واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


شرک سے ڈرنا ضرور ی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-06-09, 03:39 PM   #1
شرک سے ڈرنا ضرور ی ہے
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 12-06-09, 03:39 PM

اِنَّ اﷲَ لاَ یَغْفِرُ اَنْ یُشْرَکَ بِہٖ وَیَغْفِرُ مَا دُوْنَ ذٰلِکَ لِمَنْ یَّشَآ ءُ ۔ (النساء)
اللہ بس شرک ہی کو معاف نہیں کرتا، اس کے ماسوا دوسرے جس قدر گناہ ہیں، وہ جس کے چاہتا ہے، معاف کر دیتا ہے۔
شرک کرنا ایسا ہی ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ بغض و عناد اور کینہ رکھا جائے اور اس کی اطاعت و فرمانبرداری سے کبرو بغاوت کا اظہار کیا جائے اس کے سامنے اپنے آپ کو گرانے اور مطیع ہونے سے کنارہ کشی اختیار کی جائے۔
شرک اس لئے بھی بدترین فعل ہے کہ اس سے خالق اور مخلوق کے درمیان تشبیہ پائی جاتی ہے اور اللہ تعالیٰ اپنی تمام خصوصیاتِ الوہیت میں یکتا ہے۔
کسی کو تکلیف اور مصیبت میں مبتلا کرے تو اللہ ، کسی کو نفع اور فائدہ پہنچائے تو اللہ ، کسی کو کچھ دے تو اللہ، کسی سے کوئی چیز چھین لے تو اللہ۔
یہ سب باتیں اللہ کے اختیار میں ہیں اب اگر کوئی شخص دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلاتا ہے، دوسروں سے ڈرتا ہے اور دوسروں پر بھروسہ رکھتا ہے تو وہ گویا مخلوق کو خالق کے ساتھ ملادینے کی کوشش کرتا ہے اور تشبیہ کا مرتکب ہوتا ہے۔
یعنی ایسے شخص کو معبود قرار دے لیتا ہے
جو ٭ نہ تو اپنی جان کو نفع پہنچا سکتاہے، ٭ نہ اپنی جان کو نقصان پہنچانے پر قدرت رکھتا ہے، ٭ نہ اسے موت پر اختیار ہے،
٭ اور نہ زندگی پر دسترس ۔ ٭ نہ اسے اس پر قدرت ہے کہ خود بخود مرنے کے بعد جی اٹھے۔ ایسی کمزور اور بے بس مخلوق کو اس اللہ تعالیٰ کے ساتھ تشبیہ دینا جو تمام طرح کی ستائش کا سزاوار ہے، ٭ جس نے تمام مخلوق کو پیدا کیا ہے ٭ جس کی زمین و آسمان میں بادشاہت ہے۔ ٭ اور جس کے ہاں ہر شے کو با لآخر لوٹنا ہے۔ ٭ اسی کے قبضہ ِ قدرت میں ہر طرح کی بھلائی اور خیر ہے۔ ٭ اور وہی تمام مشکلات پر قابو رکھتا ہے۔ ٭ وہ جو چاہتا ہے ہوتاہے اور جو نہیں چاہتا نہیں ہوسکتا۔ ٭ وہ جسے دینا چاہے اسے کوئی روک نہیں سکتا۔ ٭ اور جس سے کسی نعمت کو روک لے اسے کوئی دے نہیں سکتا۔ ٭ جب وہ لوگوں پر اپنی رحمت کے دروازے کھول دے تو اسے بند کرنے والا کوئی نہیں ہے۔ ٭اور جس کے لئے بند کردے تو اس کے لئے کھولنے والا کوئی نہیں ۔ ٭ وہ عزیز بھی ہے اور حکیم بھی۔ ٭پس جو فی نفسہٖ عاجز، مسکین و فقیر ہو، اس کو اس ذات سے تشبیہ دینا جو بذات ِ خود قادر اور غنی ہو، یہ انتہا درجے کی بری تشبیہ ہے۔
الٰہ کے خصائص میں سے ایک خصوصیت یہ ہے کہ وہ تمام وجوہ سے کامل ترین ذات ہو جس میں کوئی نقص نہ ہو۔ یہی وہ اعلیٰ صفت ہے جس کی بناء پر وہ تمام عبادات کا تنہا مستحق ٹھہرتا ہے۔ تعظیم و توقیر، خشیت و دعا، رجاو انابت، توکل و توبہ، استعانت اور انتہائی محبت و شفقت، کمال تضرع و تذلل کے ساتھ، عقل، فطرت اور شرع کا یہ تقاضہ ہے کہ یہ تمام چیزیں بجز اللہ تعالیٰ کی ذات کے اور کسی کو زیب نہیں دیتیں۔ جس کم عقل نے یہ صفات کسی مخلوق میں سمجھیں اس نے غیر اللہ کو ایسی ذات سے تشبیہ دی جس کے کوئی مشابہ اور ہم پلہ نہیں اور جس کا کوئی شریک ہے نہ نظیر ہے۔ ان ہی اُمور کی بناء پر اللہ تعالیٰ نے کہا ہے کہ وہ شرک جیسے بدترین عمل کو ہرگز نہ بخشے گا۔ باوجود اس کے کہ وہ اپنے اوپر رحمت کو لازم قرار دے چکا ہے.
(ہداہیۃ المستفید)

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 213
Reply With Quote
عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (26-06-09)
پرانا 26-06-09, 12:52 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
Arabian's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: سرزمین پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 132
کمائي: 1,104
شکریہ: 333
55 مراسلہ میں 85 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arabian کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا۔
اللہ تعالی ہمیں اس سے محفوظ رکھے ۔امین۔
Arabian آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کمال, موت, محبت, اللہ, اعلیٰ, بادشاہت, زندگی, شخص, عزیز, صفات, صفت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:31 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger