واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


توحید کے علمبردار بنو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-06-09, 11:23 PM   #1
توحید کے علمبردار بنو
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 27-06-09, 11:23 PM

اللہ تعالیٰ نے ہر امت میں اپنے نبی مبعوث فرمائے تا کہ لوگوں‌کو شرک کے اندھیروں سے نکال کر توحید کی روشنی میں لائیں۔ لیکن انسان کی سرکشی اسے انبیاء کی دعوت قبول کرنے سے روکتی رہی ہے۔ انبیاء و رسل کی ساری دعوت توحید کے گرد گھومتی ہے۔ قرآن کریم میں نبیوں کے حالات بیان کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ نے ان کا پہلا وصف یہی بتایا ہے کہ وہ توحید کے علمبردار تھے۔ آئیے قرآن کریم کے کچھ مناظر دیکھتے ہیں جن سے معلوم ہو گا کہ انسانیت کے یہ گل سرسبد کس جرم کی پاداش میں مشرکین کے طعنوں اور زیادتیوں کا نشانہ بنے:
یہ نوح علیہ السلام ہیں جنہیں آدم ثانی بھی کہا جاتا ہے۔ ساڑھے نو سو سال تک مشرک قوم کو سمجھاتے رہے۔
لَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَى قَوْمِهِ فَقَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ عَذَابَ يَوْمٍ عَظِيمٍ (59) سورۃ الاعراف آیت 59
"بے شک ہم نے نوح (علیہ السلام) کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تو انہوں نے کہا "اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے، یقینا مجھے تم پر (تمہارے شرک کی وجہ سے) ایک بڑے دن کے عذاب کا ڈر ہے"

یہ اللہ کے نبی ہود علیہ السلام ہیں، دنیا کی اس قوم کی طرف مبعوث ہونے والے نبی جس کی مثل کبھی پیدا نہیں کی گئی جو کھجور کے تنوں کی مانند لمبے اور مضبوط ہوتے تھے اور جن کا نعرہ تھا "کوئی ہے جو ہم سے قوت میں زیادہ ہو"۔ کیا دعوت دیتے ہیں:
وَإِلَى عَادٍ أَخَاهُمْ هُودًا قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ أَفَلَا تَتَّقُونَ (65) سورۃ الاعراف آیت 65
"اور عاد کی جانب ہم نے ہود (علیہ السلام) کو بھیجا تو انہوں نے کہا "اے میری قوم! الہ کی عبادت کرو اس کے سوا تمہارا کوئی الٰہ نہیں ہے، کیا تم (اس کے ساتھ شرک کرنے سے) ڈرتے نہیں"؟

یہ صالح علیہ السلام ہیں، اللہ کے بزرگ نبی، ثمود کی طرف مبعوث ہوئے جو پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے۔ انہوں نے اپنی قوم سے کہا:
وَإِلَى ثَمُودَ أَخَاهُمْ صَالِحًا قَالَ يَا قَوْمِ اعْبُدُوا اللَّهَ مَا لَكُمْ مِنْ إِلَهٍ غَيْرُهُ قَدْ جَاءَتْكُمْ بَيِّنَةٌ مِنْ رَبِّكُمْ سورۃ الاعراف آیت 73
"اور ہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح (علیہ السلام) کو بھیجا تو انہوں نے (قوم سے)کہا " اے میری قوم اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ہے۔ تمہارے پاس تو تمہارے رب کی طرف سے کھلی نشانی آ چکی ہے"

یہ ابراہیم علیہ السلام ہیں۔ اللہ کے خلیل، امام الموحدین، اسماعیل و اسحاق علیہما السلام جیسے جلیل القدر انبیاء کے والد اور شرک سے اٹی پڑی دنیا میں‌ اکیلے توحید کا نعرہ بلند کرنے والے۔ اپنے قوم سے واشگاف الفاظ میں فرماتے ہیں:
وَلَا أَخَافُ مَا تُشْرِكُونَ بِهِ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ رَبِّي شَيْئًا وَسِعَ رَبِّي كُلَّ شَيْءٍ عِلْمًا أَفَلَا تَتَذَكَّرُونَ سورۃ الانعام آیت 80
"جن جن کو تم اللہ کے ساتھ شرک ٹھہراتے ہو میں ان سے ذرا بھی نہیں ڈرتا، ہاں میرا رب کچھ چاہے تو وہی ہوتا ہے۔ میرے رب کا علم ہر چیز کو محیط ہے۔ پھر آخر کیا بات ہے کہ تم نصیحت پکڑتے ہی نہیں ہو؟"
اور کبھی یوں فرماتے ہیں:
وَقَالَ إِنَّمَا اتَّخَذْتُمْ مِنْ دُونِ اللَّهِ أَوْثَانًا مَوَدَّةَ بَيْنِكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا ثُمَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَكْفُرُ بَعْضُكُمْ بِبَعْضٍ وَيَلْعَنُ بَعْضُكُمْ بَعْضًا وَمَأْوَاكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُمْ مِنْ نَاصِرِينَ (25) سورۃ العنکبوت آیت 25
"اس کے سوا کچھ نہیں کہ تم جو اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو لے بیٹھے ہو تو دنیا کی زندگی میں باہم دوستی کے لئے (مگر) پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے (کی دوستی) سے انکار کر دو گے اور ایک دوسرے پر لعنت بھیجو گے اور تمہارا ٹھکانا جہنم ہے اور کوئی تمہارا مددگار نہیں"

آج دنیا شرک سے اٹی پڑی ہے۔کہاں ہے امت توحید؟ دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی شرک و کفر کے گڑھے میں گری ہوئی ہے۔ کوئی بدھ مت کا بدھو ہے، کوئی رام کو کرتا دھرتا سمجھتا ہے، کوئی اللہ کا بیٹا تسلیم کرتا ہے اور اس کے علاوہ قسم قسم کا شرک جو دنیا کے ہر کونے میں پھیلا ہوا ہے۔ ایک طرف یہ حالات ہیں اور جنہیں قرآن کی نعمت دی تھی وہ اسی بحث میں پڑے ہیں کہ اس دور میں توحید بیان کرنے کی ضرورت ہی کوئی نہیں۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 27-06-09 at 11:31 PM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 180
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-06-09), فیصل ناصر (27-06-09), راجہ اکرام (27-08-09), سحر (27-08-09)
جواب

Tags
arabic, color, قرآن, معلوم, آبادی, اللہ, انسان, بھائی, توحید, جرم, زندگی, سال, عبادت, صالح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تابوت۔ ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ توبہ۔ ۔ ۔ ۔ پیاسا دلچسپ اور عجیب 7 10-05-11 05:49 PM
شمشی توانائی سے چلنے والا پہلا طیارہ جاویداسد سیاسی تصاویر اور ویڈیوز 7 09-07-10 04:16 PM
توبہ کا تکلف کون کرے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ *Hala* شاعری اور مصوری 5 01-06-09 07:30 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger