واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


شرک ظلم عظیم ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-06-09, 04:59 PM  
شرک ظلم عظیم ہے
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 21-06-09, 04:59 PM

"اس سے بڑھ کر کون گمراہ ہو گا جو اللہ کو چھوڑ کر ایسوں کو پکار رہا ہے جو قیامت تک بھی اس کی بات کا جواب نہ دے سکیں گے بلکہ وہ اس کی پکار ہی سے بے خبر ہیں" ( ترجمہ سورۃ الاحقاف آیت ۵)
یعنی مشرک پرلے درجے کے بے وقوف ہیں کہ اللہ تعالیٰ جیسے قدرت و علم والے کو چھوڑ کر دوسروں کو پکارتے ہیں جو نہ تو ان کی پکار کو سنتے ہیں اور نہ کسی بات کی ان میں قدرت و سکت ہے۔ اگر یہ قیامت تک بھی پکارتے رہیں تو وہ کچھ بھی نہیں کر سکتے ۔ تھوڑا غور کرنے سے معلوم ہو گا کہ مشرکین کی گمراہی کتنی زیادہ ہے ۔ انہوں نے اللہ کے در کو چھوڑ دیا تو ذلیل ہو کر مخلوق کے سامنے سجدہ ریز ہونے پر مجبور ہوئے۔
و من یھن اللہ فما لہ من مکرم (الحج)
"اور جسے اللہ (شرک میں مبتلا کر کے) ذلیل کر دے اسے عزت دینے والا کوئی نہیں"
زمین و آسمان اور ساری کائنات کے رب کو جو خالق ہے، مالک ہے، رزاق ہے، سب کی سنتا ہے، سب کا حاجت روا ہے، اسے چھوڑ کر انہوں نے بتوں کو، حقیر مخلوق کو اپنا کارساز بنا لیا جس پر اللہ کا نے ان سے ہمیشہ ہمیشہ جہنم کا وعدہ کیا، سو کیا ہی برا ٹھکانہ ہے اللہ کی عظمت اور اللہ کی قدرت سے انکار کرنے والوں کا۔
یہ اللہ ہی کی شان ہے کہ وہ پکارنے والاکی پکار کا جواب دیتا ہے اور مصیبت زدہ کی مصیبت دور کرتا ہے، اس نے اپنے در پر آنے والوں کو کبھی نہیں دھتکارا۔ جب اس کا بندہ اس کے سامنے ہاتھ اٹھاتا ہے تو وہ انہیں خالی لوٹاتے میں حیا محسوس کرتا ہے۔ صبح اپنا ہاتھ پھیلاتا ہے تا کہ رات کو گنہگار توبہ کر لے اور رات کو ہاتھ پھیلاتا ہے تا کہ دن کو گناہ کرنے والا اس کی طرف لوٹ آئے۔ میرا رب ذو الجلال و الاکرام، عظمتوں اور رفعتوں کا مالک، جو ہر رات فرماتا ہے کہ "ہے کوئی مانگنے والا کہ میں اسے عطا کروں، ہے کوئی مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اسے معاف کر دوں؟"۔ میرا الٰہ ، میرا آقا، میرا مولا، میرا سید، میرا رازق جس کے بارے میں زکریا علیہ السلام جیسے نبی نے شدت جذبات سے فرمایا تھا "اے میرے رب! تجھ سے مانگ کر میں کبھی محروم نہیں رہا"۔ کائنات کا مالک، تین اندھیروں کے اندر تمہاری ماؤں کے پیٹ میں تمہاری صورت گری کرنے والا اکیلا واحد و قہار، جب تیرے بنائے ہوئے سارے شریک تجھ سے اوجھل تھے، تب اس نے بن مانگے تجھے ساری ہی نعمتیں دیں، دیکھنے کو آنکھیں دیں جو چھن جائیں تو تیری دنیا اندھیر ہو جائے، سننے کو کان، چلنے کو پاؤں، پکڑنے کو ہاتھ، بولنے کو زبان، سوچنے سمجھنے کو دل و دماغ اور نہ جانے کون کون سی صلاحتیں اور پیچیدہ نظام تیرے جسم میں تخلیق کر کے تجھے اس دنیا میں لے آیا۔ تو بولنا نہیں سکتا تھا ماں کے دل میں تیری محبت ڈال دی کہ مشقت برداشت کر کے تیرا خیال رکھے، تو نہ جانتے تھا کہ دودھ کیسے پیتے ہیں اس نے تیری فطرت میں اس کا طریقہ ودیعت کر دیا، تو بڑا ہوا تو قسم قسم کی غذا تیری پرورش اور لذت کام و دہن کے لیے مہیا کر دی، تو اکیلا تھا پھر اس نے تیرے لیے جوڑا مہیا کیا، تجھے اولاد چاہیے تھے اس نے تجھے اولاد دی ۔ آج ان ساری نعمتوں سے فائدہ اٹھانے کے بعد تو کہتا ہے کہ "اللہ میری نہیں سنتا"۔ ارے ظالم، اس نے تیری اس وقت سنی تھی جب تو ماں کے پیٹ میں خوردبینی کیڑا تھا، دنیا کی کوئی طاقت تجھے بچانے والی نہیں تھی، جن معبودوں پر تو آ ج بھروسہ کیے بیٹھا ہے وہ تیرے وجود سے بھی بے خبر تھے۔ واقعی سچ فرمایا میرے سچے رب نے:
ان الشرک لظلم عظیم (لقمان)
"بے شک شرک بہت بڑا ظلم ہے"

Last edited by عبداللہ حیدر; 29-06-09 at 10:35 PM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 2915
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
Arabian (28-06-09), sahj (17-08-09), shafresha (26-06-09), موجو (18-12-09), ملک بھائی (26-06-09), مباح (02-07-09), wajee (21-06-09), ام غزل (28-06-09), ابن حسن (18-08-09), تفسیر حیدر (18-08-09), خان پلس (28-06-09), راجہ اکرام (01-01-10), رضی (26-06-09), سحر (21-06-09)
پرانا 01-01-10, 08:49 AM   #46
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,159
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم محترمہ رفیعہ صاحبہ
بہت اچھا لکھا ہے، اللہ علم و عمل میں اضافہ فرمائے۔۔ آمین

آپ کی طرف سے جہاد کے بارے میں تحریر کا انتظار رہے گا۔
گزارش ہے کہ یہاں لکھنے کے بجائے نئا تھریڈ شروع کر کے لکھئے گا تا کہ اس موضوع پر اگر دیگر ساتھیوں کی آراء بھی ہوں تو وہ اظہار کر سکیں۔

آپکا بھائی
راجہ اکرام
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-01-10), عبداللہ حیدر (01-01-10)
پرانا 05-01-10, 11:19 AM   #47
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 141
کمائي: 1,977
شکریہ: 194
109 مراسلہ میں 218 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کی طرف سے جہاد کے بارے میں تحریر کا انتظار رہے گا
بعد از سلام
لاََ اکراہَ فی الدین پر لکھا۔
سب کو بد ہظمی ہوگئی ۔
جہاد پر لکھنے سے مذید طبیعت بگڑ گئی تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔
دُعاؤں میں یاد رکھیں۔
سب کو سلام
رفیّعہ جوََِِأد آف لائن ہے   Reply With Quote
رفیّعہ جوََِِأد کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (05-01-10)
پرانا 05-01-10, 11:20 AM   #48
Senior Member
مقبول
 
تاریخ شمولیت: Dec 2009
مراسلات: 141
کمائي: 1,977
شکریہ: 194
109 مراسلہ میں 218 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کی طرف سے جہاد کے بارے میں تحریر کا انتظار رہے گا
بعد از سلام
لاََ اکراہَ فی الدین پر لکھا۔
سب کو بد ہظمی ہوگئی ۔
جہاد پر لکھنے سے مذید طبیعت بگڑ گئی تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔
دُعاؤں میں یاد رکھیں۔
سب کو سلام
رفیّعہ جوََِِأد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے رفیّعہ جوََِِأد کا شکریہ ادا کیا
sahj (05-01-10), راجہ اکرام (05-01-10)
پرانا 05-01-10, 11:32 AM   #49
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,572
کمائي: 315,159
شکریہ: 25,210
16,389 مراسلہ میں 41,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : رفیّعہ جوََِِأد مراسلہ دیکھیں
بعد از سلام
لاََ اکراہَ فی الدین پر لکھا۔
سب کو بد ہظمی ہوگئی ۔
جہاد پر لکھنے سے مذید طبیعت بگڑ گئی تو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔
دُعاؤں میں یاد رکھیں۔
سب کو سلام
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
لا اکراہ فی الدین پر آپ نے اچھا لکھا، میری جانب سے شکریہ قبول کیجئے۔
بدہضمی اسی کو ہوتی ہے جس کا معدہ خراب ہو، لیکن چند ایک کی خرابی بسیار کی وجہ سے پورے خاندان کو پرہیزی کھانا نہیں کھلایا جاتا۔ اس لئے آپ اپنا کام جاری رکھیں۔

آپ جہاد پر ضرور لکھیں۔
اختلاف رائے اور تنوع صحت مند دماغوں کی علامت ہے، اگر اخلاص کے ساتھ غیر جذباتی انداز میں مباحثہ و مذاکرہ ہو تو ذہن کے کئے نئے دریچے وا ہوتے ہیں اور فکر میں پختگی پیدا ہوتی ہے۔

ہمیں آپ کی جانب سے مزید موضوعات کا بھی انتظار رہے گا۔

و السلام
آپکا بھائی
راجہ اکرام
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
sahj (05-01-10), رفیّعہ جوََِِأد (09-01-10), عبداللہ حیدر (05-01-10)
جواب

Tags
arabic, قرآن, مکہ, ماں, محبت, معلوم, آج, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, بھائی, بادشاہت, توحید, جواب, حل, خبر, دل, رات, زندگی, عبادت, عزت, صفات, صبح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:34 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger