واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


مسائل توحید

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-10-11, 02:56 PM   #1
مسائل توحید
عبداللہ آدم عبداللہ آدم آن لائن ہے 14-10-11, 02:56 PM

(اُردو استفادہ :مختصر الاسئلۃ والاجوبۃ الاصولیہ علی العقیدۃ الواسطیہ)

توحید کیا ہے؟

توحید ہے بندے کا یہ جاننا، ماننا، اس کو دِل میں بٹھائے رکھنا اور اس پر یقین اور ایمان پانا کہ اس کا رب منفرد ترین ہے اور یہ کہ کمال کی صفت اس کے رب کے سوا کہیں پائی ہی نہیں جاتی۔ بندے کا خدا کو یہ مقام دینا کہ خوبی اور عظمت اور کمال کا وہ تنہا مالک ہے اور یہ اعتقاد رکھنا کہ اس میں نہ اس کا کوئی شریک ہے نہ اس کا کوئی مثل اور نہ اس کا کوئی شبیہ۔ اور یہ کہ جب وہ ایسی عظیم ہستی ہے کہ اس جیسا کوئی ہے ہی نہیں تو پھر وہ یکتا الٰہ ہے یعنی الوھیت ایک اُسی کو سزاوار ہے اور عبادت تنہا اسی کا حق ہے۔ جہان کی ہر ہر ہستی صرف اور صرف اسی کی بندگی کی پابند ہے اور ایک اسی کی عبادت اس سے ہر حالت میں مطلوب۔

توحید ربوبیت کیا ہے؟

بندے کے دِل میں اس بات کا جاگزیں ہوجانا کہ اللہ وحدہ لاشریک ہی وہ رب ہے جو اکیلا ہی سب جہانوں کو وجود میں لانے والا ہے اور اکیلا ہی ان کی ضرورت کا سب سامان کرنے والا اور اکیلا ہی ان کے ایک ایک معاملے کو چلانے والا۔ بندے کا اس بات کو دِل سے تسلیم کرنا کہ اللہ وحدہ لاشریک ہی وہ ذات ہے جس نے ہر مخلوق کو پالا ہے اپنی نعمتوں سے، البتہ اپنی مخلوق میں سے خواص کو جو کہ انبیاءاور ان کے پیروکار ہیں، پالا ہے صحیح عقائد سے، پاکیزہ اخلاق سے، نافع علوم سے اور صالح اعمال سے۔

توحید اسماءو صفات کیا ہے؟

یہ ہے خدا کی بابت کچھ ایسے تصور کا دِل کے اندر بیٹھ جانا کہ صرف اور صرف وہی ہے جو مطلق کمال رکھتا ہے اور یہ کہ اس کا یہ کمال ہر ہر جہت سے ہے عظمت، جلال، کبریائی، جبروت وملکوت، جمال اور پاکیزگی کے خالص ترین پیرائے ایک اسی کیلئے سزاوار ہیں۔ جس کی صورت کوئی ہو سکتی ہے تو وہ یہ کہ اپنی ذات کی بابت وہ آپ ہی جو بات کہہ دے یا اس کا رسول جو کہہ دے اس کی ذات کی بابت بس اتنی ہی بات کی جائے اور بس اسی کا اثبات کیا جائے وہ اس کے نام ہوں۔ اس کی صفات ہوں۔ ان ناموں اور صفتوں کے مفہومات اور متعلقہ احکام ہوں صرف کتاب وسنت سے لیئے جائیں گے۔

توحید الوہیت کیا ہے؟

اس بات کا علم اور ادراک اور شعور کہ بندگی اور تعظیم کے سب رویے ایک اللہ وحدہ لاشریک کیلئے ہی سزاوار ہیں۔ بندے کا یہ اعتراف کرنا کہ ہر مخلوق کی گردن میں ایک اللہ ہی کی عبودیت کا قلادہ ہے اور یہ کہ عبادت کو ایک اسی کیلئے خاص کیا جانا ہے۔ دین یعنی پرستش اور تسلیم وانقیاد کو ایک اسی کیلئے خالص کرکے رکھا جانا ہے۔ توحید کی اس قسم کو توحید عبادت بھی کہاجاتا ہے۔

توحید قولی کے دو پہلو:

(اول) نفی، جس کے دو پہلو ہیں:

اول: خدا کی ذات سے نقائص اور عیوب کی نفی کرنا

دوئم: خدا کے اسماءوصفات سے تشبیہ اور تعطیل کی نفی کرنا

(ب) اثبات، یعنی رحمان کیلئے کمال کی ہر وہ صفت بیان کرنا جو کتاب اور سنت میں ملتی ہو۔

توحید مراد و توحید ارادہ:

توحید الوہیت دو بنیادوں پہ قائم ہوتی ہے: صدق اور اخلاص۔

صدق یہ کہ صحیح معنوں میں خدا کی رضاءآدمی کا مقصود اور مطلوب اور مراد ہو۔ اس کو توحید مراد بھی کہتے ہیں۔ یعنی ایک ہی مراد رہ جائے اور وہ خدا کی ذات ہو۔ کسی اور مراد کیلئے دِل میں اس مراد کی جگہ لینے کا امکان تک باقی نہ رہے۔ یہ ہے توحید مقصود یا توحید مراد۔

اخلاص جسے توحید ارادہ بھی کہتے ہیں۔ یعنی آدمی کی جو مراد ٹھہر گئی ہے، اس تک رسائی کیلئے آدمی پورا زور صرف کردے، تنہا معبود کی بندگی میں اور اس کی رضا جوئی کے اس عمل میں آدمی سے جو بن پائے پھر وہ کرگزرے۔

وہ باتیں جو توحید عبادت کی ضد ہیں:

یہ توحیدِ عبادت جس کے دو بنیادی رکن ہم نے توحید مراد اور توحید ارادہ بیان کئے ہیں.... اس کی ضد دو باتیں ہیں:

پہلی: اعراض۔ یعنی بندے کا خدا سے رشتہء محبت استوار کرنے اور اس کی انابت اختیار کرنے اور اس کو اپنے سب معاملات سونپ کر اپنا کارساز بنا لینے سے منہ موڑے رکھنا۔

دوسری: خدا کے ساتھ اشراک کرنا۔ بندے کا خدائے برحق کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا ولی کارساز بنا لینا اور ان کے اختیار وحیثیت سے اُمیدیں وابستہ کرلینا۔
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"

 
عبداللہ آدم's Avatar
عبداللہ آدم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
شکریہ: 23,989
4,984 مراسلہ میں 14,700 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 198
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (04-11-11), فیصل ناصر (14-10-11), محمد عاصم (20-10-11), احمد نذیر (14-10-11), حیدر (15-10-11)
جواب

Tags
color, ہے۔, کمال, گئی, نام, محبت, مسائل, ایمان, اللہ, اتنی, بندگی, توحید, خدا, عقائد, علی, علوم, علم, عبادت, عظیم, عظمت, صفات, صفت, صالح, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تابوت۔ ۔ ۔ ۔ توبہ توبہ توبہ۔ ۔ ۔ ۔ پیاسا دلچسپ اور عجیب 7 10-05-11 05:49 PM
مینگورہ: چمگادڑتوجہ کا مرکز بن گیا وجدان خبریں 1 01-10-09 12:43 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:33 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger