واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلامی عقیدہ > توحید



توحید توحید


کیا اللہ کو خدا کہا جا سکتا ہے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-05-10, 07:52 PM   #1
کیا اللہ کو خدا کہا جا سکتا ہے؟
محمد عاصم محمد عاصم آف لائن ہے 01-05-10, 07:52 PM

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
کیا اللہ کو خدا کہہ کر پکارا جا سکتا ہے؟
الحمدللہ، اما بعد۔۔۔۔۔۔
میں نے اکثر دیکھا ہے کہ لوگ اللہ کو خُدا کہتے ہیں اور بہت سے اہلِ علم کی کتابوں میں بھی اللہ کی جگہ خدا ہی لکھا ہے
مگر دیکھنا یہ ہے کہ آیا یہ نام اللہ تعالیٰ کے ناموں میں ہے بھی کہ نہیں ہم کہیں انجانے میں اپنے رب کو کسی ایسے نام سے تو نہیں پکار رہے کہ جو نام کسی غیر مسلم کے الٰہ کا نام ہواور ہم اُس نام کو اپنے سچے الٰہ اللہ کی طرف منسوب کر رہے ہوں اور اس طرح کسی غیرمسلم قوم کی مشابہت اپنے اللہ کو پکارنے کے معاملے میں کر رہے ہوں۔
نبی علیہ السلام کا ارشاد مبارک ہے کہ۔۔۔۔۔
سنن ابوداؤد:جل� � سوم:حدیث نمبر 630 حدیث مرفوع
عثمان بن ابی شیبہ، ابونضر عبدالرحمن بن ثابت، حسان بن عطیہ، ابی منیب، حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس شخص نے کسی قوم کی مشابہت اختیارکی، کھانے پینے لباس، رہنے سہن میں تو وہ انہی میں سے ہوگا قیامت میں اس کے ساتھ حشر ہوگا۔
جامع ترمذی:جلد دوم:حدیث نمبر 591 حدیث مرفوع
قتیبة، ابن لہیعة، حضرت عمرو بن شعیب اپنے والد سے اور وہ ان کے دادا سے نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے ہمارے علاوہ کسی اور کی مشابہت اختیار کی اس کا ہم سے کوئی تعلق نہیں۔ یہود ونصاری کی مشابہت اختیار نہ کرو۔ یہودیوں کا سلام انگلیوں کے اشارے سے اور عیسائیوں کا سلام ہاتھ سے اشارہ کرنا ہے۔

اس لیے دین اور دنیا کے کسی بھی معاملے میں کسی بھی غیر مسلم کی مشابہت سے بچنا لازمی ہے۔
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ کا ارشاد مبارک ہے کہ۔۔۔۔۔
قُلِ ادْعُوا اللّٰهَ اَوِ ادْعُوا الرَّحْمٰن َ ۭ اَيًّا مَّا تَدْعُوْا فَلَهُ الْاَسْمَا ۗءُ الْحُسْنٰى ۚ
کہہ دو الله کہہ کر یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس نام سے پکاروسب اسی کے عمدہ نام ہیں
بنی اسرا ئیل آیت نمبر ۱۱۰
صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر ۲۷۳۶
حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ أَخْبَرَنَ ا شُعَيْبٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَج ِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ إِنَّ لِلَّهِ تِسْعَةً وَتِسْعِين َ اسْمًا مِائَةً إِلَّا وَاحِدًا مَنْ أَحْصَاهَا دَخَلَ الْجَنَّةَ

صحیح بخاری:جلد دوم:حدیث نمبر۲۷۳۶
ابو الیمان، شعیب ابوالزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ کے ننانوے نام ہیں یعنی ایک کم سو جو شخص ان کو یاد کرے وہ جنت میں داخل ہوگا۔
اصل میں لفظ خُدا فارسی زبان کا لفظ ہے آتش پرستوں کے دو ۲ الٰہ تھے اُن میں ایک کا نام خُدائے یزدان اور دوسرے کا نام خُدائے اہرمن تھا اردو مین معنی ہوگا کہ اچھائی کا خُدا اور بُرائی کا خُدا۔
یعنی یہ نام مجوسیوں کے الٰہ کا نام ہے اس لیے اس نام سے ہم اپنے اللہ کو نہیں پکار سکتے کہ جس طرح ہم اللہ کو بھگوان یا رام کہنا گوارہ نہیں کرتے اسی طرح خُدا بھی نہیں کہنا چاہیےبھگوا ن ہندوں کے الٰہ کا نام ہے تو خُدا آتش پرستوں کے الٰہ کا نام ہے۔
قرآن و حدیث میں جو اللہ کے ننانوے نام آئے ہیں ان میں یہ نام شامل نہیں ہے۔
اور آپ سب بہن بھائیوں کو گارنٹی سے کہتا ہوں کہ قرآن اور حدیث میں لفظ خُدا کا وجود نہیں ہے میں نے اس کو تلاش کرنے کی اپنی سی کوشش کی ہے پر نہیں ملا اور کافی اہلِ علم علماء سے بھی پوچھا پر جواب نفی میں ہی ملا ہے۔
اس لیے آپ سب بہن اور بھائیوں سے درخواست ہے کہ اپنے رب کو پکارنے میں بھی غیر مسلم اقوام کی مشابہت نہ کریں کہیں ایسا نہ ہو کہ کل قیامت کے دن اللہ ہم کو آتش پرستوں کے ساتھ اُٹھائے۔
اللہ سے دُعا ہے کہ اللہ ہم کو اپنے اچھے ناموں سے ہی پکارنے کی توفیق دے اور غیر مسلموں کی ہر طرح کی مشابہت سے بچا کر رکھے آمین ثم آمین یا رب العالمین

Attached Images
 

__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com

 
محمد عاصم's Avatar
محمد عاصم
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 971
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا
sahj (01-05-10), shafresha (01-05-10), فیصل ناصر (02-05-10), مسلم بھائی (27-05-10), عبداللہ حیدر (01-05-10)
پرانا 27-05-10, 10:59 PM   #2
Senior Member
مقبول
 
مسلم بھائی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مراسلات: 103
کمائي: 3,267
شکریہ: 1,013
96 مراسلہ میں 321 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ماشاءاللہ بہت خوب بھائی
اچھی تحریر ہے۔
بلکل اللہ کو اللہ کے 99 صفاتی ناموں میں سے ہی کسی نام سے پکارنا چاہیے
مسلم بھائی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مسلم بھائی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-05-10), محمد عاصم (28-05-10)
جواب

Tags
color, کوشش, کتابوں, لوگ, مجید, اللہ, اردو, تلاش, جواب, جلد, حدیث, خدا, دُعا, دیکھا, دنیا, درخواست, سچے, شخص, عیسائیوں, علم, علماء, عمدہ, عمرو, عبدالرحمن, صحیح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger