واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


شرک کیا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-02-11, 11:10 AM   #1
شرک کیا ہے؟
زارا زارا آف لائن ہے 11-02-11, 11:10 AM

شرک کرنا معنی شریک کرنا۔ اللہ جل جلاله کی ذات ، صفات ، عبادات میں کسی کے شریک کرنے کو شرک اور شریک کرنے والے کو مشرک کہتے ہیں۔

سورۃ لقمان آیت # 13 میں حضرت لقمان اپنے بچوں کو وصیت کرکے کہتا ہے:

و ا ذ قــا ل لــقـمــن لا بــنــھ و ھـــو یــعــظــه یــبــنــی لا تــشــر ک بــا ا لله

ا ن ا لــشــرك لــظــلـم عــظــیــم o

"اور جب کہ لقمان نے وعظ کہتے ہوئے اپنے لڑکے سے فرمایا کہ میرے پیارے بچے ! اللہ کے ساتھـ شریک نہ کرنا بیشک شرک بڑا بھاری ظلم ہے۔"

عام طور پر شرک کی چار اقسام ہیں:

1۔ ربوبیت میں شرک : یعنی اللہ تعالی کے ساتھ کسی اور کو بھی رب ماننا۔
یہ شرک بہت کم کیا جاتا ہے سارے مذاھب اللہ کو رب مانتے ہیں چاہے وہ ھندو یا سکھـ ہی کیوں نہ ہوں حتی کہ مشرکین مکہ بھی اللہ تعالی کو اپنا رب اور خالق مانتے تھے۔

2۔ اللہ کی ذات میں شرک: اس قسم کے شرک میں مشرک اللہ کی مخلوق کو اللہ کی ذات کا حصہ مانتا ہے۔ جیسے یھودی حضرت عزیر علیھ السلام کو اور عیسائی حضرت عیسی علیھ السلام کو اللہ کا بیٹا مانتے ہیں ( استغفراللہ ) یا ہمارے ملک میں صوفی حضرات جن کا عقیدہ یہ ہے کہ اللہ اپنی مخلوق میں حلول ( داخل ہونا) کرجاتا ہے یا مخلوق اللہ کی ذات میں داخل ہوجاتی ہے وہ بہت بزرگان دین کو اس طرح کا درجہ دیتے ہیں ۔ یہ ساری بیھودہ باتیں ہیں اللہ رب العزت کی شان اس سے بہت اعلی ہے۔

3۔ اللہ کی صفات میں شرک: یعنی اللہ تعالی جیسی صفتیں کسی نبی، ولی اللہ یا ملائکہ میں موجود ہونا۔ یہ شرک بھی ہمارے ملک میں عام ہے۔ مثال : کـچھ لوگ سمجھتے ہیں جس طرح اللہ تعالی دل کی باتیں سن لیتا ہے اس کو آھستہ یا زور سے پکارو وہ سننے پہ قادر ، کسی نبی یا اولیاء اللہ کے لیے ایسا عقیدہ رکھنا اوریہ کہ وہ غیب کا علم جانتے ہیں۔ اللہ رب العزت قرآن مجید میں سورۃ النمل آیت # 65 میں فرماتا ہے:

قل لا یـعـلــم مـن فـی ا لــســمــو ت و ا لا ض ا لـغیـب ا لا اللہ ط و مـا یـشـعــر و ن ا یــا ن

یـبـعـثــو ن o

ترجمہ: کہہ دیجۓ کہ آسمانوں والوں میں سے زمین والوں میں سے سواۓ اللہ کے کوئی غیب نہیں جانتا، انہیں تو یہ بھی نہیں معلوم کہ کب اٹھا کر کھڑے کیے جائیں گے؟

4۔ اللہ کی عبادات میں شرک: یہ شرک بہت عام ہے۔ سب سے پہلے ہمیں معلوم ہونا چاہیے عبادات کیا ہیں ۔ نماز ،روزہ ،حج، زکات ہی صرف عبادات نہیں ، مدد کے لۓ پکارنا ، رزق ، اولاد وغیرہ کا مانگنا بھی عبادت ہے، نہ مانگنے والوں سے اللہ پاک ناراض ہوجاتا ہے کیونکہ مانگنے میں حد درجہ عاجزی اور انکساری ہوتی ہے جو اللہ رب العزت کو بہت پسند ہے۔
مرے ہوئے لوگوں سے یا وہ جو اس دنیا سے چلے گۓ ہیں ان سے مانگنا یا یہ عقیدہ رکھنا کہ وہ ہماری دعائیں سنتے ہیں، اللہ کے علاوہ کسی کے نام کا نیاز یا گیارویں کا کھانا کرنا، قبروں پر جاکر ان سے دعا کرنا یا اللہ کے علاوہ ان سے مشکل کشائی کی امید رکھنا، ان سے ڈرنا،
اولیاء اللہ کی قبروں کے گرد گھومنا ( طواف کے طرح ) ،چڑھاوے چڑھانا لنگر تقسیم کرنا ۔ یہ سب کام عبادات میں آتے ہیں جو صرف اللہ عز و جل کے لۓ ہی کرنی چاہـیـیں۔

ہمیں ہمیشہ دعا مانگنی چاہۓ اپنے ،اپنے گھر والوں ، اپنے رشتےداروں ، دوستوں اور تمام مسلمانوں کے لۓ کہ ‎ اللہ رب العزت ہمیں اپنے نفس اور شیطان ملعون سے اپنی پناہ میں رکھے کیونکہ شیطان نے تو آدم کی اولاد کو تباہ و برباد کرنے کا بیڑہ اٹھا رکھا ہے۔ قران مجید کی سورۃ بنی اسرائیل ۔ آیت 61 سے 65 کا حوالہ دے کر آپ کو بتانا چاہتا ہوں کہ شیطان کس قدر ہم کو تباہ کرنا چاہتا ہے:

و اذ قـلـنا لـلـمـلــئــکـة ا ســجــد وا لا د م فــســجـد وا ا لا ا بــلـیــس قـا ل ء ا سـجـد لـمـن

خـلـقـت طــیـنـا 0 قـا ل ا ر ء یـت ھــذ ا ا لـذ ی کـر مـت عـلـی لـئـن ا خــر تـن ا لـی یــو م

ا لـقـیــمة لا حـتـنـکــن ذ ر یــتــھ ا لا قــلــیــلا 0 قا ل ا ذ ھـب فـمـن تـبـعـك مـنـھـم فـا ن جـھـنـم

جـزا ؤ کـم جـز ا ء مـو فـو زا ۔ و سـتـفــز ز مـن ا سـتـطـعــت مـنـھــم بـصـو تـك و ا جـلـب عـلـیـھــم

بـخـیـلـك و ر جـلـك و شـا ر کـھـم فی الا مـو ا ل و ا لا و لا د و عـد ھـم ط و ما یـعـد ھـم ا لـشـیـطـــن

ا لا غــر و ر ا 0 ا ن عـبـا د ی لـیــس لـك عــليھـم سـلــطــن ط و کـفـی بــر بــك و کــیــلا 0

ترجمہ: جب ہم نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم کو سجدہ کرو تو ابلیس کے سوا سب نے کیا ،
اس نے کہا کیا میں اسے سجدہ کروں ؟ جسے تو نے مٹی سے پیدا کیا ہے۔ اچھا دیکھ لے اسے تم نے مجھـ پر عزت تو دی ہے لیکن اگر مجھے قیامت تک تونے ڈھیل دی تو میں بجز بہت تھوڑے لوگوں کے اس کی اولاد کو جڑ سے اکھاڑ دوں گا ۔ ارشاد ہوا جا ان میں سے جو بھی تیرا تابعدار ہوجائیگا تو تم سب کی سزا جہنم ہے جو پورا پورا بدلہ ہے۔ ان میں سے تو جسے بھی اپنے آواز سے بہکا سکے بہکا لے اور ان پر اپنے سوار اور پیادے چڑھا لا اور ان کے مال اور اولاد میں سے اپنا بھی ساجھا لگا اور انہں ( جھوٹے ) وعدے دے لے، ان سے جتنے بھی وعدے شیطان کے ہوۓ ہیں سب کے سب سراسر فریب ہیں۔ میرے سچے بندوں پر تیرا کوئی قابو اور بس نہیں۔ تیرا رب کارسازی کرنے والا کافی ہے۔
__________________

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,853
شکریہ: 1,155
6,267 مراسلہ میں 14,145 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 963
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (28-02-12), skjatala (24-04-11), قاسمی (09-10-11), محمد عاصم (12-02-11), مسلم بھائی (22-06-11), حسن قادری (07-06-11), عبداللہ آدم (12-02-11)
پرانا 12-02-11, 08:11 AM   #2
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,584
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاک اللہ بہن بہت اچھی تحریر لکھی ہے اللہ ہم سب کو کفر و شرک سے بچا کر رکھے آمین۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (09-10-11), مسلم بھائی (22-06-11)
پرانا 12-02-11, 02:32 PM   #3
Senior Member
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,965
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ما شاء اللہ.

اللہ کے علاوہ کسی بھی ددوسرے کا قانون چلانا بی اس کے سات شرک کرنے میں شامل ہے.

ارشاد باری ہے::

ولا یشرک فی حکمہ احدا(الکھف(
اور اس کے حکم میں کوئی بھی شریک نہیں ہے.
اور فرمایا

ان الحکم الا للہ (یوسف(
نہیں ہے کسی کا حکم مگر اللہ کا.
اور اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کو فرمایا گیا:؛

وان احکم بینھم بما انزل اللہ ولا تتبع اھوائھم(المائدہ(
اور (اے نبی( ان کے درمیان اللہ کے نازل کردہ سے فیصلہ فرمائیں.
یریدون ان یتحاکموا الی الطاغوت و قد امروا ان یکفروا بہ(النساء(
وہ چاہتے ہیں کہ طاغوت کے پاس اپنا فیصلہ لے کر جائیں حالنکہ انہیں اس سے کفر کا حکم دیا گیا تھا.
عبداللہ آدم آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (24-04-11), قاسمی (09-10-11), محمد عاصم (20-02-11), عبداللہ حیدر (11-03-11)
پرانا 07-06-11, 07:45 PM   #4
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,131
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اویکھے ویلے نبیاں نے اسنوں پکا ریا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈبے ہوے بیڑیاں نوں اسنے ھے تاریا
اللہ دے قرآن اوتے نظراں جما ،،،،،،،،،،،،، مومناں توحید والا مسئلا پکا
جیڑا ھر ویلے ھر کسی دے قر یب ھے ،،،،،،،،،، اسی دا سوالی ھر امیر تے غریب ھے
اللہ باجھوں کوئی نیہں سندا صدا۔۔۔۔۔۔۔ مو مناں توحید والا مسئلا پکا
امڑی دے پیٹ وچ بچے کون پالدا۔۔۔۔۔۔۔۔اللہ توں سوا نیھی واقف اوھدے حالدا
پتھراں وچ کیڑیاں نو ں دیندا ھے غذا،،،،،،،،،،،، مؤ مناں تو حید
تو حید کڑوی ضرور ھے مگر سمجھ آ جاے تو اس سے میٹھی کوئی اورچیزنیھی
ھر نبی کی دعوت کی ابتدا ھی تو حید تھی
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
قاسمی (09-10-11), مسلم بھائی (22-06-11)
پرانا 28-02-12, 06:54 PM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Feb 2012
مراسلات: 30
کمائي: 638
شکریہ: 0
22 مراسلہ میں 62 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترمہ زارا صاحبہ ،عبداللہ آدم صاحب یہ تو بتائیے کہ کسی کو کھانا کھلا کر اس کاثواب کسی کو پہچانا کیساہے؟لنگر بانٹ کر اس کا ثواب ایصا ل کرنا کیساہے؟اور قبروں پر جاکر دعا مانگنا یہ تو صحابہ کرام کی سنت ہے (اگر انکار کریں گے تو ان شاءاللہ دلائل بھی پیش کریں گے ۔صحابہ کرام کا طریقہ تو شرک نہیں ہوا کرتا ،ہاں قبر کا طواف کرنا تو بالکل بدعت و گمراہی ہے اور سجدہ کرنا اگر تعظیم کی وجہ سے ہے تو حرام اور اگر عبادت کی نیت سے ہے تو کفر۔مہربانی فرماکر جواب عنائت فرمائیں۔
مفتی محمد یاسر قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مفتی محمد یاسر قادری کا شکریہ ادا کیا
محمدعدنان (28-02-12), اعجازلاثانی (28-02-12)
جواب

Tags
پیارے, پاک, پسند, وصیت, قرآن, قران, لوگ, نماز, مکہ, مجید, معلوم, اللہ, بچوں, حکم, حضرات, دل, دعائیں, عقیدہ, علم, عاجزی, عبادت, غیب, صفات, صوفی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:32 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger