واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


سچے ولی کی چند علامتیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-10, 07:00 PM   #1
سچے ولی کی چند علامتیں
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 29-07-10, 07:00 PM

جن معنو ں اور مفاہیم میں اللہ تعالیٰ ولی ہیں‘ ان معنوں میں دوسرا کوئی ولی نہیں ہے -باقی مومن بھی ولی ہیں مگر وہ ولی ان معنوں میں ہیں کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کے کام آنے والے -خوشی اور غم میں ساتھ دینے والے ہوتے ہیں اور سب سے بڑی مدد گار ی یہ ہے کہ وہ آپس میں ایک دوسرے کو اللہ اور رسول کی اطاعت پر قائم رکھتے ہیں-چنانچہ ان معنوں میں دیکھئے ان اولیاءکرام کی صفات حمیدہ.... کہ وہ ولی کیسے ہوتے ہیں ؟

وَالمُومِنُونَ وَالمُومِنَاتُ بَعضُھُم اَولِیَاء بَعضٍ یَا مُرُ و نَ بِالمَعرُوفِ ِوَ یَنھَون َ عَنِ المُنکَرِ وَ یُقِیمُو نََ الصَّّلٰو ةَ وَ یو تُو ن َ الزَّ کا ة َ وَ یُطِیعُون َ اللَّہَ وَ رَسُولَہُ اُ ولٰٓئِکَ سَیَرحَمُھُمُ اللَّہُ اِ نَّ اللَّہََ عَزِیز حَکِیم


" مومن مرد اور مومن عورتیں ایک دوسرے کے ولی ہیں- وہ نیکی کاحکم دیتے ہیں اور برائی سے روکتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں ا ور زکوٰة دیتے ہیں اور اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت کرتے ہیں - ان لوگوں پر اللہ ہرصورت رحم فرمائے گا- بلاشبہ اللہ غالب حکمت والاہے -

( التوبہ : 81)

قارئین کرام ! اس فرمان الٰہی سے معلوم ہوا کہ ولی وہ ہے جو !

( 1) نیکی کی تلقین کرے

(2) برائی سے روکے

(3) نماز قائم کرے

(4) زکوٰة اداکرے

(5) اللہ کی اطاعت کرے

(6) رسول کی اطاعت بجالائے

یہ چھ خصوصیات جن میں پائی جا ئیں وہ ولی ہیں اور مومنین جو ان خصوصیات کے حامل ہیں -ولی ہیں -قرآن و حدیث میں یہ کہیں نہیں آیا کہ ولی وہ ہوتے ہیں جن سے کرامات کا صدور ہو - جھوٹے سچے قصے ان کے بارے میںمعروف ہوں- حیرت ہے کہ آج ولیوں کا ایک گروہ پیدا ہوگیا اور بعض ولی نسل در نسل چلتے ہیں - باپ مرگیا تو بیٹا گدی نشین بن کر ولی بن گیا - پھر پوتا بن گیا‘ یوں ولیوں کی نسلیں پید ا ہوگئی ہیں اور ہوتی چلی جارہی ہیں -

یاد رکھئے ! ولیوں کو ماننے کامطلب یہی ہے کہ جو شخص مندرجہ بالا چھ خصوصیا ت کا حامل ہو‘ اس کے بارے میںحسن ظن رکھا جائے کہ وہ اللہ کاولی ہے -باقی ہم کوئی گارنٹی نہیں دے سکتے کہ وہ اللہ کا ولی ہے کیونکہ اللہ اپنے جس بندے کو ولی بنائے گا تو مندرجہ بالا خصوصیات کی بناءپر بنائے گا- اس نے کس کو بنایا ہے اور کس کو نہیں بنایا ہمیں کچھ معلوم نہیں- اور یہ یاد رکھئے ! کہ ہم جس شخص کے بارے میںحسن ظن کرکے اسے اللہ کا ولی یعنی اللہ کا دوست سمجھتے ہیں تو اسے ماننے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت میں دوسرے معنوں میںقرآن و حدیث کے ا حکامات کی روشنی میں ہمیں نیکی کا حکم کرتا ہے اور برائی سے روکتا ہے توہم اس کے اس وعظ ونصیحت سے فائدہ اٹھائیں اس پر عمل کریں اور ایسا کرنے والے کی عزت و توقیر کریں‘ اس کا احترام کریں -

لیکن احترام کا یہ مطلب نہیں کہ اسے اللہ کا شریک بنا کر اس کی پوجا پہ لگ جائیں -ا س کے مرنے پر اس کی قبر کو عبادت گاہ اور میلہ گاہ بنالیں-اس بات کو ایک دوسرے انداز سے یوں سمجھیں کہ ماں بھی عورت ہے اور بیوی بھی عورت ہے - ماں کا اس قدر بلند مقام ہے کہ اللہ نے قرآن میں متعدد مقامات پر جہاں اپنی بندگی کا ذکر کیا اس کے فوراً بعد ماں باپ کی اطاعت کا تذکرہ کیا - وجہ یہ ہے کہ اللہ نے بندے کو پیدا کیا تو پیدائش کاسبب ماں باپ کوبنایا - اللہ نے پھر ان دونوں میں بھی ماں کے مقام کو مقدّ م رکھا اور فرمایا: کہ وہ بچے کو نوماہ تک.... تکلیف اٹھائے پیٹ میںاٹھا ئے پھرتی ہے- اسی لئے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی ایک نوجوان کو جو نصیحت کی تو ماں کے اکرام کی بات تین بار کی جب کہ باپ کا ذکر ایک بار کیا- اب اگر کوئی ناداں یوں کرے کہ بیوی کی محبت میںمبتلا ہوکر اس قدر آگے چلا جائے - اس کی عزت و توقیر میں اس حدتک چلا جائے کہ بیوی کو ماں کہنا شروع کردے“ تو کیا ہوگا ؟ لامحالہ ! اس کا نکاح خطرے سے دوچار ہوجائے گا ‘ محض بیوی کوماں کہنے سے ‘ اب بیوی کے ساتھ وہ خاص تعلق اور رشتہ کھو بیٹھے گاجو خاوند اور بیوی کاہوتا ہے - بالکل جناب والا! ....اسی طرح اگر کوئی مرید اپنے پیر اور مرشدکی محبت میںمبتلا ہو کراسے ایسا ولی بنا ا ڈالے کہ اسے مشکل کشا ‘ داتا اور دستگیر کہنا شروع کردے تو یقینا اس کا ایمان خطرے سے دوچار ہو جائے گا - وہ شرک کا مرتکب ہوجائے گا -
(امیرحمزہ کی کتاب "مذہبی اور سیاسی باوے سے اقتباس)

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 1095
Reply With Quote
15 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-07-10), فیصل ناصر (29-07-10), نورالدین (29-07-10), محمد عاصم (30-07-10), محمدمبشرعلی (30-07-10), محمدخلیل (29-07-10), مرزا عامر (29-07-10), مسلم بھائی (13-08-10), ام طلحہ (30-07-10), احمد بلال (15-08-10), بلال اویسی (29-07-10), حسنین ایوب (30-07-10), طاھر (29-07-10), عبداللہ آدم (30-07-10), غلام خان (13-08-10)
پرانا 29-07-10, 07:32 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,046
کمائي: 55,189
شکریہ: 11,782
1,562 مراسلہ میں 4,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb

اقتباس:
قارئین کرام ! اس فرمان الٰہی سے معلوم ہوا کہ ولی وہ ہے جو !

( 1) نیکی کی تلقین کرے

(2) برائی سے روکے

(3) نماز قائم کرے

(4) زکوٰة اداکرے

(5) اللہ کی اطاعت کرے

(6) رسول کی اطاعت بجالائے
جزاک اللہ حیدر بھائی اللہ آپ کو اس مراسلے پر خیر عطا فرمائے
نورالدین آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-07-10), فیصل ناصر (29-07-10), مرزا عامر (29-07-10), آبی ٹوکول (30-07-10), ام طلحہ (30-07-10), احمد بلال (15-08-10), بلال اویسی (29-07-10), عبداللہ آدم (30-07-10), عبداللہ حیدر (29-07-10)
پرانا 29-07-10, 11:26 PM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاءاللہ- کافی اچھا بیان ہے- جن کی دل کی آنک کھلی ہو اسے ضرور بھلا لگے گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-08-10), فیصل ناصر (30-07-10), نورالدین (30-07-10), احمد بلال (15-08-10), عبداللہ آدم (30-07-10), عبداللہ حیدر (29-07-10)
پرانا 30-07-10, 01:38 AM   #4
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم:

ہمارے ہاں ولی اور اولیاء‌ایک درجہ زیادہ کے لیے ہی استعمال ہوتے ہیں اور وہ ہے کہ تقوٰی اور پرہیز گاری مین اتنا زیادہ ہونا کہ اللہ کا مقرب بندہ ہو جانا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس تصور پر بھی بات ہوجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اگر ساتھی مائنڈ نہ کریں۔

والسلام
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-08-10), فیصل ناصر (30-07-10), نورالدین (30-07-10), مرزا عامر (30-07-10), مسلم بھائی (13-08-10), ام طلحہ (30-07-10), احمد بلال (15-08-10)
پرانا 13-08-10, 11:07 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default ادا الشکر و ماڈرن ولی کے اوصاف

شکریہ حیدر بھائی بہت خوب جزیت خیرا وزوجت بکرا

ویسے ھمارے آج کل کے ولیوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے

2010 کے ولیوں کے اوصاف جو بالکل اصل ولی ہوتے ہیں یہ ہین:

* جو سب سے زیادہ گندہ رھتاہو
* جو سب سے زیادہ ننگا رھتاہو
* جو سب سے زیادہ پیتاہو
* جو سب سے زیادہ لٹیرا ہو
* جو ماں اور بہن بیٹیوں کے عزتوں سے کھیلتاہو
* جس کو اللہ کے بارے مین جان کاری ہی نہ ہو
* جس نے کبھی نماز پڑھی ہی نہ ہو
اور بہت ہے گننے کو تو مگر صاحب عقل سلیم کیلیے یہی کافی ہے (لعلکم تتفکروں)۔

شگری
*
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے غلام خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-08-10), نورالدین (13-08-10), محمدخلیل (13-08-10), مرزا عامر (29-08-10), مسلم بھائی (13-08-10), احمد بلال (15-08-10), عبداللہ حیدر (13-08-10)
پرانا 13-08-10, 02:08 PM   #6
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : غلام خان مراسلہ دیکھیں
شکریہ حیدر بھائی بہت خوب جزیت خیرا وزوجت بکرا

ویسے ھمارے آج کل کے ولیوں کا تو اللہ ہی حافظ ہے

2010 کے ولیوں کے اوصاف جو بالکل اصل ولی ہوتے ہیں یہ ہین:

* جو سب سے زیادہ گندہ رھتاہو
* جو سب سے زیادہ ننگا رھتاہو
* جو سب سے زیادہ پیتاہو
* جو سب سے زیادہ لٹیرا ہو
* جو ماں اور بہن بیٹیوں کے عزتوں سے کھیلتاہو
* جس کو اللہ کے بارے مین جان کاری ہی نہ ہو
* جس نے کبھی نماز پڑھی ہی نہ ہو
اور بہت ہے گننے کو تو مگر صاحب عقل سلیم کیلیے یہی کافی ہے (لعلکم تتفکروں)۔

شگری
*
اب تھانے میں رپورٹ ہونے کا انتظار فرمائیں.......................
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-08-10), نورالدین (13-08-10), مرزا عامر (29-08-10), اویسی (17-08-10), احمد بلال (15-08-10), عبداللہ حیدر (13-08-10)
پرانا 13-08-10, 03:20 PM   #7
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,976
کمائي: 48,895
شکریہ: 7,289
5,957 مراسلہ میں 15,120 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

غلام خان نے ٹھیک کہا ہے مجھے بھی ایسا ہی لگتا ہے
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (14-08-10), مرزا عامر (29-08-10), مسلم بھائی (13-08-10), احمد بلال (15-08-10), عبداللہ حیدر (13-08-10)
جواب

Tags
color, کس, قرآن, نماز, ماں, محبت, معلوم, آج, ایمان, اللہ, انداز, بیوی, بندگی, حدیث, دوست, شخص, شروع, عورتیں, علامتیں, عبادت, عزت, غم, غالب, صفات, صدور


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
یہ باتیں جھوٹی باتیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ راجہ اکرام شعر و شاعری 15 29-10-10 04:06 PM
چین زلزلہ، ہلاکتیں بڑھنے کا خدشہ محمدعدنان خبریں 0 17-05-08 02:47 AM
میرے دل کی باتیں تم سے کہتا ہے محمدعدنان شاعری اور مصوری 7 14-04-08 07:24 PM
لڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مینڈیٹ تسلیم کرنا ہوگا،الطاف حسینلڑائی کی باتیں کرنے والے سندھ کے غدار ہیں ،عوام کا مین عبدالقدوس خبریں 0 26-02-08 02:27 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger