واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


تیسری قسم : توحید الوہیت یا عبادت

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 23-12-10, 10:17 AM   #1
تیسری قسم : توحید الوہیت یا عبادت
abdulrehman303 abdulrehman303 آف لائن ہے 23-12-10, 10:17 AM

بسم اللہ الر حمٰن الرحیم

اسلام علیکم

تیسری قسم : توحید الوہیت یا عبادت

اور یہی لاالہ الا اللہ کا معنٰی بھی ہے کیونکہ اس اس کا معنٰی یہ ہے کہ اللہ کے سوا کوئی برحق معبود نہیں ، چناچہ یہ کلمہ غیر اللہ سے تمام انواع کی عبادت کی نفی کرتا ہے اور اسے تنہا اللہ سبحانہ وتعالٰی کے لئے ثابت کرتا ہے .

یہی کلمہ ہی اصل دین اور اس کا مکمل اساس ہے . یہی وہ کلمہ ہے جس کی طرف بنی ‌صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قوم کو بلایا اور اسی کی طرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ابو طالب کو بھی دعوت دی مگر وہ اسلام نہ لائے اور اپنی قوم کے دین پر ہی فوت ہوئے .

اللہ تعالٰی نے اس کے معنٰی کی وضاحت اپنی کتاب میں بہت سارے مقام پر فرمائی ہے ، انہی میں سے اللہ کا یہ فرمان ہے :

تم سب کا معبود ایک ہی معبود ہے ،اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ، وہ بہت رحم کرنے والا مہربان ہے .
(سورۃ البقرۃ :163)


اور اللہ وجل وعلا کا فرمان ہے :

اور تیرا پروردگار صاف صاف حکم دے چکا ہے کہ تم اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کرنا .
(سورۃ الاسراء : 23)


اور اللہ کا فرمان :

ہم صرف تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور صرف تجھ ہی سے مدد چاہتیے ہیں .
( سورۃ الفاتحہ :5)


اور اللہ کا فرمان :

انہیں اس کے سوا کوئی حکم نہیں دیا گیا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں اسی کے لئے دین کو خالص رکھیں ابراہیم حنیف کے دین پر .
( سورۃ البینۃ :5)


اس کے علاوہ اور بھی آیات ہیں .
یہ سبھی آیات اس کلمہ کی تفسیر کرتی ہیں اور اس بات کی وضاحت کرتی ہیں کہ اس کا معنٰی : غیر اللہ لے لئے عبادت کا ابطال ، اور صرف اللہ سبحانہ وتعالٰی کے لئے حقیقی عبادت اثبات کرنا ہے ،


جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالٰی نے (سورۃ حج :62) میں فرمایا :

اور یہ سب اس لئے کہ اللہ ہی حق ہے اور اس کے سوا جسے بھی پکارتے ہیں وہ باطل ہے اور بے شک اللہ ہی بلندی والا ،کبریائی والا ہے .


( سورۃ لقمان : 30) میں فرمایا :

یہ سب اس وجہ سے ہیں کہ اللہ تعالٰی حق ہے اور اس کے سوا جن جن کو لوگ پکارتے ہیں وہ سب باطل ہیں اور یقیناً اللہ تعالٰی بہت بلندیوں والا اور بڑی شان والا ہے


چنانچہ اللہ سبحانی و تعالٰی ہی سچا ہے ، اور اسی کے لئے سچی دعوت ہے ، اور اسی کے ماسوا کو چھوڑ کر صرف اسی کی عبادت سچ ہے

لہذا
صرف اسی سے فریاد کی جائے گی ،
اسی کے لئے نذر مانی جائے گی ،
اور اسی پر بھروسہ کیا جائے گا ،
اور صرف اسی سے شفاعت طلب کی جائے گی .
اور صرف اسی کے پرانے گھر (کعبہ) کا طواف کیا جائے گا
اور اس کے علاوہ عبادت کے دیگر انواع اسی کے لئے انجام دیئے جایئں گے .
وہ ہی اللہ برحق ہے اور اس کا دین برحق ہے

لہذا جس نے ان 3 اقسام میں سے ایک قسم کو بھی ضائع وبرباد کردیا تو اس نے سبھی قسموں کو ضایع کر دیا کیونکہ یہ تینوں ایک دوسرے کے لئے لازم وملزوم ہیں ،ان تینوں کے ساتھ پائے جائے بغیر اسلام کا وجود ممکن نہیں ،اور جس نے اللہ کے اسماء وصفات کا انکار کیا تو اس کا دین نہیں اور جس نے یہ گمان کیا کے اللہ کے ساتھ کوئی دوسرا کائنات کے اندر تصرف کرنے والا اور امور کی تدبیر کرنے والا ہے ، تو اہل علم کے اجماع کے مطابق وہ شخص کافر ہے اور ربوبنت میں شرک کرنے والا ہے .

اگر کسی دوست کی دل آزاری ہوئی ہو تو میں مافی مانگتا ہوں

مگر یہی سچ ہے اور سچ کڑوا ہوتا ہے

اب عبدالرحمٰن کو اجازت دیں اگر آپ کی اجازت ہو گی تو اگلا مضمون بیان کروں گا

وسلام عبدالرحمٰن

Last edited by کنعان; 25-12-10 at 06:23 PM.. وجہ: بغیر کسی تبدیلی کے ری۔آرگنائز کیا ھے تاکہ پڑھنے میں آسانی ہو

 
abdulrehman303's Avatar
abdulrehman303
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: لاہور
مراسلات: 274
شکریہ: 353
170 مراسلہ میں 423 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 651
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے abdulrehman303 کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (23-12-10), محمد عاصم (26-12-10), معاذ بن عدنان (17-01-11), عبداللہ آدم (25-12-10)
پرانا 23-12-10, 10:25 AM   #2
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,853
کمائي: 278,075
شکریہ: 1,155
6,267 مراسلہ میں 14,145 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

جزاک اللہ خیر
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-12-10, 06:44 AM   #3
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آج کل بھی لوگ اکثر اسی شرک میں گرفتار ہیں.

اللہ ہدایت دیں.آمین
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-12-10, 08:35 AM   #4
Senior Member
 
abdulrehman303's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2010
مقام: لاہور
مراسلات: 274
کمائي: 4,215
شکریہ: 353
170 مراسلہ میں 423 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے بھا ئی ہدایت اسی صورت ملے گی جب کوشیش ہو گی
اور لوگوں کو شرک سے روکنا ہمارا کام ہے بھائی
abdulrehman303 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, کلمہ, گھر, گمان, یا, وضاحت, لوگ, مکمل, ممکن, مطابق, اللہ, انجام, بے, توحید, حکم, دیں, دوست, دے, دل, شخص, طلب, علم, عبادت, عبدالرحمٰن, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
8اکتوبر2005 زلزلہ۔۔۔۔۔تیسری برسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔خصوصی کوریج ابن جلال خبریں 0 08-10-08 12:22 AM
تیسرا ون ڈے جنوبی افریقا کے نام، سیریز 2-1 سے جیت لی عبدالقدوس کرکٹ 0 03-12-07 03:03 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:28 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger