واپس چلیں   پاکستان کی آواز > مذاہب اور انسانی زندگی > اسلام اور معاشرہ > جادو کا اسلامی علاج



جادو کا اسلامی علاج جادو کا اسلامی علاج


جادوگر کے حکم میں صحیح قول

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-09, 06:27 PM   #1
جادوگر کے حکم میں صحیح قول
چیتا چالباز چیتا چالباز آف لائن ہے 05-01-09, 06:27 PM

جادوگر کے متعلق صحیح حکم کیا ہے؟


الحمدللہ

جادو کی تمام قسمیں تمام شریعتوں میں حرام ہیں اور اسکے کرنے اور سیکھنے کی حرمت پر اجماع ہے۔

اور یہ جسے رسل لے کر مبعوث ہوئے اسکے خلاف اور جسکی بنا پر کتابیں نازل کی گئیں اسکے معارض ہے۔

اور اکثر اہل علم کا یہ قول ہے کہ جادوگر کافر ہے اور حاکم پر اسے قتل کرنا واجب ہے۔

فرمان ربانی ہے۔

"سلیمان (علیہ السلام) نے تو کفر نہیں کیا لیکن شیطانوں نے کفر کیا تھا وہ لوگوں کو جادو سکھاتے تھے"

ارشاد باری تعالی ہے:

"وہ دونوں کسی بھی شخص کو اس وقت تک نہیں سکھاتے تھے جب تک یہ نہ کہہ دیں کہ ہم تو ایک آزمائش ہیں تو کفر نہ کر"

یعنی جادو کے عمل سے تو اس سے یہ ثابت ہوا کہ یہ کفر ہے۔

اور اکثر فقہاء شافعیہ کا یہ قول ہے کہ اگر یہ اعتقاد رکھے کہ جادو حرام ہے تو اسےکافر نہیں کہا جائے گا اور اگر اس کا یہ عقیدہ ہو کہ یہ حلال ہے تو اسے کافر کہا جائے گا اور یا پھر اسکا عقیدہ بابل والوں کی طرح ہو کہ سات ستاروں کا تقرب حاصل کرنا تو وہ کافر ہے۔

تو اس قول میں نظر ہے۔ اور یہ شرط لگانے کی کوئی دلیل نہیں ملتی۔

اور صحیح یہی ہے کہ جادوگر اسکی حرمت کا عقیدہ رکھے یا نہ رکھے صرف وہ جادو کرنے کی بناء پر ہی کافر ہوجائے گا دلائل سے یہی ظاہر ہے اور اسکی مخالفت میں کوئی دلیل نہیں ملتی۔

تو اگر کسی شخص سے جادو کرنا ثابت ہو جائے تو اسے وجوبا قتل کیا جائے گا تو یہی بات صحابہ کرام کی ایک جماعت سے ثابت ہے لیکن لوگوں میں سے کسی ایک کےلئے یہ جائز نہیں کہ وہ حاکم یا اسکے نائب کے حکم کے بغیر حدود کا نفاذ کرے۔ کیونکہ حکام کے بغیر حدود کا نفاذ فتنہ وفساد کا باعث اور امن میں خرابی کا باعث بنتا ہے اور اس سے حاکم کا رعب اور دبدبہ اور ہیبت ختم ہو جاتی ہے۔ .

الشیخ سلیمان العلوان

 
چیتا چالباز's Avatar
چیتا چالباز
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 801
شکریہ: 1,491
503 مراسلہ میں 1,171 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 173
Reply With Quote
جواب

Tags
نظر, حکم, خلاف, شخص, صحیح, صحابہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:45 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger