واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


غیراللہ کے نام پر ذبح کیے جانے والے جانور کا حکم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-06-09, 03:57 PM   #1
غیراللہ کے نام پر ذبح کیے جانے والے جانور کا حکم
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 12-06-09, 03:57 PM

جو جانور غیر اللہ کے نام پر ذبح کیا جائے اس کے بارے میں شریعت اسلامی میں کیا حُکم ہے؟
قُلْ اِنَّ صَلَاتِیْ وَ نُسُکِیْ وَمَحْیَایَ وَ مَمَا تِی لِلّہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ لَاشَرِیْکَ لَہ، وَ بِذٰلِکَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِمِیْنَ۔ (الانعام: ١٦٢: ١٦٣)
کہو! میری نماز ، میرے تمام مراسمِ عبودیت (یعنی قربانی)، میرا جینا اور میرا مرنا، سب کچھ اللہ رب العٰلمین کےلئے ہے جس کا کوئی شریک نہیں، اسی کا مجھے حکم دیا گیا ہے اور سب سے پہلے سرِ اطاعت جھکانے والا میں ہوں۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو حکم دیا گیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم ان مشرکین کو جو غیر اللہ کی عبادت کرتے اور غیراللہ کے نام پر جانور ذبح کرتے ہیں، خبردار کر دیں کہ میں نے اپنی نمازوں کی ادائیگی اور جانوروں کے ذبح کرنے کو صرف اللہ تعالیٰ کے لئے خاص کرلیا ہے اور میں نے یہ محض اس لئے کیا ہے کہ مشرکین، بتوں کی پوجا کرتے اور ان کے نام سے جانور ذبح کرتے ہیں۔ اور اللہ تعالیٰ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم کو ان کے عمل کی مخالفت اور ان کے کردار سے دامن بچا کر رکھنے کا حکم دیا ہے۔
فَصَلِّ لِرَبِّکَ وَانْحَرْ
پس تم اپنے رب ہی کے لئے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔
زیرِ بحث آیات کا باب سے تعلق یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں سے کہا ہے کہ جیسے وہ نماز، روزہ وغیرہ احکام پر عمل کرکے تقرب الی اللہ حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اسی طرح وہ جانور وغیرہ کو بھی صرف اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے ذبح کرکے تقرب حاص کریں۔ مقصد یہ ہے کہ تمام قسم کی عبادات کو صرف اللہ تعالیٰ کے لئے خاص کر لیں کیونکہ جب وہ غیر اللہ کے تقرب کے لئے جانور وغیرہ ذبح کریں گے تو اس کا مطلب صاف یہ ہو گا کہ انہوں نے اس عبادت میں اللہ کے ساتھ غیر اللہ کو شریک ٹھہرالیا ہے اور لفظ لا شریک لہ، اس کی کھل کر تردید کررہا ہے۔
بدنی اور جسمانی عبادات میں نماز کو اور مالی عبادات میں قربانی اور نحر کو اوّلیت حاصل ہے۔ اور یہ دونوں خالصتا اللہ کے لیے ہونی چاہئیں۔ اللہ کے سوا کسی دوسرے کا تقرب حاصل کرنے کے لیے جانور ذبح کرنا حرام ہے۔ جیسا کہ علی رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم سے روایت کیا ہے:
وعن علی قَالَ لَعَنَ اللَّهُ مَنْ لَعَنَ وَالِدَهُ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ ذَبَحَ لِغَيْرِ اللَّهِ وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ آوَى مُحْدِثًا وَلَعَنَ اللَّهُ مَنْ غَيَّرَ مَنَارَ الْأَرْضِ صحیح مسلم کتاب الاضاحی باب تحریم الذبح لغیر اللہ و لعن فاعلہ
" علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ رسولِ اکرم صلی اللہ علیہ و علی آلہ وسلم نے مجھ چار باتیں ارشاد فرمائیں:
١۔ جو شخص غیر اللہ کے لئے جانور ذبح کرے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت۔ ٢
۔ جو شخص اپنے والدین پر لعنت کرے تو اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت۔
٣۔جو شخص مُحدث (یعنی بدعتی) کو پناہ دے اس پر اللہ تعالیٰ کی لعنت۔
٤۔جو شخص زمنن کے نشانات کو مٹائے اس پر بھی اللہ تعالیٰ کی لعنت۔"
غیر اللہ کی خوشنودی کے لئے جانور ذبح کرتے وقت اگر اللہ کا نام بھی لے لیا جائے تو وہ جانور حلال نہیں ہو جاتا۔ ذہن میں غیر اللہ مراد ہو تو اسی کا نام تصور کیا جائے گا۔ وہ ذبیحہ جو عیسائی جناب مسیح علیہ السلام کے نام پر ذبح کرتے ہیں، اس میں اور اس مذکورہ ذبیحہ میں کوئی فرق نہیں ہے۔ کوئی شخص کسی جانور کو (غیر اللہ کے نام پر) ذبح کرے یا مسیح علیہ السلام اور زہرہ ستارے کے تقرب کے لئے کرے تو دونوں کی حرمت میں کوئی شک نہیں ہے ۔

Last edited by عبداللہ حیدر; 13-06-09 at 01:06 AM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 549
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-11), shafresha (26-06-09), فیصل ناصر (13-06-09), محمد عاصم (21-01-11), محمدخلیل (12-06-09), رضی (13-06-09), سحر (18-01-11), عروج (18-01-11)
پرانا 26-06-09, 12:51 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
Arabian's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: سرزمین پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 132
کمائي: 1,104
شکریہ: 333
55 مراسلہ میں 85 بارشکریہ ادا کیا گیا
Arabian کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ ، جزاک اللہ خیرا
Arabian آف لائن ہے   Reply With Quote
Arabian کا شکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم (21-01-11)
پرانا 18-01-11, 07:02 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,620
کمائي: 31,217
شکریہ: 7,124
2,948 مراسلہ میں 8,730 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سلام علیکم،

بہت شکریہ اس معلومات کا ، چند دوسرے حوالے بھی ہیں، شئیر کررہا ہوں۔

5:3 حُرِّمَتْ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةُ وَالْدَّمُ وَلَحْمُ الْخِنْزِيرِ وَمَا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ وَالْمُنْخَنِقَةُ وَالْمَوْقُوذَةُ وَالْمُتَرَدِّيَةُ وَالنَّطِيحَةُ وَمَا أَكَلَ السَّبُعُ إِلاَّ مَا ذَكَّيْتُمْ وَمَا ذُبِحَ عَلَى النُّصُبِ وَأَن تَسْتَقْسِمُواْ بِالْأَزْلاَمِ ذَلِكُمْ فِسْقٌ الْيَوْمَ يَئِسَ الَّذِينَ كَفَرُواْ مِن دِينِكُمْ فَلاَ تَخْشَوْهُمْ وَاخْشَوْنِ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلاَمَ دِينًا فَمَنِ اضْطُرَّ فِي مَخْمَصَةٍ غَيْرَ مُتَجَانِفٍ لِّإِثْمٍ فَإِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
تم پر مردار حرام کر دیا گیا ہے اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ (جانور) جس پر ذبح کے وقت غیر اﷲ کا نام پکارا گیا ہو اور گلا گھٹ کر مرا ہوا (جانور) اور (دھار دار آلے کے بغیر کسی چیز کی) ضرب سے مرا ہوا اور اوپر سے گر کر مرا ہوا اور (کسی جانور کے) سینگ مارنے سے مرا ہوا اور وہ (جانور) جسے درندے نے پھاڑ کھایا ہو سوائے اس کے جسے (مرنے سے پہلے) تم نے ذبح کر لیا، اور (وہ جانور بھی حرام ہے) جو باطل معبودوں کے تھانوں (یعنی بتوں کے لئے مخصوص کی گئی قربان گاہوں) پر ذبح کیا گیا ہو اور یہ (بھی حرام ہے) کہ تم پانسوں (یعنی فال کے تیروں) کے ذریعے قسمت کا حال معلوم کرو (یا حصے تقسیم کرو)، یہ سب کام گناہ ہیں۔ آج کافر لوگ تمہارے دین (کے غالب آجانے کے باعث اپنے ناپاک ارادوں) سے مایوس ہو گئے، سو (اے مسلمانو!) تم ان سے مت ڈرو اور مجھ ہی سے ڈرا کرو۔ آج میں نے تمہارے لئے تمہارا دین مکمل کر دیا اور تم پر اپنی نعمت پوری کر دی اور تمہارے لئے اسلام کو (بطور) دین (یعنی مکمل نظامِ حیات کی حیثیت سے) پسند کر لیا۔ پھر اگر کوئی شخص بھوک (اور پیاس) کی شدت میں اضطراری (یعنی انتہائی مجبوری کی) حالت کو پہنچ جائے (اس شرط کے ساتھ) کہ گناہ کی طرف مائل ہونے والا نہ ہو (یعنی حرام چیز گناہ کی رغبت کے باعث نہ کھائے) تو بیشک اﷲ بہت بخشنے والا نہایت مہربان ہے

نَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْـزِيرِ وَمَا أُهِلَّ بِهِ لِغَيْرِ اللّهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَلا إِثْمَ عَلَيْهِ إِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
اس نے تم پر صرف مُردار اور خون اور سؤر کا گوشت اور وہ جانور جس پر ذبح کے وقت غیر اﷲ کا نام پکارا گیا ہو حرام کیا ہے، پھر جو شخص سخت مجبور ہو جائے نہ تو نافرمانی کرنے والا ہو اور نہ حد سے بڑھنے والا تو اس پر (زندگی بچانے کی حد تک کھا لینے میں) کوئی گناہ نہیں، بیشک اﷲ نہایت بخشنے والا مہربان ہے

6:145 قُل لاَّ أَجِدُ فِي مَا أُوْحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا عَلَى طَاعِمٍ يَطْعَمُهُ إِلاَّ أَن يَكُونَ مَيْتَةً أَوْ دَمًا مَّسْفُوحًا أَوْ لَحْمَ خِنْـزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ أَوْ فِسْقًا أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَإِنَّ رَبَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
آپ فرما دیں کہ میری طرف جو وحی بھیجی گئی ہے اس میں تو میں کسی (بھی) کھانے والے پر (ایسی چیز کو) جسے وہ کھاتا ہو حرام نہیں پاتا سوائے اس کے کہ وہ مُردار ہو یا بہتا ہوا خون ہو یا سؤر کا گوشت ہو کیو نکہ یہ ناپاک ہے یا نافرمانی کا جانور جس پر ذبح کے وقت غیر اﷲ کا نام بلند کیا گیا ہو۔ پھر جو شخص (بھوک کے باعث) سخت لاچار ہو جائے نہ تو نافرمانی کر رہا ہو اور نہ حد سے تجاوز کر رہا ہو تو بیشک آپ کا رب بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

16:115 إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيْكُمُ الْمَيْتَةَ وَالْدَّمَ وَلَحْمَ الْخِنْزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ لِغَيْرِ اللّهِ بِهِ فَمَنِ اضْطُرَّ غَيْرَ بَاغٍ وَلاَ عَادٍ فَإِنَّ اللّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ
اس نے تم پر صرف مردار اور خون اور خنزیر کا گوشت اور وہ (جانور) جس پر ذبح کرتے وقت غیر اللہ کا نام پکارا گیا ہو، حرام کیا ہے، پھر جو شخص حالتِ اضطرار (یعنی انتہائی مجبوری کی حالت) میں ہو، نہ (طلبِ لذت میں احکامِ الٰہی سے) سرکشی کرنے والا ہو اور نہ (مجبوری کی حد سے) تجاوز کرنے والا ہو، تو بیشک اللہ بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے

والسلام
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف

Last edited by فاروق سرورخان; 18-01-11 at 07:10 AM.
فاروق سرورخان آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
sahj (18-01-11), کنعان (18-01-11)
پرانا 18-01-11, 08:01 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ۔ ایمان تازہ ھو گیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
عروج کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (18-01-11)
جواب

Tags
arabic, color, ھو, پسند, لوگ, نماز, مکمل, معلوم, آج, ایمان, اللہ, اسلام, اسلامی, حکم, حیات, حال, خون, روزہ, ستارے, شخص, عبادت, غالب, صاف, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
غیرت کہاں گئی ؟ sahj اسلام اور عصر حاضر 14 20-11-09 04:09 PM
ضرورت کے بغیر وضوءکی فضیلت sahj عبادات 0 03-10-09 10:51 PM
گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیر The Great شعر و شاعری 5 14-09-09 02:09 PM
نیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کرنے کی پالیسی اختیار کی ،اسٹیفن فلیمنگنیوزی لینڈ نے سینئر کھلاڑیوں کو غیر یقی عبدالقدوس کرکٹ 0 29-10-07 11:48 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger