رہا۔ اور اب تقریباً ناکارہ ہوچکا ہوں بہت سے معاملوں میں کہ طبعیت تھک سی گئی ہے آئی ٹی سے۔ البتہ بچپن سے ابتک گیمنگ کے جراثیم نہیں مرے اور انکے مرنے کے کوئی آثار بھی نہیں۔ خیر جہاں تک ممکن ہوا میں خدمت کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔ ابھی تو فی الحال OSX کا بھوت سوار ہے سو ڈاؤنلوڈ پر لگایا ہے۔ دیکھیں اس مرے ہوئے کنیکشن پر کب مکمل ہوتا ہے۔ |
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے نعمان فاروقی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (27-12-10), فیصل ناصر (27-12-10), پاکستانی (28-12-10), عبدالقدوس (27-12-10), عبداللہ آدم (28-12-10) |
|
|
#12 |
|
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مراسلات: 14
کمائي: 321
شکریہ: 9
12 مراسلہ میں 38 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یار فی الحال تو ایک یہ یاد آرہا ہے جو شاید کبھی نہ بھولا جائے گا۔ یہ غالبا 99-2000 کی بات ہے۔ اس زمانے میں میں ایک کمپیوٹر کی دکان میں کام کرتا تھا۔ ایک آرڈر آیا کہ جی نیا پی سی تیار کرکے شام تک دینا ہے۔ ہم نے بتائی ہوئی کانفیگریشن کے حساب سے تیار کردیا۔ ونڈوز وغیرہ سب کچھ انسٹال کرکے پوری طرح تیار کردیا کہ بندہ گھر لے جائے تو کوئی پریشانی نہ ہو۔ بندہ آیا اور کمپیوٹر لے گیا۔ اگلے دن بیچارہ واپس ہاتھ میں لئے آگیا کے بھائی یہ تو ڈسپلے ہی نہیں دے رہا۔ ہم نے پھر لیب میں جا کر پوسٹ مارٹم کیا تو واقعی ڈسپلے نہیں دے رہا تھا نہ کوئی beep. خیر Rams وغیرہ نکال کر دوبارہ لگائی تو پھر چل پڑا۔ میں سمجھا کہ شاید لانے لیجانے میں ہل گیا ہوگا کچھ۔ خیر ان صاحب کو ڈسپلے دکھا کر مطمئن کرکے بھیج دیا۔ صبح گئے شام پھر آگئے کہ یار کیا خراب سامان لگایا ہے۔ گھر جا کر پھر ڈسپلے غائب۔ میں نے پھر لیب میں چیک کیا تو پھر وہی مسئلہ۔ اس بار RAM دوبارہ لگانے سے بھی کچھ نہ ہوا۔ خیر میں نے کہا کہ آپ رات میں لے جائیے گا تب تک میں اس کا تفصیلی معائنہ کرتا ہوں۔
تفصیلی چیک اپ کی ایک پوری داستان ہیں جو میں لکھنے سے قاصر ہوں۔ مختصر یہ کہ چیک اپ کے بعد جو مسئلہ سمجھ آیا وہ یہ کہ پی سی کو جب کھڑا رکھا جائے، مطلب ٹاور کیسنگ تھی تو سیدھا رکھا جائے تو ڈسپلے نہیں آتا۔ اور عموماً جس طرح کمپیوٹر کی دکانوں میں پی سی پر کام کرتے وقت پی سی کو لٹا کر کام کیا جاتا ہے، اس طرح رکھنے پر بالکل ٹھیک چلتا ہے۔ اور میں نے بھی پورا پی سی اسی طرح تیار کیا تھا اس لیے یہ مسئلہ میرے سامنے پہلے نہ آیا کہ میں اسی طرح لٹا کر پی سی تیار کرتا، تیار ہوجانے کے بعد کسٹمر کو دکھا کر شٹ ڈاؤن کرکے کیسنگ بند کرکے پکڑا دیتا۔ خیرب میں نے پاور سپلائی، RAMs، پروسیسر، ساؤنڈ کارڈ سبھی کچھ بدل کر دیکھ لیا، حتی کہ غصے میں آکر کیسنگ کی نیچے کی ایلمونیم کی پلیٹس بھی کاٹ کر پھینک دیں۔ لیکن وہی مسئلہ۔ لٹا کر چلاؤ بڑے سکون سے چل پڑتا تھا، جہاں اسے کھڑا کرتے وہیں مرجاتا۔ حتیٰ کہ لٹا کر آن کیا اور اس کے بعد کھڑا کیا تب بھی چل تو پڑا، لیکن ری اسٹارٹ کے بعد پھر ڈسپلے غائب۔ اس چکر میں دکان کا مالک (جو میرا بہت قریبی دوست بھی ہے) اور میں نے تقریباً چار دن اس عجیب و غریب بیماری کا حل تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن سب بیکار۔ اور اتنا عرصہ کمپیوٹر کی دنیا میں رہنے کے بعد بھی میری سمجھ نہیں آیا کہ وہ مسئلہ کیا تھا۔ آج بھی کہیں اس بات کا ذکر ہوتا تو ہنستے ہنستے یہی سوچتے رہتے ہیں کہ یار کیا بلا تھی وہ! |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے نعمان فاروقی کا شکریہ ادا کیا | shafresha (27-12-10), پاکستانی (28-12-10), منتظمین (28-12-10), راجہ اکرام (28-12-10), عبدالقدوس (27-12-10), عبداللہ آدم (28-12-10) |
|
|
#13 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,159
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
السلام علیکم
نعمان بھائی پاک نیٹ پر خوش آمدید نام تو سنا سنا سا لگ رہا ہے۔ لیکن دنیا میں تو کئی نام ملتے جلتے ہوتے ہیں آپ کے تجربات یقینا آئی ٹی سے متعلقین اور اس کے پس ماندگان کے لئے مفید ہوں گے
__________________
محتاج اصلاح و دعا
|
|
|
|
| راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا | shafresha (28-12-10) |
|
|
#14 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,692
کمائي: 29,817
شکریہ: 1,514
1,088 مراسلہ میں 3,342 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
نعمان بھائی خوش آمدید،
|
|
|
|
|
|
#15 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() |
خوش آمدید نعمان بھائی
|
|
|
|
![]() |
| Tags |
| ہوں۔, ہوں،, ہمیشہ, کراچی, ٹی, پڑھنے, پچھلے, قاری, لیکن, ناول, میاں, آئی, آج, اپنی, السلام, اتنی, اداروں, اردو, بڑے, بچپن, سوچا, سال, شوق, شاعری, عرف |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|