واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


ولیوں‌ کو کوئی غم اور خوف نہیں‌ ہوتا

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-07-10, 07:14 PM   #1
ولیوں‌ کو کوئی غم اور خوف نہیں‌ ہوتا
عبداللہ حیدر عبداللہ حیدر آف لائن ہے 29-07-10, 07:14 PM

ایسے جو اللہ کے ولی یعنی دوست ہیں - ان کے بارے اللہ تعالیٰ نے اپنی کتاب میں ایک دو نہیں بارہ مقامات پر ” لا خوف علیھم ولا ھم یحزنون “ کا جملہ استعمال فرمایا ہے - لو گ تو صرف ایک آیت پڑھتے ہیں

اَلاَاِنَّ اَولِیَا ء اللَّہ لاَ خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزَنُونَ ( یونس : 26)

اور پھر ہم پر الزامات کی بوچھاڑ کردیتے ہیں کہ جناب ! لو- دیکھو ! یہ تو اولیاءکرام کو مانتے ہی نہیں- جی ہاں! ہم مانتے ہیں مگر اس طرح نہیں کہ جس طرح آپ منوانا چاہتے ہیں - ہم مانتے ہیں اس طرح جس طرح رب قرآن میں منواتاہے -توآئیے ! ایک نہیں بارہ مقامات دیکھئے اور غور کیجئے کہ اللہ قرآن میں کس طرح منواتا ہے ؟فرمایا :

فَاِمَّا یَاتِیَنَّکُم مِّنِّی ھُدًی فَمَن تَبِعَ ھُدَایَ فَلاَ خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزَنُونَ

پھر جب تمہارے پاس میری جانب سے ہدایت آجائے تو جو شخص میری ہدایت کی پیروی کرے گا - ایسے لوگوں پر نہ خوف ہوگا اور نہ وہ غم کھائیں گے-( البقرہ : 38)

دوسرا مقام ملاحظہ ہو!

بَلیٰ مَن اَسلَمَ وَجھَہُ لِلَّہِ وَھُوَ مُحسِن فَلَہُ اَجرُہُ عِندَ رَبِّہ وَلاَ خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزَنُونَ
کیوں نہیں ! جس کسی نے بھی اپنا چہرہ اللہ کے حضور خم کردیا اور وہ محسن بھی ہے ( یعنی سنت مصطفی کا پابند ) تو اس کے لئے اس کا اجر اس کے رب کے پاس ہے اور ایسے لوگوں پر نہ خوف ہوگااور نہ وہ غمگین ہوں گے-( البقرہ : 112)

تیسرا مقام :

الَّذِینَ یُنفِقُونَ اَموَالَھُم فِی سَبِیلِ اللَّہِ ثُمَّ لاَ یُتبِعُونَ مَا اَنفَقُو ا مَنًّا وَلاَ اَذًی لَّھم اَجرُھُم عِندَرَبِّھِم وَلاَ خَوف علیھم و لا ھم یحزنون
وہ لوگ جو اپنے مالوں کو اللہ کے راستے میں خرچ کرتے ہیں پھر خرچ کے بعد نہ تو احسان جتلاتے ہیں اور نہ ( جس کو دیا اس کو ) ستاتے ہیں - ان کے لئے ان کی مزدوری ان کے پروردگار کے ہاں ہے اور ( قیامت کے دن ) ان پر نہ ڈر ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے -
( البقرہ : 262)

چوتھا مقام:

اَلَّذِینَ یُنفِقُونَ اَمواَلَھُم بِالَّیلِ وَ النَّھَارِ سِرّاً وَ عَلاَنِیَةً فَلَھُم اَجرُھُم عِندَرَبِّھِم وَلاَ خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزَنُونَ


وہ لوگ جو اپنے اموال رات اور دن میں کسی بھی وقت ‘ پوشیدہ اور اعلانیہ خرچ کرتے ہیں- ان کےلئے ان کا ثواب ان کے رب کے پاس ہے اور ان پرنہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غم کھائیں گے -( البقرہ : 274)

پانچواں مقام :

اِنَّ الَّذِینَ اٰ مَنُوا وَ عَمِلُو الصَّالِحَاتِ وَاَ قَامُو ا الصَّلَوٰةَ وَ اٰ تُوا الزَّکوٰةَ لَھُم اَجرُھُم عِندَ رَبِّھِم وَلاَ خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھم یَحزَنُونَ


ترجمہ : بلا شبہ وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے نیک اعمال کئے اور نماز قائم کی‘ ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غم میں مبتلا ہوں گے-

( البقرہ : 277)

چھٹا مقام:

اِنَّ الَّذِینَ اٰ مَنُو ا وَالَّذِین ھَادُوا وَالصَّابِئُونَ وَالنَّصَاریٰ مَن اٰ مَنَ بِاللَّہِ وَالیَومِ الآٰخِرِوَ عَمِلَ صَالِحاً فَلاَ خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزَنُونَ


ترجمہ : بلاشبہ وہ لوگ جو (دل سے نہیں ظاھر ی طور پر) ایمان لائے اور وہ جو یہودی ہوئے اور صابی ( بے دین ) اور عیسائی ہوئے ( غرض ان میں سے ) جو کوئی بھی ( سچے دل سے ) اللہ اور قیامت پر ایمان لائے اور عمل صالح کرے تو ایسے لوگوں پر بھی نہ کوئی خوف ہوگا اورنہ وہ مبتلائے غم ہوںگے -

( المائدہ : 69)

ساتوا ں مقام :

وَمَا نُرسِلُ المُرسَلِینَ اِلاَّ مُبَشِّرِینَ وَ مُنذِرِینَ فَمَنَ اٰ مَنَ وَ اَصلَحَ فَلاَ خَوف عَلَیہِ ........ الخ

ترجمہ : اور نہیں بھیجتے ہم رسولوں کو مگر ( اس مقصد کے لئے کہ وہ نیکوں کو ) خوشخبری سنائیں ( اور منکروں کو ) ڈرائیں- پھرجو کوئی ایمان لایا اور اصلاح کی تو ایسے لوگوں پر نہ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے -

( الا نعام : 48)

آٹھواں مقام:

َیَابَنِی اٰدَمَ اِمَّا یَا تِیَنَّکُم رُسُل مِّنکُم یَقُصُّونَ عَلَیکُم اٰ یٰتِی فَمَنِ اتَّقٰی وَ اَ صلَحَ فَلَا خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزَ نُون


ترجمہ :اے آدم کے بیٹو! جب تمہارے پاس تمہی میں سے رسول آئیں- تمہیں میری آیات سنائیں تو جس نے بھی تقویٰ اختیار کیا اور اصلاح کی تو ایسے لوگوں پر نہ ڈر ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوںگے


( الاعراف : 35)

نواں مقام:

ان َّ الَّذِینَ قَالُوا رَبُّنا اللَّہُ ثُمَّ استَقَامُوا فَلاَ خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزنُون َ

ترجمہ : بلاشبہ وہ لوگ کہ جنہوں نے کہا ہمارا رب اللہ ہے پھر وہ ڈٹ گئے تو ان پر نہ کوئی خوف ہوگا اور نہ وہ غم کھائیں گے -

( الا حقاف: 13)

دسواں مقام:

اَلاَ اِنَّ اَولِیَاءَ اللَّہِِ لاَ خَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزَنُونَ ٭ الَّذِینَ اٰ مَنُوا وَکَا نُو ا یَتَّقُونَ

ترجمہ : خبردار ! بلاشبہ اللہ کے ولی جو ہیں ان پر نہ خوف ہوگا اور نہ وہ غمگین ہوں گے وہ کہ جو ایمان لائے اور وہ پرہیز گار رہتے تھے -

( یونس : 62: 63)

مزید دو مقامات :

قارئین کرام! ہم نے انہی بارہ مقامات کو درج کرنے کا ارادہ کیا کہ جن کے آخرمیں ” لاَخَوف عَلَیھِم وَلاَ ھُم یَحزَنُونَ “ کے جملے آتے ہیں تاہم ایسے بقیہ دو مقامات ہم آخر میں درج کریں گے- فی الحال یہاں درمیان میں ہمارا یہ مضمون اپنے عنوان کے لحاظ سے مزید واضح ہوگا کہ جب ہم قرآن کی مزید دو آیات پیش کریں گے- یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ دو آیا ت جو ہم مزید وضاحت کےلئے پیش کررہے ہیں ‘ ان میں بھی خوف اور حزن ( غم ) کے الفاظ ہی آئے ہیں-تو اب ملاحظہ کیجئے یہ دو مقامات ! فرمایا:

(۱) اِنَّ الَّذِینَ قَالُو ا رَبُّنَا اللَّہَ ثُمَّ استَقَامُو ا تَتَنَزَّلُ عَلَیھِم المَلاَئِکَةُ اَلاَّ تَخَافُوا وَلاَ تَحزَ نُوا واَبشِرُوا بِا لجَنَّةِ الَّتِی کُنتُم تُوعَدُون ٭ نَحنُ اَولِیَا ئُ کُم فِی الحَیَا ةِ الدُّ نیَا وَ فِی لاٰ خِرَ ة ِ وَ لَکُم فِیھَا مَا تَشتَھِی اَنفُسُکُم وَلَکُم فِیھَا مَا تَدَّعُون ٭ نُزُلاً مِّن غَفُورِالرَّحِیم


ترجمہ : بلاشبہ وہ لوگ کہ جنہوں نے کہا: ہمارا رب توہے اللہ -پھر وہ ڈٹ گئے - ان پر ( رحمت کے ) فرشتے نازل ہوتے ہیں ( زندگی کی مشکلات میں ‘ دوران دعوت و تبلیغ ‘ جہاد و قتال ‘ مرتے وقت ‘ قبر میں اور قیامت کے دن اور وہ کہتے ہیں ) کہ مت ڈر و اور نہ ہی غم کھ بلکہ خوشخبری سنو اس جنت کی جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا - ( ڈر غم کی کیا ضرورت ) ہم تمہارے ولی ( دوست ‘ساتھی ) ہیں- دنیا کی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور اس جنت میں تمہارے لئے وہ سب کچھ ہوگا جسے تمہارے دل چاہیں گے اور وہاںتمہارے لئے موجود ہوگا جو تم مانگو گے - مہربان ‘ در گزر کرنے والے ( رب ) کی طرف سے مہمان نوازی ھوگی -

( حم السجدہ : 30 تا‘ 32)

(۲) اَلاَ خِلَّآَ ء یَو مَئِذٍ بَعضُھُم لِبَعض عَدُو اِلاَّ المُتَّقِینَ ٭ یَا عِبَا دِ لاَ خَو ف عَلَیکُم وَالیَو مَ وَلاَ اَنتُم تَحزَ نُون

ترجمہ : اس دن ( روز قیامت ) پرہیز گاروں کے علاوہ سب دوست ایک دوسرے کے دشمن بن جائیں گے ( متقین سے اللہ کہیں گے ) اے میر ے بندو ! آج کے دن تم پر کوئی خوف نہیں اور نہ ہی تم غمزدہ ہوگے-

( الزخرف 67 : 68 )

گیارھواں مقام :

وَلاَ تَحسَبَنَّ الَّذِ ینَ قُتِلُو ا فِی سَبِیلِ اللَّہ اَموَاتاً بَل اَحیَا ئ عِندَ رَبِّھِم یُرزُقُونَ ٭ فَرِ حِینَ بِمَا اٰ تٰھُم اللَّہُ مِن فَضلِہ وَ یَستَبشِرُونَ بِالَّذِینَ لَم یَلحَقو ا بِھِم مِّن خَلفِھِم اَلاَّخَوف عَلَیھِم وَلاَ ھم یَحزَنُونَ


ترجمہ : جو لوگ اللہ کے راستے میں قتل کردئے گئے انہیں مردہ مت خیال کرو بلکہ وہ تو زندہ ہیں‘ اپنے رب کے ہاں سے رزق دئیے جارہے ہیں- وہ اس بات پر خوش ہیں کہ جو اللہ نے انہیں اپنے فضل سے عطا فرمایا ہے اور ان لوگوں ( مجاہدین ) سے بہت خوش ہوتے ہیں جو ان کے پیچھے ( دنیا ) میں ہیں -اور ابھی تک ( شہید ہوکر ) ان سے ملے نہیں کہ انہیں کچھ خوف نہیں ہوگا اور نہ وہ غمزدہ ہوں گے -

( اٰ ل عمران : 169‘ 170)

بارھواں مقام:

اُدخُلُو الجَنَّةَ لاَ خَوف عَلَیکُم وَلاَ انتُم تَحزَنُونَ


ترجمہ : ( اللہ اعلان کریں گے ) جنت میں داخل ہوج - تم پر کوئی خوف نہیں ہے اور نہ ہی تمہیں کسی غم کا ندیشہ ہے -

( الاعراف : 49)

خلاصہ کلام

قارئین کرام ! آپ نے بارہ کے علاوہ مزید دومقاما ت بھی ملاحظہ فرمالئے.... ! وہ ولی کہ جسے کوئی خوف اور غم نہیں مندرجہ بالا قرآنی مقامات کے مطابق اسے خوف و غم سے نجات کا مقام تب ملے گا جب وہ !

(1) اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہدایت کی پیروی کرے گا

(2) اس نے اپنا چہرہ اللہ کے سامنے خم کردیا او ر نیک بن گیا

(3) اس نے اللہ کے راستے میں مال خرچ کیا پھرنہ احسان جتلایا اور نہ ستایا

(4) دن رات خفیہ اور اعلانیہ اپنا ما ل خرچ کیا

(5) ایمان لایا ‘ نیک عمل کئے ‘ نمازی بنا ‘ زکوٰة اداکی

(6) منافق ‘ یہودی ‘ بے دین ‘ عیسائی وغیرہ کوئی بھی ہو وہ تائب ہو کر اللہ پر ایما ن لے آیا اور آخرت کے دن کو مان لیا تو وہ بھی ولیوں کے زمرے میں شامل ہوجائے گا

(7) جو ایما ن لایا اور اس نے اپنی اور لوگوں کی اصلاح کا کام کیا

(8) اللہ کی طرف سے نازل شدہ ہدایت کو مانا پھر تقویٰ اختیار کیااور اصلاح کی

(9) ا للہ کو رب مان کر پھر اس کی توحید پر‘ اس کے دین پر ڈٹ گیا

(10) ایمان لایا پرہیز گار بن گیا

(11) اللہ کے راستے میں جہادو قتال کرتے ہوئے‘ شہیدہوئے وہ جنتوں میں خوش ہیں اور اس بات پر بھی خوش ہیں کہ ان کے جو ساتھی ان کے پیچھے دعوت و اصلاح اور جہاد و قتال کے راستے پہ لگے ہوئے ہیں جب وہ ان سے آن ملیں گے تو ان کی طرح انہیں بھی خوف ہوگا نہ غم

(12) ان لوگوں کے لئے اللہ تعالیٰ اعلان فرمائیں گے کہ ج جنت میں داخل ہوج -

قارئین کرام ! یہ ہیں اللہ کے ولیوں کی خصوصیا ت جو قرآن بیان کررہا ہے اور واضح کررہا ہے کہ یہ لوگ تو حید و سنت کا احیاءکرنے والے ‘ اصلاح کا کام کرنے والے - جہاد کرنے والے ‘ جانیں دینے والے اور شہادت کی موت پانے والے ہیں .... جی ہاں ! یہ ہیں وہ لوگ کہ جنہیں مظلوم عورتیں ‘ بوڑھے اور بچے کافروں کے ظلم سے تنگ آ کر پکاررہے ہیں‘ اپنی مدد کے لئے بلارہے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے یوں فریا د کنا ں ہوتے ہیں :

وَاجعَل لَّنَا مِن لَّدُنکَ وَلِیَّاً

وَاجعَل لَّنَا مِن لَّدُنکَ نَصِیراً

” اے ہمارے پروردگار ! ہمارے لئے اپنے پاس سے کوئی ولی بھیج- اپنی جناب سے کوئی مدد گار بھیج -“

اورپھر یہ ولی .... صحیح مسلم میں اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان کے مطابق ” یطیر علی متنہ “ گھوڑے کے دوش پر اڑتا ہوا پہنچتا ہے اور” یَبتَغِی القَتلَ مَظَانَّةً “

مو ت کو موت کی جگہوں سے تلاش کرتا ہے - شہادت پانے کے لئے بے تاب ہوتا ہے - تو یہ ہیں جناب اللہ کے سچے ولی - ان کو کون نہیں مانتا ؟ اور کون انکی گستاخی کرسکتا ہے ؟

امیر حمزہ کی کتاب مذہبی اور سیاسی باوے سے ماخوذ

Last edited by عبداللہ حیدر; 29-07-10 at 08:50 PM..

 
عبداللہ حیدر's Avatar
عبداللہ حیدر
Senior Member

تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 992
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
Aurangzeb Yousaf (09-09-10), shafresha (29-07-10), فیصل ناصر (11-09-10), نورالدین (29-07-10), محمد عاصم (29-07-10), محمدخلیل (29-07-10), مرزا عامر (29-07-10), مسلم بھائی (13-08-10), معظم (29-07-10), بلال اویسی (29-07-10), طاھر (29-07-10)
پرانا 29-07-10, 07:41 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,046
کمائي: 55,189
شکریہ: 11,782
1,562 مراسلہ میں 4,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Post


ایک گزارش ہے
یہ الفاظ ہمارے اسکرین پر آ پ کے مراسلے میں
اقتباس:
( اللہ کی طرف
( اللہ کی طرف
اقتباس:
( الا نعام : 4
( الا نعام : 4
اس طرح نظر آ رہے ہيں کہ بیچ میں اسمائلی ز نظر ارے ہیں
درج بالا اقتباس کے الفاظ میں اتفاق سے کچھ ایسے کوڈ ہیں
جو smilies کی تخلیق کا باعث بن جاتے ہيں
اور سنجیدہ اور مذہبی مراسلات میں اسمائلی ز تاثر خراب کر دیتے ہیں
مراسلہ لکھتے وقت اسمائلی ز کو ڈس ایبل کر دیا کریں
اس آپشن سے
Disable smilies in text
گو کہ یہ آپشن ایڈٹ باکس سے نیچے بہت چھوٹا سا دکھتا ہے

باقی یہ کہ مراسلہ اقتباسی ہے مگر ایسا لگ رہا ہے
فورم کی موجودہ سچویشن کو دیکھ کر لکھا گیا ہے
اللہ آپ کو اس شيئرنگ پر جزائے خیر عطا فرمائے
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (29-07-10), فیصل ناصر (29-07-10), محمد عاصم (29-07-10), بلال اویسی (29-07-10), عبداللہ حیدر (29-07-10)
پرانا 29-07-10, 11:02 PM   #3
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,584
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اَللّٰهُ وَلِيُّ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ۙيُخْرِجُهُمْ مِّنَ الظُّلُمٰتِ اِلَى النُّوْرِ ڛ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَوْلِيٰۗــــــُٔــھُمُ الطَّاغُوْتُ ۙ يُخْرِجُوْنَـھُمْ مِّنَ النُّوْرِ اِلَى الظُّلُمٰتِ ۭ اُولٰۗىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِ ۚ ھُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ ٢٥٧؁ۧ
ایمان لانے والوں کا اللہ تعالٰی خود دوست ہے، وہ انہیں اندھیروں سے روشنی کی طرف نکال لے جاتا ہے اور کافروں کے اولیاء طاغوت ہیں۔ وہ انہیں روشنی سے نکال کر اندھیروں کی طرف لے جاتے ہیں یہ لوگ جہنمی ہیں جو ہمیشہ اسی میں رہیں گے۔
البقرہ:۲۵۷
اس آیت میں اللہ اہلِ ایمان کو اپنا دوست خود فرما رہا ہے،
لوگ کہتے ہیں کہ فلاں ولی ہے فلاں ولی ہے، اگر اللہ پر اس طرح ایمان لایا جائے جیسا کہ ایمان لانے کا حق ہے تو اللہ فرماتا ہے مَیں اس ایمان والے کو دوست ہوں۔
اس آیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جو اللہ پر ایسا پکا ایمان لائے تو اللہ اس کی مدد کرتا ہے کہ اس کو ایسے معاملات کہ جن میں اس سے غلطی ہورہی ہو تو اللہ اس کو حق کی طرف لے آتا ہے۔ اور جو اللہ پر صحیح اور پختہ ایمان نہیں لاتے طاغوت اور شیاطین اس کے دوست بن جاتے ہیں اور اس بندے کو جن جن معاملات میں وہ حق پر ہوتا ہے اس کو وہاں سے نکال کر گمراہی اور جہالت میں لے جاتے ہیں۔
اس لیے اللہ پر ایسا ایمان لایا جائے کہ ہم اللہ کی دوستی کے مستحق ٹھہریں۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-07-10), نورالدین (30-07-10), مرزا عامر (29-07-10), مسلم بھائی (13-08-10), عبداللہ حیدر (29-07-10)
پرانا 29-07-10, 11:05 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,729
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,068 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت شاندار- جزاک اللہ - حقیقی ولیوں کی تفصیل شئیر کارنے کا شکریہ-
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (29-07-10), نورالدین (30-07-10), عبداللہ حیدر (29-07-10)
جواب

Tags
color, کلام, قرآن, قرآنی, نماز, موت, منافق, ایمان, اللہ, توحید, تلاش, دیکھو, دوست, دل, رات, زندگی, شخص, عنوان, عمران, غور, غم, صالح, صابی, صحیح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
زندگی میں‌ شادی کرنا بہت ضروری ہے ۔پوچھو کیوں‌۔۔۔ The Great قہقہے ہی قہقے 3 18-10-09 08:53 AM
چھوٹی گھڑی کیوں‌نہیں‌پہنتے وسیم قہقہے ہی قہقے 0 23-01-09 02:59 PM
ایسا کیوں‌ ہوتا ہے؟ خرم شہزاد خرم گپ شپ 4 31-10-08 08:02 AM
دُعائیں کیوں‌قبول نہیں‌ہوتیں؟ میاں شاہد علوم حدیث 7 04-08-08 04:55 PM
بنکوں‌کا سودی جال: خوشیوں‌میں‌دفنایا دُکھ میاں شاہد عمومی بحث 0 16-05-08 11:52 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:34 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger