واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


اللہ کی عبادت اور طاغوت کی بندگی سے اجتناب

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 21-10-10, 07:58 PM   #1
اللہ کی عبادت اور طاغوت کی بندگی سے اجتناب
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آف لائن ہے 21-10-10, 07:58 PM

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ نَحْمَدُہ، وَنَسۡتَعِیۡنُہُ، وَنَسْتَغْفِرُِہ وَنَعُوْذُ بِاﷲِ مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَمِنْ سَیِّاَتِ أَعْمَالِنَا مَنْ یَھۡدِہِ اﷲُ فَھُوَ الْمُھْتَدْ وَمَنْ یُضۡلِلۡ فَلَنْ تَجِدَ لَہُ وَلِیًّا مُّرْشِدَا وَأَشْھَدُاَنْ لَااِلٰہَ اِلَّااﷲُوَحْدَہُ لَاشَرِیۡکَ لَہُ وَاَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہُ وَرَسُولَہ،، اَمَّابَعْدُ

ابو علی رحمہ اللہ

تمام تعریفیں اُس ذات کے لئے جس نے محمدصلی اللہ علیہ و سلم کو حق کے ساتھ کائنات میں معبوث کیا۔

میری نظر سے ایک پمفلٹ گزراجس کو پڑھ کربہت تعجب ہواجس شخص نے پمفلٹ تحریر کیا ہے۔یا تو وہ شخص نفسیاتی مریض ہے یادین اسلام سے ناواقف، کیوں کہ وہ خودطاغوت سے کفر کی آیت پیش کرکے یہ ثابت کررہاہے کہ آپ نے کبھی ان آیت کے متعلق دعوت دی ہی نہیں۔ہم ان باتوں سے اللہ کی پناہ میں آتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اُس شخص کو قرآن، حدیث اور سلف سالحین سے کوئی دلیل بھی نہیں ملی کے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ طاغوت سے کفرکے لئے لوگوںکووعظ و نصیحت کی جاسکتی ہے۔اس قسم کے لوگ ان شبہات کے سہارے موحدین سے جھگڑتے رہتے ہیں ۔مسلمانوں سے آمادۂ جنگ رہتے ہیں تاکہ یہ اپنی گمراہی اور شرک مسلمانوں میں پھیلاسکیں اور طاغوت کا دفاع کرسکیں حالانکہ اﷲنے طاغوت سے اجتناب اور اس سے انکار کا حکم دیا ہے ۔ایک جگہ فرمان ہے:
وَ لَقَدْ بَعَثْنَا فِیْ کُلِّ اُمَّۃٍ رَّسُوْلًا اَنِ اعْبُدُوا اﷲَ وَ اجْتَنِبُوا الطَّاغُوْت)النحل:36(
ہم نے ہرامت میں ایک رسول مبعوث کیا )جو ان سے کہتا تھا (کہ اﷲکی عبادت کرو طاغوت سے اجتناب کرو۔

دوسری جگہ ارشاد ہے :
یُرِیْدُوْنَ اَنْ یَّتَحَاکَمُوْآ اِلَی الطَّاغُوْتِ وَ قَدْ اُمِرُوْآ اَنْ یَّکْفُرُوْا بِہِ)النساء:60(
یہ لوگ چاہتے ہیں کہ فیصلے طاغوت کے پاس لے جائیں حالانکہ انہیں حکم دیا گیا ہے کہ اس )طاغوت (کا انکار کریں ۔
ان ظالموں نے وہ بات بدل ڈالی جو ان سے کہی گئی تھی۔طاغوت سے انکار کے بجائے یہ لوگ طاغوت کی حفاظت،حمایت اور دفاع کرتے ہیں ہر وقت اس کے دفاع وتحفظ پرکمر بستہ رہتے ہیں اس طاغوت کے لیے اپنی زندگیاں قربان کرتے ہیں اس کی راہ میں اپنے اوقات صرف کرتے ہیں اپنی عمریں گنواتے ہیں ۔اور جب ہم ان میں سے کسی کو توحید کی یا شرک سے بیزاری کی طرف دعوت دیتے ہیں تو وہ ان شبہات کو سامنے لاتے ہیں جو شیطان نے ان کے دلوں میں ڈال دیے ہیں ان شبہات کی وجہ سے انہوں نے حق کو باطل اور روشنی کواندھیرے کے ساتھ خلط ملط کردیا ہے ۔

اﷲتعالیٰ کا فرمان ہے:
وَکَذٰلِکَ جَعَلْنَا لِکُلِّ نَبِیٍّ عَدُوًّا شَیٰطِیْنَ الْاِنْسِ وَ الْجِنِّ یُوْحِیْ بَعْضُہُمْ اِلٰی بَعْضٍ زُخْرُفَ الْقَوْلِ غُرُوْرًا وَ لَوْ شَآئَ رَبُّکَ مَا فَعَلُوْہُ فَذَرْہُمْ وَ مَا یَفْتَرُوْن)الانعام:116(
اسی طرح ہم نے ہر نبی کا دشمن پیدا کیا ہے انسانوں میں سے اورجنات میں سے وہ ایک دوسرے کو مزین وملمع شدہ بات کی وحی کرتے ہیں جو دھوکہ پرمبنی ہوتی ہے اگر تیرا رب چاہتا تو وہ ایسا نہ کرپاتے انہیں ان کی بنائی ہوئی باتوں کو )اپنے حال پر(رہنے دیں اور تاکہ اس کی طرف مائل ہوں ان لوگوں کے دل جو آخرت پرایمان نہیں لاتے اور تاکہ وہ اسے راضی کریں اور تاکہ وہ عیب لگائیں جو لگانا چاہتے ہیں۔ )یا گناہ کریں جو کرنا چاہتے ہیں(

اس آیت میں اﷲنے اس بات کی وضاحت کردی کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے انہی کے دل اس طرح کی مزین شدہ جھوٹی باتوں کی طرف مائل ہوتے ہیں وہی ان کے شبہات کو پسند کرتے ہیں تاکہ اپنے باطل نظریہ کو چھپا سکیں اور اپنے شرکیہ خیالات کی پردہ پوشی کرسکیں اور جوعیوب لگانا چاہتے ہیں لگائیں ۔

فرمان باری تعالیٰ ہے:
لَوْ خَرَجُوْا فِیْکُمْ مَّا زَادُوْکُمْ اِلَّا خَبَالًا وَّ لَا اَوْضَعُوْا خِلٰلَکُمْ یَبْغُوْنَکُمُ الْفِتْنَۃَ وَ فِیْکُمْ سَمّٰعُوْنَ لَہُمْ وَ اﷲُ عَلِیْمٌ بِالظّٰلِمِیْن)التوبۃ:47(
اگر یہ تم میں مل کرنکلتے بھی توتمہارے لیے سوائے فساد کے اور کوئی چیزنہ بڑھاتے بلکہ تمہارے درمیان خوب گھوڑے دوڑادیتے اور تم میں فتنے ڈالنے کی تلاش میں رہتے ان کے ماننے والے خودتم موجودہیں،اور اﷲان ظالموںکو خوب جانتاہے۔
اس کے بعد ہم آپ کے سامنے قرآن، حدیث اور سلف سالحین سے یہ بات)ان شاء اللہ ( ثابت کریں گے کہ کفر بالطاغوت اسلام کی بنیادی دعوت ہے۔
صحیحین میں عبادہ بن الصامت﷜سے مروی ہے کہتے ہیں۔
ہم سے نبی کریمﷺنے اس بات پر بیعت لی کہ ہم سنیں گے اطاعت کریں گے چاہے سخت حالات ہوں یا سازگار خوشی ہو یا غمی، ہم پر کسی کو ترجیح دی جائے )ہم محروم کئے جائیں( پھر بھی ہم اہل حکومت سے اختیارات واپس نہ لیں سوائے اس صورت کے کہ ان سے ایسا واضح کفر سرزد ہوجائے کہ جس کے کفر ہونے پر اللہ کے دین میں صریح دلیل موجود ہو۔‘‘)بخاری مسلم کے علاوہ احمد بیہقی وغیرہ نے بھی اس کو مختلف ابواب و عنوانات کے تحت روایت کیاہے(۔

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
امام مالک فرماتے ہیں: ’’ہر وہ چیز جس کی اﷲتعالیٰ کی سوا عبادت کی جائے ’’طاغوت‘‘ کہلاتی ہے ۔‘‘ )ھدایۃ المستفید:1222(

علامہ ابن حجر فرماتے ہیں:خلاصہ کلام یہ ہے کہ ایسے حکمران جن سے کفریہ افعال کا ظہور ہو ہر مسلم پر فرض ہوجاتا ہے کہ اس بارے میں اپنی ذمہ داری نبھانے کیلئے اٹھ کھڑا ہو جس میں طاقت و قوت ہوگی اسے ثواب ملے گا جو طاقت کے باوجود سستی کریگا اسے گناہ ملے گا اورجس کی طاقت نہ ہو اسے چاہیئے کہ ایسے ملک سے ہجرت کر لے اس پر اجماع ہے ۔)فتح الباری۔123/13(

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ فرماتے ہیں:’’ اسی لئے ہر حاکم جو کتاب اللہ کے بغیر فیصلہ کرتا ہو اسے طاغوت کہا گیا ہے‘‘۔)مجموع الفتاویٰ:128/20(

شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ فرماتے ہیں:’’جب کچھ دین اللہ کا اور کچھ غیر اللہ کا چل رہا ہو تو ایسا کرنے والوں کے ساتھ قتال کرنا واجب ہے جب تک کہ صرف اللہ کا دین نافذ نہ ہو جائے ‘‘)مجموع الفتاوی 28/ 469(

امام ابن قیم’طاغوت‘‘کی تعریف یوں بیان کرتے ہیں:’’ہر وہ ہستی یا شخصیت طاغوت ہے جس کی وجہ سے بندہ اپنی حدبندگی سے تجاوز کرجاتا ہے چاہے وہ معبود ہو،یا پیشوا ،یا واجب اطاعت ،چنانچہ ہر قوم کا طاغوت وہ شخص ہوتا ہے جس سے وہ اﷲاور رسولﷺکو چھوڑ کر فیصلہ کراتے ہوں ،یااﷲکو چھوڑ کے اس کی عبادت کرتے ہوں ،یا الٰہی بصیرت کے بغیر اس کے پیچھے چلتے ہوں ،یا ایسے امور میں اس کی اطاعت کرتے ہوں جن کے بارے میں انہیں علم ہے کہ یہ اﷲکی اطاعت نہیں۔‘‘)ھدایۃ المستفید:1219 (

امام شوکانی فرماتے ہیں : ان لوگوں کے بارے میں جو اپنے فیصلے طاغوتی احکام کے پاس لے جاتے ہیں کہتے ہیں اس میں کوئی شک وشبہ نہیں کہ یہ لوگ اللہ اور اسکی شریعت کے منکر ہیں وہ شریعت جس کی اتباع کا حکم اللہ نے محمد رسول اللہﷺ کی زبانی دیا ہے ۔ بلکہ یہ لوگ آدم علیہ السلام لیکر اب تک تمام آسمانی شریعتوں کے منکر ہیں ان کے خلاف جہاد لازم ہوگیا ہے جب تک کہ یہ اسلام کے احکام قبول نہ کریں اور ان پر یقین نہ کر لیں اور اپنے باہمی معاملات کے تصفیے شریعت مطہرہ کے مطابق نہ کریں اور ان تمام شیطانی طاغوتی امور کو چھوڑ نہ دیں جن میں یہ ملوث ہیں۔)الدواء العا جل ۔ ص34(

طاغوت کے معنی سے متعلق طبری﷫ کہتے ہیں :میرے نزدیک طاغوت کے بارے میں سب سے بہتر قول یہ ہے کہ اللہ کے احکام سے ہر سرکشی کرنے والا جس کی عبادت زبردستی کروائی جائے یا کوئی کسی کی اطاعت کرے وہ معبود چاہے کوئی انسان ہو یا شیطان ہو،بت ہو یا کوئی بھی چیز ہو۔)تفسیر طبری:3/21(

شیخ الاسلام محمد بن عبدالوہاب فرماتے ہیں:’’ہر وہ شخص جسکی اﷲکے علاوہ عبادت کی جاتی ہو،اوروہ اپنی اس عبادت پر راضی ہو ،چاہے وہ معبود بن کے ہو ،پیشوا بن کے ،یا اﷲاور اس کے رسول کی اطاعت سے بے نیاز ،واجب اطاعت بن کے ہو ‘طاغوت ہوتا ہے ‘‘)الجامع الفرید:265(

فَمَنْ حَآجَّکَ فِیْہِ مِنْ بَعْدِ مَاجَآئَ کَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعْالَوْا نَدْعُ اَبْنَآئَ نَا وَ اَبْنَآئَ کُمْ وَ نِسَآئَ نَا وَنِسَآئَ کُمْ وَاَنْفُسَنَا وَاَنْفُسْکُمْ ثُمَّ نَبْتَھِلْ فَنَجْعَلْ لَعْنَۃَ اﷲِ عَلَی الْکٰذِبِیْنَ اِنَّ ھٰذَا لَھُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ وَمَا مِنْ اِلٰہٍ اِلَّا اﷲُ وَ اِنَّ اﷲَ لَھُوَ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ ۔فَاِنْ َتوَلَّوْا فَاِنَّ اﷲَ عَلِیْمٌ بِالْمُفْسِدِیْنَ ۔)آل عمران :61 (
جب تیرے پاس علم آگیا اور پھر بھی تیرے ساتھ کوئی جھگڑا کرے تو ان سے کہدو کہ آؤ ہم بلالیں اپنے بیٹے اور تمہارے بیٹے اپنی عورتیں اور تمہاری عورتیں ہم بھی اور تم بھی پھر ہم التجا کریں اور اللہ کی لعنت کریں جھوٹوں پر بے شک یہ سب حق کا بیان ہے اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں وہ غالب حکمت والا ہے اگر یہ لوگ پھر جائیں تو اللہ فساد کرنے والوں کو بخوبی جانتا ہے ۔

طبری نے سند کے ساتھ ابوالبختری سے روایت کیا ہے ایک آدمی نے حذیفہ بن یمان سے ان آیات کے )وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اﷲُ فَاُولٰٓئِکَ ہُمُ الْکٰفِرُوْنَ-ہُمُ الظّٰلِمُوْن-ہُمُ الْفٰسِقُوْن( متعلق پوچھا کہ کیایہ بنی اسرائیل کے بارے میں نازل ہوئی ہیں ؟حذیفہ نے کہا ہاں بنی اسرائیل تمہارے اچھے بھائی ہیں ان کے لیے ہر کڑوی اور تمہارے لیے ہر میٹھی چیز ہے؟اللہ کی قسم تم ان کے طریقوں پرچلوگے قدم بقدم۔)تفسیر طبری:۶/۳۵ (۲

اس سے معلوم ہوا کہ حذیفہ بن الیمان ﷜کی رائے ہے کہ یہ آیات اگرچہ بنی اسرائیل کے بارے میں نازل ہوئی ہیں مگر ان کا حکم عام ہے ان کے لیے بھی ہے اور مسلمانوں کے لیے بھی جو بنی اسرائیل کا طرز عمل اختیار کرتے ہیں۔وَمَنْ لَّمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنْزَلَ اﷲُ .کے ضمن میں ابن کثیر ﷫نے لکھاہے کہ براء بن عازب ﷜،حذیفہ بن الیمان ،ابن عباس ﷢،ابومجلز ،ابورجاء العطاردی ،عکرمہ ،عبیداللہ بن عبداللہ اور حسن بصری ﷭کہتے ہیں :کہ یہ آیات بنی اسرائیل کے بارے میں نازل ہوئی ہیں مگر اس امت کے لیے بھی ہیں ۔)ابن جریر(

وَمَنْ لَمْ یَحْکُمْ بِمَآ اَنزَلَ اﷲُ فَاُولٰئِکَ ھُمُ الکَافِرُونَ......ھُمُ الظّٰالِمُونَ.......ھُمُ الفَاسِقُونَ )المائدۃ : ۴۴تا۷۴ (
’’اور جو اﷲکے نازل کئے ہوئے احکام کے مطابق فیصلہ نہ کرے وہی کا فر ہیں .....وہ ظالم ہیں......وہ فاسق ہیں‘‘

)رسالہ تحکیم القوانین(

ان سب دلائل یہ بات ثابت ہے کہ طاغوت سے کفرکی دعوت قرآن،حدیث اور سلف سالحین کی دعوت ہے۔’’ تقلیدی رجحان‘‘ نہیں۔ان دلائل کے بعد بھی اگرتم میں اللہ کا خوف نہیں توہم تم کو اُس کام کی دعوت دیتے ہیں ۔جو کام ائمہ بھی کر چکے ہیں جیسا کہ :امام محمد بن عبدالوہاب﷫ فرماتے ہیں لوگوں کے پاس اصحاب السبت)یہودیوں( کی طرح حیلے ہیں میں اپنے مخالفین کو چار میں سے ایک کی طرف دعوت دیتا ہوں کتاب اللہ ، سنت رسول اللہ ، اجماع اہل العلم ، اگر انکار کرتے ہیں توپھر مباہلہ کا چیلنج جس طرح کہ سیدنا ابن عباس﷜نے بعض مسائل میراث میں اور سفیان اور اوزاعی نے مسئلہ رفع الیدین میں کیااوردیگر علماء بھی مباہلہ کاچیلنج دے چکے ہیں۔ )الدرر السنیۃ کتاب العقائد ص 55(
ہم نے جوکچھ لکھا ہے یہ صرف الدین النصیحۃ کے تحت بھلائی کی نیت سے لکھا ہے اللہ سے دعا ہے کہ ہمیں ہر حال میں اسلام پر قائم رکھے۔
و آخر دعوانا ان الحمد ﷲ رب العالمین

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 889
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-10-10), محمد عاصم (22-10-10)
پرانا 22-10-10, 04:02 AM   #2
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,583
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ عبداللہ آدم بھائی۔
اسی موضوع کے مطلق یہ تحریر بھی تھی سوچا اس کا بھی لنک دے دوں۔
طاغوت سے کفر و اجتناب
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
فرض, پسند, قدم, نظر, میراث, مسائل, معلوم, آدمی, اللہ, اسلام, بھائی, بندگی, توحید, تلاش, تحریر, حکم, حدیث, حسن, خلاف, دعا, شخص, علی, عمران, عبادت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
طاغوت سے کفر و اجتناب محمد عاصم کفروشرک 3 29-06-10 01:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger