واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > جادو کا اسلامی علاج



جادو کا اسلامی علاج جادو کا اسلامی علاج


اس شخص کا حکم جس کا خیال ہے کہ جادو کوئی نقصان نہیں دیتا جب تک کہ وہ کسی مشکل کا سبب نہ بنے۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-09, 06:02 PM   #1
اس شخص کا حکم جس کا خیال ہے کہ جادو کوئی نقصان نہیں دیتا جب تک کہ وہ کسی مشکل کا سبب نہ بنے۔
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 05-01-09, 06:02 PM

جناب والا ! اس شخص کے متعلق آپکی کیا رائے ہے جس نے دم استعمال کیا اور اسکا ذہن ہے کہ یہ دم اسے کوئی فائدہ نہیں دے گا اور وہ یہ کہتا ہے یہ جادو میں کوئی نقصان نہیں جب تک کہ وہ کسی مشکل کا سبب نہ بنے؟


الحمدللہ

جادو ایک برائی اور کفر ہے تو اگر دم اور قرآن پڑھنے سے شفا نصیب نہ ہو تو دوائیوں کے ساتھ بھی ضروری نہیں کہ شفاملے ۔ کیونکہ ہر علاج سے نفع اور مقصد حاصل نہیں ہوتا تو بعض اوقات اللہ عزوجل شفا کو ایک لمبی مدت تک مئوخر کردیتا ہے۔ اور پھر انسان اسی بیماری سے مر بھی سکتا ہے اور علاج کی یہ شرط نہیں کہ اس سے انسان کو ضروری شفا ملے گی۔

اور اگر انسان دم اور قرآن وغیرہ کے ساتھ علاج کرواتا ہے اور اسے شفا نہیں ملتی تو یہ اسکے لئے عذر نہیں کہ وہ جادو کی طرف چلا جائے اور جادو کرنا شروع کردے۔ کیونکہ وہ اس بات کا مکلف ہے کہ شرعی اور جائز اسباب کو استعمال کرے اور وہ اسباب جو کہ حرام ہیں ان سے پرہیز کرے۔

جیسا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے۔

(اللہ کے بندو علاج کرواؤ اور حرام چیز سے علاج نہ کرواؤ)

اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی گئی ہے کہ آپ نے فرمایا:

(بیشک یقینا اللہ تعالی نے آپ لوگوں کے لئے شفا ان چیزوں میں نہیں رکھی جو کہ تم پر حرام کی گئی ہیں)

تو سب کے سب امور اللہ سبحانہ وتعالی کے ہاتھ میں ہیں تو وہ جسے چاہے شفا دیتا اور جسے چاہے موت دیتا اور بیماری لگاتا ہے۔

جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے:

"اور اگر تجھے اللہ تعالی کوئی تکلیف پہنچائے تو اسے اللہ تعالی کے علاوہ کوئی دور کرنے والا نہیں اور اگر تجھے اللہ تعالی کوئی نفع پہنچائے تو وہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھنے والا ہے" الانعام17

اور فرمان باری تعالی ہے:

"اور تجھے اللہ تعالی کوئی تکلیف پہنچائے تو اسکے علاوہ اسے کوئی دور کرنے والا نہیں ہے اور اگر وہ تمہیں کوئی خیر پہنچانا چاہے تو اس کے فضل کو کوئی ہٹانے والا نہیں وہ اپنا فضل اپنے بندوں میں سے جسے چاہے دیتا ہے اور وہ بڑی مغفرت والا ہے اور بڑی رحمت والا ہے" یونس117

تو مسلمان کو چاہئے کہ وہ صبر کرے اور اللہ تعالی سے ثواب کی امید رکھے اور ان اسباب کو استعمال کرے جو کہ اللہ تعالی نے اسکے لئے جائز قرار دئے ہیں اور جو حرام ہیں ان سے بچے اور اسکے ساتھ ساتھ یہ ایمان رکھے کہ اللہ تعالی کی تقدیر نافذ ہو کر رہے گی اور اللہ تعالی کے حکم کو کوئی بھی ہٹا نہیں سکتا ۔

جیسا کہ ارشاد باری تعالی ہے:

"اور تم رب العالمین کے چاہے بغیر کچھ نہیں کرسکتے۔" التکویر29

اور اس موضوع کے متعلق آیات بہت زیادہ ہیں۔.

دیکھیں کتاب۔۔۔ : مجموع فتاوی ومقالات متنوعۃ۔۔
فضیلۃ الشیخ علامہ عبدالعزیز بن عبداللہ بن باز رحمہ الل

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 199
Reply With Quote
جواب

Tags
قرآن, موت, ایمان, اللہ, انسان, حکم, شخص, علاج, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
تفکر ایمان تنہائی شب میں بیتاب ہوا بزم خیال محمودالحق 1 18-01-10 09:58 AM
ہمیشہ دیر کر دیتا ہوں میں M.UMER شاعری اور مصوری 6 11-06-09 09:22 PM
جو دن کبھی نہیں بیتا وہ دن کب آئے گا خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 01-07-08 05:00 PM
راموکی شعلے میں امیتابھ بنے گبر محمدعدنان فلمی دنیا 0 17-12-07 03:36 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:44 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger