بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم دوستوں
توحید کی 3اقسام ہیں
1 توحید ربوبیت
2 توحید اسماء وصفات
3 توحید الوہیت یا عبادت
توحید ربوبیت
اس کا مہفوم اللہ تعالٰی کے افعال ،اس کےعالم کی تدبیر کرنے اور اس میں تصرف کرنے کا اقرار کرنا ،اس کو توحید ربوبیت کیتے ہیں اور وہ اس بات کا اعتراف کرنا ہے کہ اللہ تعالٰی ہی پیدا کرنے والا ،روزی دینے والا ،تمام امور کی تدبیر اور اس میں تصرف کرنے والا ہے وہی دیتا ہے اور روکتا ہے ، وہی پست کرتا اور بلند کرتا ہے ،وہ ہی عزت دیتا اور ذلت دیتا ہے ،وہ ہی مارتا اور جلاتا ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے .
اس توحید کا اجمالی طور پر مشرکین بھی اقرار کرتے تھے .جیسا کہ اللہ کا فرمان ہے : اگر آپ ان سے دریافت کریں کہ انھیں کس نے پیدا کیا ہے ؟ تو یقینا یہ جواب دیں گے اللہ نے .(سورۃ الزخرف:87)
اور دوسری جگہ فرمایا : اگر آپ ان سے دریافت کریں کی آسمانوں اور زمین کو کس نے پیدا کیا تو یقینا ان کا جواب ہو گا کہ انہیں غالب ودانا (اللہ)نے ہی پیدا کیا

سورۃ الزخرف:9)
نیز اللہ تعالٰی نے فرمایا : آپ کیے کی وہ کون ہے جو تم کو آسمانوں اور ذمین سے رزق پہنچاتا ہے یا وہ کون ہے جو کانوں اور آنکھوں پر پورا اختیار رکھتا ہے اور وہ کون ہے جو زندہ کو مردہ اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے اور وہ کون ہے جو تمام کاموں کی تدبیر کرتا ہے ؟ ضرور وہ یہی کہیں گے کہ اللہ ، تو ان سے کہئے کہ پھر کیوں نہیں ڈرتے . (سورۃ یونس : 31)
وہ(کفارومشرکین مکہ) ان چیزوں کو تسلیم کرتے تھے ،لیکن اس اقرار سے انہوں نے اللہ تعالٰی کو اس کی عبادت میں یکتاومنفرد ماننے اور عبادت کو اس کے لئے خالص کرنے میں فائدہ نہ اٹھایا ، بلکیہ اس کے ساتھ واسطے بنالیےجنہیں انہوں نے اللہ کے نزدیک شفارشی گمان کیا اور یہ کہ وہ انہیں اللہ کے نزدیکی کے مرتبہ تک پہنچا دیں گے . جیسا کہ اللہ نےفرمایا : اور یہ لوگ اللہ کے سوا ایسی چیزوں کی عبادت کرتے ہیں جونہ ان کو ضرر پہنچا سکیں اور نہ ان کو نفع پہنچا سکیں اور کہتے ہیں کہ یہ اللہ کے پاس ہمارے سفارشی ہیں ( سورۃ یونس :1

تو اللہ نے ان کے زعم کی تردید کرتے ہوئے اسی آیت کے اگلے حصے فرمایا :آپ کہہ دیجئے کہ کیا تم اللہ کو ایسی چیزکی خبر دیتے ہو جو اللہ کو معلوم نہیں ، نہ آسمانوں میں اور نہ زمین میں ،وہ پاک اور برتر ہے ان لوگوں کے شرک سے ( سورۃ یونس :1
اس کے ساتھ ہی آپ اجازت دو
اگر آپ کو اچھا لگا تو پھر آپ کی خدمت میں حاضر ہوگا
وسلام عبدالرحمٰن