واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > تھانہ



تھانہ یہ ایک قسم کا شکایت سیل ہے اس میں دوسرے ممبران کی شکایت کی جاسکتی ہے اور آپ کے مسائل کا حل انشاءاللہ کیا جائے گا


wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے"

short url
موضوع بند کر دیا گیا ہے
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-04-10, 01:41 PM   #1
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,170
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Angry wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے"

wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے"

محترم تھانیدار صاحب
السلام علیکم
ایبٹ آباد میں 4 آدمی مرگئے تو کیا قیامت آگئی، بلور
موضوع میں پوسٹ نمبر15 میں wajee نے جو بیان صادر فرمایا ہے
اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے
کا نوٹس لیا جائے اور انکو قرارواقع سزا دی جائے کیونکہ ان کا یہ بیان ملک توڑنے کی سازش ہے ۔
یہ موضوع بلور کے ایک غلط بیان سے شروع ہوا تھا مگر wajee نے اس میں شر انگیز باتیں شروع کر دیں۔ بات ملک کو بچانے سے شروع ہوئی اور ملک توڑنے تک پہنچ گئی جس کا سہرہ wajee کے سر جاتا ہے ۔ اگر اس سے انکی مراد پاکستان ہےتو انکا یہ بیان ملک توڑنے کی کوشش ہے جوکہ قانون میں مجرم ہے۔اگر سندھ ہے تو بھی یہ ملک توڑ نے کی بات ہے کیونکہ الگ صوبہ کا مطالبہ ایک الگ بات ہےمگر انہون نے توڑنا کا لفظ استمعال کیا ہے جو کہ مجرم سازش اور غداری میں آتا ہے۔ انہوںنےالگ صوبہ کا نام نہیں لیا بلکہ ملک یا سندھ کو توڑنے کی بات کی ہے۔ نوٹس لیا جائے۔ انکو اس شر انگیز حرکت پر فورم سے بین کیا جائے۔ اور یہ فورم ممبر سے معافی مانگ کر محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں۔
شکریہ
اللہ ملک پاکستان کی خیر ہو

Last edited by اویسی; 20-04-10 at 01:48 PM.
اویسی آف لائن ہے  
پرانا 20-04-10, 02:23 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,807
شکریہ: 52,505
11,170 مراسلہ میں 35,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اویسی بھائی میرا خیال ہے ایسی کوئی بات نہیں ، وہ الفاظ کے استعمال میں غلطی کر گئے ورنہ انکا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں۔ اصل میں وہ گزشتہ کچھ عرصہ سے چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر کافی جذباتی ہو گئے ہیں ۔تاہم انکی حب الوطنی شک شبہ سے باہر ہے۔واللہ عالم
حیدر آن لائن ہے  
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-04-10), کنعان (20-04-10), ھارون اعظم (20-04-10), نورالدین (20-04-10), wajee (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), عبداللہ آدم (20-04-10), عبداللہ حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 02:48 PM   #3
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,170
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Angry اسی لیے آپ نے شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

بدرالزمان صاحب آپ بھی تو انکے ہم خیال ہی ہیں کیونکہ مراسلہ نمبر 15 جس میں wajee نے ملک توڑنے کی بات کی ہے اس میں صرف آپ ہی وہ واحد شخصیت ہیں جنہوں نے اس مراسلہ میں وجی کا شکریہ ادا کیا ہے۔ کسی اور فورم ممبر نے ایسیا نہیں کیا ۔ اس سے یہ بات واضع ہوتی ہے کہ آپ اسکے ہم خیال ہیں اور اب اسکی طرف سے وکلالت کرنے کیلئے تھانہ میں تشریف لائے ہیں۔
آپ کہتے ہیں وہ جذباتی ہوگئے تھے بت انہوں یہ بیان صادر فرمایا تو میں کہتا ہوں کہ انہوں نے جذبات میں آکر ملک کی سلامتی کیوں نہ مانگی ؟ یہ کس قسم کے جذبات ہیں کہ ملک توڑنے کی بات کردی۔؟
میں فورم انتظامیہ سے درخواست کرتا ہوں کہ وجی کو بین کیا جائے۔ کیونکہ یہ جذباتی طور پر ملک کو توڑنا چاہتے ہیں۔ انکے جذبات ملک کی سلامتی کے حق میں نہیں ہیں بلکہ انکے جذبات ملک توڑنے حق میں ہیں۔ایسا جذبہ کسی پاکستان کا تو نہیں ہوسکتا، کوئی پاکستان جذبات میں آکر ملک توڑ کا ارادہ تو نہیں کر سکتا ہے۔
"ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے"

اللہ ملک پاکستان کی خیر ہو

Last edited by اویسی; 20-04-10 at 02:54 PM.
اویسی آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
نعیم۔ (09-07-10), حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 03:16 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,047
کمائي: 55,190
شکریہ: 11,782
1,562 مراسلہ میں 4,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Thumbs down شکایت بے وزن ہے

ہا ہا ہا
شکایت میں وزن نہيں ہے
میرے خیال سے (یہ محض خیال ہے آپ چاہيں تو تصحیح کر سکتے ہیں )
انہوں نے یہ شکایت صرف اس لیے کی ہے تا کہ
فورم کے لسٹ پیج پر کافی عرصے سے ایک ہی شکایت لگی نظر آ رہی تھی اویسی کے نام کی
' اویسی صاحب کی بد زبانی '
اس کو وہاں اسکرین سے گول کیا جا سکے
کیوں کہ جتنا عرصہ وہ شکایتی ہیڈنگ نظر آتی رہتی
اویسی صاحب کا امیج اتنا ہی بگڑتا جاتا خاص کر نئے لوگوں کے نظروں میں
کیا میں صحیح کہہ رہا ہوں
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔
نورالدین آن لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
حیدر (20-04-10), عبداللہ آدم (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 03:46 PM   #5
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,170
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Angry لو جی اسکی کمی تھی ! آگیا نور دین ، نوردین عقل سے کام لو

لو جی اسکی کمی تھی ! آگیا نور دین
نور دین عقل سے کام لو!
مانا کہ میرے اور تمہارے درمیان مذہبی اختلاف ہے مگر یہ ملکی سلامتی کا سوال ہے۔ کبھی تو عقل کی بات کر لیا کردو؟ یا تمہیں بھی ملک پاکستان کی سلامتی سے کوئی سروکار نہیں ہے، صرف مخالف ہی کرنی آتی ہے۔ میری مخالف ضرور کرو مگر خدارا ملک پاکستان کی مخالف مت کرو۔
اس کے جملے پر غور کرو
"ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے"
کیا یہ ملک کو توڑنے والی بات نہیں ہے؟
پہلے تم نےکہا کہ ریحان حیدر ہی ایک نام "اویسی" سے فورم میں آگیا ہے۔ مگر تم اس بات کو ثابت نہیں کر سکے اب ایک اور نیا ڈرامہ کر دیا
"انہوں نے یہ شکایت صرف اس لیے کی ہے تا کہ
فورم کے لسٹ پیج پر کافی عرصے سے ایک ہی شکایت لگی نظر آ رہی تھی اویسی کے نام کی
' اویسی صاحب کی بد زبانی '
اس کو وہاں اسکرین سے گول کیا جا سکے"

اگر زیادہ ہی شوق ہے کہ میرا ہی نام تھانہ میں نظر آئے تو ایک اور شکایت کردو۔ تم اور کر بھی کیا سکتے ہو۔ میرے کسی بھی مراسلے سے یا ایسی مراسلہ سے کوئی بات اٹھاو اور تھانہ میں پیش ہو جاو۔ میں اپنا دفاع کرنے کوتیار ہوں۔


اللہ ملک پاکستان کی خیر ہو
--------------------------------------
ہمیشہ حق کا ساتھ دینا چاہیے

Last edited by اویسی; 20-04-10 at 03:51 PM.
اویسی آف لائن ہے  
اویسی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 04:08 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,534
کمائي: 88,158
شکریہ: 5,203
5,042 مراسلہ میں 11,467 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جناب میں نے سندھ کے الگ صوبے میں توڑنے کا کہا ہے نہ کہ ملک

پاکستان ہمارا ملک ہے اس پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے چاہیے کچھ بھی ہو جائے۔

اور رہی بات توڑنے کی تو سندھ کے ٹکڑے تو ہو نگے الگ صوبہ بنے گا اس پر قائم رہو گا۔

بدر بھائی آپکا بہت بہت شکریہ اور نورالدین بھائی آپکا بھی
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (20-04-10), نورالدین (20-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), شریف (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 05:23 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,047
کمائي: 55,190
شکریہ: 11,782
1,562 مراسلہ میں 4,854 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb حقیقت کا سامنا کریں

وجی بھائی نے جو کچھ کہا اور اسے اویسی صاحب نے جن معنوں میں لیا اس سے قطع نظر
کہ کہنا چاہیے کہ نہیں
اس قسم کے الفاظ سے گریز کر کے کیا ہم آنے والوں قیامت سے آنکھیں چرا رہے ہیں


سن 1971 میں مشرقی پاکستان کے ٹوٹتے وقت بھی یہی سوچ تھی کہ
پاکستان کے ٹوٹنے کا سوچو بھی نہيں
لیکن کیا ہوا ملک ٹوٹ گیا
کیا فائدہ ہوا حقائق سے منہ چھپانے کا
یہاں تک کہ اصلاح کرنے والے بھی ڈرتے تھے
کہ اگر ہم نے تنقید برائے اصلاح کے لیے بھی پاکستان پر آنے والے مصیبت ( پاکستان کے دو ٹکڑے ہونے ) کا تذکرہ کیا تو ہم ملک دشمن کہلائیں گے
وجی بھائی نے جو کچھ کہا وہ حقیقی اندیشوں کی نشان دہی کے زمرے میں آتا ہے

یہ انتہائی بچکانہ سوچ ہے کہ ایک طرف ہمارے ملک میں ملک کوتو ڑنے والي کوششیں بھی ہو رہی ہیں
یہاں تک بعض علیٰحدگي پسند تحریک بھی چل رہی ہيں جس میں سر فہرست بنگلہ دیش بنانے والے تحریک تھی اور آج سندھو دیش تحریک ہے
دوسری طرف ہم اپنی غلطیوں کی نشان دہی کے بجائے اس کو خوف اور وہم سے دبانے کی کوشش کریں ۔
ایسے کئی لوگ ہیں جو ملک کو توڑنے والی قوتوں کے خلاف عوام کو جگا جگا کر تھک گئے ہیں
مگر یہ قوم جاگ نہيں رہی تو ایسے میں یہی کہا جائے گا کہ جو قوم خود اپنی حالت بدلنا نہيں چاہتی
اللہ اس قوم کی حالت کیسے بدلے گا ۔ بڑے سے بڑے دھماکے بھی اس قوم کو جگا نہیں سکتے تو
تب تو آنے والے وقت کے لیے تیار رہنا چاہیے

سانحۂ مشرقی پاکستان کے وقت چند عناصر علیٰحدگی چاہتے تھے اور یہ انتہائی خود غرضانہ اور بد ترین فیصلہ تھا
جس کی سزا باقی ملک کے لوگوں کو بھی بھگتنا پڑی
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ باقی لوگوں نے کیا قصور کیا تھا کہ انہيں بھی ملک ٹوٹنے کی مصیبت بھگتنا پڑی
اس کا جواب ہے اویسی صاحب جیسے لوگو ں کی یہ سوچ
کہ برائی کی نشان دہی کے بجائے شتر مرغ کی طرح ریت میں سر دبا لو ۔۔
اور ان ملک دشمن عناصر کے خلاف آواز اٹھانے پر بھی عوام پر اثر نہ ہو تو پھر یہی کہا جائے گا
جو وجی صاحب نے کہا ہے اپنے مراسلے میں برائے اصلاح جو آپ کرنا نہيں چاہ رہے ۔

بقول شاعر
رگوں میں وہ لہو باقی نہیں ہے
وہ دل وہ آرزو باقی نہیں ہے
نماز و روزہ و قربانی و حج
یہ سب باقی ہیں توُ باقی نہیں ہے
نورالدین آن لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (20-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), عبداللہ آدم (21-04-10), عبداللہ حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 06:01 PM   #8
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,170
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Angry اللہ میرے ملک پاکستان کی خیر ہو

اللہ میرے ملک کو نور دین اور وجی جیسی سوچ رکھنےوالے لوگوں کے شر سے محفوظ رکھے۔ اور ملک کو ٹکٹرے ٹکٹرے ہونے سے بچائے۔آمین
اویسی آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
rabab (20-04-10), کنعان (20-04-10), ھارون اعظم (20-04-10), نورالدین (20-04-10), حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 06:37 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,385
کمائي: 95,807
شکریہ: 52,505
11,170 مراسلہ میں 35,235 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اویسی بھائی چونکہ میرا اس فورم پر آنا جانا کافی کم ہو گیا ہے اسی لیے آپ میرے بارے میں کافی کم جانتے ہیں۔ الحمد للہ میں کسی قسم کی مذہبی یا قومی و علاقائی تعصب کی سوچیں نہیں رکھتا۔ اگر مجھے غلطی نہیں ہو رہی تو وجی بھائی سے میری اسی قسم کے موضوعات پر کافی بحث مباحثہ ہو چُکا ہے۔میں ذاتی طور پر قومیت کی بنیاد پر علاقائی تقسیم کے خلاف ہوں ۔لیکن دوسروں کے نظریات و خیالات کا بھی احترام کرتا ہوں۔

میں نے وجی بھائی کا جو شکریہ ادا کیا ۔ ۔ ۔"میں اکثر اوقات شکریہ اس لیے ادا نہیں کیا کرتا کہ مجھے ان سے اتفاق ہے بلکہ شاید میں نے کبھی بھی شکریہ اس بنیاد پر نہیں ادا کیا۔ میرا شکریہ ادا کرنے کا مقصد یہ ہوتا ہےکہ چلو ہم تو حصہ نہیں لے پا رہے کوئی تو ہے جو ٹاپک کو جاری و ساری کیے ہوئے ہے۔میں اختلاف والی جگہوں پر بھی شکریہ ضرور ادا کرتا ہوں۔ ہاں سہواً رہ جائے تو الگ بات"

امید ہے آئیندہ سے آپ "شکریہ" والے معاملے کو "رائے سے اتفاق" والے معاملے سے الگ رکھیں گے۔

میں پھر کہوں گا کم از کم مجھے اس فقرے میں کوئی منفی بات نظر نہیں ائی تھی۔ لیکن معذرت کے ساتھ ۔ ۔ ۔ میں اس طرف بھی اشارہ کر دوں کہ آپ نے وہ زیر موضؤع معاملہ پر وجی صاحب کا موقف سمجھے بغیر ان پر الزام لگا دیا کہ "ذیلی ناظم وجی کی ملک توڑنے کی بات"۔ یہاں پر میں یہ ضرور کہوں گا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔بھلے سے آپ انکو سندھ توڑنے والے معاملے پر غلط کہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ مجھے اعتراض اور دکھ صرف یہ ہے کہ ان پر ملک توڑنے کی بات کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امید ہے آپ میرا مقصد سمجھیں گے انشا اللہ۔

نوٹ: میری وجی بھائی سے نہ کبھی ملاقات ہوئی، نہ فون پر بات، نہ کبھی پی ایم یا چیٹنگ۔اس لیے کوئی بھائی میری انکی حمایت کرنے کو گروپ بندی یا کوئی اور رنگ نہ دیں مہربانی۔
حیدر آن لائن ہے  
6 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-04-10), ھارون اعظم (20-04-10), نورالدین (20-04-10), اویسی (20-04-10), عبداللہ آدم (21-04-10), عبداللہ حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 06:54 PM   #10
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,170
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
میں پھر کہوں گا کم از کم مجھے اس فقرے میں کوئی منفی بات نظر نہیں ائی تھی۔ لیکن معذرت کے ساتھ ۔ ۔ ۔ میں اس طرف بھی اشارہ کر دوں کہ آپ نے وہ زیر موضؤع معاملہ پر وجی صاحب کا موقف سمجھے بغیر ان پر الزام لگا دیا کہ "ذیلی ناظم وجی کی ملک توڑنے کی بات"۔ یہاں پر میں یہ ضرور کہوں گا کہ ان کے ساتھ زیادتی کی گئی ہے۔بھلے سے آپ انکو سندھ توڑنے والے معاملے پر غلط کہیں مجھے کوئی اعتراض نہیں۔ مجھے اعتراض اور دکھ صرف یہ ہے کہ ان پر ملک توڑنے کی بات کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ امید ہے آپ میرا مقصد سمجھیں گے انشا اللہ۔
شکریہ بدر صاحب
مگر سندھ توڑنا بھی تو ملک پاکستان کو توڑا ہے۔ کیا سندھ پاکستان سے باہر ہے؟سندھ توٹنے سے بھی تو ملک کمزور ہوگا۔
شکریہ بدر صاحب ایک بار پھر

اللہ ملک پاکستان کی خیر ہو
اویسی آف لائن ہے  
2 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-04-10), حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 07:06 PM   #11
Senior Member
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,661
کمائي: 254,772
شکریہ: 53,117
7,705 مراسلہ میں 22,601 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اویسی مراسلہ دیکھیں
شکریہ بدر صاحب
مگر سندھ توڑنا بھی تو ملک پاکستان کو توڑا ہے۔ کیا سندھ پاکستان سے باہر ہے؟سندھ توٹنے سے بھی تو ملک کمزور ہوگا۔
شکریہ بدر صاحب ایک بار پھر

اللہ ملک پاکستان کی خیر ہو
بھائی اویسی السلام علیکم،
ملک میں‌نئے انتظامی صوبے بنائے جانے کا مطالبہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور نئی اکائیوں‌کے بنائےجانے سے ملک (خدانخواستہ) ٹوٹنے کا کوئی امکان نہیں‌ہے۔

بدر بھائی نے نے درست فرمایا، کسی بھی مُراسلے پر "شکرئیے" کا بٹن دبنا اُس مراسلے کی حمایت کرنا نہیں‌بلکہ بسا اوقات اسے بات کی نشاندہی کرنا ہوتا ہےکہ آپ کا مُراسلہ یا موقف پڑھ لیا گیا ہے۔
shafresha آن لائن ہے  
9 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (20-04-10), کنعان (20-04-10), ھارون اعظم (20-04-10), نورالدین (20-04-10), اویسی (20-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (20-04-10), عبداللہ آدم (21-04-10), عبداللہ حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 08:40 PM   #12
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,502
کمائي: 118,635
شکریہ: 13,510
4,907 مراسلہ میں 16,697 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم اویسی بھائی جان

آپ کو جو نظر آیا اس کے مطابق آپ کا رائٹ ھے آپ نے تھانہ سیکشن میں رپورٹ درج کروائی اس میں کوئی برائی نہیں اس پر آپ کو کچھ سینئر ٹیم ممبران نے فوراً ایکشن لیتے ہوئے آپ کو اس کے بارے میں روشنی ڈالی۔ باقی سینئر ٹیم ممبران کے علاوہ آپ کو اگر کسی کی بات اچھی نہیں لگی ہو تو اسے آپ اگنور کر دیں۔

چلیں اویس بھائی میں بھی آپ کو اس پر کچھ معلومات فراہم کرتا ہوں امید ھے آپ اسے بغیر کسی ناراضگی کے سمجھنے کی کوشش کریں گے۔

فارم میں جتنے بھی پرانے نورمل ممبران صاحبان ہوتے ہیں سب ایک دوسرے کی نیچر کو اچھی طرح جانتے ہیں کہ کون کس چیز کو پسند کرتا ھے اور کس کو ناپسند، کون سے شعبے میں زیادہ دلچسپی رکھتا ھے، کس طرح کی بلاگنگ کرتا ھے وغیرہ وغیرہ۔
آپ جو wajee بھائی کی رپورٹ تھانہ سیکشن میں درج کروائی ھے اس طرح کی رپورٹ کا طریقہ کار یہ ہوتا ھے کہ پہلے آپ wajee بھائی سے اس بات کی تصدیق کرتے کہ ان کا یہ لکھنے کا کیا مقصد تھا۔ ہو سکتا ھے جو سنٹنس انہوں نے لکھا آپ کے سمجھنے میں غلطی ہو گئی، تو اس پر wajee بھائی آپ کو اس پر ضرور مزید تشریح میں کلیئر کرتے کہ جو انہوں نے لکھا ھے اس کا مطلب کیا تھا۔ اگر تو جواب نیگیٹو میں ہوتا تو پھر تھانہ سیکشن میں رپورٹ درج کرتے تو سٹرونگ ہونی تھی اور اگر جواب مثبت میں ہوتا تو پھر جو سمجھنے میں غلطی تھی وہ دور ہو جانی تھی۔
اویسی بھائی اس پر میں آپ کو ایک مثال پیش کرتا ہوں، میں نے ایک مرتبہ ایک پوسٹ لگائی تھی جس پر سافرشہ بھائی نے جواب دیا کہ میں نے جو پوسٹ لگائی ھے وہ شائد پڑھے بغیر ہی کاپی پیسٹ کر دی ھے، اور یقیناً ایسا ہی ہوا تھا۔ اسطرح wajee بھائی بھی بہت اچھے ٹیم ممبر ہیں آپ بھی اچھے ہیں پھر بھی ہر ممبر کو رائٹ ھے کہ جس کی بات سمجھ نہ آئے اس کو ایک بار اس کا موقف ضرور پوچھنا چاہئے۔ امید کرتا ہوں آپ کو حالات سے آگاہی ہو گئی ہو گی۔

والسلام
__________________


کنعان آن لائن ہے  
12 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-04-10), ھارون اعظم (20-04-10), نورالدین (20-04-10), نعیم۔ (09-07-10), مسٹر شیف (20-04-10), wajee (21-04-10), اویسی (21-04-10), ام طلحہ (23-04-10), حیدر (20-04-10), راجہ اکرام (22-04-10), عبداللہ آدم (21-04-10), عبداللہ حیدر (20-04-10)
پرانا 20-04-10, 10:22 PM   #13
ذیلی ناظم
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,254
کمائي: 121,455
شکریہ: 15,092
4,232 مراسلہ میں 12,908 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے خیال میں Wajee بھائی کی وضاحت کے بعد کوئی شک و شبہ باقی نہیں رہنا چاہیئے۔ البتہ میری درخواست ہے سب دوستوں سے کہ کچھ پوسٹ کرنے سے پہلے اگر ایک بار پڑھ لیا جائے تو اس طرح کی غلط فہمیاں شائد پیدا نہ ہوں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آن لائن ہے  
8 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-04-10), کنعان (20-04-10), نورالدین (21-04-10), مسٹر شیف (20-04-10), wajee (21-04-10), اویسی (21-04-10), حیدر (21-04-10), راجہ اکرام (22-04-10)
پرانا 21-04-10, 09:32 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,534
کمائي: 88,158
شکریہ: 5,203
5,042 مراسلہ میں 11,467 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ تمام دوستوں کا۔

اب بات ہو جائے صوبہ بنانے کی تو میں اسکی وضاحت کر دیتا ہو کہ میں سندھ میں ایک اور صوبہ بنے کا کیوں کہہ رہا ہو ۔ مجھے بہت سے لوگوں (نام نہیں لکھ سکتا) سے معلوم ہوا ہے کہ دس سال کے اندر سندھی فوجی بغاوت کرنے والے ہیں اور سندھ کو الگ ملک بنانے والے ہیں۔میں نے خود دیکھا ہے کہ سندھی فوج میں بہت زیادہ بھرتی ہو رہے ہیں اور مقصد بھی یہی ہے۔اگر سندھ میں سے ایک اور صوبہ بن گیا تو وہ تحریک دم تھوڑ جائے گی۔ مجھے پاکستان پیارا ہے جبھی میں نے ایسا لکھا۔
wajee آف لائن ہے  
5 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-04-10), نورالدین (21-04-10), ام طلحہ (23-04-10), حیدر (21-04-10), راجہ اکرام (22-04-10)
پرانا 21-04-10, 09:51 AM   #15
Senior Member
 
اویسی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2010
مراسلات: 1,087
کمائي: 19,170
شکریہ: 9,216
761 مراسلہ میں 1,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
Angry

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
شکریہ تمام دوستوں کا۔

اب بات ہو جائے صوبہ بنانے کی تو میں اسکی وضاحت کر دیتا ہو کہ میں سندھ میں ایک اور صوبہ بنے کا کیوں کہہ رہا ہو ۔ مجھے بہت سے لوگوں (نام نہیں لکھ سکتا) سے معلوم ہوا ہے کہ دس سال کے اندر سندھی فوجی بغاوت کرنے والے ہیں اور سندھ کو الگ ملک بنانے والے ہیں۔میں نے خود دیکھا ہے کہ سندھی فوج میں بہت زیادہ بھرتی ہو رہے ہیں اور مقصد بھی یہی ہے۔
اللہ نہ کرئے۔۔۔
ہو سکتا ہے کہ آپکی پیش گوئی درست ہو، مگر وجی بھائی میرے خیال میں اس مسئلہ کا کوئی اور حل تلاش کرنا چاہیے،
اگر وہ لوگ ملک توڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تو آپ کے ارادے بھی نیک نہیں ہیں اس کے بھی بہت برے اثرات مرتب ہونگے۔ لسانی بنیاد پر حاصل ہونے والے صوبے میں دوسری زبان بولنے والوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جائےگا۔ اور نشانہ بناے گا عام آدمی۔ اس وقت ملک کے ہر عام آدمی کے ظلم ہو رہا ہے خواہ اسکی کوئی بھی زبان ہوں۔اور ظلم کرنے والے ہر زبان کے سرمایہ دار ہیں۔ انکی کوئی زبان نہیں انکی زبان صرف سرمایہ ہے۔
ہمیں ان لوگوں کے خلاف کام کرنے چاہیے نہ آپس میں لسانی بینادیوں پر تقسیم، فرض کریں آپ لسانی بنیاد پر ایک الگ صوبہ حاصل کر لیتے ہیں تو اس بات کی کیا گارنٹی ہے کہ آپکی زبان بولنے والے ہر غریب حقدار کو اسکا حق ملے ؟ نہیں ملے گا کیوں پہلے دوسری زبان بولنے والا سرمایہ دار اپکا حق صلب کر رہا تھا پھر آپکی اپنی زبان بولنے والا سرمایہ دار آپکا حق صلب کرئے گا۔ پھر کیا کریں گے؟ پھر مذہبی بیناد پر ان صوبوں کو مزید تقسیم کریں گے یا کسی اور بیناد پر ؟ یا یہ ہوگا کہ شاید پھر عوام کو عقل آجائے اور وہ سرمایہ دار کے خلاف اٹھا پڑییں۔؟
تو یہ آخری والا کام ہم آج ہی کیوں نہیں کر لیتے کیوں ہر زبان بولنے والا آج محرومی کا شکار ہے ظلم کا شکار ہے۔
سرمایہ دار کے ظلم کا شکار۔ سرمایہ دار کی کوئی زبان نہیں اسکی زبان صرف سرمایہ ہے۔
امید ہے آپ میری بات سمجھ گئے ہونگے۔
میں صاحب علم نہیں، مگردرد دل رکھتاہوں۔

اللہ ملک پاکستان کی خیر ہو

Last edited by اویسی; 21-04-10 at 01:46 PM.
اویسی آف لائن ہے  
4 قاری/قارئین نے اویسی کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (21-04-10), نورالدین (21-04-10), حیدر (21-04-10), راجہ اکرام (22-04-10)
موضوع بند کر دیا گیا ہے

Tags
color, quot, ہونے, فورم, ہے۔, کوشش, گئی, پوسٹ, پاکستانی, وطن, قانون, لیا, چیز, نوٹس, ناظم, مگر, موضوع, ملک, ملک توڑنے کی بات, ممبر, انگیز, ثبوت, جائے, جاتا, شروع, غلط


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
خیبر پختونخواہ میں "جہیز" لینےپر پابندی کی قرارداد منظور جاویداسد خبریں 2 14-10-10 05:55 PM
ادبی تنظیم " سخن دوستاں " کا پہلا عید ملن مشاعرہ ( تصویری خبرنامہ) م۔م۔مغل خبریں 3 22-07-09 09:50 AM
قاتل اور مقتول دونوں جہنمی"الحدیث" sahj مطالعہ حدیث 9 03-06-09 12:11 PM
پختون قوم کے "رباب" کا ایک نظارہ عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 03:58 PM
بھارت میں " بعض " کھلاڑی کنٹر ول میں نہیں تھے،ڈسپلن توڑنے والوں کو آئندہ قو می ٹیم میں جگہ نہیں ملے گی،نسیم اشر ف خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger